Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

    ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

    ملتان: نیو ملتان میں گھر سے شراب کی ساڑھے 450 بوتلیں برآمد ہوئیں،ایک خاتون اور ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا-

    باغی ٹی وی : سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق نیو ملتان کے علاقے میں ایک مکان سے شراب کی 450 بوتلیں پکڑی گئیں، مکان سے شراب فروخت کرنے والی خاتون خدیجہ کو بھی گرفتار کیا گیا گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے یہ شراب ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد رانا آصف سے 7 لاکھ روپے میں خریدی ہے، خاتون کے بیان پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی پولیس نے کورنگی میں چھاپہ مار کر دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق بلال کالونی میں ملزم نے آٹھ روز قبل اپنے ساتھی ملزمان کے ہمراہ ملکر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو مکینک دوست قتل ہو گئے تھے،پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزم معطل پولیس اہلکار ہے جس کی شناخت دانش کے طور پر ہوئی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کروا رکھی تھی،ملزم اغوا کے ایک کیس میں بھی مفرور تھا،ملزم دانش اغوا برائے تاوان سمیت قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے-

    دو دوستوں کو قتل کرنیوالاسابق پولیس اہلکار گرفتار

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

  • پی ٹی آئی امیدوار نے انتخابی پوسٹر پرعمران خان کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی لگا دی

    پی ٹی آئی امیدوار نے انتخابی پوسٹر پرعمران خان کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی لگا دی

    این اے 148 ملتان، ضمنی انتخاب، انوکھے پوسٹرز منظرعام پر آگئے

    بیرسٹر تیمور الطاف کے پوسٹر پر میاں نواز شریف اور عمران خان کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں،حلقہ این اے 148 میں میاں نواز شریف اور عمران خان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھ کر ووٹرز بھی حیران ہو گئے،بیرسٹر تیمور الطاف این اے 148 میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہیں،پوسٹرز پر مسلم لیگ ن کے رہنما سکندر حیات بوسن اور شوکت بوسن کی بھی تصاویر آویزاں ہیں،حلقے میں کئی مقامات پر فلیکس لگائے گئے ہیں جن میں ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف نواز شریف کی تصویر لگی گئی ہے، بیرسٹر تیمور الطاف2024ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی سے ہار گئے تھے،یوسف رضا گیلانی نے الیکشن جیت کر یہ سیٹ چھوڑ دی تھی اور سینیٹر کا الیکشن لڑ کر چیئرمین سینیٹ بن گئے ہیں،بیرسٹر تیمور ملک کا انتخابی نشان گھوڑا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما قاسم گیلانی انکے مقابلے میں امیدوار ہیں .

    ملتان کے حلقہ این اے 148 ضمنی الیکشن میں حکومتی اتحاد نے پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی کی سپورٹ کااعلان کیا ہے جس پر ن لیگی ورکرز نالاں تھے سابق وفاقی وزیر سکندربوسن نے تیمور ملک کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے،

    دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے ملتان کا دورہ کیا،صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے این اے 148 میں ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر اور سی پی او صادق علی ڈوگر نے الیکشن انتظامات پر بریفنگ دی،

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم

    سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی جانب سے بہترین کارگردگی پر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے

    تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعامات حاصل کرنے والوں میں سب انسپیکٹر رانا مستحسن، اے ایس آئی مجاہد اور کانسٹیبل راو وقاص شامل ہیں،افسران نے گزشتہ ہفتے ملتان ائرپورٹ پر سونے سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی تھی،افسران نے ملزم محمد تنویر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کیا تھا، ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے آفسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکٹس سے نوازا۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سونے سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر آپکی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ائرپورٹ پر انسانی سمگلنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی مکمل پروفائلنگ اور اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ ملک کر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

    واضح رہے کہ ،سونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی،مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا،برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں، ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا،ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا،ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا،بار بار ٹریول کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

  • ملتان ایئر پورٹ سےسونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ملتان ایئر پورٹ سےسونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

    امیگریشن کی ملتان ایئرپورٹ پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی،سونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا،برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں، ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا،ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا،ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا،بار بار ٹریول کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔

    ملزم کا سامان تمام متعلقہ اداروں سے کلئیر ہونے کے بعد چیک کیا گیا،ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھا،گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ملزم کی معاونت کرنے والے عناصر کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔دوران تفتیش مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

    شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

  • خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں،یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے

    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں،یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے

    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں
    یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے

    فرحت زاہد

    معروف شاعرہ فرحت سلطانہ المعروف فرحت زاہد 23 مارچ 1960،میں ملتان میں پیدا ہوئیں اور تعلیم بہاول پور میں حاصل کی۔30 برس دبئی اور نیویارک میں گزارے اور اب لاہور میں مقیم ہیں۔وہ کافی عرصے سے شاعری کر رہی ہیں ان کا کلام اہم رسائل جیسے ’فنون‘، ’اوراق‘اور’نقوش‘ میں شائع ہو چکا ہے۔ مشاعروں میں شرکت بھی کرتی رہی ہیں۔ دو شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں’ لڑکیا ں ادھوری ہیں‘ اور ’عشق جینے کا اک سلیقہ‘ شائع ہو چکے ہیں۔ تانیثیت کا مدھم لہجہ ان کی غزلوں کی شناخت ہے۔

    روشن لفظوں کی شاعرہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تحریر:شبنم رومانی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    فرحت زاہد ایک تازہ کار اور ضمیر دار شاعرہ ہے، اُس کا کینوس وسیع ہے۔ وہ اپنی ذات کے حوالے سے پورے طبقۂ اناث کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیتی نظر آتی ہے۔ اس ضمن میں خاص طور سے متوسط طبقہ اُس کی فکر کا محور ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ انسانی مستقبل اور عالمی صورتِ حالات سے بھی بے تعلق نہیں ہے۔ اپنے اور غیروں کے دکھ سکھ میں نہال رہنے والی یہ شاعرہ قدم جما جما کر آگے بڑھ رہی ہے۔ ترقی وہ ہے جو تدریجی ہو۔ چھلانگیں لگانے والے اکثر اوندھے منہ گرتے ہیں او پھر سنبھل نہیں پاتے۔ خیال کی تازگی اور اظہار کے توازن نے اُس کو ہر مکتبِ فکر کے لیے قابلِ قبول بنا دیا ہے، اس انکسار میں ایک افتخار بہرحال اُس کو سربلند رکھتا ہے کہ وہ عورت ہے جو محبت اور رفاقت، خدمت اور قربانی، تہذیب اور اخلاق کی علامت ہے جس کی وجہ سے تصویرِ کائنات میں رنگ ہے مگر جس کی ”مظلومی“ کو عقدۂ مشکل بناکر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    یہ بظاہر کومل اور کمزور سی لڑکی حقیقتاً جرأت اور استقامت کا پیکر ہے۔ فرحت کئی محاذوں پر ایک ساتھ لڑ رہی ہے۔ اُس کا پہلا مدِ مقابل خود اس کا وجود ہے، دوسری امتحاں گاہ اس کا اپنا گھر ہے۔ تیسرا معرکہ معاشرے سے ہے اور چوتھا مورچہ ” محاذِ فن“ ہے۔
    فرحت کے ہاں عورت کے سب رُوپ طرح دارا نہ حسن کاری اور فنکارانہ حقیقت نگاری کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ کچّے رستوں سے ناآشنا اور بارشوں میں دھلی ہوئی یہ لڑکی عورت بن کر ایک الف لیلوی عالم سے دو چار ہوتی ہے تو ماں بن کر مامتا کے عظیم تجربے سے گزرتی ہے۔ یہ تبدیلی اس کے لیے اُڑن کھٹولے کے ذریعے دوسری دُنیا میں اُترنے کے مترادف ہے۔

    فکر و احساس کی اس دوسری دُنیا کے علاوہ ایک تیسری دنیا بھی ہے، کولمبس جس کو پہلی دنیا سمجھا تھا اور جس کو اب بھی پہلی دُنیا ہی کہا جاتا ہے۔ وہ عملاً اڑن کھٹولے کے ذریعے اس دنیا میں پہنچی ہے۔ یہاں کے شب و روز اور ان کے سیاق و سباق سب مختلف ہیں۔ یہاں چاروں طرف کرنسی نوٹوں کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے جو کمزور طبع لوگوں کو مدہوش کیے دیتی ہے۔ یہاں آرائشوں اور آلائشوں اور آسائشوں کا ایک طلسمی جال ہے، فرشتے بھی جس میں گرفتار ہونے کے لیے بیتاب نظر آتے ہیں۔

    مگر فرحت نے نقل مکانی کے باوجود اصل مکانی کو نہیں چھوڑا اور اپنی ”روحی“ کی محبت سے منہ نہیں موڑا۔ اس کے ہاں وطن کی محبت کا روایتی اور عامیانہ اعلان نہیں ہے بلکہ اپنی ثقافت، اپنی تہذیب، اپنی زمین اور اپنے آسمان سے محبت کی ایک نہایت بلیغ صورت اظہار ہے۔ وہ ہجرت کا دکھ سہتی ہے مگر ہجر کی عظمت کی بھی قائل ہے۔ وہ اداس ہے مگر مایوس نہیں ہے۔ وہ گھپ اندھیرے میں بھی روشنی کی ایک کرن کا پلو پکڑے رہتی ہے۔ اُس کی یہ رجائی سوچ اُس کی شاعری کا بڑا مثبت پہلو ہے جو اُس کے لیے امکانات کے نئے نئے در وا کرتی رہتی ہے۔
    ہم اپنی مشعلِ احساس لے کے جب نکلے
    تمام لفظ تھے روشن سخن کے رستے میں

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اس کی خاطر رونا ہنسنا اچھا لگتا ہے
    جیسے دھوپ میں بارش ہونا اچھا لگتا ہے
    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں
    یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے
    سانجھ سویرے کھلتے ہیں جب تیتریوں کے پر
    اس منظر میں منظر ہونا اچھا لگتا ہے
    بارش آ کر برس رہے گی موسم آنے پر
    پھر بھی اپنا درد چھپانا اچھا لگتا ہے
    بادل خوشبو اور جوگی سے آخر کون کہے
    مجھے تمھارا آنا جانا اچھا لگتا ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    عجیب رت ہے یہ ہجر و وصال سے آگے
    کمال ہونے لگا ہے کمال سے آگے
    وہ ایک لمحہ جو تتلی سا اپنے بیچ میں ہے
    اسے میں لے کے چلی ماہ و سال سے آگے
    کوئی جواز ہو ہمدم اب اس رفاقت کا
    تلاش کر مجھے میرے جمال سے آگے
    جواب خواب بھلا خواب کے سوا کیا ہے
    مگر وہ نکلا نہیں ہے سوال سے آگے
    پگھل رہا ہے مرا دن سیاہ راتوں میں
    کہانی گھوم رہی ہے زوال سے آگے
    رکے ہوئے ہیں کنارے پہ وہ تلاطم ہے
    یہ شہر عشق ہے اور ہے مجال سے آگے
    مشام جاں میں کوئی دیپ سا جلائے ہوئے
    نکل چلی ہوں میں رنج و ملال سے آگے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خوشبو کی طرح ملتا ہے وعدہ نہیں کرتا
    موسم کا پرندہ ہے ٹھکانا نہیں کرتا
    وہ عشق میں شعلوں کا طلب گار ہے لیکن
    اس آگ میں مر جانے کا سودا نہیں کرتا
    وہ پچھلی محبت میں مرے دل کا خسارہ
    اسباب دروں وہ کبھی پوچھا نہیں کرتا
    کرتا ہے ہر اک رنگ کی چڑیوں سے وہ باتیں
    پہنائی میں دل کی کبھی اترا نہیں کرتا
    اس شہر میں جینے کی ادا سیکھ رہی ہوں
    بیتے ہوئے کل پر یہ گزارا نہیں کرتا

  • ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب میں ملتان سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت میں پہلے نمبرپرآگیا

    ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب میں ملتان سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت میں پہلے نمبرپرآگیا

    بلوچستان سے ڈیرہ غازیخان کے راستے غیرقانونی سمگل شدہ سگریٹ کی سپلائی بی ایم پی اور کسٹم اہلکاروں کے گٹھ جوڑ سےپورے پنجاب کوبلاخوف وخطرجاری ہے ،سالانہ ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کےدعوؤں کے باوجود بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب میں ملتان سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت میں پہلے نمبرپرآگیا

    غیرقانونی سمگل شدہ سگریٹ بلوچستان سے ڈیرہ غازیخان بارڈرملٹری پولیس کی سرحدی چیک بواٹہ ،گاجی تھل اور راکھی گاج میں تعینات بی ایم پی اہلکاروں کی ملی بھگت اورکسٹم حکام کی آشیرباد سپلائی جاری ہے

    جنوبی پنجاب میں ملتان غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں غیر قانونی سگریٹ کا حجم 60 فیصد تک پہنچ گیا ہے، بغیر ٹیکس ادا کئے سگریٹس کی مارکیٹ میں سرعام فروخت جاری ہے۔

    ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی مقامی فیکٹریز میں ناکام نظر آتے ہیں،جنوبی پنجاب میں 80 روپے سے لے کر 130روپے کے سگریٹ برانڈ فروخت ہورہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے سگریٹ پیکٹ کی کم از کم قیمت128روپے مقرر ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹئیرٹو سگریٹ پیکٹ پرایکسائزڈیوٹی اور سیلز ٹیکس 120 روپے مقرر ہے۔

    غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری میں ملتان کا نام بھی سر فہرست ہے،متعلقہ ادارے غیر قانونی سگریٹ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن میں ناکام نظر آتے ہیں۔ پابندی کے باوجودمقامی سگریٹ انڈسٹری کی جانب سے انعامی سکیمیں بھی جاری کی جا رہی ہیں۔

  • ملتان: 3 منزلہ عمارت منہدم،   خواتین اوربچے سمیت 9 افراد جاں بحق

    ملتان: 3 منزلہ عمارت منہدم، خواتین اوربچے سمیت 9 افراد جاں بحق

    ملتان میں محلہ جوادیاں کے قریب 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

    عمارت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا،ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا اور ریسکیو ورکرز نے ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کیا،جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔

    رہائشی عمارت گرنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی،ابتدائی طور پر عمارت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے جس وقت عمارت گری وہ سحری کا وقت تھا،اس حوالے سے عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی اور اس کے بعد فضاء میں مٹی و گرد پھیل گئی.

  • یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گیلانی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں، کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں ان کے وکلا کی جانب سےجمع کرائےگئے ہیں تاہم یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑےگا یہ فیصلہ قیادت کرے گی، اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے قریبی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننےکی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

  • سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند  لگنے سے زخمی سرفراز کی رپورٹس آ گئیں

    سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی سرفراز کی رپورٹس آ گئیں

    ملتان: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے،کرکٹر کی رپورٹس کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: آج ملتان سلطانز کے ساتھ ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کےگیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی تھی، وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لےکر بال تھرو کی تھی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی، جس کے بعد سرفراز احمدگراؤنڈ سے باہر چلےگئے-

    سرفراز احمدکی جگہ آخری دو گیندوں پر سجاد علی جونیئر نے وکٹ کیپنگ کی،جبکہ سرفراز کی جگہ بیٹنگ بھی انہوں نے کی، سجاد نے بلے کے ساتھ کریز پر مختصر قیام کیا اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے،سرفراز احمد کو فوری طبی امداد کے بعد سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انکا تفصیلی معائنہ کیا گیا-

    پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 212 رنز کا …

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے بتایا ہےکہ سرفراز احمدکی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے،سرفراز احمد کو سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے، وہ ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جارہے ہیں، کراچی میں ہونے والے اگلے میچ میں سرفراز کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائےگا۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی، خواجہ نافع 36، رلی روسو 30 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد علی ڈیوڈ ولی نے 3، 3، ابرار احمد نے 2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، رضا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

    ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد

    ملتان سلطانز کا اسکواڈ

    محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علیباغی ٹی وی :