Baaghi TV

Category: ملتان

  • ایف آئی اے کارروائی،  کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

    ایف آئی اے کارروائی، کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد فراڈ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ندیم اور حاجی ریاض کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے متعدد شہریوں سے اسپین میں ملازمت دلانے کے نام پر خطیر رقم بٹوری۔تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان متاثرہ افراد کو اسپین بھیجنے کے بجائے وزٹ یا عمرہ ویزے پر سعودی عرب اور دیگر ممالک بھیجتے رہے، بعد ازاں انہیں غیر قانونی طریقے سے موریطانیہ پہنچا کر سمندری راستے سے یورپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل ایف آئی اے ملتان میں 14 مختلف انکوائریاں درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور متاثرہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ادارے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت یا ہجرت کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع سے رجوع کریں، اور کسی بھی غیر تصدیق شدہ ایجنٹ یا فرد کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ

    اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

    وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

  • حوا کی ایک اور بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

    حوا کی ایک اور بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

    ملتان کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، 23 سالہ آسیہ بی بی کی گلہ کٹی لاش سسرال کے گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس اور متاثرہ خاندان کے مطابق آسیہ بی بی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس کے پیچھے سسرالی رشتہ داروں کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔

    آسیہ بی بی کی شادی صرف چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے ہوئی تھی، اور وہ پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ والد کا دعویٰ ہے کہ آسیہ کو اُس کے شوہر محمد رفیق، دیور عتیق اور نند شمیم نے مل کر قتل کیا۔ ان کے مطابق سسرالی افراد شروع سے ہی آسیہ کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، مقتولہ کے شوہر اور دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تھانہ کوتوالی پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • پی ایس ایل 10:میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

    پی ایس ایل 10:میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

    لاہور: پی ایس ایل 10 کے ملتان کے دو ڈے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول 2 میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز دی ہے، شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ہونے کی صورت میں یکم اور 10 مئی کے میچز کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے،میچز کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی علامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    ملتان کے دن میں ہونے والے میچز رات میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، رات کو میچز کرانے کی وجہ سے تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں،یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کا دن میں میچ شیڈولڈ ہے، یکم مئی کا میچ اب 6 مئی کو کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے 2مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔

    بندر عباس پورٹ پر دھماکہ : مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،700 سے زائد زخمی زیر علاج

    پہلگام واقعہ:بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا،طلال چوہدری

    سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

  • ملتان:ایل پی جی دھماکہ,ضمانت خارج، 12 ملزمان گرفتار

    ملتان:ایل پی جی دھماکہ,ضمانت خارج، 12 ملزمان گرفتار

    ملتان(باغی ٹی وی رپورٹ)رواں سال جنوری میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہونے والے المناک ایل پی جی باؤزر دھماکے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے واقعے میں ملوث 12 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، جس کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان غیر قانونی گیس فلنگ کے کاروبار میں ملوث تھے، جو اس افسوسناک واقعے کا سبب بنا۔ واضح رہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں 26 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 14 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریبی آبادیوں کے 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے جبکہ 70 دیگر جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے۔ اس دلخراش حادثے میں کئی بے زبان جانور بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔

    تحقیقات کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی گیس باؤزر سے غیر محفوظ طریقے سے گیس نکال کر اس میں خطرناک حد تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کرنا حادثات کا بڑا سبب بنتا ہے۔ کم قیمت اور زیادہ پریشر کے باعث کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ایل پی جی میں ملایا جاتا ہے، جس سے پریشر غیر معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے اور دھماکے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزمان، گیس باؤزر کا ڈرائیور اور گودام کا مالک، پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ اب 12 مزید ملزمان کی گرفتاری سے اس المناک واقعے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔ یہ گرفتاری قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

  • پی ایس ایل 10:  سلطانز کا  زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: سلطانز کا زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ٹاس جیتنے کے بعد خود بیٹنگ کررہے ہیں۔

    پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد علی کی جگہ علی رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جب کہ ملتان سلطانز کی جانب سے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    ملتان سلطان :

    یاسر خان, محمد رضوان( کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، طیب طاہر، محمد عامر برکی، ایشٹن ٹرنر، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین، عبید شاہ

    پشاور زلمی:

    مچل اوون، صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، علی رضا

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز اس وقت ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے جب کہ پشاور زلمی کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں، انہیں آج سمیت بقیہ میچز میں خاص طور پر لاہور قلندرز کے خلاف جیت درکار ہوگی۔

  • ملتان سلطانزنے پی ایس ایل 10 کی تیاری کے لیے کیمپ لگا لیا

    ملتان سلطانزنے پی ایس ایل 10 کی تیاری کے لیے کیمپ لگا لیا

    پی ایس ایل 2021کی چمپئن ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ10کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملتان سلطانز کا کیمپ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ میں شروع ہو گیا جو 7اپریل تک جاری رہے گا۔ہیڈ کوچ عبدالرحمن نے کہا کہ یہ کیمپ اہمیت کاحامل ہے اس سے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور وہ ہوم گرائونڈ پر بہترین سہولتوں کے ساتھ پریکٹس کا فائدہ اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز11 اپریل کو ہوگا۔ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ 12اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔

    ملتان سلطانز کے چار روزہ کیمپ میں 9کھلاڑی شریک ہونگے جن میں عامر عظمت برکی،فیصل اکرم، افتخار احمد، کامران غلام، محمد حسنین،شاہد عزیز،اسامہ میر، یاسرخان اور عبید شاہ شامل ہیں۔کپتان محمد رضوان سمیت دیگر11کھلاڑی 8اپریل کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ملتان سلطانز کے سات غیرملکی کھلاڑیوں میں کرس جارڈن ،ڈیوڈ ولی (انگلینڈ )،گوڈاکیش موٹی ، جانسن چارلس،شائی ہوپ(ویسٹ انڈیز)،جوش لٹل( آئرلینڈ)اور مائیکل بریسویل شامل ہیں۔

    امریکی ٹیرف،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    نیپال میں زلزلہ،شدت 5 ریکارڈ کی گئی

    سفیان مقیم نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

  • ہمیں یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں،یوسف رضا گیلانی

    ہمیں یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں،یوسف رضا گیلانی

    ملتان : چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی اپنے تحفظات پر بات کر رہی ہے تمام مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے گا، ملیشیاء میں عالمی کانفرنس میں دعوت ملی ہے، کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سمیت مسائل اٹھاؤں گا۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی اور کشمیریوں کیلئے دعاگو ہوں، پاک افواج دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں، ملک کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

    سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے،رانا ثنااللہ

    وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

  • ملتان  میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی  کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملتان کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی خان نے ملزم غلام مجتبیٰ کو سزا سنائی ، ملزم کو تعزیرات پاکستان کے دفعہ 376 (3) کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا، ملزم کو انوسٹی گیشن اینڈ اینٹی ریپ ایکٹ 2021 کے تحت بچے کو ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ جیل بھگتنا ہوگی، ملزم کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ممتاز آباد کے سب انسپکٹر انچارچ انوسٹی گیشن محمد کلیم اور پراسیکیوشن کے ٹھوس شواہد کی بناء پر ملزم کو سزا سنائی گئی، مقدمہ بچے کے والد عابد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ممتاز آباد کے سب انسپکٹر انچارچ انوسٹی گیشن محمد کلیم اور پراسیکیوشن کے ٹھوس شواہد کی بناء پر ملزم کو سزا سنائی گئی۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب

  • ملتان: بے قابو ٹرک گھر میں گھس گیا، 3 افراد جاں بحق

    ملتان: بے قابو ٹرک گھر میں گھس گیا، 3 افراد جاں بحق

    ملتان (باغی ٹی وی) ملتان کے نواحی علاقے ٹاٹے پور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں پتھروں سے بھرا ایک بے قابو ٹرک ایک گھر میں گھس گیا، حادثے کے نتیجے میں والد، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت تینوں افراد گھر کے ایک کمرے میں سو رہے تھے، جب اچانک بے قابو ٹرک گھر کی دیوار توڑتا ہوا اندر جا گھسا۔ دوسری جانب گھر میں موجود دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو کارروائیوں میں مدد فراہم کی۔

    پولیس اور متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • ملتان: یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملتان: یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملتان (باغی ٹی وی) یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفیل کے مطابق ملتان میں جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل کی عدالت نے کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور متعدد وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    تھانہ چہلیک پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی شامل ہیں، جبکہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی اور کئی ضلعی عہدیداروں کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    ملزمان پر سرکاری معاملات میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا، تاہم وہ بارہا عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔