Baaghi TV

Category: لاہور

  • سی سی پی او لا ہور کا تبادلہ: پنجاب اور وفاق ایک بارپھر آمنے سامنے

    سی سی پی او لا ہور کا تبادلہ: پنجاب اور وفاق ایک بارپھر آمنے سامنے

    لاہور:کیپیٹل چیف پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر پنجاب حکومت اور وفاق ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کر دیا گیا، انہیں فوری طور پر وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کیوں ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی جاوید لطیف، مریم اورنگزیب و دیگر پر مقدمہ درج کرنے پر ایکشن لیا، لیگی رہنماؤں سےمتعلق سخت پالیسی اپنانے اور 25 مئی کی تفتیش پی ٹی آئی پالیسی کےتحت کرنے پر ایکشن لیا گیا۔ غلام محمود ڈوگر نے مقدمہ درج کرنے سے متعلق سپیشل احکامات دیئے تھے،غلام محمود ڈوگر مسلم لیگ ن کے سینئررہنماؤں سے متعلق سخت احکامات دیتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق غلام محمودڈوگر پر 25 مئی سے متعلق پی ٹی آئی پالیسی کے تحت تفتیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا، غلام محمود ڈوگر پر وزیراعظم کی لاہور آمد پر سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا، لیگی رہنماؤں اوردیگراہم رپورٹس پر وفاقی وزیر داخلہ نے ایکشن لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر نے کوئی غلط کام نہیں کیا،قانون کے تحت سب اقدامات کئے۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بغیر اعتماد میں لئے سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر وفاقی حکومت سے شدید احتجاج کیا اور سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔

    چودھری پرویزالہٰی کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت انتقام میں آندھی ہو چکی ہے،سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت ہٹاسکتی ہے نہ تبادلہ کی مجاز ہے،سی سی پی او لاہور کو ہٹانے یا لگانے کا اختیار میرا ہے،وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔

    دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ حکومت پنجاب کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر فرائض انجام دیتے رہیں گے،سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ نہیں کریں گے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جرمنی کے  کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جرمنی کے کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کی ملاقات ہوئی ہے
    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ووکیشنل و ٹیکنیکل ایجوکیشن، صحت کے شعبوں اور پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،جرمنی نے پنجاب حکومت کو واٹر سٹوریج کے حوالے سے تکنیکی معاونت کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا،

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جرمن سفیر کو جنوبی پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اورمتاثرین سیلاب کی بحالی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ ایک ایسا چیلنج ہے جس پر اقوام عالم کو فوری طور پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے جنوبی پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں سیلاب سے تباہی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ پنجاب حکومت نے متاثرین سیلاب کی بحالی و آبادکاری کیلئے مربوط لائحہ عمل بنایا ہے۔ ہم اپنے وسائل سے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں۔ گھروں، فصلوں اور لائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے مالی امداد کا خصوصی پیکیج دیا ہے۔ عالمی برادری کو آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ میں نے 2002 میں اپنے سابق دور میں کوہ سلیمان کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو چینلائزڈ کرنے کا پروگرام شروع کیا۔ بدقسمتی سے بعد میں آنے والی حکومت نے اس پروگرام کو روک دیا اب ہم نے دوبارہ واٹر چینلائزڈ کرنے اور سمال ڈیمز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ قیمتی پانی کو سمندر میں جا کر ضائع ہونے سے روکنے کیلئے ڈیمز پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہیں۔ اگر ڈیم ہوتے تو پانی سے اتنی تباہی نہ ہوتی اور پانی بھی سٹور ہوتا۔ جتنے زیادہ ڈیم ہم بنائیں گے اتنی ہی تباہی سے بچیں گے جرمنی کی جانب سے واٹر سٹوریج کیلئے تکنیکی معاونت کا کھلے سے خیرمقدم کریں گے جرمنی پاکستان کا بہترین پارٹنر ہے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، صحت اور واٹر سٹوریج کے حوالے سے جرمنی کے تجربے اورمہارت سے استفادہ کریں گے۔ پنجاب جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں لیڈ لے گا۔

    جرمن سفیر نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کے خواہاں ہیں۔ جرمنی کے سفارتخانے کی فرسٹ سیکرٹری مسز ڈورٹا مگدالینا بیریزکی (Mrs. Dorota Magdalena Berezicki)،چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدار ت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا چوتھا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہر میں آتشزدگی کے واقعات کے بروقت سدباب کے لئے واٹر ہائیڈرنٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ آتشزدگی کی صورت میں مختلف مقامات پر قائم واٹر ہائیڈرنٹ سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ریسکیو 1122کی طرف سے بڑی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر کوئی نقشہ پاس نہ کیا جائے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایل ڈی اے حدود میں واقع شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں کو بھی ڈویلپمنٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا،بیوہ اورنادارکوٹے میں ریکارڈ کلیئرہونے والے 1200 سے زائد سائلین کوالاٹمنٹ کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے میں مارکیٹنگ کے لئے الگ شعبہ قائم کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا، واسا کا سیوریج سسٹم استعمال کر کے واجبات ادا نہ کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں سے چارجز وصول کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ایل ڈی اے الاؤنس کو رننگ پے سکیل کے مطابق کرنے کی منظوری دی گئی، عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق سائل کو متبادل پلاٹ کی الاٹمنٹ کا معاملہ طے کرنے کے لئے سب کمیٹی قائم کر دی گئی، اپارٹمنٹ بلڈنگزبنانے کے لئے کم ازکم ایک کنال اراضی کی حد مقرر کرنے کافیصلہ کیا گیا، ایل ڈی اے لینڈ رولز 2020 کی شق 30(5) میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا،فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹرجوہر ٹاؤن میں اپارٹمنٹ تعمیر کے منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی، خیابان امین جوہر ٹاؤن میں بحالی اوربہتری کا پلان منظورکیا گیا، جوہر ٹاؤن میں واک اینڈ شاپ ایل ڈی اے شاپنگ ایرینا کے مارکیٹنگ اور بزنس ماڈل کی منظوری دی گئی، موہلنوال ہاؤسنگ سکیم کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی، کورونا کے دوران سابقہ واجبات کی فیس تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ معاف کرنے کی منظوری دی گئی، موجودہ واجبات تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ معمول کے مطابق وصول کیا جائے گا ،ایل ڈی اے سٹی میں انڈسٹریز کو ایک ہی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ایل ڈی اے ، واسا اورٹیپا کے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،

    سینئر صوبائی وزیر و وائس چیئرمین میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی مشیر عامر سعید راں،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ، ملک مختار احمد، محمد عاطف، عمر آفتاب، کمشنرلاہورڈویژن، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ڈی ایل اے، ایم ڈی اے واسا اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی

  • ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار

    ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار

    لاہور پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری و عادی مجرموں،عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    رواں ماہ 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار کر لئے،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے لئے سب سے بڑا چیلنج اشتہاری و عادی مجرموں کی گرفتاری ہے تمام ڈویژنل افسران کو اشتہاری مجرم پکڑنے کا ٹاسک دیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر 30سے 40 اشتہاری و عادی مجرم گرفتار کئے جا رہے ہیں،آپریشنز،انوسٹی گیشن،اے وی ایل ایس،سی آئی اے اشتہاری، مجرم گرفتار کر رہی ہیں،لاہور پولیس نے رواں ماہ 123 اے کیٹیگری سمیت 621 اشتہاری مجرم گرفتار کئے،اے کیٹیگری کے 96 سمیت 763 عادی مجرم، 1043 عدالتی مفرورگرفتارکئے، ایلیٹ فورس سمیت تھانوں کی سطح پر تشکیل کردہ ٹیمیں روزانہ 60 ریڈ کرتی ہیں،اپر سب آرڈینیٹس اور انوسٹی گیشن انچارج فہرستوں کے مطابق اشتہاری پکڑنے کے زمہ دار ہیں،

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والے بیشتر جرائم میں ملوث پیشہ ور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری مشن ہے، تمام ریکارڈ یافتہ اشتہاری ،عادی و عدالتی مفروروں کا سی آر او ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے،سی آر او ڈیٹا سے مجرم کی شناخت اور فنگر پرنٹس سے گرفتاری میں مدد ملی ہے،جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار یا لاہور سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے،

    علاوہ ازیں وحدت کالونی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لیا ہے، چوری۔موٹرسائیکل چوری۔راہزنی۔منشیات فروشی کے 35 مقدمات میں مطلوب 02 ملزمان گرفتار کر لئے، تعلیمی اداروں ،نہر کنارے ،ہاسٹلز کے اردگرد منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتارکیا گیا ہے، ملزم ذیشان عرف شانی کے خلاف 17 مقدمات درج تھے ملزم ذیشان کے قبضہ سے 1420 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، دوسری کارروائی میں موٹرسائیکل چوری ،راہزنی کے مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم اصغر گرفتار کیا گیا ہے، مفرور ملزم اصغر کے خلاف مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج تھے ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • پاکستان کی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں مقابلوں کے لیے تیار

    پاکستان کی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں مقابلوں کے لیے تیار

    لاہور:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گیرواں برس بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہورہا ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔3 رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کیلیے اردن پہنچ گئی ہے۔

    قومی خواتین نیزہ بازی ٹیم کے کوچ ہارون پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے۔ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان (Equestrian Federation of Pakistan) کے صدر صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان وومن ٹیم پہلی بار کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

     

    صاحبزادہ سلطان نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم جنوبی افریقا کا تربیتی دورہ کرچکی ہے تاہم ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال سعودی عرب رواں برس نومبر میں پہلی مرتبہ ملک میں پیشہ ور خواتین کھلاڑیوں کے گالف کے بین الاقوامی سطح کے دو ٹورنامنٹ منعقد ہوئے’سعودی لیڈیز انٹرنیشنل’ کے نام سے پہلا ٹورنامنٹ نومبر کی 12 سے 15تک جب کہ دوسرا ‘سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل’ ٹورنامنٹ نومبر کی 17 سے 19 نومبر تک کھیلا گیا

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • باباگرونانک کی برسی کی 3روزہ تقریبات آج سےشروع:دنیابھرسےسکھ عقیدت مند کی آمدشروع

    باباگرونانک کی برسی کی 3روزہ تقریبات آج سےشروع:دنیابھرسےسکھ عقیدت مند کی آمدشروع

    ننکانہ:کرتارپور میں بابا گرو نانک کی 483 ویں برسی کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہو گئیں۔کرتارپور میں تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون ملک سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پہنچ رہے ہیں۔

    بابا گرونانک کی برسی پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اختتامی تقریب دیوان استھان میں ہوگی جس میں پاکستانی انتظامیہ کے اہلکاربھی شرکت کریں گے۔

    بابا جی حضرت گرو نانک 1522 میں کرتار پور گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے 18 سال گزارے اوران کا انتقال بھی وہیں ہوا اور گرودوارہ بھی وہیں تعمیر کیا گیا۔اس وجہ سے سکھوں کے نزدیک کرتار پور کی بہت اہمیت ہے۔

    پاکستان کے ضلع ناروال میں کرتار پور ہی وہ مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرو نے اپنی زندگی کے آخری ایام بسر کیے تھے۔ اسی مقام پر ان کی ایک سمادھی اور قبر بھی ہے جو سکھوں کے لیے مقدس ہے۔

    سکھ مت کے بانی اور پہلے گرو بابا نانک اس دنیا سے 1539 میں رخصت ہوئے تھے۔ بابا گرو نانک کی پیدائش جس علاقے میں ہوئی وہ اب ننکانہ صاحب کہلاتا ہے۔

    تاریخ بتاتی ہے کہ گرو نانک صاحب ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام کلیان چند داس اور والدہ ماتا ترپتا تھیں جب کہ وہ ان کی اکلوتی نرینہ اولاد تھے۔گرو نانک صاحب نے سنسکرت کے ساتھ باقاعدہ فارسی زبان بھی سیکھی ۔

    بابا گرو نانک صاحب نے خود کو ایک معلّم کے طور پر منوایا اور ان کی تعلیمات و روایات کو بہت پزیرائی اور فروغ ملا اور آج سکھ اسی کے مطابق اس مقام پر اکٹھے ہوتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں۔محبت اور خلق خدا سے لگاؤ کی بنیادی تعلیم کی وجہ سے بڑی تعداد بابا گرو نانک کی پیروکار اور عقیدت مند ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

    ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی، تاہم ان کے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے اقدامات پر گفتگو کریں گی۔

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    آئی آر سی کے بیان کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں، جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔


    انجلینا جولی نے پہلے پاکستان میں 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین کی عیادت کی تھی، اب آئی آر سی کے ہنگامی رسپانس آپریشنز اور افغان مہاجرین سمیت بے گھر لوگوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا دورہ کریں گی۔

    پاکستان، جس نے عالمی کاربن کے اخراج میں صرف 1 فیصد حصہ ڈالا ہے، عالمی سطح پر مہاجرین کا دوسرا سب سے بڑا میزبان بھی ہے، پاکستان نے چالیس سال سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    آئی آر سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جولی پاکستانی عوام کے لیے فوری مدد کی ضرورت اور موسمیاتی تبدیلی، انسانی نقل مکانی اور طویل عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حل پر روشنی ڈالیں گی جس کا ہم عالمی سطح پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔

    انجلینا جولی پہلے دیکھیں گی کہ پاکستان جیسے ممالک اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیا۔ آئی آر سی کو امید ہے کہ اس کا دورہ اس مسئلے پر روشنی ڈالے گا اور بین الاقوامی برادری کو، خاص طور پر کاربن کے اخراج میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والی ریاستوں کو – آب و ہوا کے بحران کا شکار ممالک کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کام کرنے اور فوری مدد فراہم کرنے کی ترغیب دے گا۔

    آئی آر سی میں پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے کہا کہ موسمیاتی بحران پاکستان میں زندگیوں اور مستقبل کو تباہ کر رہا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے سنگین نتائج کے ساتھ۔ ان سیلابوں کے نتیجے میں ہونے والا معاشی نقصان خوراک کی عدم تحفظ اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

    انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کو ہمارے اجتماعی مستقبل کو تباہ کرنے سے روکنے کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہےآنے والے مہینوں میں مزید بارشوں کی توقع کے ساتھ، ہم امید کرتے ہیں کہ انجلینا جولی کے دورے سے دنیا کو بیدار ہونے اور کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔”

    آئی آر سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لوگوں کو خوراک، پینے کے پانی، پناہ گاہ اور صحت کی دیکھ بھال کی فوری ضرورت ہے۔ سروے میں شامل ہر فرد نے بتایا کہ خواتین اور لڑکیوں کے مخصوص ایام سے متعلق حفظان صحت سے متعلق مصنوعات تک رسائی نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی آر سی اب تک 50 ہزار سے زیادہ خواتین اور لڑکیوں تک انسانی امداد کے پہنچ چکی ہے، جس میں حفظان صحت اور ماہواری کی اشیاء کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے عزت اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔ ہم جولائی کے اوائل سے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کوخدمات فراہم کر رہے ہیں اور تقریباً 950,000 لوگوں تک ہنگامی سامان، خوراک، صحت کی دیکھ بھال اور محفوظ جگہیں پہنچا چکے ہیں-

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

  • رانا مشہود سمیت 10 ن لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

    رانا مشہود سمیت 10 ن لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر ،اویس لغاری سمیت 10 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی’

    سیشن کورٹ لاہور میں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ن لیگی رہنمارانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر ،اویس لغاری سمیت 10 ملزمان پیش ہوئے پراسیکیوشن نے ن لیگی رہنما رانا مشہود سمیت دیگر کی گرفتاری مانگ لی ،پراسیکیوشن نے کہا کہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے ، ن لیگی وکیل نے کہا کہ پراسکیوشن بتائے جسمانی ریمانڈ میں انہوں نے کیا برآمد کرنا ہے ،عدالت نے رانا مشہود کو کمرہ عدالت میں سیاسی باتیں کرنے سے روک دیا ،ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانت کنفرم کی

    سیشن کورٹ لاہور نے پولیس سے مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے سیشن کورٹ لاہور نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو مقدمے میں نامزد کررکھا ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب کی بد ترین صورتحال ہے، آج پنجاب میں آٹا نہیں مل رہا ، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک کو برباد کر رہی ہے ، عمران خان ساری عمر امپائر کی انگلی پر چلتے ہیں،عمران خان پاکستانیوں کا اعتماد کھو چکے ہیں،عمران خان فرح گوگی، توشہ خانہ کیس میں جیل جائیں گے عمران خان ماضی کا حصہ بن جائیں گے،

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • وزیر اعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے

    وزیر اعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں گے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے-

    عمران خان ہر رات کو کنسرٹ کرکے موسیقی کی محفلیں سجا رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

    دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے وزیراعظم دورہ کے دوران بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ لابی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا،نمائش میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے،یہ نمائش اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران جاری رہے گی-

    حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب عمران خان کا مقدر ہے،مریم نواز

    وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف آج فرانس کے صدر سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات ہو گی-

    وزیر اعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی،22ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوگی،23ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے وزیراعظم شہباز شریف گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے-

    وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلراوراسپین کے صدر سے بھی ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات ہو گی-

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ رات ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے۔ وزیراعظم نے ویسٹ منسٹر ایبے میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی، وزیر اعظم شہباز شریف کی میئرلندن صادق خان اورعمان کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جبکہ سابق برطانوی وزرائے اعظم ڈیوڈ کیمرون اور بورس جانسن سےملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوئے۔

    ان حالات میں کون اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جاتا ہے، عمران خان

  • لاہور:  سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور: سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو درجہ اول 75 ، پیاز درجہ اول 71 روپے فی کلو ہے، لہسن دیسی 225، ادرک چائینہ 285 روپے فی کلو ،ٹماٹر 130، کھیرا فارمی 115 روپے فی کلو،میتھی 155، بینگن 63، پھول گوبھی 125، شلجم 125 روپے فی کلو ہے-

    عمران خان ہر رات کو کنسرٹ کرکے موسیقی کی محفلیں سجا رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

    سرکاری نرخنامے میں شملہ مرچ 360 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 84 روپے مقرر کی گئی ہے،لیموں دیسی کی نئی قیمت 210 روپے کلو مقررکی گئی ہے،مٹر 290، ٹینڈے دیسی 155، گھیا کدو 84، گاجر چائنہ 135 اور کریلا 105 اورروپے کلو ہے-

    چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

    سیب کالا کولو اول 196 روپے، انار دیسی 240 روپے کلو ہے،آڑو 225، کھجور ایرانی 355، ناشپاتی 173، امرود 95 روپے ہے ،سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 105 روپے ہے-

    شیخوپورہ – روٹی 100گرام 8 روپے اورنان 120گرام 15 روپے ،زیادہ نرخ اور کم وزن…

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،خضدار، لسبیلہ اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،چترا ل میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے-

    کندھ کوٹ ۔ کئی علاقوں میں ہیضہ، ڈائیریااورملیریا پھیلنے لگا ،گیسٹرو 3 بچے جا ںبحق

    دوسری جانب پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے کی،ہلاک شخص کا تعلق ژوب سے ہے –

    بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد300 ہوگئی ،جاں بحق ہونے والوں میں137 مرد، 73 خواتین اور 90 بچے شامل ہیں،سب سے زیادہ 40 ہلاکتیں کوئٹہ جبکہ ژوب سے 23 اور لسبیلہ سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں،صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 181 افراد زخمی ہوچکے ہیں-

    چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

    سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں71 ہزار 850 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 3لاکھ 4 ہزار 940 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچاہے،صوبے میں سیلابی ریلوں میں 24 پل گر گئے جبکہ 2200 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

    عمران خان ہر رات کو کنسرٹ کرکے موسیقی کی محفلیں سجا رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی