Baaghi TV

Category: مظفرآباد

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر

    مظفر آباد۔ (اے پی پی) قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی طاقتوں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے، انسانی حقوق کی فوری بحالی اور سلامتی کونسل میں کشمیر سے متعلق تسلیم شدہ حق خودارادیت کی قراردادوں کو عملی جامعہ پہنا کر کشمیری عوام کو آزادی کا حق دلانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں نام نہاد جمہوریت ہے،مودی نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کو بھی رد کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا نافذ کر کے نوجوانوں کا قتل عام اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری کو فوری اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ بھارت پورے خطے میں ہندو راج قائم کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں حالات دن بدن سنگین ہو رہے ہیں 2 ماہ سے 80 لاکھ لوگ زیر حراست ہیں وادی کے لوگوں کو بنیادی زندگی کی ضروریات سے محروم کرنا درندگی ہے جس کا سدباب کرنا چاہئے ریاستی عوام بھارت سے فوری آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں آزادی ان کا حق ہے جو دلایا جانا چاہئے۔

  • تاجر برادری  کا سید آفتاب حسین گیلانی کو بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی کا قائم مقام صدر مقرر کرنے کا خیر مقدم

    تاجر برادری کا سید آفتاب حسین گیلانی کو بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی کا قائم مقام صدر مقرر کرنے کا خیر مقدم

    مظفر آباد۔ (اے پی پی)آزاد کشمیر کی تاجر برادری نے بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور کامیابی کے لئے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سید آفتاب حسین گیلانی کو بینک کا قائم مقام صدر مقرر کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ کشمیر بینک پر آزاد کشمیر کے عوام کا مکمل اعتماد ہے۔ آزاد کشمیر بینک بہت جلد کامیابی کے نئے زینے طے کرنے میں کامیاب ہو گا۔ پیر کو یہاں دارالحکومت کی تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے اپنے چیئرمین عبدالرزاق خان کی زیر قیادت بینک ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ وفد میں کمیٹی کے سیکریٹری جنرل بشارت مغل، چیف آرگنائزر تنویر انور قریشی سمیت میر امتیاز،خواجہ فاروق قادری، نثار الرحمان عباسی، شہزاد اعوان، مبارک شہباز، شفیق قریشی، پرویز زرگر اور دیگر شامل تھے۔ تاجر حضرات نے اس موقع پر سید آفتاب حسین گیلانی کو مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ انھوں نے کہا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر ریاست کا واحد بینک ہے جس کی دن دوگنی، رات چوگنی ترقی کے لئے تاجر برادری اپنے مالیاتی بزنس کا رخ اس بینک کی طرف موڑ دے گی۔ اس بینک کو کسی بھی صورت میں کامیاب بینک بنانے میں کاروباری طبقہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ قائم مقام صدر نے مکمل تعاون اور بینک پر اعتماد کرنے پر آزاد کشمیر کے ٹریڈرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کو صف اول کے بینکوں میں لا کھڑا کرنا ان کا نصب العین ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد ریاست کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بینک اپنا کردار ادا کرنے کا عمل تیز کر دے گا۔

  • پاکستان سوائل سائنسز سوسائٹی کے زیراہتمام  پہاڑی زراعت اور اراضی زرخیزی سے متعلق قومی سیمینار  کا انعقاد

    پاکستان سوائل سائنسز سوسائٹی کے زیراہتمام پہاڑی زراعت اور اراضی زرخیزی سے متعلق قومی سیمینار کا انعقاد

    مظفرآباد۔ (اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں سوائل سائنسز سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام پہاڑی زراعت اور اراضی زرخیزی سے متعلق قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ مستقبل کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ زراعت کے فروغ سے ہی معاشی ترقی کی راہ ہموار کر کے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دیاجاسکتا ہے۔ زراعت کی ترقی کیلئے درکار وسائل درپیش مسائل،بروقت تحقیق اور منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وائس چانسلر جامعہ کشمیر پاکستان سوائل سائنسز سوسائٹی اور جامعہ کشمیر کے اشتراک سے پہاڑی زراعت اور اراضی زرخیزی سے متعلق قومی سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سمینار سے سیکرٹری زراعت آزاد کشمیر راجہ طارق مسعود، سیکرٹری بہبود آبادی راجہ رزاق خان، ڈائر یکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر بشیر بٹ، سمیت پاکستان کی مختلف جامعات سے آنے والے سائنس دانوں،اسکالرز ارو طلبہ نے شرکت کی۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمدکلیم عباسی نے اپنے خطاب میں سمینار میں شرکت پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے پروفیسرز، محقیقین،زرعی ماہرین اور طلبہ کو خوش آمدیدکہا،انہوں نے کہا کہ یہ سمینار غیر معمولی نوعیت کا حامل ہے، کرہ ارض کا 1/5حصہ پہاڑ پر مشتمل ہے۔ پاکستان کا 61فی صد علاقہ پہاڑوں پر مشتمل ہے۔ 40ملین لوگ پہاڑی علاقوں میں آباد ہیں، سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگ شہری علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ جس سے شہری آبادی پر دباو بڑھ رہا ہے اور کئی طرح کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔آبی ذخائر اور خاص کر زمین کی زرخیزی متاثر ہو رہی ہے۔ پانی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر کلیم عباسی نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقوں میں زراعت کی ترقی اور فروغ کیلئے لوگوں کو سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ سائنس دانوں،اسکالرز اور طلبہ کو مواقع مہیا کر رہے ہیں کہ وہ اپنے آئیڈیاز،مشاہدات شئیر کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جرات مندانہ خطاب کیا ہے۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھرپور آواز بلند کی۔،ہم اس کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے پہاڑ پاکستان کیلئے فائدہ مند ہیں۔ پاکستان کی زراعت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کی 80فی صد زراعت ان پہاڑوں کی وجہ سے ہے۔ پاکستان کے تحفظ کیلئے ہرکسی کو کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیکرٹری زراعت آزاد کشمیر راجہ طارق مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر میں اس موضوع پر سمینار کا انعقاد خوش آئند ہے، یہاں قومی زرعی کانفرنس منعقد کی جائے، موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہونا قدرتی امر ہے،تاہم ہمیں خود کو اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرنی چاہیے۔ سیکرٹری بہبود آبادی راجہ محمد رزاق خان نے آزاد کشمیر میں زراعت،ماحول کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھی مفصل احاطہ کیا۔ سمینار میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے سوئل سے منسلک سائنس دانوں اور ریسرچ اسکالرز سمیت محکمہ زراعت کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان اورآفیسران بھی شریک ہوئے۔ سیمینار میں پہاڑی علاقہ باالخصوص آزاد کشمیر میں زراعت کے فروغ کیلئے مختلف مقالہ جات بھی پیش کیے گئے۔ محکمہ زراعت کے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بشیر بٹ نے اپنے مقالہ میں آزاد کشمیر میں زراعت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں زرعی زونز کی بنیاد پر کاشت کاری جس میں فروٹ،سبزیات اور پھولوں کی پیداوار کر کے اس شعبہ کو آمدن کا ایک بڑا زریعہ بنایا جاسکتا ہے۔

  • بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلیئے بڑی عوامی ریلی کا انعقاد

    بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلیئے بڑی عوامی ریلی کا انعقاد

    مظفرآباد- ( شفقت حسین سے) بچوں،بزرگوں ،خواتین اور جوانوں کی شرکت، ہزاروں افراد نے بنک سکوائر چھتر سے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک مارچ کیا آزادی جموں کشمیر اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی، ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ کے دفتر میں استصواب رائے کیلیئے اور بھارت مخالف مزمتی قرارداد جمع کی.

    تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کے مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنے دنیا کو کشمیری عوام سے کیئے گئے استصواب رائے کے وعدوں کی یاد دہانی کیلیئے پاسبان حریت جموں کشمیر اور انٹر نیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر کے زیر اہتمام بڑی عوامی حق خودارادیت ریلی کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں لوگوں نے بینرز اور کتبے اٹھا کر ریلی میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ظلم کے شکار مظلوم عوام کے غم میں شامل ہوتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ حق خودارادیت کے حق اور 5 اگست کو بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف پیش کی گئی تیرہ نکاتی قرارداد کی لوگوں نے کھڑے ہو کر منظوری دی۔ ریلی سے عزیراحمد غزالی۔مشتاق السلام، شوکت جاوید میر، قاری عتیق احمد دانش، مولانا عبدالعزیز علوی، محمد نوراللہ قریشی، محمد یوسف بٹ، دانیال شہاب، مولانا منظورالحسن، شائق گیلانی، قاری عبدالماجد، عثمان علی ہاشم، آصف مخدومی، چوہدری محمد اقبال، سید سلطان، قاری بلال احمد فاروقی، حمزہ شاہین، سید برکت شاہ، ام ایمان، شہناز قاضی مائرہ خان، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آج ہزاروں لوگ آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں جمع ہو کر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے مستقل ممبران سے ریاست جموں کشمیر کے عوام کیلیئے حق خودارادیت کامطالبہ کررہے ہیں۔ آج کشمیری عوام عالمی برادری کو وہ وعدے یاد دلا رہے ہیں جو انھوں نے درجن سے ذائد قراردادوں میں کشمیر مسئلے کے حل کیلیئے پاس کیں ہیں۔ لیکن گزشتہ اکہتر برس گزرنے کے باؤجود اقوام متحدہ آپنی ہی پاس کردہ قراردادں پر عمل نہیں کروا سکا۔ آج مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، کرفیو اور مواصلاتی بلیک آؤٹ سے پوری ریاست جیل میں تبدیل ہے انسانیت رل رہی ہے 14 ہزار سے ذائد بچے اور جوان گرفتار ہیں گھر گھر تلاشی اور تشدد جاری ہے ۔ خوراک ادویات کی شدید کمی ہے کشمیری عوام کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق بری طرح پامال ہورہے ہیں بھارت ظلم اور جبر کی نئی تاریخ رقم کررہا ہے ان حالات میں دنیا کی خاموشی شرمناک امر ہے مقررین نے کہا کے عالمی اداروں کی غفلت اور مجرمانہ خاموشی نے ہی ہندوستان کو مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام پر فوج کشی کا موقع دیا۔

    بھارت نے دنیا کی چپ کا فائیدہ اٹھاتے ہوئے اسی اقوام متحدہ کے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 5 اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت کو قانونی جارحیت سے بدل ڈالا، مقررین نے کہا کے آج ہم بھارت پر واضع کردینا چاہتے ہیں کے ہم جموں کشمیرکی عوام کے شانہ بشانہ بھارت سے آزادی کی جنگ لڑیں گے۔ تقسیم کشمیر کے کسی بھی بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا بھارت سے آزادی کیلیئے ہر سطح اور ہر صورت میں جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ ریلی میں شریک ہزاروں لوگوں نے بنک سکوائر سے اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کیاریلی میں شریک لوگوں نے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلیئے دفتر کے سامنے شدید نعرے بازی کی ۔ اقوام متحدہ کے مبصرین کو ریلی کے وفد نے مقبوضہ جموں کشمیر پر تفصیلاً بریفنگ دی اور قرارداد جمع کروائی.

  • آزادکشمیر میں  زلزلہ شہداء کیلئے دعائے مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں

    آزادکشمیر میں زلزلہ شہداء کیلئے دعائے مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں

    مظفرآباد۔ (اے پی پی)آزادکشمیر میں ایک بار پھر قیامت خیز زلزلہ‘میرپور آزادکشمیر زلزلہ سے لرز اٹھا عمارتیں سڑکیں‘بری طرح متاثرآزادجموں وکشمیر بار کونسل کی کال پر وکلاء نے پورے آزادکشمیر میں گزشتہ روز یوم سوگ منایا زلزلہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں، سول ادارے اور انتظامیہ زلزلہ سے متاثرین کی فوری امداد کریں اور تعمیر نو اور بحالی کے عمل کیلئے ایک جامعہ پالیسی وضع کی جائے تاکہ زلزلہ میں متاثر ہونے والے افراد کی مشکلات کم ہوسکیں۔ان خیالات کااظہار آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری شکیل زمان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت متاثرین کی بحالی اور انہیں خوراک طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرے۔

  • میں نے کشمیریوں‌ کا مقدمہ لڑا، انہیں‌ مایوس نہیں‌ ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمن

    میں نے کشمیریوں‌ کا مقدمہ لڑا، انہیں‌ مایوس نہیں‌ ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمن

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسی سےکشمیر عملی طورپرالحاق کی طرف ایک قدم نہیں بڑھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یونیورسٹی گراؤنڈ مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ میں نے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے،کشمیریوں کو مایوس نہیں ہونے دینگے، ہمارےحکمران آرٹیکل 370کےخاتمہ پراحتجاج سےگریزاں رہتےہیں، سب معلوم ہوتےہوئے بھی حکمرانوں نےگونگے بہرے کاکرداراداکیا، ہمارا حکمران کہہ رہا تھا مودی کامیاب ہوگا تو مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد ملے گی، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بی جے پی کے منشور میں تھا، آج بھی کچھ قوتیں انگریزوں کے وارث کا کردار ادا کررہی ہیں،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان کےعوام،علماء،مذہبی طبقہ کشمیریوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے،

  • ترک صحافیوں‌ کا چکوٹھی سیکٹر کا دورہ، کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں‌ سے آگاہ کیا گیا، آئی ایس پی آر

    ترک صحافیوں‌ کا چکوٹھی سیکٹر کا دورہ، کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں‌ سے آگاہ کیا گیا، آئی ایس پی آر

    ترک صحافیوں کے وفد نے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفد کو بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، ترک صحافیوں کے وفد نے مظفر آباد کا بھی دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں‌ کے وفد کوبھارتی فورسزکی شہری آبادی کونشانہ بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،

    ترک صحافیوں‌ کے وفد نے بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی،

  • ہمایوں سعید بھی مظفر آباد جلسہ میں شریک ہوں گے

    ہمایوں سعید بھی مظفر آباد جلسہ میں شریک ہوں گے

    اینکر پرسن اور اداکار ہمایوں سعید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
    شاہد آفریدی کی مظفرآباد جلسے میں شرکت یقینی

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا ، میں مظفر آباد کے اس جلسے میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شامل ہوں گا۔ میری آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ اس میں بھی بھرپور شرکت کریں۔ آئیے ہم دنیا کو دکھائیں کہ ہم اس مشکل ترین گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ متحد ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 13ستمبر کو مظفر آباد میں جلسہ کا اعلان کیا تھا۔ قبل ازیں شاہد آفر یدی اور حریم فاطمہ نے بھی جلسہ میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

  • شہدائے پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظفرآباد میں ٹی 20 میچ

    شہدائے پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظفرآباد میں ٹی 20 میچ

    یوم دفاع پاکستان ویکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کے نڑول کرکٹ اسٹیڈیم میں پرائم منسٹر الیون اور پی سی بی الیون کے درمیان ٹی 20 میچ کا کھیلا جا رہا ہے۔

    پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت سرفراز احمد جبکہ آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے نو منتخب کوچ کم چیف سیلکٹر اور سابق کپتان مصباح الحق بھی میچ میں ان ایکشن ہیں۔ میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہے۔

  • پاکستانی قوم کو جنگ کے لیے آگے بڑھنا چاہیے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    پاکستانی قوم کو جنگ کے لیے آگے بڑھنا چاہیے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو جنگ کے لیے آگے بڑھنا چاہیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر تقسیم کرنے میں کامیاب ہواتو اگلا ہدف پاکستان ہوگا ،وقت آگیا ہے قوم متحد ہوکر بھارتی سازش کا جواب دے،پاکستانی قوم کو جنگ کے لیے آگے بڑھنا چاہیے،

    وزیراعظم عمران خان کشمیر بارے قوم سے کریں گے آج خطاب

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مودی کی آمد کے دوران کشمیری و پاکستانی اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے ،اس ضمن میں پروگرام ترتیب دے رہے ہیں،.

    بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو تین ہفتے گزر گئے ،بھارتی فوج کرفیو میں معمعولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بدستور تین ہفتے تک تسلسل کے ساتھ کرفیو رکھنے کی روایت دنیا میں نہیں ملتی ،مہذب دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جہاں بھی کرفیو ہو وہاں دوسرے دن نرمی کی جاتی ہے یا ایک دو دن بعد کرفیو اٹھا لیا جاتاہے تاکہ لوگ اشیائے ضرورت لے سکیں .بھارت نے یہ سب ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل تیسرے ہفتے سے کرفیو جاری ہے . بیمار ادویات لینے سے قاصر ہیں. بچے دودھ پینے سے محروم ہیں.لوگوں کے پاس اشیائے ضروریات کی قلت ہے.کشمیری اب ضرورت زندگی سے دو دو ہاتھ تنگ ہیں.ان تمام حالات میں کشیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں.

    بھارت کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہا ہے ،مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں مام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا