ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) پرائیویٹ سکول ٹیچر دوران سکول ٹائم گر کر فوت ہو گئیں تھیں اس واقعہ کی ایف آئی آر معلمہ عاصمہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے یاد رہے جنوبی پنجاب میں عاصمہ کی اچانک گر کر موت واقع ہونے ہر سوشل میڈیا پر مختلف خبریں چلتی رہیں اور عاصمہ کی اس طرح موت سوالیہ نشان بن کر ابھری جس پر تحقیقات شروع ہوئی اور پھر ایف آئی آر درج کر لی گئی
Category: ملتان
-
شدید بارش سے میپکو ریجن کے 205فیڈرز ٹرپ کرگئے،بحالی کا کام جاری
ملتان سمیت میپکو ریجن میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث 205فیڈرز ٹرپ کر گئےجس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گزشتہ شب سے شروع ہونے والی شدید بارش کے کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بارش کی وجہ سےوہاڑی،میلسی،لودھراں ،ملتان ،بہاولپور،خانیوال اورحاصل پور سمیت مختلف علاقوں کے 205 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقہ میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔میپکو ترجمان کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کا عملہ متاثر فیڈرز کی بحالی کے لئے مسلسل فیلڈ میں کام کررہا ہے اب تک 95 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے بہت جلد تمام فیڈرز پربجلی بحالی کردی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر طاہر محمود نے میپکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ میپکو عملہ سے تعاون کریں۔
-
وی آئی پی کلچرکاخاتمہ،شاہ محمودقریشی موٹر سائیکل پر اپنے حلقہ میں گھومتے رہے
ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موٹر سائیکل پرسوار ہوکر اپنے حلقہ انتخاب میں پہنچ گئے۔ملتان کےشہریوں نےوزیرخارجہ کوموٹرسائیکل پر دیکھ کرخوشگوارحیرت کااظہارکیا۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان کے علاقہ شریف پورہ کی یونین کونسل 17،18کا دورہ کیااورحلقے میں لوگوں کے مسائل سنے بعدازاں وزیر خارجہ موٹر سائیکل پر ہی عثمان پورہ ، شاہین آباد، سمیت دیگر علاقوں میں گئے۔حلقہ کے عوام نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے عوام سٹائل اپنانے پر خوشی کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اس سے قبل 2018ءکے عام انتخابات میں موٹر سائیکل پر اپنی الیکشن مہم چلائی تھی۔
-

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایسا کام کیا کہ جان کر ہوں حیران
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے آبائی حلقے میں موٹر سائیکل پر حلقے کا جائزہ لیتے رہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنے آبائی حلقے این اے 156 کا دورہ کیا، وزیر خارجہ یونین کونسل 17 اور 19 میں تنگ گلیوں کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سفر کرتے رہے، شاہ محمود قریشی کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر حلقہ کی عوام اکٹھی ہونی شروع ہو گئی. اس موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے حلقے میں عوام کے مسائل بھی سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کروائی.
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے دور میں پنڈی میں جلسے سے خطاب کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک موٹر سائیکل پر گلیوں می چلے گئے تھے.
-

شجاع آباد سے خاتون کی بازو کٹی، برہنہ نعش برآمد
پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں خاتون کی بازو کٹی برہنہ لاش ڈرم سے ملی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے خاتون کی لاش ملی ہے جس کے بازو کٹے ہوئے تھے ، لاش کو برہنہ کر کے ڈرم میں ڈال کر مائنر نہر میں پھینکا گیا تھا. پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، تشدد زدہ لاش کو تحویل میں لے کر پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے.
-
شاہ محمود قریشی نےپیپلز پارٹی اور ن لیگ سےکس مقصد کے لئے مدد مانگ لی!
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے آئینی ترمیم درکار ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں- کچھ قوتیں پاک چین تعلقات کو متاثر کرنا چاہتی ہیں اس لئے چینی نوجوانوں سے شادی کے ایشو کو ہوا دی جا رہی ہے- نئے بجٹ میں عام طبقے پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کریں گے-سرکٹ ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بعد جنوبی پنجاب کو سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔ ہائیکورٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا – جنوبی پنجاب کو 120 نشستیں ملیں گی – ان کا مزید کہنا تھا کہ الگ صوبے کا بل اسمبلی قوانین کے مطابق پیش کیا گیا – ق لیگ کی قیادت کو متحدہ صوبے کے قیام کے لئے اعتماد میں لیں گے – یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہو جائے گا – شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتوں سے سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا, انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے تک معیشت بہتر نہیں ہو سکتی – تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق کیا – بھارت میں جو بھی جماعت حکومت میں آئی اس سے بات چیت کریں گے – انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایمنسٹی سکیم ماضی کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی طرح نہیں ہے, ایمنسٹی سکیم متعارف کروا کر کشکول توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں – کوئی پبلک آفس ہولڈر ایمنسٹی سکیم سے مستفید نہیں ہو سکتا – اسمبلی ممبران کا اسلحہ اٹھانا مناسب عمل نہیں – بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں تو غریب طبقے پر کم بوجھ ڈالا جائے گا –
-

جنوبی پنجاب صوبہ میں کون کون سے اضلاع شامل ہوں گے، قریشی نے اعلان کر دیا
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے آئین میں ترمیم کریں گے، جنوبی پنجاب کے لئے 120 سیٹیں تجویز کی گئی ہیں، ہائیکورٹ بھی الگ ہو گی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے قومی اسمبلی میں بل منظور کروا لیا ہے، اب آئین میں ترمیم باقی ہے جس کے ہونے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے گا، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع پر مشتمل ہو گا. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پیپلز پارٹی نے مثبت جواب دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے بہاولپور صوبہ کا بھی مطالبہ کیا ہے.
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بنایا جائے.
-

مسلسل بے عزتی شدید ذہنی دباؤ، سکول انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کی جان لے لی
ملتان: لارنس پبلک سکول حارث کمپس میں انگلش لینگویج ٹریننگ کورس کے دوران میڈم نرگس نے سٹاف اور شاگردوں کے سامنے ٹیچر عاصمہ کی بے عزتی کی اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا. عاصمہ کا تعلق ملتان سے کچھ دور قصبہ مڑل سے تھا. عاصمہ گھر کی واحد کفیل تھیں. جس کی عمر بمشکل 18 سال تھی. عاصمہ کا والد مسجد میں اذان دیتا ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی کالج میں زیر تعلیم ہے. گھر کا خرچ عاصمہ کی سات ہزار تنخواہ اور ٹیوشن فیس سے چلتا تھا.

لارنس پبلک سکول پی ٹی آئی کے ایم پی اے خالد جاوید وڑائچ کی ملکیت ہے جو پیٹی آئی جنوبی پنجاب کے نائب صدر بھی ہیں. میڈم نرگس متعدد مواقع پر عاصمہ کو تنقید کا نشانہ بناتی تھی. اب کی بار میڈم نرگس نے عاصمہ کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی. نوکری بچانے کے لئے عاصمہ کو سٹاف اور شاگردوں کے سامنے بے عزت کیا گیا جس کے دوران عاصمہ چکرا کر گر گئی اور سر میں شدید چوٹ لگی.
سکول کی عزت بچانے کے لئے سکول انتظامیہ نے ایمبولنس بلانے کی بجائے خالد جاوید ایم پی اے پی ٹی آئی کی کار استعمال کرنے کا سوچا جبکہ خالد جواید وڑائچ نے اپنی کار میں عاصمہ کے لے جانے سے انکار کر دیا. لہذا عاصمہ کا رکشہ کے ذریعہ نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد وقت پر نہ ملنے سے عاصمہ کی موت واقع ہو گئی.
خالد جاوید وڑائچ اور سکول انتظامیہ کی ایماء پر ہسپتال نے خاتونٹیچر کی لاش ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا. ورثاء کو بعد اذاں لاش تب دی گئی جب خالد جاوید وڑائچ، سکول انتظامیہ نے ورثاء سے قانونی چارہ جوئی نہ کرنے پر دستخط کرائے.
عوام نے لارنس پبلک سکول کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر مذمتی بیان دینا شروع کر دیے. سکول انتظامیہ کے فون نمبرز مسلسل بند ہیں.
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت تعلیم کی طرف سے تاحال کسی قسم کے اقدام کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.
-
چلڈرن ہسپتال میں بستروں کی کمی، ڈاکٹر معصوم بچوں کو زمین پر لٹا کر علاج کرنے لگے
جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال ملتان میں سہولیات کا فقدان وارڈز میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے والدین سخت گرمی میں اپنے بچوں کو زمین پر لٹانے پر مجبور ہو گئے.جنوبی پنجاب کے واحد چلدڑن ہسپتال ملتان میں سہولیات کا فقدان شدت اختیار کر گیا ہے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور وارڈز میں بسترے موجود نہیں ہیں ۔مریض بچوں کے والدین کے لیے ہسپتال میں بیٹھنے کی جگہ تک موجود نہیں ہے۔ ہسپتال میں مختلف وارڈز میں بسترے نہ ہونے کہ وجہ سے والدین بچوں کو زمین پر لٹانے پر مجبور ہیں۔ مریض بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہسپتالوں کی حالت ٹھیک کر دیں گے مگرچلڈرن ہسپتال ملتان میں کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیں اور چلڈرن اسپتال میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں ۔






-
ملتان موت کی وجہ قتل یا خودکشی
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی ملوک تھانہ بستی ملوک کے علاقہ وزیرآباد میں فائرنگ ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ملزم موقع سے فرار اطلاع پر تھانہ بستی ملوک پولیس موقع پر پہنچ گئی ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد عمران ولد محمد رمضان قوم بھٹی سکنہ وزیر آباد سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک بھائی محمد سجاد فائر لگنے سے زخمی ہوا ہے۔دوسرا زخمی بلال ولد عبدالرشید قوم سیال سکنہ گردیزی موڈ ہے ملزم سجاد عرف ٹیپا ولد شاکر قوم آرائیں فائرنگ کرنے والا اپنے گھر میں مردہ پایا گیا ہے جس کو گولی لگی ہے اس نے خودکشی کی ہے یا قتل کر دیا گیا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا
زخمیوں کوریسکیو1122 نے نشتر ہسپتال مننتقل کر دیا گیا ہے۔لڑائی کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے