Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں 2 خواجہ سراوں پر تشددآر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس

    مظفرگڑھ میں 2 خواجہ سراوں پر تشددآر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس

    مظفرگڑھ میں 2 خواجہ سراوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں 2 خواجہ سراوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل سے اطلاع ملنے پر آر پی او فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے فوری رپورٹ طلب کی،ڈی پی او مظفر گڑھ نے آر پی او کو بتایا کہ خواجہ سراوں کے ،،گرو،،نے ہی انہیں ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی ان کے بال کٹوا دئیے،پولیس کو جیسے ہی متاثرین کی جانب سے تحریری درخواست ملے گی اس پر فوری قانونی کارروائی ہو گی۔آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ خواجہ سراوں کو معاشرے کا محروم طبقہ سمجھا جاتا ہے۔

    لوگ قانون شکنی کے حوالے سے انہیں آسان ہدف سمجھتے ہیں جبکہ قانون میں خواجہ سراوں کے بھی عام شہری کی طرح برابر کے حقوق ہیں اور قانون ان حقوق کا محافظ ہے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ خواجہ سراوں سے قانون شکنی کرنے والا کوئی خواجہ سرا ہو ان کا گرو ہو یا عام شہری قانون شکنی قانون شکنی ہے جس پر کارروائی کا ہونا ہی قانون کا تقاضا ہے ,آر پی او فیصل رانا نے کہا پولیس متاثرہ خواجہ سراوں سے رابطہ کر کے ان کا میڈیکل کروائے ،قانونی کارروائی کے حوالے سے ان کی درخواست پر فوری کارروائی کی جائے اور متاثرین کے تحفظ کے لئے پولیس اس طرح کے انتظامات کرے کہ اس نوعیت کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

  • مظفرگڑھ  میں کمزور عورت پر ظلم ڈھانے کی روایت آج بھی زندہ۔

    مظفرگڑھ میں کمزور عورت پر ظلم ڈھانے کی روایت آج بھی زندہ۔

    کمزور عورت پر ظلم ڈھانے کی روایت آج بھی مظفرگڑھ میں زندہ ھے ۔ بھائی کی زیادتی کا بدلہ مبینہ طور پر بہن سے لینے کی کوشش کی گئی ۔مزاحمت پر چھریوں اور ڈنڈوں سے وار کرکے عورت کو تشدد کا نشانا بنا ڈالا ۔مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خان گڑھ کی حدود موضع گوپانگ میں اوباش نوجوان کے تشدد کا شکار خاتوں اور اس کے اہلخانہ نےاحتجاجی مظاہرہ کرتے ھوئے بتایا کہ کوثر بی بی کے بھائی کے ساتھ رنجش کا بدلہ لینے کیلیے گزشتہ روز جب کوثر بی بی گھر پر موجود تھی تواوباش نوجوان نزر گولا نے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔

    متاثرہ خاتون منت سماجت اور ترلے کرتی رھی ۔مگر ظالم کو رحم نہ آیا ۔اور کوثر بی بی کے مزاحمت کرنے پر اوباش نے اسے ڈنڈوں اور چھریوں سے تشدد کا نشانا بنا ڈالا ۔اور لہو لہان کر دیا۔ بعد ازاں متاثرہ خاتون نے خان گڑھ پولیس کو وقوعہ کی رپورٹ درج کرائی ۔کوثر بی بی اور اہل خانہ نے ڈی پی او مظفرگڑھ اور آئی جی پنجاب سے معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ھے

  • پروفیسر محمد ابراہیم بھٹی کا اڈہ کچی پکی میں درس قران سے خطاب

    پروفیسر محمد ابراہیم بھٹی کا اڈہ کچی پکی میں درس قران سے خطاب

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے اڈہ کچی پکی میں درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما اور معروف عالم دین پروفیسر محمد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ الله تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں کچھ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اس لیے ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیک اعمال کرنے چائیں ۔

    اس سے پہلے کہ پانی سر سے گزر جائے اور الله تعالیٰ ہم سے دیا ہوا موقع واپس لے لے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے چاند حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال افسوس ناک ہے ہمیں روئیت حلال کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ایک ہی روز عید منانی چاہئے تھی اس موقع پر ضیا الحق بھٹی نے کہا کہ ہم روئیت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں

  • مظفرگڑھ میں موضع لانگ میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ ایک نوجوان زخمی

    مظفرگڑھ میں موضع لانگ میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ ایک نوجوان زخمی

    مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع لانگ میں لانگ برادری کے دوگروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ملک صادق لانگ ایڈووکیٹ کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔زخمی نوجوان مظفرگڑھ کچہری میں پریکٹس کرتا ہے۔

    فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو آر ایچ سی خانگڑھ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ریفرکردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ذرایع کے مطابق لانگ برادری کے دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ خانگڑھ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

  • مظفرگڑھ عید کے تیسرے روز پولیس کا ایکشن جاری

    مظفرگڑھ عید کے تیسرے روز پولیس کا ایکشن جاری

    مظفرگڑھ عید کے تیسرے روز پولیس کا ایکشن
    ایس او پیز پر عملدرامد نہ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔منچلے کثیر تعداد میں ہیڈ تونسہ بیراج پہنچ گئے۔

    ایس او پیز کو ملحوظ خاطر نہ رکھتے ہوئے خوب ہلہ گلہ اچانک پولیس کی گاڑی پنچ گئی پھر ہوئی خوب خاطر تواضع خاطر تواضع کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

  • مظفرگڑھ  دوگروپوں کے مابین فائرنگ، گولی لگنے سے نوجوان  زخمی۔

    مظفرگڑھ دوگروپوں کے مابین فائرنگ، گولی لگنے سے نوجوان زخمی۔

    مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع لانگ میں لانگ برادری کے دوگروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ملک صادق لانگ ایڈووکیٹ کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔زخمی نوجوان مظفرگڑھ کچہری میں پریکٹس کرتا ہے۔

    فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو آر ایچ سی خانگڑھ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ریفرکردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ذرایع کے مطابق لانگ برادری کے دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ خانگڑھ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

  • مظفرگڑھ  پر نماز جمعہ ادا کرنا بھاری پڑ گیا مسجد میں چور گھس آیا

    مظفرگڑھ پر نماز جمعہ ادا کرنا بھاری پڑ گیا مسجد میں چور گھس آیا

    تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خانگڑھ کی حدود سلیمان پر جامع مسجد قبا کے باہر سے نماز جمعہ کے وقت موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔نماز جمعہ کے وقت جب موضع مونڈ کا رہائشی محمد نادر مونڈا مسجد سے جمعہ کی نماز اداکرکے باہر نکلا تو اسکابلا نمبری سی ڈی 70 موٹرسائیکل انجن نمبرC571230.چیسز نمبر Cd 323741 چوری ہو چکا تھا۔

    موٹرسائیکل چوری کی اطلاع 15پر دی گئی تو پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق تھانہ خانگڑھ پولیس کے ناقص سیکورٹی سسٹم کے باعث موٹرسائیکل چوری کا وقوعہ رونما ہوا۔نماز جمعہ کے وقت مسجد کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات ہی نہیں تھا۔

    مقامی لوگوں کے مطابق اگر سیکورٹی اہلکار مسجد کے باہر موجود ہوتا تو ممکن تھا کہ چوری کا وقوعہ سرزد نہ ہوتا مگر تھانہ خانگڑھ پولیس کی جانب سے نماز جمعہ کے وقت جامع مسجد قبا کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات نہ کرنے کے باعث موٹرسائیکل چوری ہوا۔شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی کہ اسطرح کے چوری کے واقعات سے نمٹنے کیلیے تھانہ خانگڑھ پولیس کو جمعہ کے روز مساجد ڈیوٹی سے غفلت نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں

  • مظفرگڑھ بااثر افراد کی بیوہ خاتون کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش تین افراد پر تشدد

    مظفرگڑھ بااثر افراد کی بیوہ خاتون کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش تین افراد پر تشدد

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے موضع کالن شاہ کی رہائشی نسیم بی بی نے بتایا کہ میرے شوہر کو فوت ہوئے آٹھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے اسکے چھوٹے چھوٹے بچےہیں اسے بچوں سمیت علاقہ کے بااثر لوگوں اکبر شاہ عمران شاہ و دیگر نے تیزاب سے جھلسا نے اور بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر نکال دیا وہ کراچی محنت مزدوری کر کے بچوں کو پالنے لگی اس دوران انہوں نے اسکے رقبہ نو کنال پر قبضہ کر لیا۔

    اسے عدالت کے ذریعہ رقبہ واپس مل گیا حال ہی میں گندم کی فصل کاٹ کر آبپاشی کے لئیے پیٹر بور کرایا تو قبصہ گروپ اکبر شاہ،محمد حسین،قمر شاہ،عمران شاہ،سجاد حسین،صابر شاہ،الیاس شاہ،دیگر نے دھاوابول دیا اور ڈیڑھ لاکھ مالیت سے کرایا گیا پانی کا بور مٹی اور اینٹیں ڈال کر ختم کر دیا مزاحمت پر اسکی رشتہ دار خواتین اور بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

  • مظفرگڑھ اسسٹنٹ کمشنر  کی کاروائی  ذخیرہ اندوزی کرنے والی دو دکانیں سیل

    مظفرگڑھ اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی ذخیرہ اندوزی کرنے والی دو دکانیں سیل

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک نے کاروائی کرتے ہوئے محمد زبیر اوڈھانی کے سٹور سے ذخیرہ شدہ ڈیڈھ سو بوری چینی اور محمد بلال آرائیں کے سٹور سے ایک تیس بوری چینی برآمد کرکے دونوں سٹور سیل کردیے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک کا کہنا تھا کہ کسی کو چینی بلیک نہیں کرنے دیں گے

  • سوشل میڈیا ایک بار پھر غریب کی آواز بن گیاغریب گھر کی حالت زار  کی ویڈیو سامنے آگئی

    سوشل میڈیا ایک بار پھر غریب کی آواز بن گیاغریب گھر کی حالت زار کی ویڈیو سامنے آگئی

    سوشل میڈیا ایک بار پھر غریب کی آواز بن گیا مظفرگڑھ ڈی ایس پی صدر سرکل فاروق خان اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے جزبہ بھی دیکھانا شروع کردیا ہے گزشتہ دن سوشل میڈیا پر ایک غریب لاچار خاندان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس خاندان کی حالات زار دکھائی گئی وہ ویڈیو ڈی ایس پی صدر سرکل فاروق خان بھی دیکھی اور بھی بہت سے لوگوں نے دیکھی ہوگی لیکن انسانیت سے محبت ہر کسی کو تو نہیں ہوتی۔

    آج ڈی ایس پی صاحب اس خاندان کے گھر پہنچ گئے ان کی حالات دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے ان کے پاس بیٹھے ان سے گفتگو کی اور اس خاندان کی مالی امداد بھی کی اور آگے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی یہ کام کسی پولیس افسر کا نہیں بلکہ یہ تو ہمارے حکمرانوں کا ہے ہمارے منتخب نمائندوں کا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کی عوام کا خیال رکھیں کہ وہ کس حال میں زندگی گزار رہے ہیں