Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیر واپس نہیں جائے گا،وزیر اعلی پنجاب

    پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیر واپس نہیں جائے گا،وزیر اعلی پنجاب

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پولیس کانفرنس ہوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیرغیر قانونی طورپر واپس نہیں جائے گا آئینی اور قانونی طور پر پنجاب حکومت مفادعامہ کے تحت افسران کو روک سکتی ہے جی او آر میں افسروں کے لئے رہائشی سہولتوں میں اضافہ کریں گے جی او آر کے بڑے گھروں اور کوٹھیوں کا رقبہ کم کرکے اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے جی او آر میں کئی کوٹھیاں 8،8 کنال رقبے پر مشتمل ہیں 8،8کنال پر مشتمل گھروں کی جگہ جدید طرز پر اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعدد افسران کی رہائشی ضرورت پوری ہوسکے گی پنجاب میں 150پولیس پٹرولنگ پوسٹیں بنائیں گے۔کچے کے علاقے میں سپیشل فورس کوتنخواہ کا خصوصی پیکیج دیں گے کچے کے علاقے میں بنکر قائم کیے جائیں گے بلٹ پروف گاڑیاں اور آرمڈ،بلٹ پروف جیکٹس اورٹریکر والی خصوصی گاڑیاں فراہم کریں گے ہماری طرف سے پولیس کو سپورٹ اور ٹھنڈی ہوا آئے گی،ٹھنڈی ہوا نیچے عوام تک جانی چاہیے عام آدمی کو تھانے میں فوری انصاف ملناچاہیے پولیس کا فرض ہے کہ وہ تھانے آنے والے ہر سائل کی بلاتفریق دادرسی کرے جب عام آدمی کا رویہ پولیس کے بارے میں بدلے گاتب ہی تھانہ کلچر بھی تبدیل ہوگا۔ ایف آئی آر اوردادرسی کیلئے عوام کو باربار تھانے جانے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے۔ایف آئی آر قانون کے مطابق مضبوط ہونی چاہیے۔ انوسٹی گیشن کے عمل کو بہتر اورموثر بنایا جائے تاکہ مجرم سزا سے بچ نہ سکے لاڈگری والے پولیس افسروں کو انوسٹی گیشن افسر بنایا جائے گا۔ پولیس کا کمزور انوسٹی گیشن کی وجہ سے کیس ہارنا سبکی کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب پولیس کی معاونت کے لئے پٹرولنگ پولیس پوسٹیں قائم کیں۔ پولیس کے دیگر ایشوز بھی حل کریں گے۔ پولیس کیلئے گاڑیاں دے رہے ہیں مانیٹرنگ کیلئے ایف آئی آر کی تین کاپیاں سی ایم مانیٹرنگ سیل،متعلقہ ڈی آئی جی ا ورایس ایس پی کو بھجی جائے پولیس کا فرض ہے کہ وہ سائل کی خدمت کرے اورسائل کو اب تھانے میں واضح فرق نظر آنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے کیلئے آرمی کے ریٹائرڈ کمانڈوپر مشتمل فورس قائم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ محرم الحرم کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے بہترین کارکردگی پر پولیس افسروں اورملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حضرت امام حسین ؓ اورشہدائے کربلا کے چہلم کے دوران امن عامہ کے انتظامات کی میں نے خود مانیٹرنگ کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اورسپیکر پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے ہمیشہ افسروں اورملازمین سے نرم رویہ اختیار رکھا .

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جرائم پیشہ عناصر اورگینگز کے خلاف موثر کارروائی پر رحیم یار خان اورراجن پورکے ڈی پی اوز کو شاباش دی، ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پولیس افسروں واہلکار وں کوگھرکے لئے آسان شرائط پرقرض دینے کی تجویز پر غور کیا جائے۔انسپکٹرجنرل پولیس فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہی نے پہلے بھی پولیس کے مسائل حل کیے اوراب بھی پولیس کی ویلیفئر کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ،اے آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اعتماد پر پورا اتریں گے اورڈلیور کر کے دکھائیں گے۔

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

  • آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردیں:ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گا

    آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردیں:ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گا

    لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں بعض تبدیلیاں کی ہیں جن کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔آئندہ ماہ شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نئے قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان نے پلیئنگ کنڈیشنز میں جو تبدیلیاں کی ہیں انہیں مینز اور ویمنز کرکٹ دونوں نے تسلیم کیا ہے۔

    ان نئے قوانین میں سب سے اہم ‘کراسنگ’ کا قانون ہے، جس کے تحت آؤٹ فیلڈ میں کیچ ہونے کے بعد بلے بازوں کا اینڈ تبدیل نہیں ہوگا۔ یعنی نیا آنے والا بلے باز اسٹرائیکر اینڈ پر جاکر ہی بیٹنگ کا آغاز کرے گا۔

    اس سے قبل کیچ پکڑے جانے سے قبل دیکھا جاتا تھا کہ وکٹ پر بھاگتے ہوئےدونوں بلے بازوں کی پوزیشن کیا تھی۔ اگر بیٹر کیچ مکمل ہونے سے پہلے ایک دوسرے کے سامنے سے گزر کر دوسرے اینڈ پر پہنچ جاتے تھے، تو نئے والے بلے باز کو نان اسٹرائیکر یعنی امپائر کے اینڈ پر کھڑا ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔۔

    اسی طرح، نئے آنے والے بلے بازوں کو پہلے وکٹ تک پہنچنے کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں تین منٹ کا وقت دیا جاتا تھا، تاہم اب انہیں دو منٹ کے اندر اندر وکٹ پر گارڈ لینا ہوگا۔

    اس نئے قانون کا اطلاق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نہیں ہوگا جہاں بلے بازوں کو 90 سیکنڈز کے اندر کریز سنبھالنا پڑتی ہے۔ایسا نہ کرنے کے صورت میں فیلڈنگ ٹیم ٹائم آؤٹ کے لیے امپائر سے اپیل کرسکتی ہے۔

    گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی بالر محمد حفیظ کے ہاتھ سے نکلی ہوئی ایک گیند کو آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پچ سے باہر جاکر کھیلا تھا، جس پر فیلڈنگ سائیڈ نے اعتراض کیا تھا۔

    قانون میں تبدیلی کے بعد اب اگر بلے باز کے جسم یا بلے کا کوئی بھی حصہ شاٹ مارتے وقت پچ سے باہر ہوگا، تو امپائر اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دے سکیں گے۔

    اگر کوئی بھی گیند بلے باز کو اس قسم کا شاٹ مارنے پر اکسائے گی، تو اسے نو بال قرار دیا جائے گا۔صرف یہی نہیں، اگر بالر کے رن اپ کے دوران فیلڈ میں تبدیلی ہوئی تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو پانچ اضافی رنز کے ساتھ ساتھ اس گیند کو ڈیڈ بال بھی قرار دینے کا مجاز ہوگا۔بال پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی مستقل ہوگئی

    دو سال قبل کرونا کی وجہ سے بال پر تھوک لگانے کی جو عارضی پابندی عائد کی گئی تھی اسے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے مستقل قرار دے دیا ہے ۔

    اب کرونا ہو یا نہ ہو، بالر اور فیلڈر گیند کو چمکانے کے لیے اس پر تھوک نہیں لگاسکتے۔ بال چمکانے کے لیے فیلڈ پر موجودکھلاڑیوں کو پسینے سے ہی کام چلانا پڑے گا۔

    رن آؤٹ کے بھی قانون میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اب گیند پھینکنے سے قبل بالر، نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود بلےباز کو رن آؤٹ کرسکتا ہے۔ اس سے قبل کریز سے باہر کھڑے ہوئے بلے باز کو آؤٹ کرنا جائز تو تھا لیکن اسے کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف سمجھا جاتا تھا ، لیکن اب ایسا کرنا غلط نہیں ہوگا۔

    اگر بالر کے گیند کرنے سے پہلے بیٹنگ اینڈ پر موجود بلے باز کریز سے باہر کھڑا ہوگا تو گیند باز اسے رن آؤٹ کرنے کے لیے گیند نہیں پھینک سکے گا، اگر اس نے ایسا کیا تو اس بال کو ڈیڈ قرار دیا جائے گا۔

    رواں سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لاگو ہونے والے ‘ان میچ پینلٹی’ قانون کو اب ون ڈے انٹرنیشنل کا بھی حصہ بنادیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت سلو اوور ریٹ کی وجہ سے فیلڈنگ سائیڈ کو آخری اوورز میں اس اضافی فیلڈر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جسے فیلڈنگ سرکل سے باہر کھڑا ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔

    اگر فیلڈنگ سائیڈ اپنے اوور ریٹ سے پیچھے ہوگی تو آخری اوورز میں اسے اس فیلڈر کو فیلڈنگ سرکل میں ہی کھڑا کرنا ہوگا، جس کی اجازت قانون اسے دیتا ہے۔یہ قانون اگلے سال آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے اختتام پر ون ڈے انٹرنیشنل کا حصہ بن جائے گا۔

    آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے جن گزارشات کو قانون کی شکل دی ہے اس کے چیئرمین سابق بھارتی کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی اس کمیٹی کے بطور مبصر حصہ ہیں۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے، ویسٹ انڈیز کے راجر ہارپر، نیوزی لینڈ کے ڈینئیل ویٹوری ، بھارت کے وی وی ایس لکشمن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک بھی اس کمیٹی میں شامل تھے۔

    جہاں جے وردھنے اور ہارپر نے سابق کرکٹرز کی نمائندگی کی۔وہیں ویٹوری اور لکشمن بطور موجودہ کھلاڑیوں کے نمائندے اس کا حصہ تھے۔شان پولاک نےاس کمیٹی میں میڈیا اور سری لنکا کے نامور میچ ریفری رنجن مدوگالے نے میچ ریفریوں کے نمائندے کے طور پر اس میں شرکت کی۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سندھ کےڈاکولاہورمیں اغوابرائےتاوان کی وارداتیں کرنےلگے:ایک کروڑ روپےتاوان کیلیےچچا بھتیجا اغوا

    سندھ کےڈاکولاہورمیں اغوابرائےتاوان کی وارداتیں کرنےلگے:ایک کروڑ روپےتاوان کیلیےچچا بھتیجا اغوا

    لاہور: ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے چچا بھتیجا کے اغوا کی واردات کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق چچا بھتیجا کو ایک کروڑ وپے تاوان کی غرض سے اغوا کرنے کی واردات سندھ کے علاقے گھوٹکی سے آپریٹ کرنے والے گروہ کی جانب سے کی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب رانجھا کے مطابق مغوی چچا بھتیجا کو ہنی ٹریپ کیا گیا۔

    گروہ کی نشاندہی کے لیے جیوٹیگنگ کی گئی ہے، تاہم بھاری تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے چچا بھتیجا کو بازیابی کے دوران جانی نقصان سے بچانا ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ زبیر اور اس کے چچا شوکت کو چند روز قبل لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے اغوا کیا گیاتھا ۔ جس کے بعد اغوا کاروں نے مغوی شوکت کے موبائل سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

    ادھر پاکستان کے شہر پشاور میں اغوا برائے تاوان کا ایسا واقعہ ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر پولیس اور شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔پشاور کے نواحی علاقے سربند سے 18 اگست کو محمد شفیق نامی نوجوان گھر کے باہر سے لاپتا ہوا اور 19 اگست کو محمد شفیق کے بھائی نے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سربند میں درج کرائی۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان کے وٹس ایپ نمبر پر چار کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ الزام لگایا کہ میرے بھائی کو فیلڈر گاڑی میں وردی میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

    واقعے کے کچھ روزبعد ڈرامائی انداز میں محمد شفیق کی واپسی ہوئی اور انہوں نے واپس آتے ہی انکشاف کیا کہ ان کو پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے اغوا کیا تھا جن میں مبینہ طور پر باڑہ کے ایس ایچ او بھی شامل تھے۔ محمد شفیق کی مدعیت میں چھ ستمبر کو ایف آئی آر درج ہوئی جس میں ایس ایچ او سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • لاہور:خواتین کی ویڈیوز بنانے والا ٹریفک کانسٹبیل نوکری سے برخاست

    لاہور:خواتین کی ویڈیوز بنانے والا ٹریفک کانسٹبیل نوکری سے برخاست

    لاہور: سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے خواتین کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے کانسٹیبل کو نوکری سے فارغ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کاسٹیبل کی شکایت پر دنگ ایکشن لیتے ہوئے کاسٹیبل عمران کو نوکری سے برخاست کردیا۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کانسٹیبل خواتین کی ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر سی ٹی او لاہور نے ایس پی ہیڈکوارٹرز شہزاد خان کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

     

     

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے بتایا گیا کہ عمران نامی ٹریفک پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی لڑکیوں کی ویڈیوز بنا بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیر کر تا ہے .

     

     

     

     

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کی حرکات دیکھ کر ادارے کو نوٹس لینا چاہیے . پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک اسسٹنٹ کو سڑک سے گزرتی خواتین کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر لگانے پر فوری معطل کر کے انکوائری کا آغاز کردیا تھا .انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی .

     

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ فورس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا . خیال رہے کہ لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں نوجوان برقعہ پہن کر ساتھی کے ساتھ مل کر اکیڈمی آنے جانے والی لڑکیوں کو ہراساں کر رہے تھے . برقعہ پوش ملزم جوڑی بنا کر طالبات کو ہراساں کرتے تھے .

     

     

     

    اس حوالے سے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کانسٹیبل عمران بطور لفٹر ڈرائیور مغلپورہ تعینات تھا جس کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اوربحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے ائیرفورس کی گراں قدر خدمات پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ائیرفورس کی جانب سے بروقت سرگرمیاں شروع کرکے لوگوں کو ریسکیوکیا گیا میں پنجاب حکومت کی جا نب سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ائیر فورس کے افسروں اورجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں متاثرین سیلاب کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان ا ئیرفورس کے ساتھ ملکرمصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف کی فراہمی جاری رکھیں گے

    ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر بحالی و آبادکاری کے کاموں میں پورا سپورٹ کرے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کوبھی سراہا اور کہا کہ سماجی ترقی کیلئے پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ قومی تعمیر و ترقی کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی بے مثال خدمات قابل تحسین ہیں۔

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • عہدے سے کیوں ہٹایا؟ طاہر اشرفی عدالت پہنچ گئے

    عہدے سے کیوں ہٹایا؟ طاہر اشرفی عدالت پہنچ گئے

    عہدے سے کیوں ہٹایا؟ طاہر اشرفی عدالت پہنچ گئے
    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کو متحدہ علما بورڈ چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ نے فوری حکم امتناعی کی استدعا کو مسترد کردیا ، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ علامہ طاہر اشرفی کو دو روز قبل علماء بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا،جس کے بعد سابق چئیرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب حافظ طاہر محمود اشرفی نے عہدے سے ہٹانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا، طاہر اشرفی نے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی تھی کہ چئیرمین متحدہ علمائے بورڈ کے عہدے سے ہٹانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے 31 مارچ 2022 کو دوبارہ 3 برس کے لیے چیئرمین تعینات کیا گیا،میرے خلاف کوئی ایک شکایت بھی ریکارڈ پر نہیں ہے متحدہ علماء بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ اوقاف اور دیگر کو چیئرمین کو ہٹانے کا صوابدیدی اختیار نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بورڈ کی از سر نو تشکیل انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، عہدے سے ہٹاکر آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کی اہم عہدے سے چھٹی کروا دی ہے علامہ طاہر اشرفی علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مقرر تھے، اب انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، طاہر اشرفی کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے،اس ضمن میں سیکریٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے احکامات جاری کر دیئے ہیں

    توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

    پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی

    سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

  • پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ،سندھ حکومت نے بھی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

    پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ،سندھ حکومت نے بھی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

    پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے مطابق آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    چونیاں – ملاوٹ شدہ ، دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے فلور ملوں کا ڈیلی کوٹہ تقریباً 2 ہزار میٹرک ٹن بڑھانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کوروزانہ 18 ہزار600 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے مقرر کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہو گا۔

    ادھر محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی ریٹیل قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کی قیمت 650 روپے ہو گئی ہے۔سندھ میں نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہو گا۔

    پیرمحل – سند یلیا نوالی میں روٹی، نان اور سموسے، پکوڑے شاہی غریب کی پہنچ سے…

    وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں، 7 ملین ٹن گندم موجود ہے اور ایک ملین ٹن مزید آ رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں تک گندم اور آٹا پہنچانے میں مسائل نہیں ہوں گے، ذخیرہ اندوزی کرنے اور قیمت بڑھانے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی، ملک میں بیجوں کی قلت ہے جو جلد پوری ہو جائے گی۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

    باغی ٹی وی : حکومت نے پیٹرول مہنگا،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا:پاکستان میں‌ حکومت پٹرول پر فی لٹر63 روپے 17 پیسے…

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے-

    جوبھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گااس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے:اسلام آباد پولیس کا عوام کوپیغام

    وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسہ برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے ۔

    جراثیم کش ادویات کے باعث ہونے والی آبی آلودگی ، آبی حیات پر بری طرح اثر انداز…

  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی خثسک ہونے میں وقت لگ سکتا ہے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے،پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے-

    وزیر اعظم سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچ…

    ڈیرک شولے نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو اب تک 55 ملین ڈالرامداد دی ہے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر 160 ملین ڈالر تک فلڈ ریلیف کا اعلان ہوا تھا مگر پاکستان کو اس سے زیادہ امداد کی ضرورت ہو گی۔

    انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت کے مختلف محکموں، پرائیوٹ پارٹنر ز اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر امداد بڑھانے کی کوشش کی جائے گی امید ہے کہ عالمی برادری بھی پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی۔

    دوسری جانباقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں عام بحث کا آغازکرتے ہوئےاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتر یس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیرمعمولی بارشیں تباہی پھیلا رہی ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

    انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں، سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ

    سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ گیسز کا اخراج موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کئی ممالک کو قدرتی آفات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بحث ومباحثے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کیلئے ترقی یافتہ ممالک آگے بڑھیں۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں توانائی کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر قابل تجدید ذرائع کی طرف جانا ہوگا، پائیدار ترقی کے لیے غریب اورترقی پذیر ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے،عالمی سطح پر درپیش مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں، مذاکرات سے عالمی سطح پر درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 10افراد جاں بحق ہو گئےملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 12ہزار 860افراد زخمی ہوئے ۔

    سندھ میں 701،بلوچستان میں 300،خیبرپختونخوا میں 306افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 191،آزاد کشمیر میں 48اور گلگت بلتستان میں 22اموات رپورٹ کی گئیں۔

    پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد کی اسلام آباد آمد، سیلاب متاثرین…

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 20لاکھ 9ہزار 794گھروں کو نقصان پہنچا۔ 9لاکھ 98ہزار 407مویشی ہلاک ہوئے،ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے 12ہزار 716کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا۔

  • سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر پر شرپسند عناصر کا باغی ٹی وی کے رپورٹر پر تشدد

    سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر پر شرپسند عناصر کا باغی ٹی وی کے رپورٹر پر تشدد

    لاہور:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    واقعہ لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں پیش آیا۔ فیروز والا میں سرکاری سکول کا گزشتہ تین برسوں سے ٹرانسفارمر خراب ہے ۔ باغی ٹی وی نے گزشتہ روز کوریج کی ۔ فائز چغتائی نے سکول کے مناظر دکھائے کہ سکول کا گیٹ بھی چور لے آڑے ہیں سکول کا گیٹ غائب ہے سکول کے اندر سے پنکھے غائب ہیں تین سال قبل سکول کا ٹرانسفارمر خراب ہوا لیکن ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکا۔ سکول کی پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تا ہم انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا

    سکول کی خبر چلنے پر آج شام فیروز والا کے علاقے میں ہی چند شرپسند عناصر نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیں۔ فائز چغتائی کو پستول دکھا کر ملزمان نے کہا کہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔ مسلح ملزمان نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر بہیمانہ تشدد کیا۔ اور موقع سے فرار ہو گئے

     

    فائز چغتائی نے پولیس کو 15 پر کال کی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی۔ بعد ازاں فائز چغتائی کا میڈیکل کروایا گیا میڈیکل میں تشدد سامنے آ گیا

     

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کا کہنا ہے کہ سرکاری سکول میں غریب عوام کے بچے پڑھتے ہیں شدید ترین گرمی یے لیکن تین سالوں سے سکول میں بجلی نہیں میں نے اس واقعہ کو کور کیا۔ اس بنا پر شرپسند عناصر نے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے

    دوسری جانب صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر تشدد کرنے والے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس