Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان: فلڈ ریلیف کیمپس میں واش رومز کی عدم دستیابی، خواتین کو مشکلات کا سامنا

    ملتان: فلڈ ریلیف کیمپس میں واش رومز کی عدم دستیابی، خواتین کو مشکلات کا سامنا

    دریائے چناب میں آنے والے شدید سیلاب کے بعد بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپس میں بنیادی سہولیات کے فقدان نے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، خصوصاً خواتین شدید اذیت کا شکار ہیں۔ کیمپوں میں باتھ رومز اور دیگر ضروری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو جسمانی اور ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کیمپ میں موجود خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے گئے غیر معیاری اور کھلے واش رومز مردوں کی موجودگی کے باعث استعمال کے قابل نہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ شرم و حیا کے تقاضوں کے باعث کئی کئی گھنٹے اپنی حاجات روکنے پر مجبور ہیں، جو ان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔متاثرہ خواتین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علیحدہ اور محفوظ واش رومز کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

    دوسری جانب کیمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اور آئندہ ایک سے دو روز میں پورٹ ایبل واش رومز متاثرہ کیمپوں میں پہنچا دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن میں داخل ہو چکا ہے، اور پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ کے باعث درجنوں بستیاں زیر آب آ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق صرف ضلع ملتان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ تک جا پہنچی ہے، جن میں دو لاکھ خواتین شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے بھی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خواتین کے لیے مخصوص سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ انسانی وقار کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

  • سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل

    سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل

    سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل ہوگیا، ملتان میں دریائے چناب کا بڑا آبی ریلا ہیڈ محمد والا سے گزر رہا ہے، پانی متعدد بستیوں میں داخل ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ بستیوں سے لوگوں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    ملتان میں دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، اکبر فلڈ بند کے قریب پولیس نے بیریئر لگاکر ہیڈ محمد والا روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، ہیڈ محمد والا پر 4 لاکھ 90 ہزار کیوسک کا ریلا پہنچ گیا، آج ملتان میں 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا، پانی زیادہ ہونے کی صورت میں بند پر شگاف ڈالا جائے گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب فواد ہاشم ربانی نے مظفرگڑھ کا ہنگامی دورہ کیا، اور دریائے چناب کے کنارے دوآبہ کے مقام پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی انتظامیہ اور عوام کو سیلاب کے چیلنج کا سامنا ہے، ہماری اولین ترجیح انسانی جان کو محفوظ بنانا ہے، ہم نے تدبر اور بہتر حکمت عملی سے اس چیلنج سے نمٹنا ہے، عوام خوفزدہ نہ ہوں لیکن الرٹ رہیں۔

    ٹک ٹاک انفلوئنسر خاندان سمیت قتل

    بہاولنگر میں دریائے ستلج میں آنے والے بڑے سیلابی ریلے سے چاویکا بہادر کا بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔۔مین شاہراہ میں پانی موجود ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہےچیچہ وطنی میں سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آنے کے بعد لوگوں کی مویشوں کے ہمراہ محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے،جھنگ کے موضع پکے والا میں 45 سالہ خاتون سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

    ننکانہ صاحب میں دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب سے قریبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، سیلاب متاثرین کا شکوہ ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی امداد نہیں پہنچی،پنجاب میں سیلاب سے 24 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں، جب کہ تقریباً 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، سندھ سے اگلے 48 سے 72 گھنٹے بعد 13 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

    سوڈان : لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں تباہ ، صرف ایک شخص زندہ بچا

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق راوی، ستلج اور چناب دریاؤں میں شدید سیلاب کے باعث 24 لاکھ سے زائد افراد اور 3 ہزار 200 دیہات متاثر ہوئے ہیں،پی ایم ڈی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں آندھی اور کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی ہےان مقامات میں اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز شامل ہیں،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    سندھ کے 3 بیراجوں پر بدستور نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہےسندھ حکومت کی جانب سے آج 8 لاکھ کا سیلابی ریلا آنے کی توقع کی جارہی ہے، ضلع کونسل سکھر کی جانب سے کچے میں پانی میں پھنسے کئی خاندانوں کو کشتیوں پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے 78 دیہات زیر آب آگئے، بے گھر لوگوں نے کشتتیوں پر محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کردی،ٹھٹھہ میں سیلاب سے کچے کے متعدد گاؤں زیر آب آنے سے 100 سے زائد مکانات ڈوب گئے، سیلاب سے متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگانے میں مصروف دکھائی دیے۔

    گھوٹکی میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے سے کچے کے متعدد دیہات زیر آب ہیں، لوگوں کی کشتیوں پر محفوط مقامات پر نقل مکانی جاری ہے،سیہون میں بھی دریائے سندھ کے پانی نے کچے کے مختلف دیہات کو ڈبودیا ہےنوشہروفیروز میں دریائے سندھ میں مسلسل پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، دریائے سندھ کے حفاظتی پشت ایس ایم بچاؤ بند پر پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے، متعدد دیہات زیر آنے کے بعد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد 12 سے 13 لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچے گا،5 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی سکھر اور کوٹری بیراج سے بغیر کسی نقصان کے گزر چکا ہے، 4 ستمر کو بڑا ریلا سندھ میں داخل ہوگا جس کی تیاریاں کر رکھی ہے، سندھ کے کسی بیراج کو سیلابی صورت حال سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • پاکستان  سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی

    پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل سیلابی صورتحال سے دوچار ہے،غم کی اس گھڑی میں متاثرین کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سرکٹ ہاؤس ملتان میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔سجادہ نشیں درگاہ موسیٰ پاک شہید سید ابوالحسن گیلانی ،سید مجتبیٰ گیلانی اور صدر انجمن اسلامیہ سید عمران حسن گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں اانجمن اسلامیہ کی فلاحی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اسلامیہ کی ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کےلئے فلاحی اور علمی حوالے سے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس حوالے سے یہاں بہترین پلیٹ فارم مہیا کئے گئے۔عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ ولسلم کے موقع پر ہر سال جو انتظامات کئے جاتے ہیں وہ لوگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔چئیرمین سینٹ نے مزید کہا کہ گیلانی لاء کالج تعلیمی اعتبار سے ایک بہترین درسگاہ ہے۔اس درسگاہ کے 10 پی ایچ ڈی سکالر اس وقت موجود ہیں جو ایک اعزاز ہے۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صحافیوں نے قومی یکجہتی کےلئے ہمیشہ ایک مثبت کردار ادا کیا جو قابل تعریف یے۔اس سے قبل پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے ملک بھر سے آئے ہوئے سینئر عہدیداروں، کے ہمراہ چیئرمین سینٹ سے ملاقات کی اور پیکا ایکٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔آخر میں پاکستان بھر کے سیلاب متاثرین اور سید تنویر حسن گیلانی کی روح کے ایصال ثواب کےلئے دعا کرائی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ وائرل،غلطی یاکچھ اور

  • ملتان میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، واسا کی رین ایمرجنسی نافذ

    ملتان میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، واسا کی رین ایمرجنسی نافذ

    ملتان شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق سب سے زیادہ بارش کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 107 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چونگی نمبر 9 پر 83، سمیجہ آباد میں 53، سورج میانی میں 41 اور پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ہوئی۔بارش کے بعد ایم ڈی واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ واسا ٹیمیں مختلف شاہراہوں سے نکاسی آب میں مصروف ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد تمام اہم سڑکوں کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

    ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

    ٹرمپ کا ٹک ٹاک پابندی کی ڈیڈ لائن میں چوتھی بار توسیع کا عندیہ

    ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری

    ڈیرہ غازی خان: سیلاب متاثرین کشتیاں کرائے پر لینے پر مجبور

    ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے باڈی گارڈز کے موبائل فون استعمال

  • ملتان ،اسکول پرنسپل نے چپراسی سے شادی کر لی، سوشل میڈیا پر وائرل

    ملتان ،اسکول پرنسپل نے چپراسی سے شادی کر لی، سوشل میڈیا پر وائرل

    ملتان میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسکول پرنسپل نے اپنے ہی چپراسی سے شادی کر لی۔

    یہ خبر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر خوب چرچہ بن گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ نے اپنے اسکول کے چپراسی فیاض کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر سب کو حیران کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل فرزانہ نے بتایا کہ انہیں فیاض سے محبت اُس کے کام کرنے کے انداز اور چائے پیش کرنے کے طریقے سے ہوئی۔ فرزانہ کے مطابق انہوں نے خود فیاض کو شادی کی پیشکش کی جو اس نے قبول کر لی۔

    یہ شادی علاقے میں عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور لوگ اسے ایک غیر معمولی مگر خالص محبت پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔

    ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، مودی نے فون کالز ریسیو نہیں کیں

  • بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا،چیئرمین سینیٹ

    بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، اگر پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔

    ملتان میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو امن کی خواہش رکھتا ہے، لیکن بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھاپہلگام واقعے کے بعد ہم نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، مگر بھارت نے اس کے بجائے پاکستان پر حملہ کر دیا، جس کے بعد ہمیں اپنے دفاع میں بھرپور جواب دینا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کریں گےہم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف واضح انداز میں رکھا، عالمی برادری نے ہمارے مؤقف کی تائید کی اور بھارت کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور پانی جیسے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، یوسف رضا گیلانی نے قوم کو اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو سیاست ہےہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو مضبوط بنائیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

  • ایف آئی اے کارروائی،  کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

    ایف آئی اے کارروائی، کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد فراڈ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ندیم اور حاجی ریاض کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے متعدد شہریوں سے اسپین میں ملازمت دلانے کے نام پر خطیر رقم بٹوری۔تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان متاثرہ افراد کو اسپین بھیجنے کے بجائے وزٹ یا عمرہ ویزے پر سعودی عرب اور دیگر ممالک بھیجتے رہے، بعد ازاں انہیں غیر قانونی طریقے سے موریطانیہ پہنچا کر سمندری راستے سے یورپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل ایف آئی اے ملتان میں 14 مختلف انکوائریاں درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور متاثرہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ادارے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت یا ہجرت کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع سے رجوع کریں، اور کسی بھی غیر تصدیق شدہ ایجنٹ یا فرد کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ

    اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

    وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

  • حوا کی ایک اور بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

    حوا کی ایک اور بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

    ملتان کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، 23 سالہ آسیہ بی بی کی گلہ کٹی لاش سسرال کے گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس اور متاثرہ خاندان کے مطابق آسیہ بی بی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس کے پیچھے سسرالی رشتہ داروں کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔

    آسیہ بی بی کی شادی صرف چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے ہوئی تھی، اور وہ پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ والد کا دعویٰ ہے کہ آسیہ کو اُس کے شوہر محمد رفیق، دیور عتیق اور نند شمیم نے مل کر قتل کیا۔ ان کے مطابق سسرالی افراد شروع سے ہی آسیہ کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، مقتولہ کے شوہر اور دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تھانہ کوتوالی پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • پی ایس ایل 10:میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

    پی ایس ایل 10:میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

    لاہور: پی ایس ایل 10 کے ملتان کے دو ڈے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول 2 میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز دی ہے، شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ہونے کی صورت میں یکم اور 10 مئی کے میچز کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے،میچز کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی علامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    ملتان کے دن میں ہونے والے میچز رات میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، رات کو میچز کرانے کی وجہ سے تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں،یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کا دن میں میچ شیڈولڈ ہے، یکم مئی کا میچ اب 6 مئی کو کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے 2مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔

    بندر عباس پورٹ پر دھماکہ : مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،700 سے زائد زخمی زیر علاج

    پہلگام واقعہ:بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا،طلال چوہدری

    سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

  • ملتان:ایل پی جی دھماکہ,ضمانت خارج، 12 ملزمان گرفتار

    ملتان:ایل پی جی دھماکہ,ضمانت خارج، 12 ملزمان گرفتار

    ملتان(باغی ٹی وی رپورٹ)رواں سال جنوری میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہونے والے المناک ایل پی جی باؤزر دھماکے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے واقعے میں ملوث 12 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، جس کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان غیر قانونی گیس فلنگ کے کاروبار میں ملوث تھے، جو اس افسوسناک واقعے کا سبب بنا۔ واضح رہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں 26 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 14 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریبی آبادیوں کے 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے جبکہ 70 دیگر جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے۔ اس دلخراش حادثے میں کئی بے زبان جانور بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔

    تحقیقات کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی گیس باؤزر سے غیر محفوظ طریقے سے گیس نکال کر اس میں خطرناک حد تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کرنا حادثات کا بڑا سبب بنتا ہے۔ کم قیمت اور زیادہ پریشر کے باعث کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ایل پی جی میں ملایا جاتا ہے، جس سے پریشر غیر معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے اور دھماکے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزمان، گیس باؤزر کا ڈرائیور اور گودام کا مالک، پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ اب 12 مزید ملزمان کی گرفتاری سے اس المناک واقعے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔ یہ گرفتاری قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔