آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح کشمیر کی آزادی ہے-
باغی ٹی وی : مظفرآباد میں میڈیا سے یوم استحصال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے وزیراعظم عمران خان پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کررہا ہے۔ کشمیری اس وقت پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مقبوضہ وادی چنار کے فوجی محاصرے کو دو سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے۔
یوم استحصال کشمیر پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سڑکوں پر ٹریفک رک گئی۔ ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن چینلز پر ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں واک کی قیادت کی ریلی میں وزیر داخلہ شیخ رشید بے بھی شرکت کی واک کے شرکا نے سیاہ پٹیاں باندھی تھیں اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے تھے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمد غضنفر خان نے پی پی اور ن لیگ کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی اور کم ٹرن آؤٹ کے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں-
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمد غضنفر خان نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کوئی ثبوت ملا ،چند حلقوں کو چھوڑ کرمجموعی طور ووٹنگ پرامن رہی، کسی حلقے سے ووٹنگ بند ہونے یا نامکمل ہونے کی رپورٹ نہیں ملی تاہم قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح8بجے سے بغیر کسی تعطل کے پرامن انداز سے جاری رہا،مجموعی طورپرامن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی-
انہوں نے کہا کہ کل5118پولنگ سٹیشنز میں سے صرف 16 پولنگ سٹیشنز پر معمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے ہیں،پونچھ ڈویژن کے9،میرپور ڈویژن کے5اور مظفرآباد ڈویژن کے 2پولنگ سٹیشنز پرمعمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے، مجموعی طور پر 99فیصدپولنگ پرامن رہی ہے ۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پولنگ سٹیشنز سے پارٹی پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی شدید مذمت کی ہے-
باغی ٹی وی : انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کر کے اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کا عملہ باہر نکال کے ووٹ چوری کئے جا رہے ہیں مختلف پولنگ سٹیشنز پر مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس کو داخل ہونے سے روکنا ڈسکہ الیکشن کا ایکشن ری پلے ہے –
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی دباو کے ذریعے پولیس کو مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس اور پارٹی رہنماوں کو ہراساں کیاجارہا ہے کئی پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کی غیرموجودگی میں بیگز کو کھولا گیا، بیلٹ بُکس کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں-
ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات تشویشناک ہیں، حکومت آزادجموں وکشمیر میں ڈسکہ والے رویے سے باز آئے عمران صاحب آزادجموں وکشمیر میں مودی والا رویہ اختیار نہ کریں-
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران صاحب کو اپنی شکست واضح نظر آرہےعمران صاحب 2018 والے ہتھکنڈے اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہےعمران صاحب دھاندلی کے ذریعے آپ اپنی شکست کو فتح میں نہیں بدل سکتے-
انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوام ہر حکومتی دھاندلی کی وڈیو اور تصاویر بنا کر عوام کے سامنے لائیں-
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔
باغی ٹی وی : فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ آزاد کشمیر انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے ، ،،،، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشاللہ #AJKElections2021#AJKElectsPTI
انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی سے اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے اور آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔
واضح رہے کہ آج آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو آج شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میدان میں موجود ہیں۔
آزاد کشمیر میں الیکشن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی او ر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ایل اے 12چڑھوئی میں پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پی ٹی آئی ہے۔
دوسری جانب راولا کوٹ کے حلقہ ایل اے 20ریڑبن میں ووٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن کو تالے لگا دیئے ہیں اور پولنگ عملے کو بھی سٹیشن کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے 150ووٹ دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے پولنگ بوتھ بند کردیا گیا ہے اور ووٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہو سکا ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔
باغی ٹی وی : مظفر آباد میں چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور کو چھوڑو آج اچھی اچھی باتیں کریں گے۔
عبدالرشید سلہریا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تیاری میں حکومت کی معاونت حاصل رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کم از کم 56 فیصد سے زائد ٹرن آوٹ ہو گا۔ پریزائیڈنگ آفیسر موقع پر پولنگ کے نتیجے کا اعلان کریں گے اور ایجنٹس کو کاپی دیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ ہمارے پاس اختیارات ہیں انہیں استعمال کریں گے اور کر رہے ہیں۔
مظفر آباد: آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز اور باکس پولنگ اسٹیشن پہنچا دیئے گئے، پولنگ شام 5 تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔
باغی ٹی وی : آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ایل اے 27 مظفرآباد 1 کے 166 میں سے 15 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور24حساس قرار دیئے گئے ہیں-
ایل اے 28 مظفرآباد 2 کے 156 میں سے 21 حساس ترین، 22 حساس قرار ، ایل اے25وادی نیلم1کے 38 حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے 114 میں سے 7 حساس ترین، 15 حساس ہیں-
الیکشن کمیشن کے حکم پر انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کردی گئی ہے۔ 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے۔
آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پاکستان بھر میں رہنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری ووٹر بھی آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے۔
بیٹھے بیٹھے فیصلہ ہوا آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے دیکھ کر آئیں کیا چل رہا ہے, چند دوستوں کے ساتھ اسلام آباد سے ہم روانہ ہوئے, ہماری پہلی منزل میر پور تھی. میر پور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی جلسہ تھا. میر پور چیک پوسٹ کراس کی تو الگ ہی منظر تھا ہر طرف سیاسی پارٹیوں کے پرچم, بینرز آویزاں تھے. یہاں ایک نئی جماعت کا پرچم بھی آویزاں تھا,یہ کشمیر کے الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی جماعت جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا پرچم تھا. ہم نے اپنے اس سفر میں اس جماعت کے امیدواروں سے ملاقات کرنے کی ٹھان لی. ہماری پہلی منزل میرپور حلقہ ایل اے 3 تھی جہاں جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدوار چوہدری شبیر چیچی سے ملاقات کرنا تھی. چوہدری شبیر چیچی کے پاس پہنچے ان سے ہم نے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی وہ پرعزم نظر آرہے تھے. چوہدری شبیر چیچی بتانے لگے پہلے وہ مسلم کانفرنس کے ساتھ تھے لیکن اس بار انہوں نے جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا منشور دیکھا تو انہوں نے سوچا کہ وہ اس جماعت کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لیں جو ختم نبوت ﷺ اور کشمیر کی آزادی کے لیے صف اول میں نظر آتے ہیں. چوہدری شبیر چیچی کہنے لگےان کا مقابلہ تحریک انصاف اور ن لیگ سے ہے, وہ پاکستان کے کچھ سیاستدانوں سے بہت نالاں تھے کہ یہ لوگ باہر سے آکر ہمیں دو ٹکے کا کہتے ہیں ,کہنے لگے میں تو اپنے حلقہ کی عوام سے کہتا ہوں ہم کشمیر کے مقامی لوگ ہیں, کشمیر کی مقامی جماعت ہیں آپ ہمارا ساتھ دیں.اس موقع پر ان سے میرپور کے حوالے سے دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہوئی .
اسی دوران ہمیں جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے حلقہ ایل اے 4 کھڑی شریف کے امیدوار چوہدری خالد حسین آرائیں کی طرف چلنا تھا, موومنٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر انیس الرحمان باغی بھی ہمارے ساتھ تھے. میرپور شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر منگلا کے علاقے میں ہم داخل ہوئے تو بڑے بڑے بینرز اور اشتہارات چوہدری خالد حسین کے آویزاں تھے .چوہدری خالد حسین ہمارے انتظارمیں تھے لیکن ہم تاخیر سے ان کی طرف پہنچے وہ نکل چکے تھے اور اب ہم ان کے انتظار میں وہاں موجود تھے. کچھ دیر بعد چوہدری خالد حسین کندھے پر سفید رومال رکھے داخل ہوئے اور ہماری آمد پر شکریہ ادا کیا. چوہدری خالد حسین کو ہم نے نہایت پرجوش پایا وہ بھی اپنے علاقے اور کھڑی شریف کی عوام سے بہت سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے تھے. ہمیں یہ بھی کچھ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے امیدوار کی طرف سے انہیں دستبردار ہونے کی پیشکش بھی کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی. چوہدری خالد حسین کہنے لگے کہ اب وہ وقت نہیں رہا ٹوٹی نلکے کی سیاست کی جائے, اب ہم خدمت انسانیت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں, عوام کے اور بھی بہت سے مطالبات ہیں میں اگر کامیاب نہ بھی ہوسکا تو میرے دروازے کھڑی شریف کی عوام کے لیے کھلے ہیں. میرپور میں سیاسی حوالے سے ہم نے صورتحال کا جائزہ لیا تو زیادہ تر لوگ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کررہے ہیں. ن لیگ کے انتخابی جلسہ کے حوالے سے ہمیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ کوٹلہ ارب علی خان سے ایم این اے عابدرضا کوٹلہ نے پانچ سو افراد کو اپنے ساتھ لا کر مریم نواز کا جلسہ کامیاب کروایا لیکن عوامی سطح پر ان کی پوزیشن اتنی مظبوط نہیں .قائد اعظم سٹیڈیم میں بھی پنڈال سج چکا تھا جہاں وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا .ہم میرپور سے نکلے اور اگلی منزل ہماری کوٹلی تھی. کوٹلی ہم دھنواں سے تتہ پانی کے علاقے میں پہنچے یہاں مسلم کانفرنس دیگر جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط تھی اور یہاں تحریک لبیک کے بینرز اور پرچم بھی ہمیں دیکھنے کو ملے, یہاں ہم جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدوار سانول آکاش کے بارے نجی چینل پر ایک رپورٹ دیکھ چکے تھے, انہوں نے تتہ پانی شہر میں اپنی انتخابی ریلی سے خطاب کرنا تھا, سانول آکاش ایڈووکیٹ کے بارے بتایا گیا وہ دھنواں کے علاقے میں کچے مکان میں رہتے ہیں, موٹر سائیکل پر کمپین کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کا کوئی بنک بیلنس نہیں,JK یونائیٹڈ موومنٹ کے نامزد امیدوارسانول آکاش امیدوار راج محل کے ساتھسانول آکاش ایڈووکیٹ بتانے لگے انہوں اسی تتہ پانی سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا اور آج اسی تتہ پانی میں وہ اپنا انتخابی جلسہ کرکے فخر محسوس کررہے ہیں. تتہ پانی کے بارے سن رکھا تھا کہ یہاں ایک چشمہ ہے وہاں پانی شدید گرم ہوتا ہے اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہم قریب ہی چشمے پر پہنچے .چشمے کا پانی واقعی نہایت گرم تھا. یہاں سے ہم واپسی کی رات لی اور رات کے ایک بجے ہم واپس اسلام آباد اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے .
بربادی اور فسادی کو روکنا ہے تو روک لو ورنہ پھر مت رونا،مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے بہت پیار دیا
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کچھ بھی کریں کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے ،عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں ،عمران خان نے کہا میر ے علاوہ کوئی چوائس نہیں عمران خان آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو،عمران خان نے لوگوں کو بتا دیاکہ ان میں اورنوازشریف میں کیا فرق ہے ،عمران خان آپ چوائس اس لیے ہو آپ ہربات پرجھک جاتے ہیں،عمران خان نے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ لگوا لیا،عمران خان 22 سا ل جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کےقابل نہیں عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا،نوازشریف نے سلامتی کونسل میں برہان وانی کے لیے آواز اٹھائی لیڈرز کرسی پر بیٹھنے نہیں عوام کی خدمت کے لیے ہوتے ہیں،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عوا م اور اللہ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ،جوشیر ہیں وہ ڈٹ جاتے ہیں اورجو بزدل ہیں وہ ہٹ جاتے ہیں،عمران خان اپنا نمائندہ یہاں اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ کشمیر کو صوبہ بنائیں کشمیر کوصوبہ بنانے کا منصوبہ بن چکا ہے عمل باقی ہے،بربادی اور فسادی کو روکنا ہے تو روک لو ورنہ پھر مت رونا،25جولائی کو سب نے ووٹ کےلیے نکلناہوگا ،اگر کشمیر میں ن لیگ کی حکومت آئی تو وعدہ ہے یہا ں کاتشخص بحال کریں گے،میں عمران خان کو یہ کہنا چاہتی ہوں!الیکشن چوری کرو ڈبے اُٹھا لو نوازشریف کے امیدوار لے جاو ڈبوں کے اندر خود بیٹھ جاو پورا کا پورا الیکشن کمیشن لے جاو یاد رکھو عمران خان کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے
آزاد کشمیر الیکشن،کالعدم تحریک لبیک کو لگا بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے خلاف حکومت نے ایک بار پھر بڑا قدم اٹھا لیا
تحریک لبیک پر پابندی کے بعد آزاد کشمیر میں ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر میں تحریک لبیک پاکستان پر اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے
آزاد کشمیر الیکشن کمپین پابندی کے حوالے سے مرکزی ناظم اعلی آزاد کشمیرعبدالروف نظامی کا کہنا ہے کہ ہم اس حوالے سے آئینی و قانونی جنگ لڑیں گے۔کوئی طاقت تحریک لبیک کو نہیں دبا سکتی
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر انتخابات 25 جولائی اتوار کو منعقد کئے جائیں گے تحریک لبیک نے امیدواروں کا بھی کچھ حلقوں سے اعلان کر رکھا تھا تا ہم اب پابندی لگا دی گئی ہے
واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی پہلے ہی گرفتار ہیں، سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگائی،
تحریک لبیک نے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پر سے پابندی ختم کی جائے، تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، 2018 کے الیکشن میں بھی حصہ لیا اور ڈسکہ ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کا امیدوار تیسرے نمبر پر آیا، تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ غلط ہے پابندی ختم کی جائے