Baaghi TV

Category: ملتان

  • پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا شرکت نہ کرنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا، رچرڈ تھامپسن

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا شرکت نہ کرنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا، رچرڈ تھامپسن

    ملتان: چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) رچرڈ تھامپسن نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں متبادل آپشن پر غور ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی: سی ای او رچرڈ گولڈ کے ہمراہ ملتان میں برطانیوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ تھامپسن نے کہا کہ بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آپشن نہیں ہےبھارت کے پاکستان نہ آنے پر ہائبرڈ ماڈل کے امکانات اب زیادہ ہو رہے ہیں چند روز میں آئی سی سی کی میٹنگز ہیں، جہاں مختلف آپشن زیر غور آئیں گے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا شرکت نہ کرنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا ، جے شاہ جو اب آئی سی سی کے سربراہ ہوں گے، ان کا اس معاملے میں اہم کردار ہوگا۔

    اس موقع پر رچرڈ گولڈ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے نہ کھیلنے سے براڈ کاسٹنگ رائٹس پر بہت منفی اثر پڑے گا اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے ابھی چیمپئنز ٹرافی میں وقت ہے، فیصلے کرنے میں وقت لگتا ہے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم کی ایک درجہ …

    رچرڈ تھامپسن نے کہا کہ اگر ایسے حالات آتے ہیں تو بہت سے آپشن دستیاب ہیں یہ معاملہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کوئی راستہ نکال لیں گے یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا لمحہ ہے اور امید ہے پاکستان میں پورا ایونٹ دیکھ سکیں گے۔

    ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • دوسرا ٹیسٹ:انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز

    دوسرا ٹیسٹ:انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز

    ملتان:انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے-

    باغی ٹی وی : ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستانی کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوگئے، جیمی اسمتھ 12 اور بریڈن کارس دو رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تومحمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،جبکہ قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے بعد عامر جمال 37 اور اور نعمان علی 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان

    انگلیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر

  • بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کامران غلام نے سنچری بنا ڈالی

    بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کامران غلام نے سنچری بنا ڈالی

    ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بیٹر کامران غلام نے سنچری بناڈالی جس کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والےکامران غلام نے سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا،وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں،کامران غلام سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سےخالد عباداللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر ، فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی سنچری بناچکے ہیں۔

    یاسر حمید ڈیبیو پر دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے واحد پاکستانی ہیں یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹرز ہیں جبکہ فواد عالم اور عمر اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری ملک سے باہر میزبان ملک کے خلاف بنائی جب کہ باقی تمام کھلاڑیوں کی سنچریاں ہوم گراؤنڈ یعنی پاکستان میں بنی ہیں۔

    چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

    دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان 200 رنز بنا لیے،

    ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود نے3، سعود شکیل نے 4 رنز بنائے ، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔

    بعدازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے کامران غلام اور محمد رضوان وکٹ پر موجود ہیں۔

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

    جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان کاانگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان کاانگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ملتان: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔

    انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں ادھر پہلے ٹیسٹ میں انجری کے شکار کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کی جگہ کرس ووکس اور گس اینکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان

    انگلیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر

    واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

  • پی ٹی آئی کی پنجاب کے شہروں میں احتجاج کی کال ناکام،کوئی نہ نکلا

    پی ٹی آئی کی پنجاب کے شہروں میں احتجاج کی کال ناکام،کوئی نہ نکلا

    تحریک انصاف کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج ناکام، پی ٹی آئی کی کال پر کوئی نہ نکلا، چند افراد نکلے تو گرفتار کر لیے گئے

    تحریک انصاف نے پنجاب کے شہروں لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال،سرگودھا ،ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان میں آج احتجاج کی کال دے رکھی تھی، ملتان میں گھنٹہ گھر پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے رکھی تھی، پولیس تو پہنچ گئی لیکن کوئی کارکن نہ پہنچا،سڑکیں کھلی رہیں،ٹریفک رواں دواں رہی،پی ٹی آئی ملتان میں کوئی احتجاج نہ کر سکی کیونکہ کارکنا ن نہ نکلے ایک درجن سے بھی کم کارکن نکلے انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا

    دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی معین الدین ریاض قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، رکن صوبائی اسمبلی عدنان ڈوگر پولیس حراست سے فرار ہو گئے ، عدنان ڈوگر پولیس وین سے نکلے اور پولیس کو چکما دیکر بھاگ گئے، پولیس نے تحریک انصاف کے احتجاج کرنے والے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا

    فیصل آباد،ساہیوال،سرگودھا، ڈی جی خان دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ناکام ہو گئی ہے کوئی کارکن باہر نہ نکلا، سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن اب اکیلے نہیں نکلتے لیڈر گھروں سے نکلتے ہیں، ٹویٹر پر پوسٹ کر کے احتجاج کی کال دے کر روپوش ہو جاتے ہیں اور کارکن نکلیں تو گرفتار ہو جاتے ہیں پھر انکو رہا بھی کوئی نہیں کرواتا، کارکنان کے گھر والے خود وکیلوں کو فیسیں دے کر کیسز لڑتے ہیں ،پی ٹی آئی گرفتار کارکنان کو لاوارث چھوڑ دیتی ہے اسی وجہ سے اب پی ٹی آئی کی کال پر کوئی نکلنے کو تیار نہیں ہے

    سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے عوام اب ن لیگ پر اعتماد کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر عوام نہیں نکلتی.

    پنجاب میں احتجاج کی کال ناکام ہونے پر پی ٹی آئی نے پنجاب کے شہروں میں احتجاج مؤخر کر دیا ہے، حماد اظہر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی پولیٹکل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کے اگر عمران خان صاحب تک فوری رسائی نہیں دی جاتی تو اسلام آباد میں 15 اکتوبر کو پورا پاکستان پہنچے گا۔ پنجاب میں جاری تمام احتجاج موخر کئے جاتے ہیں۔ کارکنان اسلام آباد کی تیاری کریں۔

    ملتان ٹیسٹ بدترین شکست،مبشر لقمان کا بابراعظم و دیگر کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

  • انگلینڈ کے خلاف  دوسری اننگز ،قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز ،قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی چھٹی وکٹ 82 رنز پر گرگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : عبداللہ شفیق اننگز کی پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 11، بابر اعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،اس سے قبل انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنی پہلی اننگ 823 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔

    انگلینڈ نے آج پاکستان کے خلاف 7 وکٹ کے نقصان پر 823 رنز بنائے، اس سے قبل پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 556 رنز بنائے تھے آج کے دن انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 703 رنز پر گری جب جو روٹ 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےانگلینڈ کی پانچویں وکٹ 779 جبکہ چھٹی وکٹ 797 اور ساتویں وکٹ 799 رنز پر گری انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 317 رنز ہیری بروک نے بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو، دو جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا

    پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنا لیے تھے۔

    اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

  • ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا –

    باغی ٹی وی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہےاور انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی،کیسویں صدی میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اننگز میں 700 رنز بنالیے۔

    انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے،یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 700 رنز اسکور کیے ہیں، اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔

    انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    دوسری جانب انگلش بلے باز جو روٹ اور ہیری بروک نے انگلینڈ کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، جو روٹ اور ہیری بروک نے 412 رنز بناکر نیا ریکارڈ بنایاملتان ٹیسٹ میں جو روٹ اور ہیری بروک کے درمیان پارٹنر شپ جاری ہے، اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 411 رنز کی شراکت بنائی تھی،ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی قائم ہوئی جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

  • انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر محمدحفیظ نے کہا کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیو نگ سیٹ پر ہے، انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں، انگلینڈ نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا اور ان کے پاس بہتر گیم پلان ہے ، انگلینڈ کی ٹیم 175 رنز سے زائد کر کے جیتنے کے لیے جائے گی، پاکستان ٹیم صرف ڈرا کے لیے کھیلے گی یا پھر اسے ہوم گراؤنڈ پر ایک اور شکست کا سامنا ہو گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔

    دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی جبکہ پاکستانی بالرز تاحال وکٹ کیلئے ترس رہے جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 260 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ آغا سلمان کے حصے میں آئی۔

  • دوران ڈکیتی زیادتی میں ملوث 5 ڈاکو  پولیس مقابلے میں ہلاک

    دوران ڈکیتی زیادتی میں ملوث 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: منگھوپیر خیر آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس علاقے میں سرچ اور کامبنگ آپریشن کر رہی تھی ، کہ شہریوں کی جانب سے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، جس میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچ ڈاکو متعدد جرائم میں ملوث تھے جن سے شہری بڑے تنگ تھے۔ ان کے قبضے سے ایس ایم جی ، پسٹلز ، رپیٹرز، گھروں میں ڈکیتی کے لیے تالے کاٹنے والے کٹر اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور ان سے بڑے ہتھیار بھی برآمد ہوئے جبکہ پولیس کے مطابق ہلاک ڈکیت اسٹریٹ کرائم کے علاوہ گھروں میں وارداتوں کے دوران زیادتی بھی کرتے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کیں جہاں تین کی شناخت صدام، نیاز اور قلندر بخش کے نام سے ہوئی ہلاک ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلبرگ قبائل کالونی میں گھر کے قریب گلی سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی۔

    پولیس کے مطابق بچی کی شناخت (آ) دختر عبد الباسط کے نام سے کی گئی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا بچی کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے3 سالہ (آ) 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی اس کے والد عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں اور 12 اکتوبر کو ان کی واپسی ہے.

    بڑے بہن بھائی علی الصبح گھر سے اسکول کے لئے روانہ ہوئے تو ننھی بچی بھی ان کے ساتھ نکل گئی 7 بجکر 15 منٹ پر بچی گھر سے نکلی اور 15 سے 20 منٹ بعد گھر کے قریب ہی گلی سے لاش ملی والدہ نے بچی کی لاش دیکھی تو اس کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ بچی کے والد پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ایسا جھگڑا کسی کے ساتھ نہیں ہوا کہ ہمارے اوپر اتنا بڑا ظلم کرے، ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

    ادھر ملتان میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر کو گلزیب کالونی میں اسکول جاتے ہوئے قتل کیا گیا، نجی اسکول ٹیچر گھر سے اسکول جا رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی خاتون ٹیچرکےقتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں، خاتون ٹیچر کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں قاتل کو خاتون ٹیچر کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح شخص نے قریب آکرسرمیں گولی ماری۔

    ایس پی کینٹ طاہر مجید کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا رہے ہیں، امکان ہے ملزم خاتون کو پہلے سے جانتا تھا، ملزم فائرنگ کے بعد خاتون کا موبائل فون اٹھا کرفرارہوگیا۔

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر   آؤٹ،انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ،انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی-

    باغی ٹی وی :انگلش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور 4 رنز پر پہلی وکٹ گنوادی ہے انگلش بیٹر اولی پاپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔

    گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔

    میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز اور پھر شاہین شاہ آفریدی 26 رنز اور ابرار احمد 3 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    قومی کرکٹر سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغانے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ کا پہلا دن

    پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھےکپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی، کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے بعد ازاں بابراعظم 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون

    کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔