Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • لاڑّکانہ میں شادی کی تقریب میں بریانی کھانے سے خواتین،بچوں سمیت 90 افراد بے ہوش

    لاڑّکانہ میں شادی کی تقریب میں بریانی کھانے سے خواتین،بچوں سمیت 90 افراد بے ہوش

    لاڑّکانہ میں شادی کی تقریب میں بریانی کھانے سے خواتین،بچوں سمیت 90 افراد بے ہوش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی شہر لاڑکانہ میں بریانی کھانے سے 90 افراد کی حالت غیر ہو گئی

    لاڑکانہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں بریانی کھانے کے بعد 90 افراد کی حالت بگڑ گئی جس پر انہیں چانڈ کا ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بریانی کھانے سے حالت خراب ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے.

    دوسری جانب پولیس نے شادی کی تقریب میں پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا کہ بریانی میں ایسا کیا تھا جس نے بھی کھائی وہ ہسپتال پہنچ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، جو بھی اس کا ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف کاروائی ہو گی

    شہریوں کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کے علاقے رحیم بگھیو میں شادی کی تقریب میں بریانی کھانے کے بعد سب کی حالت غیر ہو گئی. 5 شہریوں کی حالت نازک ہے. ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کا علاج جاری ہے.

  • پیپلز پارٹی کا سندھ میں سیاسی انتقام شروع، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کو فوری گرفتار کرنیکی ہدایت

    پیپلز پارٹی کا سندھ میں سیاسی انتقام شروع، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کو فوری گرفتار کرنیکی ہدایت

    پیپلز پارٹی کا سندھ میں سیاسی انتقام شروع، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کو فوری گرفتار کرنیکی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ ضمنی الیکشن سےقبل سیاسی مخالفین کو دبانے کی مہم میں تیزی آ گئ ہے،عمرکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،گھوٹکی میں جولائی 2019ضمنی الیکشن کا کیس دوبارہ ری اوپن کردیا گیا

    پیپلزپارٹی مخالف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کےخلاف پرانا کیس دوبارہ کھل گیا،گھوٹکی کےعلاقے میں 2019میں بنائے گئے کیس میں حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے، حلیم عادل شیخ پر سرکاری امور میں مداخلت کا کیس پولیس نے درج کیاتھا

    جولائی 2019کے بعد اب اس کیس میں پولیس نے پھرتیاں دکھائیں ،حلیم عادل شیخ نے گزشتہ روز عمرکوٹ میں ارباب رحیم سے ملاقات کی تھی ،پی ٹی آئی نے عمرکوٹ ضمنی الیکشن میں ارباب غلام رحیم کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا تھا، حلیم عادل شیخ کے خلاف عمرکوٹ میں کیس زیر سماعت ہے

    حلیم عادل شیخ نے گرفتاری کے احکامات جاری ہونے پر کہا کہ دھمکیوں کےبعد اب مجھ پر مقدمات درج کراکر زبان بندی کی کوشش کی جارہی ہے،پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی عوام دشمنی اور کرپشن آشکار کرتارہونگا

    بلاول رونے سے پہلے "آئینہ” دیکھیں، بلاول کے "ابا” اور "چاچا” سمیت "نانا” نے بھی یہ کام کیا تھا. حلیم عادل شیخ

  • رکن اسمبلی کا قتل، بلاول نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

    رکن اسمبلی کا قتل، بلاول نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

    رکن اسمبلی کا قتل، بلاول نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، وہ ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

    بلاول زرداری نے مزید کہا رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے، غم کی اس گھڑی میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔

    پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے ایم پی اے کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واقعے کی انکوائری کے بعد ملزمان کیخلاف ایکشن ہو گا، اس قتل میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئی

    واقعہ نوشہرو فیروز میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر فائرنگ کی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کو تین گولیاں لگیں ، ایم پی اے شہناز انصاری کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ہسپتال جا کر وہ جان کی بازی ہار گئیں.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا اور انہیں گاؤں سے آنے سے منع کیا گیا تھا لیکن وہ چالیسویں کی تقریب میں گاؤں آئیں اور واپسی پر ان پر حملہ کیا گیا.

    شہناز انصاری پیپلز پارٹی کی دیرینہ رکن تھیں اور وومین ونگ کی رہنما بھی رہیں، پولیس کے مطابق دشمنی کی وجہ سے ایم پی اے کو قتل کیا گیا،ابتدائی معلومات کے مطابق انہیں 3 گولیاں لگیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو گئے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

    دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ایم پی اے شہناز انصاری پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز کو حکم دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی ایم پی اے فائرنگ چھوٹی بہن کے دیور نے کی، دیور وقار فائرنگ کر کے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ چھوٹی بہن کا سسرالیوں سے جگہ کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، خاتون ایم پی اے بہن کے شوہر کے انتقال پر سسرالیوں کے گھر گئیں تھیں۔ جگہ کہ تنازعے پر خاتون ایم پی اے کو مقدمہ درج کرانے کو کہا تھا۔

  • بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے شہر لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین اینٹی ربیز کی کمی پوری نہیں کی جا سکی، دور دراز سے آنے والے مریض پریشان ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں.

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقے لاڑکانہ میں رواں برس جنوری کے مہینے میں 972 اور فروری کے 6 دنوں کے اندر 192 افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئے، اکثر متاثرین کو بروقت ویکسین فراہم نہیں کی جا سکی،

    ویکسین سینٹر انچارج نے بھی سینٹر کو کمشنر آفیس سے شعبہ حادثات چانڈ کا اسپتال شفٹ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کو لیٹر لکھ کر دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر آفس میں احتجاج کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ویکسین فراہم کردی جاتی ہے لہٰذا سینٹر یہیں رہنا چاہیے۔

    اس سلسلے میں اینٹی ریبیز سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نور الدین قاضی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی کمی کے باعث مشکلات کا اور پھر احتجاج کا سامنا رہتا ہے، جنوری میں 972 نئے اور 2093 فالو اپ کیسز آئے،

    اس موقع پر متاثرین کے ورثا نے بتایا کہ ہم دو دراز علاقوں سے آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں ہمارے پیاروں کو سگ گزیدگی کی ویکسین نہیں دی جارہی، جس کے باعث مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرکے متاثرین کی زندگیاں بچائی جائیں۔

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، بلدیات، صحت ، پلاننگ حکام اور ٹاسک فورس کے اراکین عدالت میں پیش ہوئے.ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے اطفال ڈاکٹر جمال رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے،

    عدالت نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل اسپتال میں حسنین کا صحیح علاج نہیں ہوا،لاڑکانہ میں بہترعلاج کی عدم فراہمی پرآپ لوگوں نے کوئی ایکشن لیا؟ پلاننگ حکام نے جواب دیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کا ان پٹ نہیں،پی سی ون کا فارمیٹ درست نہیں تھا

    عدالت نے پلاننگ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلی بار پی سی بنائی گئی تھی؟یہ صرف وقت کےضیاع کی باتیں ہیں،جب پی سی ون بن رہا تھا تو آپ نے ان پٹ کیوں نہیں لیا ؟ عدالت نے استفسار کیا کہ کتوں سے لائیواسٹاک کا کیا تعلق ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ سندھ میں 64 وٹرنری اسپتال لائیو اسٹاک کے ماتحت ہیں،

    عدالت نے چیئرمین ٹاسک فورس اور اسپیشل سیکریٹری بلدیات کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا.عدالت نےاسپیشل سیکریٹری بلدیات کو شو کاز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا،

    ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی وترقی کی جانب سے عدالت سے معافی کی درخواست کی گئی تو عدالت نے کہا کہ درمیان میں مت بولیں ورنہ آپ کو نوٹس جاری کردیں گے،عدالتی حکم کے باوجود ہیلپ لائن کے متعلق اشتہار جاری نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالتی حکم پر کیوں عمل درآمد نہیں کیا گیا،سیکرٹری بلدیات کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کر لیا.

    این آئی سی ایچ نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ بچہ جب داخل کیا گیا تو اس کی حالت تشویشناک تھی،بچےکا این آئی سی ایچ میں 27 روز تک علاج کیا گیا،عدالت نے ڈی جی صحت کی سربراہی میں حسنین کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم دے دیا

    عدالت نے ڈی جی صحت کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کو لاڑکانہ، حیدرآباد اورکراچی جانے کی ہدایت کی، عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں اس بات کا تعین کیا جائے کہ کس کی غفلت کے باعث ہلاکت ہوئی،

  • بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کا فخر بنائے رکھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا بختاورکسی براجمان وزیراعظم کی یہاں جنم لینے والی پہلی اولادتھیں، انھوں نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے تاریخ بنانا شروع کی۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بختاور بھٹو کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دیتا ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کافخر بنائے رکھے

    سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوشہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج 25جنوری بروز ہفتہ کو30 برس کی ہو گئیں

    بختاور زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کیک کاٹیں گے،اس حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں، مرکزی کیک کاٹنے کی تقریب میں بختاور شرکت کریں گی جبکہ دیگر پیپلز پارٹی کے دفاتر میں بھی بختاور زرداری کے کیک کاٹے جائیں گے.

    واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ آج ہو گی سالگرہ کی تقریب

  • بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ آج ہو گی سالگرہ کی تقریب

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ آج ہو گی سالگرہ کی تقریب

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ آج ہو گی سالگرہ کی تقریب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوشہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج 25جنوری بروز ہفتہ کو30 برس کی ہو گئیں

    بختاور زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کیک کاٹیں گے،اس حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں، مرکزی کیک کاٹنے کی تقریب میں بختاور شرکت کریں گی جبکہ دیگر پیپلز پارٹی کے دفاتر میں بھی بختاور زرداری کے کیک کاٹے جائیں گے.

    واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،

    بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔

    بختاور زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونی ورسٹی سے پاس کیا۔بختاور زرداری سوشل میڈیا پر اپنی سیاسی اور دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے خاصی متحرک ہیں،انھوں نے اپنی باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کی ہے ، بختاور زرداری سوشل میڈیا پر دبئی کی ایک عمارت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں۔

    بختاور زرداری نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج ایونٹ میں حصہ لیا۔ یہ ایونٹ اپریل 2017 میں منعقد کیا گیا تھا۔ ایونٹ میں بختاور زرداری نے دوڑ، جمپنگ، کلائمبنگ اور کرولنگ کرتے ہوئے فائنل لائن عبور کی

  • بلاول کے آبائی حلقے میں کتے شہریوں کو کاٹنے لگے،45 شہریوں کو ویکسین نہ ملی

    بلاول کے آبائی حلقے میں کتے شہریوں کو کاٹنے لگے،45 شہریوں کو ویکسین نہ ملی

    بلاول کے آبائی حلقے میں کتے شہریوں کو کاٹنے لگے،45 شہریوں کو ویکسین نہ ملی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے علاقے لاڑکانہ کے کمشنر آفس میں قائم اینٹی ربیز سینٹر میں لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے آئے ہوئے 45 سے زائد متاثرین کو ویکسین نہ مل سکی، متاثرین اپنے ورثا کے ہمراہ کئی گھنٹوں تک سینٹر کے باہر انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔

    لاڑکانہ شہر گورنمنٹ پائلٹ اسکول میں کھیلنے کے دوران آٹھویں جماعت کے طالبعلم فرمان عمرانی، بھینس کالونی کے رہائشی 7 سالہ زوہیب جاگیرانی، سی ایم سی اسٹا کالونی کے رہائشی 4 سالہ شبیر گوپانگ، درویش واہن کی خاتون افروز بیگم، گاؤں دودو سنہڑی کی رہائشی 6 سالہ بچی ہیر شیخ، گاؤں سفر جتوئی کے رہائشی 12 سالہ ظفر علی جتوئی، ذوالفقار ابڑو، عجیب چانڈیو سمیت 45 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا، جنہیں ورثا نے ویکسین دینے کے لیے کمشنر آفس میں قائم اینٹی ربیز سینٹر میں لایا گیا، تاہم کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد چند ہی متاثرین کو ویکسین دے کر دیگر متاثرین کو ویکسین فراہم نہیں کی گئی۔

    اس موقع پر متاثرین کے ورثا نے بتایا کہ ہم دو دراز علاقوں سے آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں ہمارے پیاروں کو سگ گزیدگی کی ویکسین نہیں دی جارہی، جس کے باعث مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرکے متاثرین کی زندگیاں بچائی جائیں۔

    دوسری جانب سندھ کے علاقے جھڈو میں کتے بے قابو، ایک دن میں سگ گزیدگی کے سات واقعات پیش آئے پانچ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، .

    پاگل کتوں نے دو اشخاص زوالفقار قائم خانی، عبدالمجید ولد وریام دو بہنوں سمیت پانچ بچوں جن میں ستارا دختر سائیں بخش پتافی خاتوں دختر سائیں بخش، فضیلہ دختر امیر بخش، پروین دختر علی بخش صائم ولد محمد بخش کو کاٹ لیا، جنہیں دیہی مرکز صحت جھڈو میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

    اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران تالپور کاکہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں سگ گزیدگی سے متاثرہ کئی درجن مریضوں کو اسپتال لایا گیا جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ فی الوقت تو کتے کے کاٹے کی ویکسین اسپتال میں دستاب ہے لیکن اگر سگ گزیدگی کے واقعات اسی رفتار سے بڑھتے رہے تو ویکسین کی قلت پیدا ہوسکتی ہے،

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

  • بلاول بھٹو کا نواب وسان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    بلاول بھٹو کا نواب وسان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    بلاول بھٹو کا نواب وسان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    باغی ٹی وی :خیرپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وسان ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا.بلاول نے پی پی پی سندھ کے نائب صدر منظور وسان اور فدا وسان سے بھی اظہار افسوس کیا.

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی اور دعا بھی کی.اس موقع پر دیگر پی پی رہنما بھی ہمراہ تھے..

  • چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کی لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری

    چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کی لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری

    چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کی لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری
    باغی ٹی وی :چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے لال شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر پارٹی کے ذمہ داران اور دیگر مقامی کارکنا ن بھی ہمراہ تھے. واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی اس وقت سندھ بھر میں اپنے تربیتی اجتماعات منعقد کر رہی ہے .
    اسی سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی لاڑکانہ میں 24 جنوری کو جلسہ کر رہی ہے جس سے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے. جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں.

    پاک سر زمین پارٹی سینئر وائس چئیرمین اشفاق احمد منگی، صدر سندھ کونسل و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے 24 جنوری لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاڑکانہ کی مختلف شاہراہوں پر ہینڈ بل تقسیم کیے ۔ لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی نے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے ہوئے ہیں.

    گوٹھ ملاح ابڑو میں جنرل سیکریٹری سندھ مقبول ابڑو نے گوٹھ کے معزیزین سے ملاقات کی اور 24 جنوری کے جلسے کی دعوت دی معززین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی کہ بھرپور شرکت کریں گے

  • پاک سرزمین پارٹی کا لاڑکانہ میں ہو گا جلسہ ،تیاریاں جاری،انیس قائمخانی نے کیا جلسہ گاہ کا دورہ

    پاک سرزمین پارٹی کا لاڑکانہ میں ہو گا جلسہ ،تیاریاں جاری،انیس قائمخانی نے کیا جلسہ گاہ کا دورہ

    پاک سرزمین پارٹی کا لاڑکانہ میں ہو گا جلسہ ،تیاریاں جاری،انیس قائمخانی نے کیا جلسہ گاہ کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاک سر زمین پارٹی انیس احمد قائم خانی وائس چیرمین اشفاق احمد منگی، صدر سندھ کونسل و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی، سندھ کونسل زمہ دران کے ہمراہ رات گئے جلسہ گاہ جناح باغ چوک لاڑکانہ پہنچ گئے،

    انہوں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈویزن صدر لاڑکانہ بشیر میرانی، ڈسٹرکٹ صدر لاڑکانہ نادر مگسی بھی موجود تھے.

    پاک سرزمین پارٹی لاڑکانہ میں 24 جنوری کو جلسہ کر رہی ہے جس سے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے. جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں.