Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • میرپور ماتھیلو: آئی جی سندھ  کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس

    میرپور ماتھیلو: آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس

    میرپور ماتھیلو: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا گھوٹکی میں امن و امان کا جائزہ، فہمیدہ پتافی کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

    گھوٹکی، باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری:
    میرپور ماتھیلو میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس گھوٹکی میں سکھر ڈویژن بالخصوص ضلع گھوٹکی کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب پٹھان، ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران، ایس پی ہیڈکوارٹر حافظ عبدالقادر چاچڑ سمیت ضلع گھوٹکی کے تمام ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آفس آمد پر پولیس افسران نے آئی جی سندھ کا استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

    اجلاس کے دوران ڈی آئی جی سکھر نے سکھر ڈویژن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی نے ضلع میں امن و امان، جرائم کے سدباب اور بالخصوص فہمیدہ پتافی کی بازیابی کے لیے جاری پولیس اقدامات، تفتیشی پیش رفت اور اب تک کی کارروائیوں سے متعلق آئی جی سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فہمیدہ پتافی کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش کو مزید مؤثر، مربوط اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔ انہوں نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور تکنیکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، تفتیش میں سامنے آنے والے شواہد اور معلومات کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا جائے اور بازیابی کے لیے جاری اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔

    آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ اعلیٰ عدالت کے احکامات پر مکمل اور ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کیس سے متعلق تمام قانونی تقاضے بلا تاخیر پورے کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو کیس کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے اور تفتیشی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی سے گریز کی ہدایت بھی کی۔

    جاوید عالم اوڈھو نے کیس کی پیش رفت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اور تازہ ترین اپڈیٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فہمیدہ پتافی کی بازیابی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

    دریں اثنا آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی گھوٹکی آفس میں آئی ٹی آفس کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر پولیس افسران نے آئی جی سندھ کو ضلع میں پولیسنگ، امن و امان اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

  • گھوٹکی: ملہن شر تذلیل کیس میں سابق ایس ایچ او قابل بھیو اور اہلکار نثار مہر دو روزہ پولیس ریمانڈ پر

    گھوٹکی: ملہن شر تذلیل کیس میں سابق ایس ایچ او قابل بھیو اور اہلکار نثار مہر دو روزہ پولیس ریمانڈ پر

    گہوٹکی باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری
    گھوٹکی: دیہاتی ملہن شر پر مبینہ تشدد اور تذلیل کے کیس میں سابق ایس ایچ او قابل بھیو اور پولیس اہلکار نثار مہر کو آندل سندرانی پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر گھوٹکی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    عدالت نے دونوں ملزمان کو دو روزہ پولیس ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد پولیس دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی اور پولیس پروٹوکول میں گاڑی کے ذریعے لے گئی۔اس موقع پر کوریج کے لیے موجود صحافیوں کو مبینہ طور پر روکنے کی کوشش کی گئی۔ صحافیوں کے مطابق ایس ایچ او آندل سندرانی اعجاز جسکانی کی جانب سے صحافیوں سے مبینہ بدتمیزی، دھکے دینے اور دھمکانے کا واقعہ پیش آیا، جس پر صحافیوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔واقعے کے خلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو کوریج سے روکنے اور مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔صحافیوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملے کا فوری نوٹس لے کر مناسب کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

    گھوٹکی: صحافیوں سے مبینہ بدتمیزی کرنے والے ایس ایچ او آندل سندرانی اعجاز جسکانی پريس کلب پہنچ گئے، صحافیوں سے معذرت
    گھوٹکی: باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری
    گھوٹکی: صحافیوں کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر ایس ایچ او آندل سندرانی اعجاز جسکانی گھوٹکی پریس کلب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

    اس موقع پر ایس ایچ او اعجاز جسکانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے کسی عمل یا گفتگو سے صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

    ملاقات کے دوران صحافیوں اور پولیس افسر کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور صحافیوں کے درمیان باہمی احترام، بہتر رابطے اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

  • احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے،بلاول بھٹو

    احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے،بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ سیاسی اختلاف کے بجائے احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ سندھ کا خیر مقدم کیا ہے،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لاڑکانہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خوش آمدید،انہوں نے لکھا کہ سہیل آفریدی کے دورہ سندھ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ہمیں آخر کار بردا شت ،احترام اور بقائے باہمی سیاست پر واپس آنا ہی پڑے گا، سیاسی اختلاف کے بجائے احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پانچ روزہ دورے پر تین روز قبل سندھ پہنچے جبکہ وہ کل کراچی آئیں گے جہاں شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کیا جائے گا۔

  • عیدالاضحیٰ ،صدر زرداری سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی،صوبائی وزرا کی ملاقات

    عیدالاضحیٰ ،صدر زرداری سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی،صوبائی وزرا کی ملاقات

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔

    صدر آصف علی زرداری نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔صدرِ مملکت نے نمازِ عید کے بعد شہریوں اور عمائدین سے عید ملی۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر زرداری ہاؤس نواب شاہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری، ضیاء الحسن لنجار اور عاشق حسین زرداری نے بھی زرداری ہاؤس میں نمازِ عید ادا کی۔میئر نواب شاہ رشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر آرائیں، منتخب نمائندوں اور اعلیٰ افسران نے بھی عیدالاضحیٰ کی نماز میں شرکت کی۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزراء اور دیگر معززین کی ملاقات ہوئی ہے،معززین نےصدرِ مملکت کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور عوام کے درمیان رہیں،

  • کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم پر یقین رکھتی ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں،بلاول بھٹو

    کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم پر یقین رکھتی ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم پر یقین رکھتی ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں-

    لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بتایا کہ کفایت شعاری اور توانائی بچت کے تحت تقریب کو مختصر رکھا گیا، جس میں صرف دو ڈویژن کی تنظمیں شامل ہیں انہوں نے تقریر کے آغاز پر ایران کیخلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر کی شہادت اور اسکول پر حملے میں معصوم طالبات کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، لیکن عوام جانتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انہیں ریلیف دینے کے لیے کام کر رہی ہیں مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم پر یقین رکھتی ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں، ایران جنگ نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا اور اب خدشہ ہے کہ یہ جنگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی کیونکہ اب اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں ہیں،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، دعا ہے جلد جنگ ختم ہو اور امن قائم ہو، ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے ایران، فلسطین، لبنان اور دیگر ممالک پر حملہ کرنے والے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی مستقبل میں بھی ملک کی ترقی اور دفاع میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ قائدِ عوام نے ایٹمی بنیاد رکھ کر ملک کو عالمی طاقتوں کے شر سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا پاکستان کو ایٹمی تحفہ دینے پر ذوالفقار علی بھٹو کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گاذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے عظیم ترین لیڈر تھے، لاہور میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد شہید بھٹو کی عالمی سفارتی بصیرت کا مظہر تھا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ آج مسلم ممالک کے مابین اتحاد کے لیے عالمی سطح پر ذوالفقار بھٹو جیسی قیادت ناگزیر ہے وہ پاکستانی حکومت سمیت ان تمام قوتوں کے لیے دعاگو ہیں جو مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششیں کررہی ہیں قومی پالیسی کی تشکیل اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد ناگزیر ہے، صدر مملکت اعلیٰ سطح کی مشاورت میں تمام صوبوں کے نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مشکل حالات میں عوامی ریلیف کیلیے وفاق کی طرح صوبائی حکومتیں بھی فنڈز کی کٹوتی کر کے حصہ ڈال رہی ہیں، سندھ حکومت نے کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو مالی مدد کا پلان بنایا ہے اور یہ منصوبہ جلد شروع ہوجائے گا آج ملک میں تاریخی مہنگائی اور بحران ہے، جس سے عوام کو بچانے کیلیے صوبائی حکومت کچھ ریلیف فراہم کرے گی، ہم کسانوں اور موٹرسائیکل چلانے والے کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے چھوٹے کسانوں اور موٹرسائیکل مالکان پر زور دیا کہ وہ خود کو رجسٹرڈ کروائیں کیونکہ معلوم نہیں یہ صورت حال کب تک جاری رہے گی، اگر ایسے ہی بحران رہا تو ہوسکتا ہے وفاق اور صوبے مل کر عوام کی مدد کرنے کا نیا پلان تشکیل دیں جو موٹرسائیکل نام پر ہے اُسے ریلیف ملے گا، شناختی کارڈ نمبر اور نام پر موٹرسائیکل کروائیں، گاڑی نام کرنے والی ٹرانسفر فیس کو معاف کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات میں فیصلہ کیا کہ صوبے میں جوبھی سرکاری یا پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات ہیں اور انہیں مالی سپورٹ دی جائے تاکہ کرایے میں اضافہ نہ ہو جبکہ وفاق کے ساتھ مل کر ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا تمام صوبے اپنے وسائل سے وفاق کے فنڈ میں حصہ ڈالیں گے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو سہولت دی جائے اور کرایے نہ بڑھیں ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ معاشی بحران کے لیے یہ اقدامات ناکافی ہیں کیونکہ عوام سخت مشکلات سے دوچار اور ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں جتنے وسائل ہیں اُن کے مطابق اقدامات کریں گی تاکہ غریب کو ریلیف دیا جائے انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی حکومت کے پاس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے، جس سے چاروں صوبوں میں شفافیت کے ساتھ مالی مدد پہنچائی جارہی ہےعوام کی مدد کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کیا جائے اور بجٹ کو بڑھایا جائے، اگر اس کیلیے وفاقی حکومت منی بجٹ لاتی ہے تو اُس کی حمایت کریں گے۔

    بلاول نے مشکل حالات میں ساتھ دینے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان میں اتفاق رائے ہونا جبکہ سیاست سے گریز کرنا اچھی بات ہے، ہمیں ایسی صورت حال میں قومی مقصد کو ترجیح دینا چاہیے سہیل آفریدی بھی عوامی ریلیف کیلیے اقدامات کرر ہے ہیں، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی کررہے ہیں، ہم سب مل کر ان مشکلات کا سامنا کریں گے، پاکستان میں اتفاق ہوگا تو دنیا کی کوئی قوت ہمیں گراسکتی ہے اور نہ توڑ سکتی ہے، ہماری نسل اس امتحان کا مقابلہ کرے گی، انشاء اللہ جیت عوام اور امن کی ہوگی۔

  • کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم پر یقین رکھتی ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم پر یقین رکھتی ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں-

    لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بتایا کہ کفایت شعاری اور توانائی بچت کے تحت تقریب کو مختصر رکھا گیا، جس میں صرف دو ڈویژن کی تنظمیں شامل ہیں انہوں نے تقریر کے آغاز پر ایران کیخلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر کی شہادت اور اسکول پر حملے میں معصوم طالبات کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم پر یقین رکھتی ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں، ایران جنگ نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا اور اب خدشہ ہے کہ یہ جنگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی کیونکہ اب اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں ہیں،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، دعا ہے جلد جنگ ختم ہو اور امن قائم ہو، ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے ایران، فلسطین، لبنان اور دیگر ممالک پر حملہ کرنے والے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مشکل حالات میں عوامی ریلیف کیلیے وفاق کی طرح صوبائی حکومتیں بھی فنڈز کی کٹوتی کر کے حصہ ڈال رہی ہیں، سندھ حکومت نے کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو مالی مدد کا پلان بنایا ہے اور یہ منصوبہ جلد شروع ہوجائے گا آج ملک میں تاریخی مہنگائی اور بحران ہے، جس سے عوام کو بچانے کیلیے صوبائی حکومت کچھ ریلیف فراہم کرے گی، ہم کسانوں اور موٹرسائیکل چلانے والے کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے چھوٹے کسانوں اور موٹرسائیکل مالکان پر زور دیا کہ وہ خود کو رجسٹرڈ کروائیں کیونکہ معلوم نہیں یہ صورت حال کب تک جاری رہے گی، اگر ایسے ہی بحران رہا تو ہوسکتا ہے وفاق اور صوبے مل کر عوام کی مدد کرنے کا نیا پلان تشکیل دیں جو موٹرسائیکل نام پر ہے اُسے ریلیف ملے گا، شناختی کارڈ نمبر اور نام پر موٹرسائیکل کروائیں، گاڑی نام کرنے والی ٹرانسفر فیس کو معاف کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات میں فیصلہ کیا کہ صوبے میں جوبھی سرکاری یا پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات ہیں اور انہیں مالی سپورٹ دی جائے تاکہ کرایے میں اضافہ نہ ہو جبکہ وفاق کے ساتھ مل کر ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا تمام صوبے اپنے وسائل سے وفاق کے فنڈ میں حصہ ڈالیں گے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو سہولت دی جائے اور کرایے نہ بڑھیں ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ معاشی بحران کے لیے یہ اقدامات ناکافی ہیں کیونکہ عوام سخت مشکلات سے دوچار اور ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں جتنے وسائل ہیں اُن کے مطابق اقدامات کریں گی تاکہ غریب کو ریلیف دیا جائے انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی حکومت کے پاس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے، جس سے چاروں صوبوں میں شفافیت کے ساتھ مالی مدد پہنچائی جارہی ہےعوام کی مدد کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کیا جائے اور بجٹ کو بڑھایا جائے، اگر اس کیلیے وفاقی حکومت منی بجٹ لاتی ہے تو اُس کی حمایت کریں گے۔

    بلاول نے مشکل حالات میں ساتھ دینے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان میں اتفاق رائے ہونا جبکہ سیاست سے گریز کرنا اچھی بات ہے، ہمیں ایسی صورت حال میں قومی مقصد کو ترجیح دینا چاہیے سہیل آفریدی بھی عوامی ریلیف کیلیے اقدامات کرر ہے ہیں، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی کررہے ہیں، ہم سب مل کر ان مشکلات کا سامنا کریں گے، پاکستان میں اتفاق ہوگا تو دنیا کی کوئی قوت ہمیں گراسکتی ہے اور نہ توڑ سکتی ہے، ہماری نسل اس امتحان کا مقابلہ کرے گی، انشاء اللہ جیت عوام اور امن کی ہوگی۔

  • قومی مفادات پر ہر سیاسی جماعت کا ایک ہی پیج اور یک آواز ہونا چاہیے،بلاول

    قومی مفادات پر ہر سیاسی جماعت کا ایک ہی پیج اور یک آواز ہونا چاہیے،بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش چیلنجز کے خلاف پوری قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مفادات کے امور پر ہر پاکستانی اور ہر سیاسی جماعت کا ایک ہی پیج، ایک ہی چہرہ اور یک آواز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کابل رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر ایک بار پھر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

    پی پی پی چیئرمین نے لاڑکانہ کے میئر انور لُہر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بھی سازشیں پک رہی ہیں، ہم اُن کا مِل کر مقابلہ کرنے کیلیئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف خیبرپختونخوا سے لے کر بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر چل رہی ہے، تو دوسری جانب کبھی افغانستان کی بارڈر سے تو کبھی بھارت کے محاذ سے حملہ ہوتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان کی انٹرم حکومت کی جانب سے پاکستان پر کیئے گئے حملے کا ہماری بہادر مسلح افواج نے بھرپور جواب دیا ہے اور دیتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اِن مشکل حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ موقف ہے اور پوری قوم کیلیئے یہ پیغام بھی ہے کہ اِس وقت ہم سب کو ایک یونائیٹڈ فرنٹ دکھانا چاہیئے، بلکہ حکومت کو قدم بڑھاکر تمام پولیٹیکل اسپیکٹرم کے نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز کو انگیج کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز ایک ایسی مناسب پالیسی تشکیل دیں گے کہ سب آپس کے اختلافات کو چھوڑ کر پاکستان کے اصل چیلنجز پر متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات تو ضرور رہیں گے، اور یہ مناسب وقت اور مناسب فورم پر چلتے رہیں گے۔

    پی پی پی چیئرمین نے سندھ کے بلدیاتی نظام کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے، جہاں بلدیاتی نظام فعال اور بلدیاتی اداروں کے نمائندے سرگرم ہیں، اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں اس نظام کو زیادہ مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام مسلسل چلتا آرہا ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں صرف قانونسازی کرنا ہی بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ صوبہ کے خلاف جو مہم چلائی جاتی ہیں اور جو کردار کشی کی جاتی ہے، اس کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوشش کے پیچھے ایک سوچ ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی کو الگ کرنا اور صوبے کے وسائل پر بھی قابض ہونا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے عوام خواہ وہ قومی سطح پر ہو، صوبائی سطح پر یا بلدیاتی سطح کی خدمت کر رہے ہیں اور ہر فورم پر عوام کے حقوق کی جدوجہد لڑ رہے ہیں، ان پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں جواب دینے کیلیئے تیار ہیں، اور ہم یہ جواب عوام کی عدالت میں، سیاسی میدان پر اور میڈیا کے محاذ پر تیار ہیں، لیکن وہ سازشی عناصر پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اور آئندہ بھی ہونگے۔

  • لاہور پریس کلب ،انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    لاہور پریس کلب ،انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، انتخابات میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے حقِ رائے دہی استعمال کیا، جبکہ پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پُرامن رہا۔

    انتخابی نتائج کے مطابق ارشد انصاری مسلسل 14ویں مرتبہ لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے جرنلسٹ پینل کی جانب سے انتخاب لڑتے ہوئے 1283 ووٹ حاصل کیے، جبکہ گرینڈ الائنس کے امیدوار اعظم چوہدری کو 711 ووٹ ملے۔ اس طرح صدر کے عہدے پر ارشد انصاری کو 572 ووٹوں کی واضح برتری حاصل رہی۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے افضال طالب کامیاب قرار پائے، جنہوں نے 1059 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل گرینڈ الائنس کے عبدالمجید ساجد کو 814 ووٹ ملے، جبکہ آزاد امیدوار اعجاز مرزا صرف 103 ووٹ حاصل کر سکے۔ افضال طالب کو اس نشست پر 245 ووٹوں کی لیڈ حاصل ہوئی۔

    سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھی جرنلسٹ پینل نے کامیابی سمیٹی۔ سلمان قریشی نے 1125 ووٹ حاصل کیے، جبکہ گرینڈ الائنس کی امیدوار صائمہ نواز کو 839 ووٹ ملے۔ اس طرح سلمان قریشی نے 286 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔نائب صدر (خاتون نشست) پر گرینڈ الائنس کی ناصرہ عتیق کامیاب رہیں، جنہوں نے 1045 ووٹ حاصل کیے۔ جرنلسٹ پینل کے مدثر تتلہ کو 882 ووٹ ملے، یوں ناصرہ عتیق نے 163 ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کی۔

    دوسری نائب صدر کی نشست پر مقابلہ انتہائی سخت رہا، جہاں جرنلسٹ پینل کی مدیحہ الماس نے 986 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ گرینڈ الائنس کی ثمینہ پاشا کو 956 ووٹ ملے۔ اس نشست پر مدیحہ الماس نے محض 30 ووٹوں کی معمولی برتری سے کامیابی حاصل کی۔خزانچی کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز منتخب ہوئے، جنہوں نے 1035 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدِمقابل گرینڈ الائنس کے حسنین چوہدری کو 926 ووٹ ملے۔ سالک نواز نے 112 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھی جرنلسٹ پینل کو برتری حاصل رہی۔ عمران شیخ نے 1002 ووٹ حاصل کیے، جبکہ گرینڈ الائنس کے رانا اکرام کو 959 ووٹ ملے۔ عمران شیخ کو 63 ووٹوں کی سبقت حاصل ہوئی۔

  • لاڑکانہ،مبینہ پولیس مقابلہ، ماورائے عدالت قتل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

    لاڑکانہ،مبینہ پولیس مقابلہ، ماورائے عدالت قتل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

    لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زیرِ حراست ملزم کو ماورائے عدالت قتل کیے جانے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی موبائل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبے بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار زمین پر زخمی حالت میں پڑے شخص پر قریب سے فائرنگ کر رہا ہے، جس کے بعد مذکورہ شخص جان کی بازی ہار جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی بھی اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال یا قانون شکنی کا ثبوت ملا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث پولیس اہلکار عرض محمد جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم تاحال اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج نہیں ہو سکا، جس پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی جیکب آباد کلیم ملک کی سربراہی میں محکمانہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، تاہم ان تحقیقات کی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔دوسری جانب مقتول کے ورثاء نے پولیس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بھائی علی گل کلہوڑو بے گناہ تھا اور اس کے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ علی گل کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا اور اب واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

  • شہید بے نظیربھٹو نےبدترین آمریت کا سامنا کیا،شیری رحمان

    شہید بے نظیربھٹو نےبدترین آمریت کا سامنا کیا،شیری رحمان

    پی پی پی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ آمریت کے خلاف کھڑی رہیں، بینظیر بھٹو نے ہم سب کا سر بلند رکھا۔

    پی پی پی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید 2 بار وزیراعظم منتخب ہوئیں اور پوری دنیا میں مثالی کردارادا کیا، جب بھی کوئی ملک سے باہر جاتا ہے تو پہلا نام بینظیر بھٹو کا ہوتا ہے بینظیر بھٹو کا ویژن اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت تھا، صدر مملکت آصف زرداری نے بھی عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے، شہید بے نظیربھٹو نےبدترین آمریت کا سامنا کیا، بینظیر بھٹو جیلوں میں گئیں لیکن کبھی اف تک نہیں کیا، بینظیر بھٹو سکھرمیں ایسے سیل میں تھی جو ہم سوچ بھی نہیں سکتے، بینظیر بھٹو ہمیشہ آمریت کے خلاف کھڑی رہیں، بینظیر بھٹو نے ہم سب کا سر بلند رکھا۔

    ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، صدر مملکت

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن لوگوں کو بینظیربھٹو سے سبق سیکھنا چاہئے، سیاسی جماعتیں آج پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں جو نفرت کے کاروان چلارہے انہیں شہید بی بی کے افکارسے سیکھنا چاہئے، بینظیر بھٹو کے قافلوں نے کبھی ایک گملہ بھی نہیں گرایا، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کے امن کو بچایا، بلاول بھٹو نے 10دن کا لانگ مارچ کیا لیکن ایک پتہ ہلنے نہیں دیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام سنتے نریندر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول بھٹو