Baaghi TV

Category: مظفرآباد

  • آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کئی شہروں میں موبائل سروس متاثر ہے۔

    آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کا تیسرا روز ہے جس کے سبب بھمبر میں انٹرنیٹ کی سروس، باغ میں انٹرنیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی بند ہے جبکہ میرپورآزادکشمیر میں تمام موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے پونچھ، باغ ، ضلع جہلم ویلی میں آج بھی ہڑتال اور پہیہ جام جاری ہے، گزشتہ روز مظاہرین کو کنٹرول نہ کیے جانے پر حکومت آزاد کشمیر نے کمشنر مظفرآباد اور ڈی آئی جی مظفرآباد کو رات گئے تبدیل کردیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک مرتبہ پھر عوامی ایکش کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے دی ہے تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا، انھوں نے یہ دعوت اسلام آباد میں رات گئے پریس کانفرنس کے دوران دی۔

    دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایوان صدر میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت میں شامل اپنی جماعت کے صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری طرف ریاست میں کشیدگی برقرار ہے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال آج بھی جاری ہے گزشتہ روز کوٹلی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کے دوران تصادم سے اے ایس آئی جاں بحق جبکہ 12 اہلکار زخمی ہوئے۔

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

    ایوان صدر میں بلائے گئے اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزرا احتجاج اور مطالبات سے صدر مملکت کو آگاہ کریں گے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا حکمران اتحاد کے ساتھ چلنے یا نہ چلنے کا فیصلہ ہوگا۔

    ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے حکومت کے اتحادی ہوتے ہوئے بھی حکومت کے پر تشدد رد عمل کی مذمت کی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت میں شامل اپنی جماعت کے صدر شاہ غلام قادر سے احتجاج اور پُرتشدد واقعات پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

  • آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال

    آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال

    آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر شڑ ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، پلندری، ڈڈیال، نیلم ویلی سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج بھی جاری ہے،نماز جمعہ کے بعد آزاد کشمیر بھر میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،لائن آف کنٹرول تتہ پانی میں عوام کی ایک بڑی تعداد حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے،ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے،مظفر آباد میں لاری اڈہ ویران ہے، ٹرانسپورٹر نے گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں، دکانیں بند ہیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    مظفرآباد میں حالات کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں پولیس نے عوام پر لاٹھی چارج کیا ہے، سماں بانڈی اور ٹانگہ اسٹینڈ میں عوام پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بند نہیں ہے، جو بھی پتھراؤ کرے گا اس کو ہم گرفتار کر لیں گے

    مظفرآباد کے کمشنر مسعود الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے کسی کواجتماع کی اجازت نہیں ہے،کمشنر مظفرآباد نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انورالحق کا پیغام جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی تک پہنچا دیا جس میں کہا گیا کہ پرامن رہیں، شٹر اور پہیہ جام کے بعد بھی حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، مظفرآباد ہم سب کا شہر ہے اسے زلزلےکے بعد تنکا تنکا جمع کرکے بنایا،مذاکراتی کمیٹی پہلے سے بنی ہے ایکشن کمیٹی والے ہمارے بھائی ہیں، آج ایجی ٹیشن کا ماحول نہ بنایا جائے، جلسہ وجلوس پر پابندی ہے۔

    ایس ایس پی ٹورسٹ پولیس ریاض حیدر بُخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کشمیر میں 10,11 مئی 2024 کو ہڑتال کا اعلان ہوا ہے،حالات نارمل ہونے تک ٹورسٹ پولیس سیاحوں کی رہنمائی کے لیے جملہ سیاحتی مقامات پر موجود نہ ہو گی،سیاحوں سے گذارش ہے کہ ان ایّام میں سفر سے اجتناب کیا جائے

    گزشتہ ایک برس سے بجلی کے بھاری بلز اور مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج کی قیادت کرنے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کل رات شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ بجلی کے بھاری بِلز اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، کل ضلع میرپور کے شہر ڈوڈیال میں شہریوں نے بجلی بلوں بارے احتجاج کیا تھا اس میں بے شمار املاک کو نظر آتش کیا گیا تھا،

  • مضر صحت کھانا، آزاد کشمیر کی ہزاروں طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    مضر صحت کھانا، آزاد کشمیر کی ہزاروں طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    ماہ رمضان میں طالبات کی جان سے کھیلا جانے لگا، مضر صحت کھانے کی فراہمی،طالبات بیماریوں کا شکار،کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں، ہاسٹل انتظامیہ پیسے کمانے لگی تا ہم طالبات کی صحت کی کوئی پرواہ نہیں

    آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی ہزاروں طالبات کی جان کو خطرہ، ریاستی مشنری گھی پی کر سو گئی ہے، صحافی امجد بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گذشتہ تین روز سے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات اور کالجز کی تین درجن سے زائد طالبات کے پیغامات ملے۔ طالبات کے مطابق میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز میرپور، کوٹلی یونیورسٹی ،باغ ویمن یونیورسٹی،آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد،پوسٹ گریحویٹ کالج فار گرلز، ماڈل ساٙئینس کالج مظفرآباد سمیت درجنوں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات نجی ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں، جہاں انہیں مضر صحت اور باسی کھانا دیا جاتا ہے۔

    شکایت کرنے پر ہاسٹلز سے نکالنے اور والدین کو شکایات کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، طالبات نے باسی کھانوں اور گندے باورچی خانوں کی درجنوں تصاویر بھی ارسال کی ہیں۔ ریاستی اور ضلعی مشنری نجی ہاسٹلز کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوچکی ہے، کئی طالبات ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوچکی ہیں جبکہ سینکڑوں طالبات فاسٹ فوڈ کھانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ہزاروں معصوم طالبات کی جان بچانے میں کردار ادا کریں۔

    طالبات کو دیا جانے والا باسی کھانا نہ صرف نقصان دہ بلکہ اسکا ذائقہ بھی بدل چکا ہوتا ہے، باسی کھانے سے صحت کے مسائل پیدا ہو تے ہیں،ہاسٹل انتظامیہ فیسیں تو پوری لیتی ہے لیکن طالبات کو ساتھ باسی کھانا کھلا رہی ہے، طالبات نے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اکثر طالبات پڑھنے کی بجائے ہسپتالوں میں علاج کروا رہی ہوں گی، کئی گھروں‌کو لوٹ جائیں گی تو کئی طالبات جو باہر کے کھانے نہیں کھا سکتی وہ باہر دستر خوان پر جا کر کھانا کھا رہی ہوں گی، ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے، انہیں پابند کیا جائے کہ وہ طالبات کو تازہ کھانا دیں اور معیاری خوراک دیں،

    پارلیمنٹ ہاؤس،لاجز کا پانی مضر صحت ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    اوچ شریف:مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت،فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    کھانسی کے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد 

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

    پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین بارے حیرت انگیز انکشاف

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • مظفرآباد،دھاندلی ثابت، چوھدری مقبول گجرکی اسمبلی رکنیت ختم

    مظفرآباد،دھاندلی ثابت، چوھدری مقبول گجرکی اسمبلی رکنیت ختم

    مظفرآباد: الیکشن ٹربیونل آزادکشمیر نے پی ٹی آئی کے ممبر قانون ساز اسمبلی چوھدری مقبول گجرکی اسمبلی رکنیت ختم کر دی گئی،
    ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول گجر کی رکنیت ختم،چوہدری مقبول گجر پر دھاندلی ثابت ہو گئی،الیکشن ٹربیونل آزادکشمیر نے انتخاب کالعدم کر کے دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے جنرل الیکشن 2021 کے ایل ۔اے 35 جموں 2 کے نتائج کو چیلنج کیا تھا ۔

    الیکشن ٹربیونل آزادکشمیر نے فیصلے میں کہا کہ حلقہ ایل اے 35 جموں 2 سے مسئول کی کامیابی کا نوٹفکیشن قابل منسوخی ہے،الیکشن کمیشن فراض میں غفلت پر افسران کے خلاف کاروائی کرے،حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کا انتخاب کالعدم قرار دیا جاتا ہے،الیکشن کمیشن اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کروائے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

  • 9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلاول

    9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلاول

    مظفرگڑھ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے ملتا آرہا ہوں، عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے تب ہی پوری معیشت چل سکتی ہے، محنت کش طبقہ اور مزدور کافی عرصے سے لاوارث ہیں ان کو سپورٹ کرنا ہو گا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ معیشت کی حالت کی وجہ سے کسان ، تاجر سب پریشان ہیں، بڑے لوگوں کو سبسڈی دینے کی بجائے عام عوام کو ریلیف دینا ہو گا، کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا،بہت زیادہ مشکلات ہیں لیکن مسائل کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے، 25 دسمبر 2007ء کو شہید بےنظیر بھٹو یہاں آپکے پاس موجود تھیں،2007ء میں بےنظیر بھٹو نے اس علاقے میں ہیڈ محمد والا پل بنانے کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں ہیڈ محمد والا پل بنانے کا وعدہ پورا کیا، حنا ربانی کھر کی سفارش پر سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرگڑھ کینال کو پختہ کیا، اس سے زرعی معیشت کو فائیدہ پہنچایا گیا اور پانی کی بھی بچت ہوئی،سیلاب کے دوران سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یہاں ہسپتال بنایا

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جیالے کی جیت ہوگی، 9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی ،پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا ،چیف الیکشن کمشنرسمیت کسی کونہیں پتا انتخابات کب ہوں گے،2018 میں پوری ریاست سلیکٹڈکو جتوانے پرلگی تھی پیپلزپارٹی کی کردارکشی اس لیےکی گئی کہ ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کر سکیں

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

  • پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو  لیک

    پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو لیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی آزاد کشمیر میں حکومت ختم ہو چکی، پی ڈی ایم کے اتحاد نے آزاد کشمیر میں حکومت بنا لی ، وزیراعظم آزاد کشمیر پی ڈی ایم اتحاد کی مدد سے بن چکا ہے اب سپیکرکے لئے انتخاب ہونا ہے، سپیکر قانون ساز اسمبلی ہی وزیراعظم آزاد جموں کشمیر بلامقابلہ طور پر منتخب ہوئے ہیں

    اب سپیکر کے الیکشن کے لئے تحریک انصاف کیا کرے گی؟ کیونکہ وزیراعظم کے الیکشن کے موقع پر تحریک انصاف کا کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا تھا، اب بھی یہی توقع کی جا رہی تھی کہ سپیکر بھی بلامقابلہ منتخب ہو جائے گا،مگر سب صورتحال اس وقت بدل گئی جب تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی آڈیو لیک ہو گئی، پرویز خٹک کے مبینہ آڈیو پیغام میں اراکین کو ہدایات دی گئی ہیں، وہ کہتے ہیں کہ فیصلہ کیا تھا ہم نے اگر حکومت بنانی ہے، کوئی گروپ آتا ہے تو اس کے ساتھ بنائیں گے، کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا کہ پوری کی پوری پارٹی ساتھ ملا کر ان سے ایگریمنٹ کیا جائے، پی ٹی آئی کا کبھی یہ فیصلہ نہیں تھا کہ ہم مکمل پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کریں

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوتا ہے، ہم نے بالکل پیپلز پارٹی یا کسی کو ووٹ نہیں دینا، چاہے اپوزیشن میں رہیں لیکن ہم نے اپنا امیدوار کھڑا کرنا ہے اوراسے سپورٹ کرنا ہے مقبول احمد نے اسپیکر کےلیے کاغذات داخل کردیے ہیں سب کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقبول کو ووٹ دیں گے

    واضح رہے کہ آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی اور انہیں نااہل۔قرار دے دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس بلایا عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی تا ہم متحدہ اپوزیشن فارورڈ بلاک بنانے مین کامیاب ہو گئی صدر آزاد کشمیر تنویر الیاس کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے کسی کا بھی نام نہیں دیا

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

  • آزاد کشمیر،کون بنے گا نیا وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس طلب

    آزاد کشمیر،کون بنے گا نیا وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس طلب

    مظفرآباد، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دو بجے ہو گا

    قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر قانون ساز اسمبلی انوارالحق کریں گے ،آج ہی نئے قائد ایوان کا انتخاب متوقع ہے،سیکرٹری قانون ساز ابلی نئے قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے اپوزیشن اپنا قائد ایوان لانے کے لیے پرعزم ہے،تحریک انصاف اپنی پارٹی کی وزارت بچانے کے لیے پرعزم ہے کسی پارٹی نے اپنے امید وار کا نام اب تک سامنے نہیں لایا گیا ،تحریک انصاف کے معاملات دیکھنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم دفاع پرویز خٹک گزشتہ رات مظفرآباد موجود ہیں

    ایوان میں ارکان کی تعداد 52 ہے،جن میں 32 حکومتی اتحاد اور 20 اپوزیشن کے ارکان ہیں۔ سادہ اکثریت کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، متحدہ اپوزیشن اپنا وزیراعظم لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے نئے قائد ایوان کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تینوں اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو اپنا قائد ایوان بنانے کیلئے 7 مزید نشستوں کی ضرورت ہے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد ایوان میں اوپن ووٹنگ ہوگی کامیاب اور ناکام ہونیوالے امیدوار کا اعلان سپیکر اسمبلی کریں گے

    آزاد جموں و کشمیر میں عدالتی فیصلے کے بعد حکومت سازی کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر حکومت سازی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلحاظ نمائندگی آزاد جموں و کشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے، عدالتی فیصلے کے بعد بھی حکومت انشاءاللہ تحریک انصاف ہی بنائے گی،آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر مشاورتی عمل مکمل کرلیا گیا ہے پارلیمانی پارٹی سے جامع مشاورت اور حکمتِ عملی کی تیاری کے حوالے سے پرویز خٹک مظفر آباد میں موجود ہیں، آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کیلئے چیئرمین عمران خان کی حتمی منظوری سے جلد امیدوار کا اعلان کریں گے آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال کو سازشی تھیوریوں سے جوڑنے والوں کو یہاں بھی شدید مایوسی ہی کا سامنا کرنا ہوگاتحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی، اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و ترقی کا ایجنڈا آگے بڑھائے گی

    قبل ازیں مظفر آباد ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈس کوالیفائی کردیا ،سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا،۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ان کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی ، سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی،عدالت نے تنویر الیاس کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھی حکم جاری کردیا

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

  • آزاد کشمیر،پیپلزپارٹی اپنا وزیراعظم بنانے کیلئے متحرک

    آزاد کشمیر،پیپلزپارٹی اپنا وزیراعظم بنانے کیلئے متحرک

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ،پیپلزپارٹی دیگر پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنا وزیر اعظم بنانے کیلئے متحرک ہو چکی ہے،

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یسین، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر اجلاس میں شریک تھے ،فیصل ممتاز راٹھور ، سردارحاجی یعقوب ، میاں وحید ، جاوید ایوب ،چوہدری عامر یسین ، نبیلہ ایوب بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئیندہ کے لائحہ عمل پر غور و فکر جاری کیا گیا، اجلاس میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کے ساتھ رابطوں پر بھی غور کیا گیا

    پی ڈی ایم جماعتوں کی آزاد کشمیر اسمبلی میں 20 نشستیں ہیں ،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 12 نشستیں ہیں ،مسلم لیگ ن کی 7 اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک نشست ہے ،وزیراعظم بنانے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کو 7 مزید ارکان کی حمایت درکار ہے .

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کو طلب کیا تھا۔ زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان سمیت اہم کشمیری رہنما بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی زمان پارک پہنچے، ان کو عمران خان نے ملاقات کے دوران اہم ہدایات جاری کیں

    قبل ازیں مظفر آباد ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈس کوالیفائی کردیا ،سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا،۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ان کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی ، سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی،عدالت نے تنویر الیاس کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھی حکم جاری کردیا

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

  • مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ

    مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدھ کی علی الصبح شدید جھٹکے محسوس کئے گئے مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی-

  • ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار، تنویر الیاس کو آزادکشمیر کی سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملا

    ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار، تنویر الیاس کو آزادکشمیر کی سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملا

    ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار، سردار تنویر الیاس کو آزادکشمیر کی سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملا، نااہلی برقرار،سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے متنازعہ تقریر کیس میں سردار تنویر الیاس سے تحریری جواب مانگ لیا

    آزادکشمیر سپریم کورٹ میں فل بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی،،سردار تنویر الیاس نے دیر سے آنے کی معافی مانگ لی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اعلیٰ عدالتوں کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، وضاحت کریں آپ کو کس نے کہا عدالتوں سے متعلق ایسے بیانات دیں؟ ہم نوکری نہیں کر رہے، ہم عزت کیلئے کام کر رہے ہیں،آپ جب ہماری ڈومین میں گھسیں گے تو ہم آپ کو چھوڑیں گے؟ ہمیں کوئی پراسس کرنے کی ضرورت نہیں، ہم 6 ماہ سے زیادہ بھی سزادے سکتے ہیں۔ اتنی ویڈیوز دیکھنے کے بعد سزا دینے کیلئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، آپ نے سنگین توہین کی پھر بھی صبر سے کام لے رہے ہیں،

    سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس سے تحریری جواب مانگ لیا،عدالت نے سردار تنویر الیاس کو تحریری جواب دینے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی،

    قبل ازیں مظفر آباد ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈس کوالیفائی کردیا ،سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا،۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ان کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی ، سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی،عدالت نے تنویر الیاس کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھی حکم جاری کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدالتوں نے تنویر الیاس کو عوامی جلسوں میں اپنی تقاریر میں اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کے حوالے سے وضاحت کے لیے الگ الگ نوٹس بھیجے تھے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے وزیراعظم عوامی جلسوں اور تقاریر میں اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کو دھمکی دیتے ہوئے انتہائی تضحیک آمیز اور ناشائستہ زبان استعمال کی ہے سردار تنویر الیاس کا نہ صرف تازہ ترین بیان بلکہ گزشتہ کئی مہینوں کا ٹریک ریکارڈ بھی قابل اعتراض، غیر موزوں اور نامناسب بیانات سے بھرپور ہے

    خیال رہے کہ 8 اپریل کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران سردار تنویر الیاس نے بالواسطہ طور پرعدلیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ عدلیہ ان کی حکومت کے امور کو متاثر کر رہی ہے اور حکم امتناع کے ذریعے وزیراعظم کے دائرہ کار میں مداخلت کر رہی ہے

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج