Baaghi TV

Category: لیہ

  • لیہ : نوجوان نہر میں ڈوب گیا

    لیہ : نوجوان نہر میں ڈوب گیا

    رفیق آباد چکنمبر 363 ٹی ڈی اے کا رہائشی 16سالہ نوجوان نہر میں ڈوب کر جانبحق۔ نوجوان داد نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہو گیا. محمد حسنین ڈلو کی لاش کو تحصیل ہیڈ کورٹر چوک اعظم منتقل کر دیا گیا۔

     

     

  • لیہ – منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ

    لیہ – منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )
    منشیات برآمدگی ریڈ کے دوران منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ۔۔
    اے ایس آئی حسن سلطان اور پولیس رضاکار زخمی۔۔
    ملزمان کو آلات ضرب اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔۔
    تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ فتح پور میں پولیس کو اطلاع ملی کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش فلک شیر ولد فقیر محمد کے پاس بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے، اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے محمد فیاض ASI , حسن سلطان ASI نے ٹیم کے ہمراہ 109/ML ناکابندی کی ۔ روکنے پر فلک شیر اور اسکا ساتھی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے لگے، جنھیں فرار سے روکنے پرملزم فلک شیر نے اپنے ساتھی محمد افضل سے مل کر پولیس پارٹی پر تیز دھار آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں حسن سلطان ASI اور پولیس رضاکار ذیشان زخمی ہوگئے،لیکن پولیس اہلکاران نے زخموں کی پروا نہ کرتے ہوئے ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم فلک شیر کے قبضہ سے 1480گرام چرس برآمد کر لی گئی، جبکہ ہر دو ملزمان کے قبضہ سے آلات ضرب چاقو 2 عدد بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔۔
    زخمی پولیس اہلکاران کو THQ فتح پور منتقل کرکے ٹریٹمنٹ کی جارہی ہے۔
    ہر دوملزمان کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت
    قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم فلک شیر کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت علحیدہ کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔۔
    ڈی پی او لیہ نے پولیس اہلکاران کی جرآت اور دلیری کی تعریف کی ہے، جنہوں نے زخموں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بنائی۔

  • لیه -صوبائی سیكرٹری معدنیات کا دورہ ۔ٹدی دل کے حوالے سے صورتحال کا جا ئزہ

    لیه -صوبائی سیكرٹری معدنیات کا دورہ ۔ٹدی دل کے حوالے سے صورتحال کا جا ئزہ

    لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرکا ایک روزہ دورہ لیہ۔انسداد ٹڈی دل مشینری،فوڈسنٹرزوہسپتال کا معائنہ ۔ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلع میں انسداد کورونا،گندم خریداری،ٹڈی دل،ڈینگی،پرائس کنٹرول ،سیلاب اجلاس کی صدارت کی۔تفصیل کے مطابق صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔انہوں نے چوبارہ اورصابرآباد فوڈ سنٹر،407ٹی ڈی اے چوبارہ میںٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کا معائنہ کیا اس موقع پراے ڈی سی آر فیاض احمدندیم، اے سی چوبارہ سلیمان لون ہمراہ تھے۔عامر اعجاز اکبرنے ٹی ایچ کیولیول ہسپتال فتح پور اور فوڈ سنٹر فوڈ فتح پور کا بھی معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں انسداد کورونا،گندم خریداری،ٹڈی دل،ڈینگی،پرائس کنٹرول ،متوقع سیلاب انتظامات کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر اے ڈی سی آر فیاض احمد ندیم،اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال،اے سی لیہ نیاز احمدمغل اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں تمام معاملات بارے فرداً فرداً بریفنگ دی گئی جس میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اُٹھائے گئے اقدامات بارے پروٹیکشن بندوں کی صورت حال،محکمہ لائیوسٹا ک کی طرف تمام چھوٹے بڑے جانوروں کی ویکسی نیشن کرنے ،گزشتہ سیلاب میں متاثرہ علاقوں کی صورت حال ،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات ،موک ایکسرسائز کا انعقاد،ریسکیوو ریلیف کیمپ ،مختلف محکموں کے ذریعے افرادی قوت اور وسائل کے استعمال ،سیلاب میں ضرورت پڑنے والے سامان ،ریسکیورز ،میسج سسٹم کو الرٹ رکھنے ،فوری اطلاعات دینے ودیگر امور بارے میں بتایاگیا۔ضلع میں کورونا کی صورت حال بارے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروانے،کوٹلہ حاجی شاہ کو حفاظتی اقدامات کے تحت سیل و ڈی سیل کرنے ،ضلع بھر کوسیکٹروائز ڈس انفکیشن سپرے کرنے ، کورونا لاک ڈاون کے متاثرین کو ادائیگیاں کرنے بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا گیا کہ 132ان ڈور،44آوٹ ڈورٹیم کام کررہی ہیںجبکہ پیشگی حفاظتی اقداما ت کے تحت محکمہ صحت الرٹ ہے ۔ ضلع میں430 رجسٹرڈ ہاٹ سپاٹ کاباقاعدہ معائنہ کرکے رجسٹرڈ فون کے زریعے رپورٹس ڈیش بورڈپر بھیجی جاتی ہے ۔اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کئے جانے ولے لوکسٹ کومبیٹ آپریشنز،آگہی موک ایکسرسائز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول بارے اشیاءخوردنوش کے ریٹس،ڈویژن بھر میں لیہ کی دوسری پوزیشن ،سٹاک لمٹ کا تعین کرنے،عائد کردہ جرمانے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ،قیمت پنجاب کے ذریعے موصولہ شکایات کو حل کرنے ودیگر امور بارے بریفنگ دی گئی ۔ گندم خریداری بارے بتایا گیا کہ فوڈسنٹرز کے ذریعے گندم خریداری مہم جاری ہے خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی ،میرٹ وشفافیت کو ترجیح دیتے ہوئے ضلعی افسران کے معائنے ، گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی،حکومتی ایس او پی کی خلاف ورزی پر گندم کو ضبط کرکے فوڈ سنٹرز کے حوالے کرنے کے حوالے سے بھی آگہی دی گئی ۔صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے تمام معاملات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اپنی تیاری کو ایڈوانس رکھیں کسی بھی چیزکی ضرروت پرمطلع کریں تاکہ وہ مہیاکی جاسکے فلڈکے قریبی علاقوں میں سیلابی پانی، بارش اور سیورلائنوں کی بھی صفائی کی جائے اور پانی کو ہرگز باہرنہ کھڑا ہونے دیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے پیش نظر تمام تمام طبی عملہ اور ریسکیو1122کے اہلکاروں کے حفظ ماتقدم کے طور پر بھی ٹیسٹ کیے جائیں۔عامراعجازاکبر نے کہا کہ ٹڈی دل کے مزید حملے کے پیش نظر محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ پیشگی حفاظتی اقدامات کے طور پر انتہائی سنجید ہ ہوں اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں اور موثر پلان ترتیب دے کرانہیں آگاہ کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول اور گندم خریداری معاملات پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز اور مہنگے داموں اشیافروخت کرنے والے حضرات کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف موثرکارروائی کا سلسلہ جاری رکھاجائے ۔صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے ضلع لیہ میں مجموعی طورپر صورت حال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی تمام معاملات پر براہ راست کڑی نظر رکھنے و مانیٹرنگ کر نے پر ان کو اور پوری ٹیم کی کاوشوں کوسراہا ۔

  • لیہ –  ڈاکٹر میری رپورٹ چند دن لیٹ نہیں ہوسکتی .

    لیہ – ڈاکٹر میری رپورٹ چند دن لیٹ نہیں ہوسکتی .

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) کرونا وائرس نے زندگی کے کئی دکھوں کو ایک مرتبہ پھر بے نقاب کردیا بے روزگار ہونے والے مزدور خاص طور پر گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کی زندگی کس قدر مشکلات میں گھر چکی ہے اس بات کا انکشاف میو ہسپتال لاہور میں پوسٹ گریجویشن کرنے کیلئے گئے لیہ کے ڈاکٹر محمد ابوبکر گورمانی نے سوشل میڈیا پر شیئرکئے گئے ایک واقعہ میں کیا ،ڈاکٹر محمد ابوبکر گورمانی نے کہا کہ وہ حسب معمول کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کے تحت تیار ہوکر کرونا وائرس وارڈ میں جارہے تھے کہ راستہ جنرل وارڈ میں کرونا مریض معمول سے ہٹ کر ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف تھے مریضوں کے چیک اپ کے دوران خوش ہونے کی وجہ دریافت کی تو سب نے کہا کہ آج ان کا کرونا ٹسٹ کی رپورٹ آرہی ہے اور وہ رپورٹ منفی ہی ہوگی ڈاکٹر ابوبکر گورمانی نے کہا کہ ان کی بات سن کر وہ اگلے وارڈ جانے لگے تو وارڈ میں داخل مریضوں میں سے ایک خاتون نے آواز دی جب اس کے پاس پہنچا تو خاتون مریضہ نے کہا کہ بیٹا کیا میری ٹسٹ رپورٹ رک نہیں سکتی تو میں نے پوچھا تو خاتون زاروقطار رونے لگی روتی ماں کے ساتھ وارڈ میں داخل اس کے بچے ماں کے ساتھ لپٹ گئے اور ان کے رونے سے وارڈ میں موجود تمام لوگ متوجہ ہوگئے ،بحیثیت ڈاکٹر اپنی مریضہ سے اسکی اس خواہش کہ اس کی رپورٹ لیٹ نہیں ہوسکتی کی خواہش کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ وہ غریبی کی چکی کاٹنے کیلئے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی کرونا وائرس کے بعد گھر والوں نے کام سے منع کردیا تو پھر کپڑے سینے کا کام شروع کردیا وہ بھی چند دن چلا تو گھر میں فاقے آگئے اب کرونا کا شکار ہوکر اپنے بچوں کے ساتھ ہسپتال میں ہوں جب سے ہسپتال میں ہوں اس دن سے خود اور اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا میسر آرہا ہے ہسپتال سے گھر پہنچوں گی تو پھر گھر میں فاقے سامنے ہونگے باہر مزدوری نہ ہے ڈاکٹر میری رپورٹ چند دن لیت نہیں ہوسکتی خاتون باربار سوال کررہی تھی ڈاکٹر کے پاس جواب نہ تھا ڈاکٹر ابوبکر گورمانی نے سوسائٹی کے مخیر اور صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی وہ کرونا وائرس سے مشکلات کے شکار غریب اور محروم طبقات کی مدد کو اپنا شعار بنائیں تاکہ بھوک کسی نئے انسانی المیہ کو جنم نہ دے دے۔

  • لیہ – کروناسے تاجر بھی متا ثر ، پہلا تاجر جاں بحق

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )لیہ میں کرونا کی لہر میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ، لیہ کے تاجر کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں، کروڑ لعل عیسن سے وارڈ نمبر 10 کروڑ لعل عیسن کے اظہار حسین کو کرونا پازٹیو آنے پر نشتر ہسپتال کے کرونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا اظہار حسین کے گھر کو 14 روز کے لیے قرنطینہ قرار دے دیا گیا محکمہ صحت کی جانب سے گھر کے باہر نوٹس چسپاں تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن وارڈ نمبر10 کے اظہار حسین کو دل کی تکلیف ہونے پر ڈسڑکٹ ہسپتال لیہ لیجایا گیا جہاں پر انہیں سانس کی تکلیف میں اضافہ ہوا اور آرام نہ آیا جس پر اظہار حسین کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا پازٹیو آنے پر نشتر ہسپتال کے کرونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا اور ان کے گھر کو قرنطینہ قرار دے کر نوٹس چسپاں کردیا گیا ،فتح پور میں معروف کاروباری شخصیت محمد شعیب بھی کرونا کا شکار ہوئے ،چند روز طبیعت خراب رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئے ، ان کے فیملی میں 3افراد کے رزلٹ پازیٹو آگئے ہیں،گھر کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے ، اسی محلہ کے تین تاجربھائی بھی کرونا سے متا ثر ہوئے ہیں، جن کے بھی ٹیسٹ سیمپل لے لئے گئے ہیں، محکمہ صحت لیہ کی ٹیم نے اسی محلہ کے تین گھروں کو سیل کر دیا ہے . چک نمبر 228ٹی ڈی اے میں بھی ایک فیملی میں کرونا مثبت آنے پر مریض کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا ہے ، جب کہ گھر کے دیگر افراد کے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انتہائی تشویش پائی جا رہی ہے ، تاجروں کے کرونا سے متا ثر ہونے پرشہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو رہے ہیں

  • لیہ – مہنگے داموں چکن فروخت کرنے پرضلعی انتظامیہ ان ایکشن

    لیہ – مہنگے داموں چکن فروخت کرنے پرضلعی انتظامیہ ان ایکشن

    لیہ(نماینده باغی ٹی وی ) مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے بارے عوامی شکایات پرکارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس کا چکن شاپس مالکان کے خلاف ایکشن۔ زائد نرخ وصول کرنے والے 9 چکن شاپس مالکان پر مجموعی طورپر 45 ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،کارروائی کروڑ اور لیہ میں کی گئی جب کہ پرائس مجسٹریٹس عاشق حسین،محمد عبداللہ،غلام یسین،خادم حسین،نیاز احمد مغل نے کی۔یاد رہے کہ مرغی کے گوشت کے260روپے فی کلو سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ گوشت اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے اور گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔

  • لیہ – ضلعی پولیس کی جانب سے کرونا متاثرین میں راشن تقسیم

    لیہ – ضلعی پولیس کی جانب سے کرونا متاثرین میں راشن تقسیم

     لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )لیہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاﺅن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کا عمل جاری ،3لاکھ سے زائد رقم سے 110مستحق خاندانوں کی امداد کی گئی، اقدام کا مقصد لاک ڈاﺅن کے باعث بے روز گار اور غربت کا شکار ہونے والے افراد کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ڈی ایس پی شاہد ہ نسرین
    تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاﺅن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کا عمل جاری ہے، قبل ازیں لیہ پولیس کی طرف سے 13 لاکھ روپے سے زائد کی خطیررقم سے 400 خاندانوں کو راشن مہیا کیا گیا ۔ اسی سلسلے کو بڑھاتے ہوئے 3لاکھ سے زائد رقم سے110خاندانوں کی امداد کی جا رہی ہے ،اس موقع پر ڈی ایس پی شاہدہ نسرین ،ریزرو انسپکٹر محمد عامر اور ترجمان پولیس لیہ محمد ندیم موجود تھے،ڈی ایس پی شاہدہ نسرین نے میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقدام کا مقصد لاک ڈاﺅن کے باعث بے روز گار غربت کا شکار ہونے والے افراد کا حوصلہ بلند رکھنااور انہیں معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے، جرائم کی بیخ کنی او ر عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا بنیادی فریضہ ہے،لیکن موجودہ حالات میں لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد اورکرونا وبا سے شہریوں کی حفاظت کےلئے پولیس فرنٹ لائن پر برسر پیکار ہے، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ عوام کی خدمت پولیس اہلکاران کا ایسا وصف ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے ،راشن میں چینی ،دالیں ،آٹا ،گھی ،چاول و دیگر کھانے پینے کی اشیاءشامل ہیں ۔۔

  • لیہ – اہلیان لیہ کے لیے کرونا کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر

    لیہ – اہلیان لیہ کے لیے کرونا کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) اہلیان لیہ کے لئے حوصلہ افزاء خبر۔بہادر کیمپس میں قرنطینہ کئے گئے تمام 13 افراد کے کورونا رپورٹس نیگیٹو آگئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے بتایا کہ کورونا کے شبہ میں 13 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ٹیسٹ کے لئے ان کے سیمپل حاصل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔اے سی نے بتایا کہ تمام 13 افرادکورونا فری ہیں اور ان کی رپورٹس میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو ان کے گھر روانا کر دیا گیا ہے اور احتیاطی طور پر ان کو مزید 14 دن کے لئے گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

  • لیه – پولیس،  پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ  فلیگ مارچ ۔

    لیه – پولیس، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ فلیگ مارچ ۔

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ فلیگ مارچ ۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام کوسیکورٹی کا احساس دلانا اور دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔۔
    ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ میں DSP صدر منور خان بزدار، AC لیہ نیاز مغل اور آرمی افسران، ٹریفک سٹاف اور ڈولفن اسکواڈ نے حصہ لیا ۔ فلیگ مارچ ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوا اور سٹی ایریا کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا واپس ڈپٹی کمشنر آفس ختم ہوا۔ ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر منور بزدار نے کہا کہ کرونا وائرس سے جنگ کے دوران لیہ پولیس، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ لاک ڈاون کے دوران گھروں سے کم از کم نکلیں تاکہ اس خطرناک وباء سے بچا جا سکے۔انہوں نےکہاکہ شہری سنجیدگی کا مظاہرہ کریں لاک ڈاؤن کا مقصد صرف عوام کی صحت کی حفاظت اور انہیں کورونا وائرس سے بچانا ہے یہ ان دیکھی موزی مرض ہے ہم سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔۔

  • لیه ۔ ٹڈی دل کا حملہ ۔فصلیں تباہ ۔کاشتکارپریشان

    لیه ۔ ٹڈی دل کا حملہ ۔فصلیں تباہ ۔کاشتکارپریشان

    لیہ ( نمائندہ باغی ٹی وی )
    کروڑ وگردنواح میں ٹڈی دل کی فصلوں پر یلغار آج تیسرے روز بھی جاری۔ تفصیلات کے مطابق
    کروڑوں کی تعداد میں ٹڈیوں نے ہزاروں ایکڑ پرکھڑی فصلات مونگ، کپاس، سورج مکھی، تربوز، مکئی، سبزیاں اور گھاس پر حملہ کرکے فصلوں کو تباہ وبرباد کردیا کاشتکار اپنے آنکھوں کے سامنے اپنے فصلات کا نقصان دیکھتے رہے لیکن حکومتی سطح پر کوئی اقدامات سامنے نہی آئے ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے کسانوں کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے کاشتکار پہلے ہی بارشوں ودیگر وجوہات کے باعث گزشتہ سال سے فصلات کی خراب ہونے اور پیداوار میں کمی کے باعث شدید اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ ٹڈی دل نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور چکوک کے بعد کچے کے علاقوں اور کروڑ نشیب میں فصلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے کسانوں سردار اظفر خان سہڑ ایڈووکیٹ جنید طارق ملک عابد سواگ ملک نور حسن سواگ رشیداحمد، عمران بڑویہ، ملک ایوب ٹوٹن، آمین اعوان، آفتاب سامٹیہ، یوسف خان بلوچ، صفدر بڑویہ، رضوان علوی ودیگرنے کہا کہ جب ہم الصبح اپنےزیر کاشت رقبہ پر گئے تووہاں دیکھا کہ ٹڈی دل نے ہماری فصلات کپاس، مونگ، مکئی، تربوز،سورج مکھی، سبزیاں اور یہاں تک کہ گھاس کو بھی نہ چھوڑا ہمارا تو سب کچھ تباہ اور برباد ہو گیا پہلے بارشوں سے گندم کی فصل برباد ہوئی ہےاب ٹڈی دل نے مزکورہ بالا فصلوں کو تباہ و برباد کردیا ہے حکومت پنجاب کو چاہیے کہ ٹڈی دل کے تدراک کیلئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات اٹھائے جوکہ نظر نہی آرہے
    لیہ کےکاشتکاروں نےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہےکہ ضلع لیہ کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائےتاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔