بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) صدر انجم تاجران بستی ملوک وڈائریکٹرمائی سکول بستی ملوک راؤ مقیم انجم نے 1بشر 2شجرمہم کا افتتاح مائی سکول بستی ملوک میں پودا لگا کر کیا اس موقع پر راؤ مقیم انجم کا کہنا تھاکہ پوری پاکستانی قوم کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ہر شخص ایک پودا پاکستان دوسرا کشمیر کے نام پر لگائے جبکہ سکول انتظامیہ وبچوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سکول کے مین گیٹ پر کشمیری مسلمانوں کے حق میں سائن بورڈ پر نعرے درج کئے جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف امت مسلمہ کوجلداقدامات کرنے اور اپنی مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی تھی ساتھ ہی انڈیا کو سخت الفاظ میں کشمیرمیں جاری دہشت گردی روکنے کیلئے کہا گیا۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Category: ملتان
-

ناجائز تجاوزات کے خلاف کیا گیا آپریشن ناکام کیوں ہو رہا ہے ؟ ؟
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تجاوزات کے خلاف کیا گیا آپریشن پھرناکام تاجروں کا کہنا تھا کہ ڈی سی ملتان کے حکم پر اے سی صدر کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کیا گیا اپریشن تاجر برادی سے مشاورت نہ ہونے کی بناپر ناکام ہوا اے سی صدر نے کچھ دن قبل تاجروں سے میٹنگ کی جس میں کئی تجاویز زیر بحث آئیں اور ایک طریقہ کار طے کیا گیا تھا لیکن اے سی صدر طیب خان نے من مرضی سے کام لیاجس کی وجہ سے دوسرے دن ہی ریڑھی مافیانے سڑک پر قبضہ جما لیا اور غیر قانونی تعمیر خان پلازہ کے سامنے قائم ویگن اسٹینڈورکشہ اسٹینڈ بھی قائم ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کے مسائل جوں کے توں ہوگئےشہریوں نے ڈی سی ملتان سے اپیل کی ہے کہ دنیا پور روڈ پر دوکانداروں کو سامان رکھنے کی حد مقرر کی جائے اور جو بھی اس حد سے تجاوز کرے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ریڑھی مافیا کو بھی اسی حد میں ریڑھیاں کھڑی کرنے کا پابند کیا جائے بصورت سخت کاروائی ہو تاکہ بستی ملوک کے شہری ٹریفک بلاک ہونے پر جس اذہیت کا شکار ہوتے ہیں اس سے مستقل نجات پاسکیں۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
قندیل بلوچ قتل کیس ،ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد
سیشن عدالت ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دورا ن کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا .عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلیےکیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی.
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ،عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے
ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا، قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔
-

ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر بہیمانہ تشدد
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر بہیمانہ تشدد تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے گردیزی موڑ کے قریب یہے واقع پیش آیا جہاں عبدالشکور نامی شخص نے اپنے درجنوں ساتھیوں کیساتھ ملکر محمد رمضان بعمر 16/17 کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ایف آئی آر کے متن سے تشدد کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ عبدالشکور کو شبہ تھا کہ رمضان کے اسکی بیٹی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس پر اس نے اپنے دس سے زائد ساتھیوں کیساتھ ملکر رمضان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا،
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان کو کس بیدردی اور بے رحمی کیساتھ ڈنڈوں، سوٹوں، مکوں اور تھپڑوں سے پیٹا جارہا ہے اس کی تذلیل اور تضحیک کی جارہی ہے اور ملزمان رمضان کو گالیاں دے رہے ہیں،
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تقریبا ایک ماہ قبل کا ہے پر کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گئی تاہم سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی جانب سے واقعہ کی ویڈیوز اور مکمل ثبوت فراہم کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ، ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی تھی لیکن سپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کے فلیڈ افسران کی جانب سے ملزمان کے خلاف تمام ریکارڈ اکٹھا کیا گیا اور پولیس تک پہنچایا گیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان پولیس فیاض احمد کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -
بستی ملوک : گاڑی نذر آتش ہو گئی
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی مسافر محفوظ
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر بستی ملوک کے علاقے اڈا بصیرہ کے قریب کلٹس گاڑی نمبری MNA/5961 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی پر گاڑی میں سوار 3 افراد معجرانہ طور پر محفوظ رہے ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوراً رسپانس کرتے ہوے آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان سے بچایا۔گاڑی ملتان سے بہاولپور جارہی تھی۔ -

بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے عالمی برادری نوٹس لے
شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد کی سیاسی اور سماجی مشہور و معروف شخصیت رانا ثناءاللہ نون نے کشمیر کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی طاقتوں کو اس مسئلہ کے حل کے لیے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کشمیر کے مسئلہ پر عالمی طاقتوں کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث بھارت نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کو اور بڑھا دیا ہے۔کشمیر کی خصوصی اہمیت کو ختم کرکے بھارت نے اپنے اکڑ پن کا مظاہرہ کیا ہے نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے ۔آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور بھارت کو ہر صورت کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہوگا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم بحثیت پاکستانی قوم بھارت کو آگاہ کردینا چاہتے ہیں اگر پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی مہم جوئی کی گئی تو پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر دندان شکن منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہماری عالمی برادری سے درخواست ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں کیونکہ یہ معمولی مسئلہ نہیں ہے بھارت دہشتگرد ملک ہے بھارت کشمیر کے اندر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
بستی ملوک : تشدد کیس کا مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر ڈنڈوں ، سوٹوں سے بہیمانہ تشدد، پولیس نے سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی نشاندھی پر سات ملزمان گرفتار کرلیئے مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں
افسوسناک واقعہ بستی ملوک کے علاقے میں پیش آیا ہے کہ جہاں عبدالشکور نامی شخص نے اپنے درجنوں ساتھیوں کیساتھ ملکر محمد رمضان بعمر 16/17 کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ایف آئی آر کے متن سے تشدد کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ عبدالشکور کو شبہ تھا کہ رمضان کے اسکی بیٹی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس پر اس نے اپنے دس سے زائد ساتھیوں کیساتھ ملکر رمضان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تقریبا ایک ماہ قبل کا ہے پر کوئی کاروائی عمل نا لائی گئی تاہم سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی جانب سے واقعہ کی ویڈیوز اور مکمل ثبوت فراہم کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ، ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی تھیلیکن سپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کے فلیڈ افسران کی جانب سے ملزمان کے خلاف تمام ریکارڈ اکٹھا کیا گیا اور پولیس تک پہنچایا گیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان پولیس فیاض احمد کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلیئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس میں سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی مدد بھی لی جارہی ہے، ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
-
بستی ملوک : تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) تجاوزات کے خلاف کلین اپ آپریشن شروع
تفصیلات کے مطابق بستی ملوک میں تجاوزات کی کثرت ہو گئی تھی جن کی وجہ سے گرزنا تک مشکل ہو چکا تھا ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر آج خصوصی طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
عید سے قبل تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی آج اچانک آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے
-

بستی ملوک شجرکاری مہم کا آغاز
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) جشن آزادی کے موقع پر اسلام پور میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیاتفصیل کے مطابق نجی تعلیمی ادارے اعظم پبلک سکول کے پرنسپل سلیم طاہر اور ایڈوکیٹ علی بہادر کے ہمراہ ہومن ٹیرین سوسائٹی کے ممبران کیمسٹ عدیل رفیق، انجینئر ثقلین،حسین نعمت،انجینئر یاسر،انجینئر مدثر، جنید علی بہادر،راؤ ارسلان، ایگری کلچر انجینئر عدنان جمیل،اسامہ محمد علی نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جس کے تحت پہلے فیز میں اگست کے مہینے میں 100پودے لگائے جائیں گے سکول پرنسپل سلیم طاہر نے صحافیوں کو بتایا کہ شجرکاری مہم عمران خان کے وزن گرین پاکستان کا حصہ ہے اور انشاء اللہ فیز ٹو میں بھی 100پودے لگائے جائیں گے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

بستی ملوک اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف ایکشن
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک کا عید کے رش کی وجہ سے اوور چارجنگ کرنے پرپبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھر پور ایکشن۔گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے اور وصول کردہ زائد کرایہ موقع پر مسافروں کو واپس تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق، ایڈمن موٹروے شفیق اشرف قیصرانی،آپریشن آفیسر محمد صفدر ملک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ایس پی ندیم اشرف وڑایچ کی خصوصی ہدایات پر اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے عید کی چھٹیوں کے بعد مسافروں کی اپنے گھروں سے دیگر شہروں میں واپسی پر ٹرانسپورٹرنے زبردستی زائد کرایہ وصولی شروع کر رکھی ہے جس پر موٹروے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جگہ جگہ پر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر بھاری جرمانے شروع کردیئے جبکہ موقع پر زائد کرایہ بھی مسافروں کو واپس کروایا جا رہا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
