لیہ: 13مئی2020( نمائیندہ باغی ٹی وی )ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کے تربیتی سیشن کا انعقادڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ میں منعقدہوا۔تربیتی سیشن میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی بابرکھتران ودیگرموجود تھے ۔تربیتی سیشن میں ٹائیگرزفورس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نوجوان نسل کی خدمات کو سہرایا جارہا ہے ہماری یہ نوجوان نسل ٹائیگرفورس کے قیام کااحسن فیصلہ اپنی سماجی خدمات کے ذریعے ثابت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کاقیام نوجوان طبقہ کو قومی دھارے میں شامل کرکے معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگرکرناہے ۔سیدرفاقت علی گیلانی نے مزید کہا کہ آپ اپنی خدمات ملک و قوم کے لیے وقف کریں اس نیک کام میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان ہونے پرجس طرح لیہ کی نوجوان نسل نے امیدسے بڑھ کر بلامعاوضہ ریسپانس دیا ہے وہ قابل رشک اور قابل فخرہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے اپنے آپ کو خدمات کے لیے پیش کیا ہے وہ زندہ قوموں کی نشانی ہے آپ کی یہ بے لوث خدمات اہلیان لیہ کا فخراور سرمایہ ہیں ۔ڈپٹی کمشنراظفرضیاءنے کہاکہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرے گی اور مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اس کا حل بھی بتائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگرفورس کی خدمات کے اعتراف میں اُن میں شیلڈز،تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔ضلعی صدرپی ٹی آئی افتخار علی بابرکھتران نے کہا کہ ٹائیگرفورس کا قیام ایک دوراندیشن فیصلہ ہے جس کے دوررس نتائج نکلیں گے ۔انہو ں نے کہاکہ اپنی ذات سے ہٹ کر انسانیت کی خدمت ہی زندگی کا اصل مقصدہے جوآپ نے اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ پوراکرتے ہوئے اداکرنا ہے ۔تربیتی سیشن میں فوکل پرسن ٹائیگرفورس ملک اورنگزیب نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کو شرائط ضوابط،فرائض و خدمات کے بارے میں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے ٹائیگرفورس سے ملک و قوم کی خدمت کا حلف لیا۔تربیتی سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفاق احمدسیال،اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل ،صدربار عبدالستار علوی،سیدعمران علی شاہ،ملک سیف بھٹہ،عون بن سجاد اور ٹائیگرفورس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭
Category: لیہ
-

لیه ۔آپ اپنی خدمات ملک وقوم کے لیے وقف کریں ۔ معاون خصوصی رفاقت گیلانی
-

لیه – ڈکیتی کی غلط اطلاع دینے پر کال کرنے والا گرفتار
لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈکیتی کی غلط اطلاع دینے پر کال کرنیوالا گرفتار، مقدمہ درج ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شب گزشتہ علاقہ تھانہ چوک اعظم پولیس کو بذریعہ 15 جام آٹوز پر ڈکیتی کی کال موصول ہوئی، پولیس ترجمان ندیم کے مطابق پولیس فوری موقع پر پہنچی تو صورتحال مختلف پائی گئی، موقع پر موجود کسی بھی شخص نے ڈکیتی کی واردات کی تائید نہ کی۔۔
سی سی ٹی وی کیمرہ ریکارڈنگ کے مطابق فریقین میں لڑائی ہونا پائی گئی ۔ چوک اعظم پولیس نے سنگین نوعیت کا وقوعہ بنا کر جھوٹی کال کرنے پر جام محمد حیات کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ایسی جھوٹی کال کرنے سے نہ صرف پولیس کو گمراہ کیا گیا بلکہ وقت کا زیاں بھی ہوا، عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی کالیں کرنے سے گریز کریں، ورنہ قانونی کاروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔۔ ایس ایچ او چوک اعظم
-

لیه – 85 افراد میں کرونا وائرس نیگٹو آنے پر گھروں کو روانہ
لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )کورونا صوتحال شہریوں کے لئے اچھی خبر کورونا وائرس سے بچاو کے لئے انتظامیہ کے احکامات کی پابندی کریں اپنے لئے اپنی فیملی کے لئے*
تبلیغی مرکز لیہ میں موجود مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق لیہ میں کورونا وائرس کے موجودہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 31 ہو گئی تںلیغی مرکز لیہ میں موجود 204 افراد میں سے 11 افراد کا میڈیکل کورونا وائرس کے حوالے سے رزلٹ پازیٹو تبلیغی مرکز لیہ میں 81 سالہ عبدالرحمن،34سالہ حسن سراج،52سالہ پیر گل،67سالہ شہادت خان،19سالہ حمید خان،41سالہ اسلم خان ،40سالہ عرفان،17سالہ محمد نذیر،52سالہ عبدالجلیل ،93سالہ ریاض اور 40 سالہ محمد یعقوب کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا اس سے پہلے 16 افراد کو قرنطینہ سنٹر تبلیغی مرکز لیہ میں آئسولیٹ کیا گیا تھا جبکہ 4 افراد بہادر کیمپس میں آئسولیٹ تھے مزید 11,افراد میں کورونا وائرس پازیٹو آنے سے تعداد ںڑھ کر 31 ہوگئی نئے آنیوالے 11 مریضوں قرنطینہ سنٹر تبلیغی مرکز لیہ میں ہی آئیسولیٹ کر دیا گیا اچھی خبر ھے کہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 7 زائرین اور 1 تبلیغی جماعت کے رکن ستانہ گل صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں تبلیغی مرکز لیہ میں موجود 204 افراد میں سے 85 افراد میں کورونا وائرس کا رزلٹ نیگٹو آنے پر اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل کی نگرانی میں بس پر سوار کر کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا قرنطینہ سنٹر میں موجود 108افراد کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیا کا کہنا ھے کہ قرنطینہ سنٹرز میں موجود کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو بہترین نگہداشت میں آئسولیٹ کیا گیا ھے جہاں پر انکو تمام تر سہولیات فراہم کیں جارہی ہیں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جن مریضوں کے رزلٹ آنا باقی ہیں انکو بھی ہر قسم کہ سہولتیں دی گئیں ہیں رزلٹ آنے پر تصدیق شدہ مریضوں کو قرنطینہ سنٹرز میں آئسولیٹ کر دیا جائیگا جن افراد میں رزلٹ نیگٹو آئیگا انہیں گھروں کو روانہ کر دیا جائیگا
-

لیه – احساس کفا لت سنٹرز پر فراڈ پر مقدمه درج ۔ایک ملزم گرفتار
لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )احساس کفالت مراکز کروڑ اور کوٹ سلطان پر فراڈ ۔۔۔
مقدمات درج ۔۔ 01ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے لئے بنائے گئے کروڑ مرکز پر ریٹیلر عبدالرشید نے سادہ لوح خواتین سے انگوٹھے لگوا کر پورے پیسے دینے کی بجائے5000 روپے کم رقم ادا کی، جس پر موقع پر موجود فوکل پرسن کو شکایت کی گئی۔۔
شکایت درست ثابت ہونے پر تھانہ کروڑ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ خواتین مسمات کلثوم بی بی اور مسمات مریداں مائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
جبکہ علاقہ تھانہ کوٹ سلطان میں زاہد ونجھیرہ نامی دکاندار نے رقم کی وصولی کے دوران 200/300 روپے تک کمیشن وصول کیا۔۔ شکایت درست ثابت ہونے پر فوکل پرسن کوٹ سلطان مسرور حسین کی مدعیت میں مقدمدرج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔۔ -

لیہ – ایس ایچ او سٹی انسپکٹر ملک اشرف پر تبلیغی جماعت کے رکن کا چھری سے حملہ
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس ایچ او سٹی انسپکٹر ملک اشرف پر تبلیغی جماعت کے رکن کا چھری سے حملہ ۔۔
تفصیلات کے مطابق قرنطینہ تبلیغی مرکز لیہ میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے 200 تبلیغی جماعت کے ارکان کو رکھا گیا۔ مسمی عبدالرحمان وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ sho سٹی کے روکنے پر عبدالرحمان نے چھری سے وار کرکے انسپکٹر ملک اشرف کو زخمی کردیا، جسے DHQ لیہ میں طبی امداد دی جارہی ہے -

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، دلہن کے والد پر مقدمہ درج
کورونا وائرس، دلہن کے والد پر مقدمہ درج
باغی ٹی وی :حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لیہ پولیس نے دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پنجاب بھر میں تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے. دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے لیہ کے علاقے چک نمبر 374 ٹی ڈی اے میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ٹینٹ وغیرہ اکھڑوا کر شادی کی تقریب بھی رکوادی.پولیس نے تقریب ختم کروا کرواکر دلہن کے والد جاوید احمد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کردیا۔
ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.
-

لیہ – دفعہ144کی خلاف ورزی پر شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) کرونا وائر س کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشات کےپیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی پرتھانہ چوبارہ کی پولیس نے چک نمبر 374ٹی ڈی اے میں چھاپہ مارا ، جہاں پر جاویداحمد ولد نذیر احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی ، جس میں لوگوں کی کافی تعداد مو جود تھی ، پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر نے پر جاوید احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
-

لیہ – احساس کفالت کی رجسٹریشن کے نام پر نو سر باز گرفتار
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی)احساس کفالت پروگرام کی رجسٹریشن کے نام پر خواتین کو بلیک میل کر کے لوٹنے والا نوسرباز گرفتار ،سادہ لوح خواتین کو رجسٹریشن کے نام پر پیسے لیتا تھا ، کافی شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس کی کاروائی ، تفصیل کے مطابق فتح پور میں احساس پروگرام کی رجسٹریشن کے نام پر خواتین کو بلیک میل کر کے ہزاروں روپے لوٹنے والا نوسرباز پکڑا گیا جمیل نامی نوسرباز خواتین کو احساس پروگرام کے جلد پیسے دلوانے کا جھانسہ دے کر ہزاروں روپے وصول کرنے میں مصروف تھا کہ ٹاون کمیٹی آفیسر غلام دستگیر اور تھانہ فتح پور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوے گرفتار کر لیا نوسرباز سے خواتین سے جعلسازی کے ذریعے وصول کیے گئے ہزاروں روپے نقدی اور احساس پروگرام کے جعلی فارم بھی قبضے میں لے لیے گئے ٹاون کمیٹی آفیسر غلام دستگیر کا میڈیا سے کہنا تھا کہ کافی روز سے ہ میں شکایات موصول ہورہی تھیں کہ نوسرباز اپنے آپ کو ٹاون کمیٹی کا اہلکار ظاہر کرکے خواتین سے احساس پروگرام کے نام پر پیسے وصول کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہم نے خفیہ طور پر نگرانی کی ہوئی تھی اور آج اس نوسرباز کو پیسے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔
-

لیہ – وزیر اعظم عمران خان آج لیہ میں احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے،
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیر اعظم عمران خان آج لیہ میں احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہوں گے، وزیر اعظم کے دورہ لیہ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، وزیر اعظم عمران مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت غرباء میں مویشی ،موٹر سائیکل رکشےوغیرہ بھی تقسیم کریں گے.،
-

لیہ – مستحق افراد میں 60ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے ۔ثانیہ نشتر
لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )احساس اثاثہ جات سکیم سے مستحق افراد اپنی آمدن کما کر اپنے روٹی ،کپڑے اور مکان کا خود انتخاب کریں گے ۔اس پروگرام کے تحت انتہائی مستحق افراد کو مفت اثاثے دے کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جارہا ہے ۔روزگارکی فراہمی سے ہی مستحق افراد غربت کی لکیر پار کرسکتے ہیں ۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان براے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کوارڈی نیٹر ڈاکٹر شہباز گِل ،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخارعلی بابر کھتران ،بشارت رندھاوا،مینجراحساس پروگرام محمدفاضل اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان احساس پروگرام کا21فروری کو سپورٹس کمپلیکس میںمنعقدہ تقریب میں مستحق افراد کو اثاثہ جات دے کر افتتاح کریں گے ۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ شفاف سروے کے بعد میرٹ پر آنے والے انتہائی مستحق افراد میں 60ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات میں بتایا کہ60فی صد خواتین ،40فیصد مرد و دیگر کیمونٹی سے انتخاب کیاگیا ہے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت منتخب افراد میں 60ہزار مالیت کی گائے بکریاں ،رکشے ،ٹھیلے اور دوکانوں کے لیے سامان مہیاکیاجائے گاتاکہ وہ باعزت روزگار کماکر اپنے کنبے کی کفالت کرسکیں۔اس پروگرام کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن غربت سروے کے تحت جاری ہے ۔جس کا دائرہ ملک بھر کی 375پسماندہ یونین کونسل کے 1لاکھ 76ہزار خاندانوں کو مستفید کرنے کے لئے جاری ہے اورضلع لیہ کی 20یونین کونسلوں کے 10ہزار خاندانوں کو پہلے مرحلے میں احساس پروگرام کے تحت اثاثے دیے جارہے ہیں تاکہ یہ افراد غربت کی لکیر سے باہر نکل کر ملکی معیشت میں بہتر روزگار کے ذریعے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت پر بھروسہ رکھا جائے وزیر اعظم عمران خان انتہائی دیانت داری سے غریب طبقہ کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی انتہائی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں کرپشن ،بدعنوانی اور صوابدیدی اختیارات کی ہرگز گنجائش نہیں ہوگی اور خالصتاً ویلج کمیٹیوں کے تحت سروے اور سیکروٹنی کاعمل مکمل کیا جارہا ہے ۔کوارڈی نیٹر ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 66کروڑ روپے کے اخراجات سے چلنے والے وزیر اعظم ہاﺅس کو اب صرف 2لاکھ روپے ماہانہ میں چلارہے ہیں اور ملکی تاریخ میںپہلی بار وزیر اعظم خود اپنے تمام بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں ۔