Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان : فرائض میں کوتاہی پر سخت اقدامات

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اورہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹر کی غیرحاضری،ڈپٹی کمشنر کا ڈاکٹرز اورسٹاف کے خلاف کارروائی کی ہدایت
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے ملتان شہر میں قائم ڈسپنسریوں، ٹاؤن ہسپتال اور ہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹرز کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا ہے اور سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر منور عباس کو ہدایت کی ہے کہ علاج معالجہ کے ان مراکز پر ڈاکٹرز کی موجود گی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا ہے کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ صحت کے ان مراکز میں صفائی کو بہتر بنایا جائے اور فارمیسی رجسٹر کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے لودھی کالونی میں واقع میڈیکل سنٹر سے میڈیکل آفیسر اور ایل ایچ وی دونوں کی بیک وقت حج کیمپ میں ڈیوٹی لگانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ایل ایچ وی کو فوری طور پر واپس سنٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سنٹر پرآنے والی خواتین کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حج کیمپ میں کسی دوسرے مرکز سے ایل ایچ وی کو تعینات کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کی مانیٹرنگ کے ساتھ فیلڈ میں واقع سرکاری ڈسپنسریوں، ہیلتھ سنٹر ز اور ہسپتالوں کو بھی چیک کیا جائے اور انہیں رپورٹ دی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک نے اپنی رپورٹ میں نشان دہی کی تھی کہ لودھی کالونی میں واقع سٹی میڈیکل سنٹر سے میڈیکل آفیسر اور ایل ایچ وی دونوں کو حج کیمپ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور عوام علاج معالجہ کے مسائل کا شکار ہیں۔ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوآرٹر سید محمد عباس شاہ کی رپورٹ کے مطابق کبوتر منڈی میں قائم ڈسپنسری میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے اور ابھی تک ایکسرے مشین کے لئے ٹیکنیشن کو بھی تعینات نہیں کیا گیا۔ اس طرح اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر طیب خان نے ٹمبر مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی اور چاہ امب والا کے ہیلتھ سنٹر میں وومن میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری کورپورٹ کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری نے گورنمنٹ ٹاؤن ہسپتال ایس بلاک میں وومن میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری اور واٹر کولر کی خرابی کی نشان دہی کی تھی۔

  • شجاع آباد : کرہشن کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

    شجاع آباد نمائندہ باغی ٹی وی) ظریف شہید راجہ رام کے تحصلیدار کے لیڈر جام افتخار نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے خالی اراضی پر فصل کی کاشت ظاہر کرکے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالنا اور یکطرفہ ونڈے پاس کر نا معمول بنا لیا ہے۔ اور یہ تحصیل شجاع آباد میں ایک ہی سیٹ پر پندرہ سال سے مقیم ہے اور اس کی کرپشن کے خلاف ابھی تک کسی بھی افسر نے کوئی ایکشن نہیں لیا کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے نوٹس لینے کی اپیل متاثرین کی صحافیوں سے گفتگو۔
    شجاع آبادکیصر پور کے رہائشیوں عبدالحفیظ ریٹائرڈ فوجی، نیاز خان، یسین خان ، خدا بخش خان ، نوید خان ، نصیب خان ، حمید خان ، حبیب خان، نواز خان، شریف خان، ممتاز خان، اقبال خان، رب نواز خان، نے صحافیو ں کو بتایا کہ علاقہ موضع قیصر پور کاریڈر تحصیلدار جام افتخار قبضہ گروپوں کے ساتھ مل کر کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور خالی اراضی پر فصلیں کا شت ظاہر کر کے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالتا ہے لاکھوں روپے لے کر کھاتہ نمبرات تبدیل کر کے لوگو ں کی اراضی دوسرو ں کے نام کر دیتا ہے انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نہ تو تحصیلدار کاروائی کر تا ہے اور نہ ہی کوئی بالا افسران اس کے بارے میں نوٹس لیتے ہیں اور جام افتخار بارہ تیرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تحصیل شجاع آباد میں قائم ہے اور تحصیل آفس کے باہر رشوت لینے کے لئے پرائیویٹ بندے رکھے ہوئے ہیں انہو ں نے بتایا کہ سیف اللہ نامی شخص ان دونوں کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے انہو ں نے بتا یا کہ انہوں نے سی ایم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں دیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان اور اے سی شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    پنجاب کے ضلع ملتان میں چچا نے بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، حالت بگڑنے پر پندرہ سالہ بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں مبینہ طور پر چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، چچا نے بھتیجی کو زہریلا مشروب پلا دیا، ملتان کے علاقہ بلال نگر کی رہائشی 15 سالہ بچی ثناء کو چچا نے زہریلا مشروب پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی.

    ملتان : زیادتی کے ملزمان کی تلاش جاری

    پندرہ سالہ بچی کی حالت غیر ہونے پر چچا فرار ہو گیا، متاثرہ بچی کو ہسسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ ثناء کے چچا موقع سے بھاگ گیا، اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

    پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    واضح رہے کہ ملتان کے علاقہ لودھی کالونی میں ایک ہفتہ قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 20 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی ، لڑکی سڑک کے کنارے پر پھینکی گئی تھی ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال داخل کروا دیا تھا

     

  • پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے تھانہ مخدوم رشید کےعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سرچ آپریشن گرین گارڈن، 5 ایم آراورمخدوم رشید میں کیا گیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن گرین گارڈن، 5 ایم آر اور مخدوم رشید میں کیا گیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 48 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ہے،

  • بستی ملوک : تجاوزات اہم مسئلہ بن گیا

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی ملوک مسائل کی بھرمارشہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر طیب خان کی نائب تحصیلدارعبدالحمید اور پٹواری سلیم چھٹہ کے ہمراہ انجمن تاجران اور بستی ملوک پریس کلب کے صحافیوں سے مشاورتی میٹنگ جس میں چوک بستی ملوک سمیت دنیاپور روڈپر تجاوزات مسائل،صاف پانی کی فراہمی اور سرکاری ہسپتال کے معاملات پر مشاورت کی اور ان مسائل کے مستقل حل کیلئے تاجر براردری اور صحافیوں سے تجاویز لیں بلخصوص تجاوزات مافیااور تجاوزات قائم کروانے والے دکان مالکان کی لسٹیں تیار کرکے ان کے خلاف آئندہ چند روز میں بھرپور کاروائی کا عندیہ دیا بعد ازاں تاجر برادری اور صحافیوں کے ہمراہ دنیا پور روڈ پر المدینہ پلازہ کے مالکان کی آشیر باد سے پلازہ کی پارکنگ پرقائم غیر قانونی ہائی ایس، رکشہ سٹینڈ اورتجاوزات کا جائزہ لیا اور بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اس موقع پر طیب خا ن کا کہنا تھا کہ بستی ملوک کو درپیش مسائل کے حل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی

  • بستی ملوک : بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    بستی ملوک تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ رضا کار نے کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق بستی لاڑ کے رہائشی ظفر اقبال نے تھانہ بستی ملوک میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بستی لاڑ کے رہائشی ملزم رضاکار احسن عرف ککڑ مسجد کے واش روم میں میرے آٹھ سالہ بچے سے بد فعلی کررہا تھا جو مجھے دیکھتے ہی فرار ہوگیا تھانہ بستی ملوک پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد : قبضہ مافیا کے تشدد سے بیوہ خواتین کی حالت تشویشناک

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواہی علاقہ چوتے شریف میں با اثر زمیندار کا زمین کے تنازعہ پر بیوہ خواتین پر تشدد
    تفصیلات کے مطابق با اثر زمیندا اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ خواتین رقیہ اور ساجدہ کو بالوں سے گھسیٹا ڈنڈ و ں اور اینٹوں کے وار کر کر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا با اثر زمیندار کے تشدد سے زخمی ہونے والی دونوں بیوہ خواتین کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا با اثر زمیندار نزاکت اور اس کے ساتھیوں کے تشدد سے زخمی ہونے والی خواتین کے اہل خانہ کا زمیندار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار اور اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ ۔رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد : رکشہ نہر میں گرنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقہ کیول والی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشہ نہر میں جا گرا حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ھو گے ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سر وس فور طور پر جائے حادثہ کے مقام پر پہنچ گئی زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو ذرائع ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • چولستان کے کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ، پی پی ایل کو تیل کی تلاش کیلئے دی جائے گی اراضی

    چولستان کے کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ، پی پی ایل کو تیل کی تلاش کیلئے دی جائے گی اراضی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج و زیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس کا 2005 سے منجمد فکس ڈیلی الاؤنس 2013 کی شرح کے مطابق بحال کرنے کی منظوری دی گئی، پولیس کے ساتھ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اورٹریفک وارڈنز کو بھی فکس ڈیلی الاؤنس 2013ء کی شرح سے ملے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کیڈرپوسٹ پر تعینات سول افسران کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری د ی گئی۔سول افسران کوان کی بنیادی تنخواہ کے1.5گنا کے تناسب سے ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کابینہ نے سول سیکرٹریٹ کے گریڈ ایک تا 16 ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ کے 1.5گنا کے تناسب سے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی اور اس ضمن میں آئندہ سے زمین شفاف طریقے سے الاٹ کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے سکروٹنی کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تحصیل صادق آباد کے علاقے چولستان میں پی پی ایل کو تیل کی تلاش کے لئے اراضی دینے کی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں حالیہ بارشوں،طوفان اورژالہ باری کے باعث کاشتکاروں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی۔27 اضلاع کے 55 متاثرہ دیہات کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا،آبیانہ اور مالیہ معاف ہوگا،

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دریائے جہلم سے بعض علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کی پہلی سیاحتی پالیسی کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاحوں کی دلچسپی کے حصول کیلئے خصوصی مراعات کا پیکیج تیار کیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ سے پنجاب اور پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے نجی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔اجلاس میں میٹرک اورایف اے،ایف ایس سی کے امتحانات کے لئے گریڈنگ سسٹم مرحلہ وار متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلا مرحلہ نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امتحانات کیلئے گریڈنگ سسٹم یکساں نظام تعلیم کی جانب اہم قدم ہے جس سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ ہوگا۔ایسا نظام تعلیم دیں گے کہ ہمارے بچے انٹرنیشنل لیول پر مقابلہ کرسکیں۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ گریڈنگ سسٹم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

    اجلاس میں سرکاری اراضی ڈسپوزل پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔پنجاب کابینہ نے آئندہ سے سرکاری اراضی اوپن آکشن کے تحت لیزپر دینے کی منظوری دی۔بے زمین کاشتکاروں کو لیز پر دی جانے والی اراضی کے مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کیا گیا،جن کاشتکاروں نے 80فیصد اراضی کو آباد کیا ہے انہیں مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سیالکوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں مالی سال2016-17اور2018-19کے پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مرتب کی جانیوالی آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں قائم کی جانے والی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی،

    صوبائی کابینہ کے 13ویں اور14ویں اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 10ویں اور11ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام نے شرکت کی، اس دوران دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

  • وزیراعلیٰ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ای لائبریری اور ڈیجیٹل لرننگ روم کا کیا معائنہ

    وزیراعلیٰ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ای لائبریری اور ڈیجیٹل لرننگ روم کا کیا معائنہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے، وہ اس دوران سپورٹس کمپلیکس میں قائم ای لائبریری گئے اور ڈیجیٹل لرننگ روم اور آڈیٹوریم کا معائنہ کیا. اس دوران انہوں نے وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ای لائبریری میں نوجوانوں سے ملاقات کی ، وزیر اعلی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں، فوری حل کروں گا – نوجوانوں کی جانب سے کتابوں کی تعداد میں اضافے کے مطالبے پر وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کتابوں میں اضافے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں – وزیر اعلی نے ای لائبریری کی ممبر شپ بھی لی-وزیر اعلی نے ان ڈور جیمنیزیم کا بھی دورہ کیا اور کھیلو ں کی سہولتوں کا جائزہ لیا-وزیر اعلی نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایااور ان کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیر اعلی کراٹے کی تربیت حاصل کرنے والے بچوں میں گھل مل گئے – وزیر اعلی نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

    وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے وہیل چیئر ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا-وہیل چیئر ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی- وزیر اعلی نے سنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑیوں میں بھی نقد انعام تقسیم کئے -وزیر اعلی نے72 ویں پنجاب گیمز 2019ء میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعام دیئے-وزیر اعلی نے پی ڈی ایم اے کے موبائل کمیونیکیشن آفس کا دورہ بھی کیا۔وزیر اعلی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا بھی دورہ کیااور تیراکوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی نے سوئمنگ کمپلیکس میں جم کا بھی معائنہ کیا – وزیر اعلی نے کمپلیکس میں دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سہولتوں کا مشاہدہ کیا -وزیراعلی نے کہا کہ صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سٹیڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے،

    انہو ں نے کہا کہ نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی-وزیر اعلی نے کھیلوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس فسیلیٹیزپر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اورمتعلقہ حکام موقع پر جا کر کام کا جائزہ لیں – اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس نے وزیر اعلی کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دی-صوبائی وزراء تیمور بھٹی، ہاشم جواں بخت، پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں خالد محمود، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔