Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • *بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ کی ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران کا تعارفی اجلاس*

    *بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ کی ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران کا تعارفی اجلاس*

    لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ کی ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران کا تعارفی اجلاس
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے ضلعی و سٹی عہدیداران سے ان کے منصب سنبھالنے کے بعد کی کارکردگی کی تفصیلات لیں
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی لاڑکانہ کے عہدیداران کے درمیان تنظیمی و سیاسی صورت حال کے علاوہ مہنگائی لانگ مارچ پر بات چیت
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی لاڑکانہ کے عہدیداران کے درمیان ضلع کے عوامی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال
    اجلاس میں جمیل احمد سومرو، سہیل انور سیال، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری، عمران جتوئی، خیر محمد شیخ، انور لوہر، وقار بھٹو و دیگر شریک

  • شادی کے بعد بختاور کی پہلی پوسٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    شادی کے بعد بختاور کی پہلی پوسٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی :تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی۔

    بختاور بھٹو زرادری نے اپنی نکاح کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ تصویر میں بختاور سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے ہیں اور انہوں نے گھونگھٹ نکال رکھا ہے۔

    انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنے نکاح کی تاریخ تحریر کی ہے۔

    بختاور کی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور عوام ان کے لیے دعاؤں کے ساتھ آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں-

    بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد بلاول ہاؤس کراچی سے متصل میدان میں کیا گیا بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

  • بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ،شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ،شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلالو بھٹو زرداری کی ہمشیرہ نختاور بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

    بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔

    دلہن بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کو دیکھ کر بینظیر کے چاہنے والوں کو انہی کا خیال آیا اور جب اُن کی تصاویر کو دیکھا گیا تو جوڑوں کے رنگ میں مماثلت نظر آئی۔

    بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو ویڈنگ ٹقپ ٹرینڈ پر جس میں مداحوں کی جانب سے بختاور کے لئےنیک خواہشات کااظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی زندگی کی شروعات کے لئے دعائیں دی جا رہی ہیں –

  • بلاول بھٹو نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے کے لیے پرعزم ہیں: جام اکرام دھاریجو

    بلاول بھٹو نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے کے لیے پرعزم ہیں: جام اکرام دھاریجو

    لاڑکانہ/ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا دورہ دورے کے موقع پر افسران نے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کو لاڑکانہ انڈسٹریل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفننگ دی اس موقع پر ایم ڈی سائٹ اعجاز بلو، سیکریٹری سائٹ نعیم عباسی، اسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ عبدالواحد و دیگر افسران بھی موجود

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 22 جنوری کو لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا افتتاح کریں گے۔ حکومت سندھ کراچی، حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں کے ساتھ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی صنعتی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ لاڑکانہ انڈسٹریل زون کے فعال ہونے سے لاڑکانہ ڈویژن اور اس کے گردونواح کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

    جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں صنعتی ترقی کی خواہاں ہے لیکن وفاقی حکومت کی پالیسیاں روکاوٹ ہیں۔ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صنعت کار بہت پریشان ہیں۔ وفاقی حکومت تعاون کرے اور صنعتوں کے فروغ میں ہمارا ساتھ دے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صوبے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کےلئے بہت پرجوش ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

  • سال نو کے آغاز پر آصفہ بھٹو نے قوم سے بڑی اپیل کر دی

    سال نو کے آغاز پر آصفہ بھٹو نے قوم سے بڑی اپیل کر دی

    سال نو کے آغاز پر آصفہ بھٹو نے قوم سے بڑی اپیل کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال نو کے آغاز پر سابق وزیراعظم بے نظیر کی بیٹی آصفہ بھٹو میدان میں آ گئیں

    آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہری نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کے عمل میں حصہ نہ لیں،ہوائی فائرنگ سے کوئی معصوم کی زندگی ضائع ہوسکتی ہے،

    آصفہ بھٹو نے شہریوں سے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہوئی فائرنگ کرکے جشن کو کسی دوسرے کے غم کی وجہ نہ بنائیں،

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے سال نو پر ہوائی فائرنگ سے متعلق ایک اور حکم نامہ جاری کردیا، اے آئی جی نےکہا کہ صرف فائرنگ نہیں اسلحے کی نمائش پر بھی کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس نے ذمہ دار شہریوں سے واٹس ایپ کے ذریعے مدد مانگی ہے، انہوں نے فائرنگ کی اطلاع اور ویڈیو دینےکےلیے واٹس ایپ نمبر 034535142770 جاری کیا ہے۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع سب سے پہلے ون فائیو مددگار کو دی جائے گی، شہری خود کو محفوظ رکھتے ہوئے ایسے عناصر کی ویڈیو بنائی اور کراچی پولیس کے جاری کردہ نمبر پر بھیجیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کردیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ سال نو کی آمد پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کلئےس فول پروف سیکیورٹی اقدامات ہونے چاہئیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کخلا ف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکخلا ف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کلئےو پولیس جانفشانی اور تندہی سے فرائض سرانجام دے۔

  • بختاور بھٹو کا والدہ کو خراج تحسین

    بختاور بھٹو کا والدہ کو خراج تحسین

    دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر والدہ کی یادگار تصویر شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی :شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی خوبصورت تصویر شئیر کر کے انُہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔


    ٹوئٹر پر شیئر کردہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کا خاکہ ایک فوٹو فریم میں نصب کر کے دیوار پر لگایا ہوا ہے۔

    بختاور بھٹو نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کیپشن میں دل اور پھول والا ایموجی بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953ء میں پیدا ہوئیں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

    جلا وطنی کے بعد جب 18 اکتوبر 2007ء کو بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں تو ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں انہیں شہید کر دیا گیا۔

    بینظیربھٹوکی13ویں برسی پر آصف زرداری کا بیان آگیا

    ے نظیر بھٹو کی برسی پاکستان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • جس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا، محمود اچکزئی کا جلسے سے خطاب

    جس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا، محمود اچکزئی کا جلسے سے خطاب

    جس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا.، محمود اچکزئی کا جلسے سے خطاب

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےتحت اپنےسیاسی حقوق کیلئےجدوجہدکررہےہیں. ملک کےفیصلےعوام نےکرنےہیں.تمام اداروں کوآئین کی پاسداری کرنی چاہیے.ہاں ہرسال اجتماع ہوتاتھاآج کااجتماع منفردہے. آج سیاسی جماعتیں متحدہوکرپی ڈی ایم میں شامل ہیں. تمام سیاسی پارٹیوں نےپی ڈی ایم بنائی یہ خوشی کی بات ہے.پی ڈی ایم کاایجنڈاہےجس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا.آئین کی پاسداری کرنےوالوں کوسیلوٹ پیش کرتےہیں . آج غریب آدمی مررہاہے،پی ڈی ایم کی بات مانیں،یہ شوق کیلئےنہیں بنائی. فوج سمیت ہر ادارہ آئین کا پابند ہے. آرمی، ISI یا ایم آئی کا جرنیل آئین کی پاسداری کرتا ہے تو ہم سیلوٹ کریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ نے فوج کا سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

    بلاول کا کام ٹینک چلانا نہیں، اخترمینگل جہاز نہیں اڑاسکتا، سیاست کرنا ہمارا کام ہے، تمہارا کام لڑنا ہے


    لاڑکانہ میں‌ پی ڈی ام کا جلسہ جاری ہے . اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،مریم نوازاوردیگررہنمااسٹیج پر پہنچے تو اس وقت وہاں‌موجود لوگوں نے قائدین کا بھر پور استقبال کیا .تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے.

    بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیج پر آکر جلسے کے انتظامات کا خود جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
    شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں

  • قائدین جلسہ گاہ پہنچے تو  کیسے ہوا استقبال

    قائدین جلسہ گاہ پہنچے تو کیسے ہوا استقبال

    بلاول سمیت دیگر قائدین جلسہ گاہ پہنچے تو کیسے ہوا استقبال

    باغی ٹی وی . گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،مریم نوازاوردیگررہنمااسٹیج پرموجود ہیں. اس وقت وہاں‌موجود لوگوں نے قائدین کا بھر پور استقبال کیا .تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے.

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش کی جلسہ گاہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا استقبال کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیج پر آکر جلسے کے انتظامات کا خود جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
    شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

    برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے 7 ہزارپولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں خواتین کمانڈوز اور ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں جلسے گاہ کی سی سی ٹی وی کیمراوں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    جلسہ گاہ میں مختلف محکموں اور پیپلز پارٹی کی جانب سے استقبالیہ اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں


    سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے جس کے لئے گڑھی خدا بخش بھٹو میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پہلی بار پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ پی ڈی ایم کے رہنما مریم نواز ۔عبد الغفور حیدری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین گڑھی خدا بخش کے سٹیج سے عوام سے خطاب کریں گے۔

    شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

  • بینظیربھٹوکی13ویں برسی پر آصف زرداری کا بیان آگیا

    بینظیربھٹوکی13ویں برسی پر آصف زرداری کا بیان آگیا

    .بینظیربھٹوکی13ویں برسی پر آصف زرداری کا بیان آگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گے.بینظیربھٹوکی13ویں برسی،آصف زرداری نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق ملک میں جمہوریت قائم کریں گے .بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق ملک میں جمہوریت قائم کریں.

    آج گڑھی خدا بخش میں بے پی پی پی کا جلسہ ہو رہا ہے. جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعدادپہنچ گئی، بلاول بھٹو،مریم نواز سمیت دیگر اہم قائدین خطاب کریں گے۔ طبعیت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم شرکت پر ان کا بھی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے جس کے لئے گڑھی خدا بخش بھٹو میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پہلی بار پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ پی ڈی ایم کے رہنما مریم نواز ۔عبد الغفور حیدری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین گڑھی خدا بخش کے سٹیج سے عوام سے خطاب کریں گے۔

    شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں

  • کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ "کس کام” کے لئے بیٹھا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

    کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ "کس کام” کے لئے بیٹھا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

    کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ "کس کام” کے لئے بیٹھا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گڑھی خدا بخش پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ سندھ نے بے نظیربھٹو،دیگررہنماؤں کے مزاروں پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نےاستعفے قیادت کوجمع کرادیئے ہیں،میں لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھا ہوں،کرکٹ کھیلنے نہیں،جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی، جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی

    وزیراعلٰیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی برسی پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے

    بینظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہو گی،لاڑکانہ اور گرد و نواح کے شہروں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے، لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان پہنچنا شروع ہو گئے، برسی کی تقریب سے پی ڈی ایم کے قائدین بھی خطاب کریں گے،

    سابق وزیراعظم بے نظیر کی برسی کی تقریب 27 دسمبر کو منعقد ہونی ہے،برسی کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ بھی ہو گا جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں، برسی کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے پیپلز پارٹی سندھ میں متحرک ہے اور سندھ بھر میں اجلاس و کارنر میٹنگز جاری ہیں

    پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ گڑھی خدا بخش میں ہوگا،نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ڈی ایم رہنماوَں سے جلسے میں آنے کی گزارش کی، بینظیر بھٹو کی یاد میں 27دسمبر کو جلسے کی بھر پورتیاری کررہے ہیں، ملکی معیشت کو حکومت نے تباہ کردیا ، ایف بی آر سمیت ہر ادارے کو تباہ کیاگیا ،کیا موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی کی خاموشی ٹھیک ہے؟

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

    جب مریم نواز کو کارکن نے ہاتھ لگایا تو کیا ہوا…؟

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

    مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

    میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

    بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

    مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

    مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

    پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

    شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

    مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

    بینظیر کی برسی ، تقریب کے لئے چندہ نہ دینے پر ڈاکٹرپر تشدد

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے .

    بینظیر بھٹو کی برسی،تیاریاں آخری مراحل میں داخل، مریم نواز شریک ہوں گی یا نہیں؟