Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • اک زرداری کی  پولیس بھی سب پر بھاری:ڈنڈے پکڑکردوکانیں بندکروانے والے ماسک پہننے سے عاری

    اک زرداری کی پولیس بھی سب پر بھاری:ڈنڈے پکڑکردوکانیں بندکروانے والے ماسک پہننے سے عاری

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں حکومت نے لاک ڈاؤن کروانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے اثرات سے پیش نظر حکومت نے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جبکہ عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے پولیس بھی متحرک ہے –


    کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) گائیڈ لائن کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک بیکریاں گ گروسری کی دوکانیں اور مٹھائی کی دوکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور، ہوٹل ، ڈیری کی دوکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی-

    این سی او سی کے مطابق ہوم ڈیلیوری (ای کامرس) یوٹیلٹی کی تمام سروسز اور میڈیا ہاؤسز بھی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے –

    تاہم این سی او سی کی اس گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرانے کے لئے بازاروں اور زیادہ رش والی جگہوں پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے اسی ضمن میں سندھ پولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں چند پولیس اہلکار ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے لوگوں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کا کہہ رہے ہیں-

    تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ کورونا ایس او پیز عمل درآمد کرانے والے خود ہی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرتے نظر آ رہے ہیں سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند پولیس اہلکار جو لوگوں کو ماسک پہہنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا کہہ رہے ہیں انہوں نے خود ہی کورونا ایس اوپیز کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنے ہوئے –

    ویڈیو میں سندھ کے شہری ان پولیس اہلکاروں کو طنزو مزاح اور سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

    ویڈیو میں شہریوں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ کورونا ایس او پیز میں ماسک پہننا ضروری ہے اور آپ ہمیں اس پر عمل پیرا کرنے کے لئے سختی کرتے ہیں لیکن آپ نے خودکیوں نہیں ماسک پہنا جس پر پولیس اہلکار کہتا ہے گرمی بہت ہے دوران ڈیوٹی گرمی میں ماسک پہننا مشکل ہے-

  • گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھ گیا، ایک دو نہیں بلکہ کتنے کارکنان گرفتار کر لئے گئے؟

    گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھ گیا، ایک دو نہیں بلکہ کتنے کارکنان گرفتار کر لئے گئے؟

    گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھ گیا، ایک دو نہیں بلکہ کتنے کارکنان گرفتار کر لئے گئے؟
    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک میں احتجاج جاری ہے تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے، کئی شہروں میں پولیس اور تحریک لبیک کے کارکنان کے مابین جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں

    پنجاب کی طرح سندھ میں بھی احتجاج جاری ہے تا ہم سندھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے، بلاول کے شہر لاڑکانہ میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر 22 افراد گرفتار کر لئے گئے تھے پولیس نے ان افراد کو بائے پاس انڈس ہائی وے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا تھا، پولیس نے گرفتاری کے بعد تحریک لبیک کے گرفتار شدگان کو سیشن کورٹ جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

     

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہو رمیں تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی میں چالیس کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے حافظ سعد رضوی کی گرفتاری پر احتجاج کیا گیا ، اس دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا، اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کے نتیجے میں لاہور میں چالیس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

    تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں

    قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

    ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

    #اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

    سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

    تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

    پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

    حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

    ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند

    سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل

    لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری

    مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا

  • لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ

    لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ

    لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول کے شہر لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے

    قاتلانہ حملے میں جے یو آئی کے رہنما عبدالقادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاڑکانہ کے علاقے وگھن میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم افراد نے جے یو آئی کے رہنما عبدالقادر سیال کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں عبدالقادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق جے یو آئی رہنما عبدالقادر سیال اور بیٹا عبدالعزیز سیال رتوڈیرو سے کراچی جاتے ہوئے حملے میں زخمی ہوئے، ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور علاقے میں جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب جے یو آئی رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالقادر سیال پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، لاڑکانہ جیسے شہر میں حملہ سمجھ سے بالا ترہے، ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے

  • *بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ کی ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران کا تعارفی اجلاس*

    *بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ کی ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران کا تعارفی اجلاس*

    لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ کی ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران کا تعارفی اجلاس
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے ضلعی و سٹی عہدیداران سے ان کے منصب سنبھالنے کے بعد کی کارکردگی کی تفصیلات لیں
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی لاڑکانہ کے عہدیداران کے درمیان تنظیمی و سیاسی صورت حال کے علاوہ مہنگائی لانگ مارچ پر بات چیت
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی لاڑکانہ کے عہدیداران کے درمیان ضلع کے عوامی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال
    اجلاس میں جمیل احمد سومرو، سہیل انور سیال، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری، عمران جتوئی، خیر محمد شیخ، انور لوہر، وقار بھٹو و دیگر شریک

  • شادی کے بعد بختاور کی پہلی پوسٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    شادی کے بعد بختاور کی پہلی پوسٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی :تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی۔

    بختاور بھٹو زرادری نے اپنی نکاح کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ تصویر میں بختاور سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے ہیں اور انہوں نے گھونگھٹ نکال رکھا ہے۔

    انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنے نکاح کی تاریخ تحریر کی ہے۔

    بختاور کی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور عوام ان کے لیے دعاؤں کے ساتھ آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں-

    بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد بلاول ہاؤس کراچی سے متصل میدان میں کیا گیا بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

  • بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ،شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ،شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلالو بھٹو زرداری کی ہمشیرہ نختاور بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

    بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔

    دلہن بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کو دیکھ کر بینظیر کے چاہنے والوں کو انہی کا خیال آیا اور جب اُن کی تصاویر کو دیکھا گیا تو جوڑوں کے رنگ میں مماثلت نظر آئی۔

    بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو ویڈنگ ٹقپ ٹرینڈ پر جس میں مداحوں کی جانب سے بختاور کے لئےنیک خواہشات کااظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی زندگی کی شروعات کے لئے دعائیں دی جا رہی ہیں –

  • بلاول بھٹو نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے کے لیے پرعزم ہیں: جام اکرام دھاریجو

    بلاول بھٹو نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے کے لیے پرعزم ہیں: جام اکرام دھاریجو

    لاڑکانہ/ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا دورہ دورے کے موقع پر افسران نے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کو لاڑکانہ انڈسٹریل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفننگ دی اس موقع پر ایم ڈی سائٹ اعجاز بلو، سیکریٹری سائٹ نعیم عباسی، اسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ عبدالواحد و دیگر افسران بھی موجود

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 22 جنوری کو لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا افتتاح کریں گے۔ حکومت سندھ کراچی، حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں کے ساتھ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی صنعتی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ لاڑکانہ انڈسٹریل زون کے فعال ہونے سے لاڑکانہ ڈویژن اور اس کے گردونواح کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

    جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں صنعتی ترقی کی خواہاں ہے لیکن وفاقی حکومت کی پالیسیاں روکاوٹ ہیں۔ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صنعت کار بہت پریشان ہیں۔ وفاقی حکومت تعاون کرے اور صنعتوں کے فروغ میں ہمارا ساتھ دے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صوبے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کےلئے بہت پرجوش ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

  • سال نو کے آغاز پر آصفہ بھٹو نے قوم سے بڑی اپیل کر دی

    سال نو کے آغاز پر آصفہ بھٹو نے قوم سے بڑی اپیل کر دی

    سال نو کے آغاز پر آصفہ بھٹو نے قوم سے بڑی اپیل کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال نو کے آغاز پر سابق وزیراعظم بے نظیر کی بیٹی آصفہ بھٹو میدان میں آ گئیں

    آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہری نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کے عمل میں حصہ نہ لیں،ہوائی فائرنگ سے کوئی معصوم کی زندگی ضائع ہوسکتی ہے،

    آصفہ بھٹو نے شہریوں سے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہوئی فائرنگ کرکے جشن کو کسی دوسرے کے غم کی وجہ نہ بنائیں،

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے سال نو پر ہوائی فائرنگ سے متعلق ایک اور حکم نامہ جاری کردیا، اے آئی جی نےکہا کہ صرف فائرنگ نہیں اسلحے کی نمائش پر بھی کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس نے ذمہ دار شہریوں سے واٹس ایپ کے ذریعے مدد مانگی ہے، انہوں نے فائرنگ کی اطلاع اور ویڈیو دینےکےلیے واٹس ایپ نمبر 034535142770 جاری کیا ہے۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع سب سے پہلے ون فائیو مددگار کو دی جائے گی، شہری خود کو محفوظ رکھتے ہوئے ایسے عناصر کی ویڈیو بنائی اور کراچی پولیس کے جاری کردہ نمبر پر بھیجیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کردیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ سال نو کی آمد پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کلئےس فول پروف سیکیورٹی اقدامات ہونے چاہئیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کخلا ف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکخلا ف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کلئےو پولیس جانفشانی اور تندہی سے فرائض سرانجام دے۔

  • بختاور بھٹو کا والدہ کو خراج تحسین

    بختاور بھٹو کا والدہ کو خراج تحسین

    دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر والدہ کی یادگار تصویر شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی :شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی خوبصورت تصویر شئیر کر کے انُہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔


    ٹوئٹر پر شیئر کردہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کا خاکہ ایک فوٹو فریم میں نصب کر کے دیوار پر لگایا ہوا ہے۔

    بختاور بھٹو نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کیپشن میں دل اور پھول والا ایموجی بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953ء میں پیدا ہوئیں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

    جلا وطنی کے بعد جب 18 اکتوبر 2007ء کو بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں تو ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں انہیں شہید کر دیا گیا۔

    بینظیربھٹوکی13ویں برسی پر آصف زرداری کا بیان آگیا

    ے نظیر بھٹو کی برسی پاکستان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • جس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا، محمود اچکزئی کا جلسے سے خطاب

    جس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا، محمود اچکزئی کا جلسے سے خطاب

    جس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا.، محمود اچکزئی کا جلسے سے خطاب

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےتحت اپنےسیاسی حقوق کیلئےجدوجہدکررہےہیں. ملک کےفیصلےعوام نےکرنےہیں.تمام اداروں کوآئین کی پاسداری کرنی چاہیے.ہاں ہرسال اجتماع ہوتاتھاآج کااجتماع منفردہے. آج سیاسی جماعتیں متحدہوکرپی ڈی ایم میں شامل ہیں. تمام سیاسی پارٹیوں نےپی ڈی ایم بنائی یہ خوشی کی بات ہے.پی ڈی ایم کاایجنڈاہےجس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا.آئین کی پاسداری کرنےوالوں کوسیلوٹ پیش کرتےہیں . آج غریب آدمی مررہاہے،پی ڈی ایم کی بات مانیں،یہ شوق کیلئےنہیں بنائی. فوج سمیت ہر ادارہ آئین کا پابند ہے. آرمی، ISI یا ایم آئی کا جرنیل آئین کی پاسداری کرتا ہے تو ہم سیلوٹ کریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ نے فوج کا سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

    بلاول کا کام ٹینک چلانا نہیں، اخترمینگل جہاز نہیں اڑاسکتا، سیاست کرنا ہمارا کام ہے، تمہارا کام لڑنا ہے


    لاڑکانہ میں‌ پی ڈی ام کا جلسہ جاری ہے . اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،مریم نوازاوردیگررہنمااسٹیج پر پہنچے تو اس وقت وہاں‌موجود لوگوں نے قائدین کا بھر پور استقبال کیا .تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے.

    بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیج پر آکر جلسے کے انتظامات کا خود جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
    شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں