Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • بلاول زرداری کے آبائی حلقہ سے 10 سالہ بچی کی بوری بند نعش برآمد،پولیس نے کیا خدشہ ظاہر کیا؟

    بلاول زرداری کے آبائی حلقہ سے 10 سالہ بچی کی بوری بند نعش برآمد،پولیس نے کیا خدشہ ظاہر کیا؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ سے دس سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ، خدشہ ہے کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا ہے.

    بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پانچویں کلاس کی طالبہ تھی وہ گھر سے دودھ لینے کے لئے نکلی لیکن واپس گھر نہیں آئی، بچی کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے کو بھی دی گئی تھی، تاہم رات کو اطلاع ملی کی ان کی بیٹی کی بوری بند لاش امرود کے باغ سے برآمد ہوئی ہے. جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    دس سالہ بچی کی لاش ملنے پر ان کے گھر میں کہرام مچ گیا، والدین نے ملزم کو گرفتار کر کے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں.

  • نوشہرو فیروز:روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب

    نوشہرو فیروز:روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب

    نوشہروفیروز: نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آ گئیں۔نہر میں شگا ف پڑنے سے مضافات میں فصلوں کو بہت نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے. قریبی گاوں کے لوگوں نے نقصان سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا شروع کردیا ہے.

    نوشہروفیروز میں شگاف کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مورو دریا خان اور پولیس کی بھاری نفری مقام پر پہنچ گئی جب کہ محکمہ آبپاشی کی ٹیم نے شگاف کو پُر کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے. محکمہ انہار کے مطابق بہت جلد اس شگاف کر بھر لیا جائے گا.

    ذرائع محکمہ آب پاشی کے مطابق شگاف کے باعث گوٹھ یوسف ڈاہری،گوٹھ رسول بخش گوٹھ، چنگل ڈاہری سمیت قریبی گوٹھ میں بھی پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ نہر کے اس پانی سے علاقے کے مکین بہت خوف زدہ ہیں.

  • چوروں کی ڈھیل ختم ہونیوالی ہے، ذوالفقار مرزا

    چوروں کی ڈھیل ختم ہونیوالی ہے، ذوالفقار مرزا

    سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ چوروں کو اللہ لمبی ڈھیل دیتا ہے اب وہ ڈھیل ختم ہونے والی ہے.

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد ذوالفقار مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو بھی ایک نہ ایک دن جانا ہے،کیونکہ پیپلزپارٹی والوں کے پاس پیسہ بہت ہے انکو خود نہیں پتہ کتنا پیسہ انہوں نے کمایا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ لوگوں کو دکھانے کے لئے گھوٹکی کی انتخابی مہم کراچی میں چلائی جارہی ہے، گھوٹکی میں انتخابات وہاں کی عوام جیتے گی .

    گزشتہ سماعت پرانسداد دہشت گردی کی خصوصی گردی میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت20 جولائی تک ملتوی کی گئی تھی ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کیس میں سابق وزیر داخلہ زوالفقار مرزا عدالت میں پیش ہوئے عدالتی تعطیلات کے باعث بغیر کسی کارروائی کہ عدالت نے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی تھی، ملزمان کے خلاف چار مقدمات زیر سماعت ہیں،مقدمہ میں ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزمان پر دہشت گردی جلاو گھیروا اور دیگر الزامات ہیں .

    مزید گرفتاریاں ہوں گی، نامزد امیدوار چیئرمین سینیٹ کا دعویٰ

    واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کا سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا لیکن بعد ازاں اختلافات کی وجہ سے وہ الگ ہو گئے، مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا اب تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر ہیں.

  • بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، فون پر بات نہ کرنے کے جرم میں ملزم نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملزم نے فون پر بات نہ کرنے کی وجہ سے شادی شدہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار متاثرہ خاتون شاہدہ قاضی کے شوہر کا رشتہ دار ہے اور وہ خاتون پر دباو ڈالتا تھا کہ وہ ٹیلی فون پر اس کے ساتھ بات کیا کرے، خاتون نے انکار کیا اور جب ملزم کا کسی قسم کا دباو کام نہ آیا تو اس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا. یہ واقعہ لاڑکانہ کی ایوب کالونی کا ہے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیا.

  • نیب فراڈ ادارہ، کالا قانون، بلاول نیب پر برس پڑے

    نیب فراڈ ادارہ، کالا قانون، بلاول نیب پر برس پڑے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نیب کو فراڈ ادارہ سمجھتی ہے ،نیب کا قانون کالا قانون ہے ، چیرمین نیب کے انٹرویو سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے رتوڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نیب کو بلیک میلنگ کے ذریعے چلارہے ہیں ،آمر کا بنایا گیا نیب کاقانون کالا قانون ہے ،بلاول نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نےہمیشہ اصولوں پر سیاست کی سازشی نہیں ،نیب گردی اور ایف آئی اے کا نظام چلنے سے بزنس مین خوفزدہ ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس کمی کی وجہ سے گیس بجلی کے بل بڑھا رہی ہے،حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں ،مہنگائی کی وجہ حکومت کی نا اہلی ہے

    واضح رہے کہ نیب نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے .نیب نے اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہے.

  • ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ایڈز کے حوالہ سے اجلاس کے بعد لاڑکانہ کے رتو ڈیرو ہسپتال کا دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے سندھ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا تھا جس میں ڈاکٹروں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 32 دنوں میں رتو دیرو تعلقہ اسپتال میں 22ہزار سے زائد افراد کی ایچ آئی وی اسکریننگ کی گئی ہے. بلاول زرداری نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، ان کے والدین کو حوصلہ دیا ،کیمپ میں ایڈز کے مریضوں سے ملاقات کی. بلاول بھٹو زرداری نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے نئے قائم کیےگئے وارڈ کا بھی دورہ کیا. اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے .

    واضح رہے کہ سندھ میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہونے پر شیخ رشید و دیگر نے بلاول پر تنقید کی تھی،

     

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

     

     

  • شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نوڈیرو ہاوس لاڑکانہ میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیرصحت،لاڑکانہ سےمنتخب ایم این ایز،ایم پی ایزشریک ہوں گے ،اجلاس میں ایچ آئی وائرس اورروک تھام پربلاول بھٹوزرداری کوبریفنگ دی جائے گی

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول ہاوس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بلاول زرداری نے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی کارکردگی پر تشویش ظاہر کی تھی، تین گھنٹے تک جاری اجلاس میں بلاول نے سیکرٹری صحت سے بھی بریفنگ لی. اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر صحت عذرا پیچوہو، مشیراطلاعات مرتضی وہاب، سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید اعوان، اسپیشل سیکریٹری صحت پبلک ہیلتھ ڈاکٹر حفیط اللہ عباسی و دیگر حکام نے شرکت کی .سیکرٹری صحت نے اجلاس میں بلاول زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 9082 افرادکے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے393 افرادایچ آئی وی پازیٹو نکلے جن میں312 بچے اور81افراد شامل ہیں۔ بلاول نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا.

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دنیامیں اتنے ایڈز کے مریض کہیں نہیں جتنے سندھ میں ہیں،سندھ حکومت نے صوبے کو ایڈستان بنادیا ہے، دنیا میں ایڈز کے اتنے مریض کہیں نہیں ہوں گے جتنے لاڑکانہ میں ہیں. ایک دن سندھ کے ویزے پر پابندی لگ جائے گی.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ رتوڈیرو میں 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی .

  • بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ رتوڈیرو میں 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے جس میں 503 بچے اور 114 بڑے افراد شامل ہیں، پیپلز پارٹی کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کےبعد سکریننگ کے لیے کیمپ تاحال جاری ہیں، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 20880 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ، سکریننگ کے بعد رپورٹ سے معلوم ہوا کہ رتوڈیرو کے 617 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص ہو گئی جن میں 503 بچے اور 114 بڑے شامل ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 503 میں سے 100 بچوں کا علاج شروع کیا جا چکا ہے.

    100 سے زائد بچوں کا علاج بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سندھ بھر سے ساڑھے 10 ہزار ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا رجسٹرڈ مریضوں کے علاوہ سندھ میں ہزاروں کیسز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے.

  • سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، طالبہ نے خود کشی کر لی.

    سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، طالبہ نے خود کشی کر لی.

    سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کی وجہ سے سندھ کی طالبہ نے خود کشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقہ بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں ایف اے کی طالبہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پرایڈیٹ کر کے لگائی گئیں اور اسے بلیک میل کیا گیا جس پر طالبہ نے خود کشی کر لی ،طالبہ نے زہر پی کر خود کشی کی. طالبہ کے سامان سے ملنے والے خط میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے والے نے اس کی ایڈیٹ شدہ تصویر اس کے منگیتر کو بھیجی جس کی وجہ سے منگنی ٹوٹ گئ، بلیک میلر کو پچاس ہزار روپے دئیے گئے اس کے باوجود وہ مزید پیسے مانگتے رہے. پولیس کے مطابق حید رآباد میں مقیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں

  • لاڑکانہ میں ایڈز، بلاول نے اجلاس بلا لیا، سیکرٹری صحت پر برہم

    لاڑکانہ میں ایڈز، بلاول نے اجلاس بلا لیا، سیکرٹری صحت پر برہم

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاڑکانہ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول ہاوس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بلاول زرداری نے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی کارکردگی پر تشویش ظاہر کی، تین گھنٹے تک جاری اجلاس میں بلاول نے سیکرٹری صحت سے بھی بریفنگ لی. اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر صحت عذرا پیچوہو، مشیراطلاعات مرتضی وہاب، سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید اعوان، اسپیشل سیکریٹری صحت پبلک ہیلتھ ڈاکٹر حفیط اللہ عباسی و دیگر حکام نے شرکت کی .سیکرٹری صحت نے اجلاس میں بلاول زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 9082 افرادکے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے393 افرادایچ آئی وی پازیٹو نکلے جن میں312 بچے اور81افراد شامل ہیں۔ بلاول نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سندھ بھر سے ساڑھے 10 ہزار ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا رجسٹرڈ مریضوں کے علاوہ سندھ میں ہزاروں کیسز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے.