Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر خاتون کی خودکشی، 4 پولیس اہلکار معطل

    ملتان میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر خاتون کی خودکشی، 4 پولیس اہلکار معطل

    ‎ملتان کے علاقے قادر پوراں میں مبینہ زیادتی کے مقدمے کا اندراج نہ ہونے پر ایک خاتون کی خودکشی کے واقعے نے پولیس کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
    ‎پولیس کے مطابق خاتون شمیم بی بی نے الزام عائد کیا تھا کہ علاقے کے تین افراد نے انہیں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے انصاف کے حصول کے لیے تھانہ بدھلہ سنت میں درخواست جمع کرائی اور مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی، تاہم ان کے بقول پانچ روز گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
    ‎رپورٹس کے مطابق مقدمہ درج نہ ہونے اور انصاف میں تاخیر کے باعث خاتون شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں۔ اسی دوران انہوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ انہیں بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
    ‎واقعے کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ملتان نے فوری نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد مبینہ غفلت برتنے پر ڈی ایس پی ارشاد حسین، ایس ایچ او عظیم ذوالفقار، تفتیشی افسر وسیم اور تھانے کے محرر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس حکام کے مطابق چاروں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی شفاف تحقیقات جاری ہیں۔ ساتھ ہی خاتون کی جانب سے لگائے گئے مبینہ زیادتی کے الزامات کی بھی قانون کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • علامہ ناصر مدنی نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران بے ہوش

    علامہ ناصر مدنی نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران بے ہوش

    جہانیاں: معروف مذہبی اسکالر، عالمِ دین اور یوٹیوبر علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق علامہ ناصر مدنی جہانیاں میں ناسکو کے سامنے واقع مسجد البشیر اہلحدیث میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے کہ دورانِ خطبہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ مسجد میں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لیے ملتان ریفر کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔شاہدین کا کہنا ہے کہ علامہ ناصر مدنی نے خطبے کے دوران دو مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے اچانک ممبر پر گر پڑے، جس پر نمازیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    ابتدائی اطلاعات میں دل کا دورہ پڑنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، کہ ناصر مدنی کو دل کا دورہ پڑا ہے،تاہم انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • پاکستان میں  سیاسی افرا تفری اور تقسیم کی فضا کے خاتمے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

    پاکستان میں سیاسی افرا تفری اور تقسیم کی فضا کے خاتمے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں سیاسی افرا تفری اور تقسیم کی فضا کے خاتمے کی ضرورت ہے،لسانی، فرقہ وارانہ اور صوبائی تقسیم کےجھگڑے ختم کر کے اتحاد ویکجہتی سے مسائل کا حل ممکن ہے،الزام تراشی کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے،بلوچستان ،خیبر پختونخوا ،کراچی میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت لیکن دہشت گردی اور بدامنی کی بنیادی وجوہات تلاش کرکے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں صحافیوں کو اے آئی سمیت دیگر آئی ٹی کے کورسز کروا کر رہی ہے،خدمت کی سیاست ہمارا منشور اور اسی پر ہم سیاست کر رہے ہیں

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور اور ملتان میں صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے الگ الگ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہٰ منیب،ترجمان مرکزی مسلم لیگ پنجاب محمد اجمل،عبدالمقسط و دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ افراتفری کے ماحول میں‌مرکزی مسلم لیگ اتحاد ویکجہتی کا پیغام لے کر آئی ہے،ہم چاہتے ہیں پاکستان امن کا گہوارہ بنے،آپسی جھگڑے ختم ہوں اور ملک معاشی طور پر ترقی کرے لیکن ہمارے حکمرانوں کی نااہلیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم بھگت رہی ہے،صحت ،تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کی آؤٹ سورسنگ، پاکستان اسٹیل ملز کی بندش، پی آئی اے کی نجکاری اور صنعتوں کی زبوں حالی سب کے سامنے ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ بند صنعتوں کو بحال کیا جائے اور چھوٹے شہروں میں ٹیکس فری انڈسٹریل زونز قائم کیے جائیں،آج کسان بھی حکمران گردی کا شکار ہے، جب فصل آتی ہے تب اس کا ریٹ گر جاتا ہے، جب فصل چلی جاتی ہے ریٹ آسمانوں کو پہنچ جاتا ہے۔ 3500 روپے من میں کسان سے کہا گیا آپ سے گندم خریدیں گے، 3000، 3200، 3300، 3400 میں گندم خریدی گئی، آج وہ گندم 4000 روپے من میں مل رہی ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر احتجاج چل رہا ہے، بلوچستان میں ،خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات آئے روز ہوتے ہیں، اسی ہفتے کراچی میں بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوا، ہم اسکی مذمت کرتے ہیں،لیکن صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا، دہشت گردی، لاقانونیت یا پھر یہ جو علاقوں میں مسائل کھڑے ہو رہے ہیں، ان مسائل کی جو روٹ کاز ہے اس کو تلاش کیا جائے اور پھر ان مسائل کے حل کے لیے حکومت عملی اقدامات کرے ،اس ضمن میں سب سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے، کشمیر کے مسائل کو حل کرنا، بلوچستان کے مسئلہ پرغور کرنا، اور خاص طور پر یہ جو دہشت گردی ہے اس دہشت گردی کے حوالے سے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ صحافی عوام کی آواز ہیں،مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کو مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دے رہی ہے، صحافیوں کے بچوں کے لیے بھی خصوصی کورسز شروع کیے جائیں گے ،مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے،مرکزی مسلم لیگ اس ملک کے لیے سیاست کرنا چاہتی ہے، ہم تقسیموں سے نکل کر سیاست کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں اتحاد ویکجہتی کا ماحول ہو گا تو ملک آگے بڑھے گا.

  • ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

    ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے شبہ اور جعلی دستاویزات رکھنے پر 4 مسافروں کو پرواز سے اتار دیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق، آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں جو آذربائیجان، سعودی عرب اور بحرین جانے کی کوشش کر رہے تھے مسافر اپنے سفر کے مقصد اور دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، جس کی بناء پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ بحرین جانے والی دو خواتین کے موبائل فونز سے ایکواڈور کے ویزے برآمد ہوئے ہیں، جو انہوں نے حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیے تھے۔ حکام نے چاروں مسافروں کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں

  • بجلی کے کام کے باعث موٹروے ایم-5 کو  عارضی طور پر بند کر نے کا فیصلہ

    بجلی کے کام کے باعث موٹروے ایم-5 کو عارضی طور پر بند کر نے کا فیصلہ

    میپکو کے بحالی بجلی کے کام کے باعث موٹروے ایم-5 پر ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر رہے گی،متبادل راستے کا کل فاصلہ تقریباً 148 کلومیٹر ہوگاجبکہ مقررہ اوقات کے دوران روہڑی ٹول پلازہ سے ہیوی ٹریفک کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق 15 اور 16 جون کو موٹروے ایم-5 کا اقبال آباد تا گڈو سیکشن عارضی طور پر بند رہے گا گڈو اور اقبال آباد انٹرچینجز پر ٹریفک کی آمدورفت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک معطل رہے گی، میپکو ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور بجلی کی لائنوں کی بحالی کا کام انجام دے گا ملتا ن سے سکھر جانے والی ٹریفک کو اقبال آباد انٹرچینج سے این-5 قومی شاہراہ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا سکھر سے ملتان جانے والی ٹریفک کو گڈو انٹرچینج سے ا ین-5 قومی شاہراہ پر منتقل کیا جائے گا مقررہ اوقات کے دوران روہڑی ٹول پلازہ سے ہیوی ٹریفک کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ متبادل راستے کا کل فاصلہ تقریباً 148 کلومیٹر ہوگا متبادل راستے کے استعمال سے ایل ٹی وی کو تقریباً 2 گھنٹے جبکہ ایچ ٹی وی کو تقریباً 3 گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑے گا شہری بروقت اور محفوظ سفر کے لیے روانگی سے قبل کم از کم 30 منٹ اضافی وقت مختص کریں موٹروے پولیس مسافروں کی سہولت اور حفاظت کے لیے خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کرے گی 15 اور 16 جون کو سفر سے قبل متبادل راستوں اور ٹریفک کی صورتحال سے متعلق آگاہی ضرور حاصل کریں، محفوظ سفر کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رہنمائی حاصل کریں۔

  • ملتان، گھر سےخاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

    ملتان، گھر سےخاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

    ملتان کے علاقے ممتاز آباد پھاٹک میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین کمسن بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واقعے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، تاہم شواہد نے معاملے کو مشکوک بنا دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔ شوہر نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، جس کے بعد تفتیش کا رخ مزید سنگین ہو گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اور بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تینوں بچوں کی موت گلا دبانے سے ہوئی، جس کے بعد ان کی لاشوں کو پھندا لگا کر لٹکایا گیا تاکہ واقعے کو خودکشی ظاہر کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے نمونے فرانزک لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں شوہر، اس کے بھائی اور ایک اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے باریک بینی سے تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • 
ملتان میں رکشے میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    
ملتان میں رکشے میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    
ملتان کے علاقے مظفر گڑھ روڈ پر ایک رکشے میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان مظفر گڑھ سے ملتان آ رہا تھا کہ دوران سفر رکشے میں نصب گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث رکشے میں آگ بھڑک اٹھی اور سوار افراد شدید جھلس گئے۔
    ‎واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو نکالا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
    ‎ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    ‎پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
    ‎یہ واقعہ ایک بار پھر عوامی ٹرانسپورٹ میں حفاظتی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر ایسے سلنڈرز کے استعمال کے حوالے سے جو اکثر خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

  • دہشتگردی، انتشار،فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے، خالد مسعود سندھو

    دہشتگردی، انتشار،فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے، خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ دہشتگردی، انتشار،فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے، قائد کے پاکستان کو مضبوط و مستحکم کریں گے، حکمرانوں کی ترجیحات انکی عیاشیاں لیکن مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کر رہی ہے، ملک بھر میں یونین کونسل سطح پرانٹرا پارٹی انتخابات کروائے، عید کے بعد بلدیاتی نظام کی بحالی و فعالی کے لئے متحرک ہوں گے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم،مرکزی مسلم لیگ ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل رانا عبدالرحمان،ترجمان مرکزی مسلم لیگ پنجاب احمد اجمل نے بھی خطاب کیا، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ اس وقت تین بڑے چیلنجز سے دوچار ہے،اسلاموفوبیا، صیہونیت اور ہندوتوا، ایک جانب مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری جانب اسلام کے خلاف منظم انداز میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے، حالانکہ اسلام امن، رواداری اور انسانیت کا دین ہے۔ بالخصوص ماہِ رمضان ہمیں صبر، برداشت، تحمل اور اتحاد کا درس دیتا ہے، اور مسلمانوں کو اجتماعی جدوجہد کے لیے مجتمع ہونے کی تلقین کرتا ہے،پاکستان کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک ہے، ہمارا عزم ہونا چاہیے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا مضبوط قلعہ بنایا جائے۔ پاکستان کی بقا دراصل اُمت کی بقا سے وابستہ ہے، اس لیے اسے محفوظ، مستحکم اور متحد رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن عناصر ملک میں دہشت گردی پھیلا کر اسے عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ وہ قومیت، صوبائیت اور لسانیت کو ہوا دے کر قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تشدد، تکفیر اور خارجی فتنے سر اٹھا چکے ہیں، جن کا سدباب ناگزیر ہے۔ دہشت گردی اور فتنۂ خوارج و فتنۂ ہند کا مقابلہ محض سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے بجائے اگر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کر کے لگژری طیارے خریدے جائیں تو یہ قابلِ قبول نہیں۔ ہم حکمرانوں کی عیاشیوں اور قومی وسائل کے بے جا استعمال کو مسترد کرتے ہیں، اور اس حوالے سے قوم کو متحد اور بیدار کریں گے،عید کے بعد بلدیاتی نظام کی بحالی کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

  • علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار، فون برآمد

    علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار، فون برآمد

    ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ بدھلہ سنت کے علاقے میں پیش آیا جہاں علی موسیٰ گیلانی ایک کبڈی میچ کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نامعلوم شخص نے ایم این اے علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ترجمان پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، موبائل ٹریکنگ اور خفیہ معلومات کی مدد سے صرف 12 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایم این اے کا چوری شدہ موبائل فون بھی ملزم کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ کسی منظم چوری کے گروہ کا حصہ ہے یا ماضی میں بھی ایسی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں سمیت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، ملک احمد خان

    ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، ملک احمد خان

    لاہور: ملک احمد خان نے کہا کہ نجی اداروں کو چاہئے کہ تعلیمی مساوات کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔

    ملتان میں ٹائمز یونیورسٹی کے کانووکیشن 2025 سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانا ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، اس وقت بھی ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے پچھلی دو دہائیوں سے تعلیم سے محروم بچوں کے اعداد و شمار یہی ہیں تاہم موجودہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ تعلیم کے لئے ریکارڈ فنڈ مختص کئے ہیں اور تعلیم کا بجٹ 17 ارب سے بڑھا کر 46 ارب روپے کر دیا ہے۔

    مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

    نجی تعلیمی ادارے اپنے طلبا پر فی کس دس سے ساٹھ ہزار روپے فی ہفتہ خرچ کرتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے جہاں 97 فیصد بچے پڑھتے ہیں ان میں سالانہ فی کس پچیس سے تیس ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں ایسے میں سرکاری اداروں کے بچے نجی اداروں کے طلبا سے کیونکر مقابلہ کر سکتے ہیں،نجی اداروں کو چاہئے کہ تعلیمی مساوات کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔

    پنجاب پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری

    انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں، آج آپ اپنے اپنے شعبے کی اعلیٰ تعلیم لے کر فارغ التحصیل ہو رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

    قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات میں ڈگریاں اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔