Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • خدمت آپ کی دہلیز پر ،پروگرام مہم  کا مظفر گڑھ میں بھی  آغاز

    خدمت آپ کی دہلیز پر ،پروگرام مہم کا مظفر گڑھ میں بھی آغاز

    "خدمت آپکی دہلیز پر "پروگرام کے تحت دوسرے روز مظفرگڑھ میں مرکزی شاہرات  جھنگ روڑ، علی پور روڑپر صفائی وال چاکنگ کا خاتمہ، گلی محلوں کی صفائی، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، بحالی اور تنصیب کا کام جاری رہا، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے مختلف مقامات پر صفائی کے کام کا مشاہدہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیہ کا عملہ صفائی عوام کی خدمت کا کام کررہا ہے اور اللہ کی مخلوق کی خدمت ہی ثواب کا کام ہے، سارا شہر صاف کیا جارہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے پہلے دن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عملہ صفائی کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عملہ صفائی ہمارا فخر اور اعزاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  "خدمت آپکی کی دہلیز پر” پروگرام کا مقصد بھی عوام مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ عوام کو یقین ہو کہ حکومت اورانتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کررہی ہیں۔

  • بااثر افراد کا شادی شدہ جوڑے پر وحشیانہ تشدد ،عدالت میدان جنگ بن گیا

    بااثر افراد کا شادی شدہ جوڑے پر وحشیانہ تشدد ،عدالت میدان جنگ بن گیا

    مظفر گڑھ کی نواحی تحصیل علی پور کے بااثر وڈیرے کے حکم پر مسلح افراد سجاد غفار زاہد اور دیگر درجن بھر افراد کا خاوند اور بیوی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ڈنڈوں جوتوں اور لاتوں سے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے نقدی موبائل چھین لیے جس کی ویڈیو باغی ٹی وی حاصل کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور نے کاروائی میں تاخیری حربے استعمال کرنے شروع کردیے ۔

    شادی شدہ جوڑا موقع سے جان بچاتے ھوئے فرار ہوگیا۔ وکلاء اور شھریوں سے ملسح افراد سے جان بخشی کرائی متاثرین نے آئی جی پنجاب ڈی آئی جی ڈیرہ اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • مظفرگڑھ کے افراد کے لیے خوشخبری،  فری علاج و معالجے  کی سہولت کی فراہمی ممکن

    مظفرگڑھ کے افراد کے لیے خوشخبری، فری علاج و معالجے کی سہولت کی فراہمی ممکن

    مظفرگڑھ 26 مٸی پنجاب کے دیگر چھ اضلاع کے ساتھ مظفرگڑھ کو بھی یونیورسل ہیلتھ کیٸر پروگرام میں شامل کردیا گیا۔اب مظفرگڑھ کے تمام افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج و معالجے کی تمام سہولیات مفت حاصل کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورہ لیہ کے دوران مظفرگڑھ سرکٹ ہاٶس میں بھی تقریب منعقد کی گٸی جس سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

    تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنیٸر امجد شعیب خان ترین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہراقبال ملک خیر محمد بدھ علما امن کمیٹی سے مولانا عبدالمعبود آزاد قاری عبدالغنی ثاقب مولانا قاری ظفرکوثر چشتی اور سید غلام علی بخا ری سمیت تاجران سول سوسائٹی میڈیا ٹاٸیگر فورس اور تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی ۔

  • مظفرگڑھ میں  فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور ظلم  کے خلاف اظہار یکجہتی

    مظفرگڑھ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور ظلم کے خلاف اظہار یکجہتی

    ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں فلسطینوں کے حق میں اور اسرائیللی بربریت کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی تاجر اتحاد وکلاء برادری ایجوکیشن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈی ایس پی سٹی سرکل اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    سی ای او ہیلتھ اورضلعی تاجر اتحاد کے صدر مون شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں عالمی برادری فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے۔

  • مظفرگڑھ ایس ایچ او کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    مظفرگڑھ ایس ایچ او کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون کی نگرانی میں تھانہ سٹی علی پور کا جوۓ کے اڈے پرکامیاب چھاپہ.. پانچ جواری گرفتار کر کے انکے قبضہ سے زر داؤ پر لگی رقم 88250 اور موبائل و سنوکر اسٹکس بر آمد کر کے مقدمہ نمبر 261/21 بجرم 5/7/78 قمار بازی آرڈیننس درج کر لیا گیا۔

    اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور شکیل احمد کا کہنا تھا کہ افسران بالا کی ہدایات کے مطابق سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

  • مظفرگڑھ کینال  سے پانی چوری کرنیکا معاملہ سامنے آیا تحقیقاتی ٹیم جتوئی پہنچ گئی

    مظفرگڑھ کینال سے پانی چوری کرنیکا معاملہ سامنے آیا تحقیقاتی ٹیم جتوئی پہنچ گئی

    مظفرگڑھ کینال ہیڈ بکائنی سیکشن سے نہروں میں سینکڑوں ناجائز موگے اور ماہانہ لاکھوں روپوں کا سرکاری پانی محکمہ انہار کے عملہ کی سرپرستی میں چوری ھو رہا تھا جس پر سیکرٹری ابپاشی نے فوری نوٹس لیتے ھوئے رپورٹ طلب کی گذشتہ روز محکمہ انہار کے ایکسئین اور لاھور سے پی ایم آئی یو کی ٹیمیں تحقیقات کے لیے ہیڈ بکائنی سیکشن پہنچے انہوں پہلے مقامی بیلداروں سے پانی چوری کے حوالے سے بیان ریکارڈ کیا بعدازاں انہوں نے خود سیکشن بکائنی کی نہروں کا وزٹ کیا۔

    زرائع کے مطابق محکمہ انہار کے عملہ نے ان نہروں کا وزٹ کرایا جہاں کنکریٹ نہروں سے کٹ نہ لگے ھوئے تھے تحقیقاتی ٹیموں نے سب انجینئر,ایس ڈی او کے بھی بیانات لیے ٹیمیں اپنی رپورٹ سیکرٹری ابپاشی کو دینگے رابطہ پر ایس ڈی او انہار نے موقف دینے سے انکار کر دیا جبکہ سب انجینئر نے کہا کہ جو بھی عملہ ملوث ھو گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔مقامی بیلداروں کو متعلقہ نہروں پر پابند کردیا ہے وہ پانی چوری میں ملوث افراد کی رپورٹ ایکسین کودینگے۔

    زرائع کے مطابق اسوقت رتن مائنر نالہ پر عباس بلہ نامی کانسٹیبل کا بھی رقبہ ہے اور وہ بھی پانی چوری میں ملوث ہے اور وہ جتوئی تھانہ تعنیات ہے پانی چوری کرنے والے افراد کے خلاف جونہی محکمہ استغاثہ بھیجتا ہے وہ پانی چوری کرنے والے ملزمان کو فوری اطلاع دیکر مقدمہ اندراج نھی کروانے دیتا ہے اور پولیس چھاپے سے قبل ہی پانی چوری کے مرتکب افراد کو اطلاع کردیتا ہے۔

  • مظفر گڑھ  میونسپل اہلکاروں کی نااہلی سامنے آگئی گلی کا  گندہ پانی تالاب بن گیا

    مظفر گڑھ میونسپل اہلکاروں کی نااہلی سامنے آگئی گلی کا گندہ پانی تالاب بن گیا

    مظفر گڑھ خان گڑھ میونسپل اہلکاروں کی نااہلی سبزی منڈی کے سامنے گلی میں سیوریج کا گندہ پانی تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے اہل محلہ اور گزرنے والے رہ گیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ٹاؤں کمیٹی خان گڑھ کو بار بار مسائل کی نشاندھی کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار کی تبدیلی اور نمائندگان کی طرف سے خان گڑھ پر عدم توجہ سے خان گڑھ کے شہری مسائل کا شکار ہیں افسران کو سیاسی سپورٹ ہونے کی وجہ سے افسران شہریوں کی بات سنی ان سنی کر دیتے ہیں آخر کب تک عوام تبدیلی سرکار کی عدم توجہ کا شکار رہیں گے عوام کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

  • مظفر گڑھ انچارج تحصیل اسٹیشن ریسکیو1122کی جانب سے روڈ حادثات کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی

    مظفر گڑھ انچارج تحصیل اسٹیشن ریسکیو1122کی جانب سے روڈ حادثات کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی

    مظفر گڑھ انچارج تحصیل اسٹیشن ریسکیو1122علی پور محمد اختر بھٹہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ہر ڈیڑ ھ منٹ میں ایک حادثہ ہو تا ہے،2021میں اب تک ہر روز 970افراد روڈ حادثات کا شکار ہوتے ہیں، پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق 2004سے اب تک 28لاکھ حادثات رپورٹ ہو ئے ہیں,جن میں سے 80فیصد حادثات صرف موٹر سائیکل سے منسلک ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ہفتہ برائے روڈ سیفٹی کے موقع پر عوام کو روڈ حادثات کے بچاؤ سے متعلق آگاہی دیتے ہو ئے کہی۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122کی ہدایت کے مطابق علی پور تحصیل میں بھی 17مئی تک ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منایا جا رہا ہے۔انچارج تحصیل اسٹیشن ریسکیو 1122محمد اختر بھٹہ نے کہا کہ حادثات کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ موٹر سائیکل کو 50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے۔

    معیاری ہیلمٹ استعمال کیا جائے جس کی سٹریپ کو باقاعدہ باندھ کر رکھا جائے۔ٹریفک قوانین کی پاسداری کی جائے۔کم عمری کی ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ تربیت اور لا ئسنس حاصل کیا جائے۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے۔حد رفتار سے تجاوز نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ حادثات سے بچنے کیلئے ہم سب ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں گے تاکہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ بنا سکیں۔

    ریسکیو 1122علی پور کی طرف سے محمد اختر بھٹہ کی قیادت میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہر کے مختلف مقامات پر سٹال لگائے گئے اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

  • مظفر گڑھ آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ  کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں  احتجاجی ریلی

    مظفر گڑھ آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں احتجاجی ریلی

    مظفر گڑھ خان گڑھ آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں اظھار یک جہتی اور اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساتھ ظلم بربریت ظالمانہ سفاکانہ کاروائیوں کے خلاف ریلی چوک تھانہ خان گڑھ سے شاہ جمال چوک تک نکالی گئی ،جس میں عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما و عوامی لیڈر ڈاکٹر عبدالرشید شیخ، عوامی سیاسی سماجی شخصیت چودھری عدنان خالد ، عوامی سماجی سیاسی شخصیت شیخ سلیم باکسر سابق سٹی ناظم نواب عبدالقیوم خان ،محمد ایوب خان ۔

    آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ کے چیئرمین نواب زادہ سیف اللہ خان لوہانی عہدےدران سینئر نائب صدر اجمل شہزاد مونڈا نائب صدر شیخ محمد وقاص ،جنرل سیکرٹری شیخ محمدفرحان ،چیئر مین مجلس عاملہ رانا اشفاق شکور، جائنٹ سیکرٹری میاں کاشف درگھ ، میاں فیاض درگھ ،ممبران ملک عثمان مونڈا صحافی عامر شاہ، اور تھانہ خانگڑھ سے پی آر او زوار حسین اور تمام طبقہ فکر تاجر برداری مزدوروں کار اسٹینڈ کے ڈرائیورز حضرات صحافتی تنظیموں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

    آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ کے فیضان نظر پیر عامر اقبال سلطانی چشتی نے فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کروائی، ریلی میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ڈاکٹر عبدالرشید شیخ اور شیخ سلیم باکسر چوہدری عدنان خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہمارا دل دھڑکتا ہے اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اسرائیل کی ظالمانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اسرائیل کی معصوم بے گناہ فلسطینی عوام عورتوں بچوں پر انتہائی تباہ کن اور کیمیکل والے بمبوں سے ہلاکت پر ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔

    رہنماؤں نے کہاکہ ہم آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ کے توسط سے حکومت پاکستان اور عالمی برادری خصوصن یونائیٹڈ نیشن سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی سفاکانہ ظالمانہ کاروائیوں کو فوری بند کروانے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ فلسطینی بھی دوسری آزاد اقوام کی طرح آزادی کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں

  • مظفرگڑھ میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جانوروں اور پرندوں میں مفت ویکسینیشن مہم کا آغاز

    مظفرگڑھ میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جانوروں اور پرندوں میں مفت ویکسینیشن مہم کا آغاز

    مظفرگڑھ ایڈیشنل چیف سیکٹری ساوتھ پنجاب کپٹن (ر) ثاقب ظفر سیکٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب میاں آفتاب احمد پیرزادہ کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں جانوروں کو گل گھوٹو اور دیگر بیماریوں سے بچاو کے حفاظتی ٹیکہ جات اور مفت ویکسی نیشن کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈاائریکٹر ڈاکٹر طارق سعید کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گل گھوٹو اور متعدد امراض کے متعلق جانوروں کو ویکسی نیشن کر رہی ہیں۔

    مویشی پال حضرات کی تربیت کر رہی ہیں قمیتی جانوروں کو موسمی اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر کو اختیار کرئے حفاظتی ٹیکہ جات لگاوئے چارے کو محفوظ کریں ڈاکٹر طارق کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی فارمر کے جانور کی ویکسی نیشن ہونے سے رہ جائے تو وہ قریبی ویکسی نیشن سنٹر یا دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر سے رابط کریں