Baaghi TV

Category: مظفرآباد

  • نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش 4 ماہ بعد برآمد

    نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش 4 ماہ بعد برآمد

    آزاد کشمیر: وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے تیسرے نوجوان کی لاش چار ماہ بعد نکال لی گئی ہے۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں میں سے پہلے دو کی لاشیں پہلے ہی ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ نوجوان 24 فروری کو برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے اور ان میں سے تیسرے نوجوان کی لاش اب تک برف کے نیچے دبی رہی تھی، جسے محنت اور مسلسل کوششوں کے بعد نکالا گیا ہے۔جان بحق ہونے والے تینوں نوجوان پھلاوائی گریس ویلی کے رہائشی تھے اور وہ ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے۔ اس المناک واقعے نے آزاد کشمیر کے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی ہے اور مقامی لوگوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے برفانی تودے کے خطرناک اور مشکل علاقے میں بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کیے اور موسمی حالات کی بہتری کے ساتھ لاش نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

    واقعے کے بعد علاقے میں برفانی تودے کی حفاظتی تدابیر پر بھی زور دیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • مقبوضہ کشمیر بھارت نہیں پاکستان کا  ،کشمیری بچے کے سامنے بھارتی خاتون صحافی کو شرمندگی

    مقبوضہ کشمیر بھارت نہیں پاکستان کا ،کشمیری بچے کے سامنے بھارتی خاتون صحافی کو شرمندگی

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے بچوں کے دلوں میں یہ بات گھر کر چکی ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا نہیں بلکہ پاکستان کا حصہ ہے۔ بھارت کی معروف خاتون صحافی ادیتی تیاگی کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے موقعہ پر ایک چھوٹے سے بچے نے انہیں صاف الفاظ میں بتا دیا کہ مقبوضہ کشمیر دراصل پاکستان ہے۔

    ادیتی تیاگی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے لولاب ویلی میں ایک بچے برہان سے پوچھا کہ کیا اس کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم آرسی بی ہے۔ جواب میں برہان کا کہنا تھا نہیں اس کی پسندیدہ ٹیم پاکستان کی ہے۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم تو ہارتی رہتی ہے تمہیں کیوں پسند ہے۔ برہان نے جواب دیا کہ ہارجیت تو ہوتی رہتی ہے پاکستان تو ہمارا ملک ہے اس لیے مجھے پسند ہے۔ ادیتی نے کہا کہ تم تو بھارت میں رہتے ہو تمہیں کس نے پڑھایا ہے کس نے سکھایا ہے کہ تم پاکستان میں رہتے ہو۔ جب  برہان نے جواب دیا کہ اس نے خود سے سیکھا ہے وہ پاکستان میں رہتا ہے بھارت میں نہیں تو اس پر ادیتی اپنا سا منہ لے کر وہاں سے چلی گئی۔

  • آزاد کشمیر میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی،آئی جی آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی،آئی جی آزاد کشمیر

    مظفر آباد: آئی جی آزاد کشمیر رانا عبدالجبار نے کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی،دہشتگرد زرنوش آزاد کشمیر میں خوارج کا ٹھکانہ بنارہا تھا-

    مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ گزشتہ روز دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پر پولیس نے حسین کوٹ میں کارروائی کی جس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر دستی بم اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

    آئی جی رانا عبدالجبار نے بتایا کہ مقابلے میں فتنہ الخوارج کے مقامی سربراہ زرنوش سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ مقابلے میں پولیس کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے،وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہید اہل کاروں کے ورثا کےلیے فی کس ایک کروڑ روپے جب کہ زخمی اہلکاروں کو 20، 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    چھکا کھانے کے بعد بولر کا بیٹر پر دھاوا، ویڈیو وائرل

    آئی جی رانا عبدالجبار نے مزید بتایا کہ دہشتگرد زرنوش آزاد کشمیر میں خوارج کا ٹھکانہ بنارہا تھا، افغانستان فرار ہونے والے دہشتگرد ڈاکٹر عبدا لرؤف اورغازی شہزاد دشمن ملک کی پراکسیز بنے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی، حکومت پاکستان کے ذریعےافغانستان کی حکومت کو شواہد مہیا کریں گے۔

    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

  • راولا کوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

    راولا کوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولا کوٹ کے نواحی گاؤں حسین کوٹ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا، جس پر دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت اور فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔جوابی کارروائی میں چار دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن میں بھرپور حصہ لیا، تاہم افسوسناک طور پر دو اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

    مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر بمباری، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

    بلوچستان لیویز میں بڑی کارروائی: 18 اضلاع کے 62 اہلکار معطل

    ایران پر حملہ نہ کریں، ہم جنگ نہیں، نتیجہ چاہتے ہیں،ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام

    آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق

  • آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق

    آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق

    آزاد کشمیر میں تولی پیر کے مقام پر افسوسناک حادثے میں پولیس اہلکاروں کی وین گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار تمام پانچ پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جس کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ خراب موسم یا گاڑی کی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

    چترال: نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے نکاح کر کے نئی مثال قائم کر دی

    الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب ملتوی کر دیا

    پوپ لیو کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

    مانع حمل انجیکشن اور خواتین کی صحت ،ایک اہم وارننگ

  • مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کیلئے سو بار سوچے گی،وزیراعظم

    مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کیلئے سو بار سوچے گی،وزیراعظم

    مظفرآباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کے لیے سو بار سوچے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں بھارتی حملے میں شہید اور زخمی افراد کے اہل خانہ میں رقومات کے چیکس تقسیم کئے، شہید کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس سے بیس لاکھ روپے دیئے گئے جو لوگ رہ گئے ہیں انہیں بھی زرتلافی مل جائے گا، تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چند دن قبل پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایسی جنگ چھڑی جو کسی بھی وقت خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی جس کے نتائج بھیانک ہوتے، پہلگام کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے مگر ہندوستان نے اس کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

    پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو باور کرایا کہ یہ جھوٹا الزام ہے اور سازش کا حصہ ہے جو خطے کے امن کو برباد کرسکتا ہے، چنانچہ ہم نےواقعے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ اورتعاون کی پیشکش کی مگر ہندوستان کو یہ ہضم نہ ہوا اور اس نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جواب میں پاکستان نے نہتے شہریوں کے بجائے بھارتی کے چھ جہاز گرائے جن میں رافیل اور مگ 29 شامل تھے، الفتح میزائل نے ہندوستان کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مگر ہندوستان باز نہ آیا اور پاکستان پر حملے جاری رکھے، ہندوستان کو غرور تھا کہ دنیا کی طاقتیں اس کے ساتھ کھڑی ہوگئیں مگر ایسا نہ ہوا۔

    صرف پاگل ہی 24 کروڑ انسانوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جوابی حملے کے بعد آرمی چیف نے مجھے فون کرکے پیغام دیا کہ بھارت سیز فائر کرنے یعنی گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار ہے، اب مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کے لیے سو بار سوچے گی، ہماری تینوں افواج مل کر بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، تینوں افواج نے اس موقع پر آج 1971 کا بدلہ لے لیا۔

    پاکستان کے خلاف افغانستان استعمال کرنے کی مودی سرکار کی ناکام کوشش

  • شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند

    شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند

    آزاد کشمیر کے مظفرآباد شہر کے تقریباً 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند ہے، تاہم یہ کوئی سرکاری بلیک آؤٹ نہیں بلکہ مقامی شہریوں کی جانب سے اپنی مرضی سے روشنیوں کو بند رکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی یا سیاسی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیر یقینی صورت حال کے باعث انہوں نے ازخود یہ فیصلہ کیا تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ بعض علاقوں میں دکانیں اور بازار بھی قبل از وقت بند کر دیے گئے ہیں، جب کہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھی جا رہی ہے۔

    شہر میں کسی ہنگامی صورت حال کی کوئی سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، لیکن شہریوں کی جانب سے یہ محتاط رویہ موجودہ فضا میں ان کی سنجیدگی اور شعور کی عکاسی کرتا ہے۔مزید معلومات کے لیے ہم مقامی حکام اور متعلقہ اداروں سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

    کراچی میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اہم ایمرجنسی نمبرز جاری

    ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، شہریوں کی شہادت پر تعزیت

  • آزاد کشمیر میں دہشتگردوں  کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،وزیر داخلہ کا انکشاف

    آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،وزیر داخلہ کا انکشاف

    شرپسند عناصر کی جانب سے آزاد کشمیر کے امن کو تباہ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے

    اس حوالے سے آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار نور اور آئی جی رانا عبدالجبار نے اہم پریس کانفرنس کی ہے،وزیر داخلہ آزادکشمیر وقار نور کے مطابق ’’آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے کارفرما ہیں‘‘27اکتوبر 2024ءکو شجاع آباد چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل سجاد ریشم شہید ہوئے،اس اندوہناک واقعہ کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں کچھ مشکوک عناصر کی شناخت ہوئی،اس واقعے میں زرنوش نسیم عرف قاسم، اسامہ عرف محمد، اور ہنزلہ عرف الفت مطلوب ملزمان کے طور پر سامنے آئے،19مارچ 2025 کو آزاد پتن انٹری پوائنٹ پر ثاقب غنی کو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا،ثاقب غنی نے دورانِ تفتیش زرنوش اور دیگر شرپسند عناصر سے روابط کا اعتراف کیا، ملزمان نہ صرف سجاد ریشم کے قتل میں ملوث ہیں بلکہ تھانہ سٹی باغ کو آگ لگانے کی کوشش میں بھی شامل رہے،ملزمان نے اس کے علاوہ موٹروے پولیس اسلام آباد اور سنگجانی ٹول پلازہ پر بھی حملے کیے،تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، اسامہ نے اصل مقاصد کا ادراک ہونے پر رضاکارانہ طور پر خود کو قانون کے حوالے کیا، جس کی نشاندہی پر گرنیڈ اور پستول برآمد ہوئے،دورانِ تفتیش ملزمان نے آزاد کشمیر میں متعدد تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا،گرفتار ملزمان نے اپنے ویڈیو بیانات میں پورے نیٹ ورک کا اعتراف کیا ہے، ایک اور اہم کردار، غازی شہزاد، راولاکوٹ جیل سے فرار ہے جس کے افغانستان میں دشمن ایجنسیوں سے روابط کی تصدیق ہو چکی ہے، افغانستان میں موجود عبدالرؤف نامی دہشتگرد فتنہ الخور اج کے ساتھ مل کرسادہ لوح نوجوانوں کو جہاد اور شریعت کے نام پر گمراہ کررہاہے ،

    وزیر داخلہ آزاد کشمیر وقار نور نے کہا کہ ’’ہماری معلومات کے مطابق بھارت کی جانب سے کچھ شرپسند عناصر کو پناہ ، مالی معاونت اور دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی تھی‘‘گزشتہ کچھ عرصہ سے آزاد کشمیر میں ہونے والے شرپسندانہ واقعات کی منصوبہ بندی کے ثبوت ہمارے موجود ہیں،ان شرپسندانہ واقعات میں ملوث سہولت کاری کرنے والے عناصرکیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،آزاد کشمیر میں قائم امن کے پیچھے ہمارے سکیورٹی اداروں کی محنت کارفرما ہے، عوام کو چاہئے کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہر قسم کے انتشاری عوامل پر نظر رکھیں اور قانون نافذ کرنے اداروں کے ہاتھ مضبوط کریں،آزاد کشمیر پرامن خطہ تھا، ہے اور انشاء اللہ رہے گا،

  • 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد

    8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد

    پاکستان کے شمالی علاقوں میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے کے 20 سال بعد حالیہ کھدائی کے دوران دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ زلزلہ ایک تباہ کن قدرتی آفات کے طور پر تاریخ میں درج ہے، جس میں ہزاروں افراد کی جانیں ضائع ہوئیں اور لاکھوں مکانات تباہ ہوگئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق، یہ لاشیں پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ملبے سے نکالی گئیں۔ ملبہ ہٹانے کے دوران یہ لاشیں سامنے آئیں، اور مزید لاشوں کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث کھدائی کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔کونسلر محمود بیگ نے اس واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ پلیٹ کے علاقے میں ایک بڑی عمارت تھی جو زلزلہ کی شدت کے باعث منہدم ہو گئی تھی۔ اس عمارت میں کئی طلبا رہائش پذیر تھے جو ملبے تلے دب گئے تھے اور ان کی تلاش جاری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید لاشوں کے ملنے کی توقع ہے کیونکہ اس مقام پر متعدد مکانات ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

    ڈی این اے کے نمونوں کی بنیاد پر لاشوں کی شناخت کی جائے گی، اور ان کو ورثا کے حوالے کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ان کے پیاروں کی میت مل سکے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریڈ کریسنٹ کے یاسر جوش نے اس مقام پر مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں ریڈ کراس نے بہت سی لاشوں کو دفنایا تھا، اور یہ حقیقت بھی سامنے آئی کہ اس علاقے میں مزید ممکنہ طور پر لاشیں دفن ہو سکتی ہیں۔

    یہ واقعہ نہ صرف اس تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ قدرتی آفات کے بعد کے اثرات طویل عرصے تک جاری رہ سکتے ہیں اور ان کے نشانات کبھی کبھار وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس وقت متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور کھدائی کا عمل جاری ہے تاکہ دیگر ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جا سکے۔

  • معافی مانگ کر تنویر الیاس نے نااہلی ختم کروا لی

    معافی مانگ کر تنویر الیاس نے نااہلی ختم کروا لی

    آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی،

    آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی طرف سے نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی،سپریم کورٹ آزادکشمیر میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کر دی گئی.سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کے خلاف آزادکشمیر ہائی کورٹ سے نا اہلی کے خلاف اپیل بھی نمٹا دی.

    2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہو گئی تھی۔ تاہم، انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع

    ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غیرقانونی استعمال،تنویر الیاس کا جسمانی ریمانڈ منظور