Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • بھٹو کے شہر میں 10 سالہ بچہ کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر ماں کی گود میں تڑپ تڑپ کر مرگیا

    بھٹو کے شہر میں 10 سالہ بچہ کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر ماں کی گود میں تڑپ تڑپ کر مرگیا

    لاڑکانہ: ذوالفقارعلی بھٹو کے شہر لاڑکانہ کے کسی بھی ہسپتال میں ویکسین نہیں ہے. دس سالہ میر حسن کو کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملی جس کی وجہ سے اس نے اپنی ماں کی گود میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 50 سال کے لگ بھگ سندھ میں حکومت کر رہی ہے اور آج بھی بھٹو زندہ ہے، بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگارہی ہے. عوام کی بنیادی ضروریات کی بات کرتی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ صرف وہ ہی اس ملک کے اصل خیر خواہ ہیں، لیکن بھٹو کے نام پر سیاست کرنے والے 50 سال میں بھی بھٹو کے شہر کو ماڈل کے طور پر پیش نہیں کرسکے. لاڑکانہ کے اسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملی جس کی وجہ سے شکارپور کے دس سالہ میر حسن نے ماں کی گود میں کمشنر آفیس لاڑکانہ کے باہر تڑپ تڑپ کے جان دے دی. ماں صرف اپنے بچے کو مرتا ہوئے دیکھتی رہی اور روتی رہی.

    https://twitter.com/Xadeejournalist/status/1174015821988925440

    سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس بچے کی ہلاکت کا ذمہ کون لے گا؟ کیا بلاول بھٹو میں اتنی بھی اخلاقی جرات ہوگی کہ وہ اس پر اس ماں سے معافی مانگ سکیں جس نے اپنے بچے کو اپنی گود میں مرتے دیکھا.

  • بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے

    بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اسلام آباد میں دھرنے سے انکار کیا لیکن اگر حکومت کے اتحادی اور سیلیکٹرز حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گے تو ہم اسلام آباد آکر گھر بھیجیں گے۔ حکومت کو سال کے آخر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد کچرے کا بہانہ بنا کر کراچی پر قبضہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ سندھ حکومت مضبوط ہے، قیادت کو جیلوں میں ڈال کر بھی گرایا نہیں جا سکتا۔ کچھ لوگوں سے اٹھارویں ترمیم برداشت نہیں ہو رہی ہے اور پہلے بھی لوگوں سے 1973 کا آئین برداشت نہیں ہوتا تھا۔ پیپلز پارٹی نے بےنظیر انکم سپورٹ جیسے انقلابی اقدامات کیے اور صوبائی خود مختاری دی جبکہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا.

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پی پی قیادت پر جعلی کیسز ڈال کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، زرداری نے پہلے بھی جیل میں وقت گزارا، اب بھی گزار لیں گے، فریال تالپور کا پروڈکشن آرڈر روک کر ہمیں نہیں دبایا جا سکتا۔ یہ ایک سال سے ہماری حکومت گرانے میں لگے ہیں لیکن اب تک ناکام ہیں، سیاسی مخالفین پر مقدمات بنانا غیر جمہوری قوتوں کی پرانی عادت ہے۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترامیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ضیا الحق اور مشرف کا ظلم برداشت کیا، کٹھ پتلی حکومت کا بھی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وفاقی حکومت کی جعلی کیسز کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ پیپلز پارٹی ان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی رہے گی

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ انڈین ائیرفورس کے پائلٹ کا انٹرویو تو سلیکٹڈ میڈیا پر چل سکتا ہے مگر آصف زرداری کا نہیں، ہر چینل کنٹرولڈ ہے، آئی ایس آئی کو جے آئی ٹی میں کیوں بٹھا دیتے ہو، سندھ کا کیس پنڈی میں کیوں چلاتے ہو؟ بغیر سزا جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے ؟ کیا یہ کوئی اتفاق ہے کہ ساری سیاسی قیادت جیل میں ہے اب تو چیف جسٹس بھی بول رہے ہیں کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے نوجوانوں کو بے روزگار کردیا، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کرکے لاکھوں غریبوں کو بے گھر کردیا۔ ٹیکسز کا طوفان اور تنخواہیں پرانی، سبسڈی چھین کر سفید پوش، تاجر اور کسانوں کا معاشی قتل کردیا۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کو جیل میں ڈال کر سندھ میں کٹھ پتلی حکومت بنا سکتے ہیں، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ سندھ کی مضبوط حکومت کو گرانے کے لیے کوئی جمہوری طریقہ نہیں ہے۔

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ میں الیکشن کے وقت سے کہہ رہا ہوں کہ ہمیں وفاق کو بچانا ہوگا، غیر جمہوری قوتوں کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے عوام کی ضرورت ہے، ایک سال سے کٹھ پتلی حکومت کے وار جاری ہیں، سندھ کو ایک سو ارب جبکہ پنجاب کو دو سو ارب سے زائد نقصان ہوا ہے، آئین کے مطابق صوبوں سے ناانصافی ہورہی ہے اور کٹھ پتلی سرکار صوبوں کے آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔سندھ کی گیس رائلٹی پر وفاق ناانصافی کر رہاہے صوبوں کے حق کھارہا ہے یہ سندھ کے تین ہسپتال نہ چلاسکے کے فور منصوبے کےلئے کیسے پیسے دیں گے.

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس 11 کے لیئے میں نے ایسا امیدوار چُنا ہے جو نہ وڈیرہ ہے نہ سردار ایک عام شہری ہے میرا امیدوار ہے جمیل احمد سومرو،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے لاڑکانہ میں اپنے آخری خطاب میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ انہیں سیٹوں کی سنچری چاہیئے ،لاڑکانہ کی عوام پی ایس 11 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرکے اس خواب کو شرمندہِ تعبیر کرے گی

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سَر جھکا کر معاشی خود مختاری کا بھی سودا کیا۔ ذوالفقار بھٹو نے سرزمین بے آئین کو آئین دیا، بے بس عوام کو ووٹ کی طاقت دی، بے نظیر دہشت گرد حملے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں، آصف زرداری نے 18 ویں ترمیم کر کے 73 کا آئین بحال کیا اور صوبوں کو خود مختاری دلوائی۔

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میں غیر جمہوری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے نکلا ہوں مجھے عوام کی مدد کی ضرورت ہے، صوبوں کو معاشی حق نہیں دیا جا رہا وفاق کی ناکامی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں، جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور دیگر سندھ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں.

  • بلاول کے شہر لاڑکانہ کو دیکھ کر… شیخ رشید نے ایسا بیان دیا کہ بلاول ہو جائے پریشان

    بلاول کے شہر لاڑکانہ کو دیکھ کر… شیخ رشید نے ایسا بیان دیا کہ بلاول ہو جائے پریشان

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول کے شہر لاڑکانہ کو دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے

    وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا؟ شیخ رشید نے خود ہی قوم کو بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لاڑکانہ پہنچے ہیں ،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،اس طرح یورپ میں جانور نہیں رہتے جس طرح لاڑکانہ میں انسان رہ رہے ہیں .

    اب تو لاہوریوں کو بھی عقل آ گئی….شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ لاڑکانہ میں 3 ٹرینیں چلائیں ،عید کے بعد ایک اور ٹرین چلا رہے ہیں. وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب نہیں ہوتا ، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے.

    شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان بارے پیشنگوئی کر دی

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد سندھ کے تین روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے کل سکھر میں حکام سے اجلاس کئے، آج لاڑکانہ میں اجلاس کریں گے.

  • شیخ رشید آج جائیں گے بلاول کے شہر لاڑکانہ

    شیخ رشید آج جائیں گے بلاول کے شہر لاڑکانہ

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی،

    تمام چور لٹیرے ….. مارے جائیں گے ،نواز،زرداری کا مستقبل ختم، شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سندھ کے دورہ پر ہیں آج انہوں نے بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کا دورہ کرنا ہے، شیخ رشید آج لاڑکانہ جائیں گے اور ریلوے حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے،

    شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان بارے پیشنگوئی کر دی

    شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت انشااللہ 5 سال پورے کرے گی، حکومت کے پاس تعویز بھی ہیں جو پہلے بھی چل چکے ہیں، فضل الرحمان غلط کھیل رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

    اب تو لاہوریوں کو بھی عقل آ گئی….شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ بیورو کریسی کام نہیں کر رہی، نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لانا چاہیے، نیب قوانین کی وجہ سے سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں.

    وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا؟ شیخ رشید نے خود ہی قوم کو بتا دیا

    وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن بادشاہ آدمی ہیں عالم دین ہیں میں ان کا احترام کرتا ہوں مگر وہ غلط کھیل رہے ہیں۔ مولانا صاحب ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی زمینوں اور سیاست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور دینی طلباء اور مدارس کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔

  • بلاول زرداری کے شہر لاڑکانہ میں ایڈز کے کتنے مریض ؟ خوفناک رپورٹ آ گئی

    بلاول زرداری کے شہر لاڑکانہ میں ایڈز کے کتنے مریض ؟ خوفناک رپورٹ آ گئی

    بلاول زرداری کے علاقہ لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 972 تک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایڈز کے مریضوں کی تعداد 972 تک پہنچ گئی ہے.

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے

    رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے عالمی ماہرین نے رتوڈیرو کا دورہ کیا، اور رپورٹ تیار کی، عالمی ماہرین کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رتوڈیرومیں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 751 ہے ،جن میں 604 بچے بھی شامل ہیں. اب تک صرف 43 فیصد افراد کو علاج مل سکا، 57 فیصد علاج کی سہولت سے محروم ہین. پاکستان کے پاس صرف 240 متاثرین بچوں کے علاج کے لیےادویات موجود ہیں،ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ 364بچے علاج کے منتظر ہیں ،

    اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

     

    عالمی ماہرین نے تحقیقات اور متاثرین کے علاج کے لیے خطیر رقم کامطالبہ بھی کردیا ،ماہرین نے رپورٹ میں لکھا کہ ڈبلیو ایچ او کو تحقیقات اور کنٹرول کے لیے15 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے،ڈبلیو ایچ او کے پاس 2لاکھ ڈالرز موجود ہیں مزید 13 لاکھ ڈالرز فراہم کئے جائیں.عالمی ماہرین نے رپورٹ میں ایچ آئی وی اسکریننگ کے طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کر دیا .

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

     

    بلاول زرداری نے سندھ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا تھا جس میں ڈاکٹروں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 32 دنوں میں رتو دیرو تعلقہ اسپتال میں 22ہزار سے زائد افراد کی ایچ آئی وی اسکریننگ کی گئی ہے. بلاول زرداری نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، ان کے والدین کو حوصلہ دیا ،کیمپ میں ایڈز کے مریضوں سے ملاقات کی. بلاول بھٹو زرداری نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے نئے قائم کیےگئے وارڈ کا بھی دورہ کیا. اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے .

    واضح رہے کہ سندھ میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہونے پر شیخ رشید و دیگر نے بلاول پر تنقید کی تھی، سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سندھ بھر سے ساڑھے 10 ہزار ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا رجسٹرڈ مریضوں کے علاوہ سندھ میں ہزاروں کیسز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے.

     

  • شکارپور، آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ

    شکارپور، آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ

    سندھ کے علاقے شکار پور میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    لاہور،باٹا پور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم ہوا گرفتار

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع شکار پور کے گاؤں ٹنڈو بہار کھوسو میں آٹھ سالہ بچی "س” کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے بچی سے زیادتی کے بعد اسے گلی میں چھوڑ کر بھاگ گئے، پولیس نے بچی کو طبی معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق کی.

    زرداری کی گرفتاری پر لاڑکانہ میں مٹھائی تقسیم

    واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا ہے.

    قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟

    مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

     

  • بلاول زرداری کے آبائی حلقہ سے 10 سالہ بچی کی بوری بند نعش برآمد،پولیس نے کیا خدشہ ظاہر کیا؟

    بلاول زرداری کے آبائی حلقہ سے 10 سالہ بچی کی بوری بند نعش برآمد،پولیس نے کیا خدشہ ظاہر کیا؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ سے دس سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ، خدشہ ہے کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا ہے.

    بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پانچویں کلاس کی طالبہ تھی وہ گھر سے دودھ لینے کے لئے نکلی لیکن واپس گھر نہیں آئی، بچی کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے کو بھی دی گئی تھی، تاہم رات کو اطلاع ملی کی ان کی بیٹی کی بوری بند لاش امرود کے باغ سے برآمد ہوئی ہے. جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    دس سالہ بچی کی لاش ملنے پر ان کے گھر میں کہرام مچ گیا، والدین نے ملزم کو گرفتار کر کے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں.

  • نوشہرو فیروز:روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب

    نوشہرو فیروز:روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب

    نوشہروفیروز: نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آ گئیں۔نہر میں شگا ف پڑنے سے مضافات میں فصلوں کو بہت نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے. قریبی گاوں کے لوگوں نے نقصان سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا شروع کردیا ہے.

    نوشہروفیروز میں شگاف کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مورو دریا خان اور پولیس کی بھاری نفری مقام پر پہنچ گئی جب کہ محکمہ آبپاشی کی ٹیم نے شگاف کو پُر کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے. محکمہ انہار کے مطابق بہت جلد اس شگاف کر بھر لیا جائے گا.

    ذرائع محکمہ آب پاشی کے مطابق شگاف کے باعث گوٹھ یوسف ڈاہری،گوٹھ رسول بخش گوٹھ، چنگل ڈاہری سمیت قریبی گوٹھ میں بھی پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ نہر کے اس پانی سے علاقے کے مکین بہت خوف زدہ ہیں.

  • چوروں کی ڈھیل ختم ہونیوالی ہے، ذوالفقار مرزا

    چوروں کی ڈھیل ختم ہونیوالی ہے، ذوالفقار مرزا

    سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ چوروں کو اللہ لمبی ڈھیل دیتا ہے اب وہ ڈھیل ختم ہونے والی ہے.

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد ذوالفقار مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو بھی ایک نہ ایک دن جانا ہے،کیونکہ پیپلزپارٹی والوں کے پاس پیسہ بہت ہے انکو خود نہیں پتہ کتنا پیسہ انہوں نے کمایا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ لوگوں کو دکھانے کے لئے گھوٹکی کی انتخابی مہم کراچی میں چلائی جارہی ہے، گھوٹکی میں انتخابات وہاں کی عوام جیتے گی .

    گزشتہ سماعت پرانسداد دہشت گردی کی خصوصی گردی میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت20 جولائی تک ملتوی کی گئی تھی ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کیس میں سابق وزیر داخلہ زوالفقار مرزا عدالت میں پیش ہوئے عدالتی تعطیلات کے باعث بغیر کسی کارروائی کہ عدالت نے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی تھی، ملزمان کے خلاف چار مقدمات زیر سماعت ہیں،مقدمہ میں ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزمان پر دہشت گردی جلاو گھیروا اور دیگر الزامات ہیں .

    مزید گرفتاریاں ہوں گی، نامزد امیدوار چیئرمین سینیٹ کا دعویٰ

    واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کا سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا لیکن بعد ازاں اختلافات کی وجہ سے وہ الگ ہو گئے، مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا اب تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر ہیں.

  • بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، فون پر بات نہ کرنے کے جرم میں ملزم نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملزم نے فون پر بات نہ کرنے کی وجہ سے شادی شدہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار متاثرہ خاتون شاہدہ قاضی کے شوہر کا رشتہ دار ہے اور وہ خاتون پر دباو ڈالتا تھا کہ وہ ٹیلی فون پر اس کے ساتھ بات کیا کرے، خاتون نے انکار کیا اور جب ملزم کا کسی قسم کا دباو کام نہ آیا تو اس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا. یہ واقعہ لاڑکانہ کی ایوب کالونی کا ہے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیا.