Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • جعلی ڈگری کیس پر نا اہل ہونے والےجمشید دستی ایک بار پھر ہوئے بے نقاب!

    مظفرگڑھ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی. اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو یونیورسٹی انتظامیہ نے کالعدم قرار دیدیا.سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی سند کی بھی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کے دوران جمشید دستی کے شناختی کارڈ اور رولنمبر سلپ پر الگ الگ تصاویر پائی گئیں۔ جمشید دستی جعلی ڈگری پر سپریم کورٹ میں کیس پر قومی اسمبلی کی ممبر شپ سے مستعفی اور سیشن کورٹ مظفرگڑھ سے سزا یافتہ بھی ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی کی بی اے کی سند پر جمشید دستی نے وکالت کی ڈگری کے لیے ایل ایل بی میں داخلہ بھی حاصل کررکھا ہے۔ بی اے کے داخلہ فارم پر موجود تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی انٹر کے رزلٹ کارڈ سے مطابقت نہیں رکھتی کنٹرولر امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی نے سابق ایم این اے جمشید دستی کے بی اے کا رزلٹ کارڈ اور رزلٹ منسوخ کر دیا۔

  • پولیس اہلکار پر فائرنگ کر نے والا اشتہاری گرفتار

    مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنےوالا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم پولیس کوسنگین نوعیت کے 7مقدمات میں مطلوب تھا۔مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں حیدر نامی پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم ارشاد عرف چمچی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر کے مطابق ملزم ارشاد عرف چمچی پولیس کو سنگین نوعیت کے 7 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا چند روز قبل ملزم نے کراچی ملتان روڈ پر پولیس اہلکار حیدر کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ ملزم کو ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوانسپکٹر محمد سلیم جتوئی سمیت پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ کا مزید کہناتھا کہ سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
  • مظفرگڑھ کے اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

    مظفرگڑھ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی کمپیوٹرائز اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز ہڑتال کی اوراراضی ریکارڈ سنٹر مظفرگڑھ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے کنٹریکٹ ملازمین کو آٹھ سال بعد بھی مستقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی گذشتہ تین سال سےان کی تنخواہوں میں کسی قسم کا اضافہ کیا گیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کو فوری طور پر سروس سٹرکچر کے مطابق مستقل کر کے تنخواہوں میں اضافہ کرے۔دوسری طرف اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث مظفرگڑھ کے دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنارہا۔شہریوں کا کہناتھا کہ وہ اپنے کام کاج سے چھٹی لے کر آئے تاہم اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ان کا کام نہیں ہوسکے۔
  • باغی ٹی وی کی کوششیں رنگ لےآئیں،سابق گورنرکےکتےکوزخمی کرنےوالےشہری کےخلاف مقدمہ خارج

    مظفرگڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے کتے کے زخمی ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس نے حقائق سامنے آنے پر سابق گورنر پنجاب کے ملازم کی جانب سے شہری پر درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے کتے کے زخمی ہونے پر شہری پر درج کرایا گیا مقدمہ پولیس نے خارج کردیا.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق ڈی پی او کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری نے مقدمے میں نامزد شہری اسماعیل کا بیان ریکارڈ کیا اور حقائق کا جائزہ لیا.پولیس ترجمان کا کہنا تھا حقائق سامنے پر شہری اسماعیل پر کتے کے زخمی ہونے کا مقدمہ خارج کردیا گیا.پولیس ترجمان کیمطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا کتا کھلا ہونے کے باعث خود موٹر سائیکل سے جاٹکرایا،لیکن موٹر سائیکل سوار شہری نے پھر بھی کتے کو بچانے کی کوشش کی.پولیس ترجمان وسیم خان کا کہنا تھا کہ پبلک پلیس پر پالتو کتا کھلا چھوڑنا ازخود غیرقانونی ہے.مقدمے میں نامزد شہری اسماعیل نے مقدمے کے اخراج پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا.

  • باغی ٹی وی پر 5سالہ بچے سے زیادتی کی خبر چلنے کے بعد ملزم گرفتار

    مظفرگڑھ میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کی خبر باغی ٹی وی پر چلنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی،مقدمے کے اندراج کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ لعل شاہ میں 5 سالہ بچے تابش کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا،بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کیاگیا تھا.معاملے کی خبر باغی ٹی وی پر چلی تھی جس پر پولیس بھی حرکت میں آگئی.تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ کے اندراج کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملزم باسط حسین کو گرفتار کرلیا.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر مزید کاروائی کی جائیگی.

  • مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 1 زخمی

    مظفرگڑھ میں تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک بچے سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا.مظفرگڑھ میں ملتان روڈ پر سنکی فلڈ بند کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی.ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے.ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص زخمی بھی ہوا.ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا.واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے.

  • سابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرکےکتےکوزخمی کرنےوالےکوباغی ٹی وی منظرعام پرلےآیا

    مظفرگڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے قیمتی کتے کو زخمی کرنے والا موٹر سائیکل سوار منظرعام پر آگیا،باغی ٹی وی سے گفتگو میں اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملہ ختم کردیں تاکہ وہ محنت مزدوری کرسکے.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں چندروز قبل اسماعیل نامی شخص کی موٹر سائیکل کی زد میں آکر سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا قیمتی کتا زخمی ہوگیاتھا.واقعے کے بعد سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر نے اپنے ملازم کی مدعیت میں تھانہ سنانواں میں موٹر سائیکل سوار اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا.سابق گورنر پنجاب کھر کے کتے کو زخمی کرنے والا خوفزدہ شہری اسماعیل منظرعام پر آگیا.باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کردی.اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ دڑے سے دودھ لیکر گھر واپس آرہا تھا کہ روڈ پر کھلا چھوڑا ہوا کتا اچانک موٹر سائیکل کے سامنے آگیا.اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپنی جان کو کسی نقصان کے خطرے کے پیش نظر وہ موقع پر رکا نہیں.اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسے 2 روز بعد علم ہوا کہ اس پر مقدمہ درج کرادیا گیا،،مقدمہ درج ہونے پر وہ محنت مزدوری چھوڑ کر دو دن کے لیے روپوش ہوگیا.اسماعیل کیمطابق اس نے عدالت سے22 اکتوبر تک عبوری ضمانت کراکر دوبارہ محنت مزدوری شروع کردی ہے.اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کی ہے.

  • مظفرگڑھ میں بھی پولیس اہلکار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ!

    مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بس سے اترنے والے کانسٹیبل پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حیدر زخمی ہوگیا.زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل حیدر کو دیہی مرکز صحت خانگڑھ منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے.پولیس کیمطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی کی جارہی ہے.

  • مظفرگڑھ میں سفاک شخص کی 5 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی!

    مظفرگڑھ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ لعل شاہ میں 5 سالہ بچے محمد تابش کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا.بچے کے شور شرابے پر ملزم باسط حسین فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.پولیس کیمطابق بچے کو دیہی مرکز صحت شہرسلطان منتقل کردیا گیا.تھانہ شہرسلطان کیمطابق بچے کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جارہا ہے.ملزم کیخلاف تھانہ شہرسلطان میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.پولیس کیمطابق ملزم باسط حسین متاثرہ بچے کا رشتہ دار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

    نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کی مظفرگڑھ میں اینٹی کرپشن عدالت نے ادویات کرپشن کیس میں ضمانت خارج کردی،ضمانت خارج ہونے کے بعد ڈاکٹر عاشق ملک عدالت سے فرار ہوگئے.مظفرگڑھ میں اینٹی کرپشن کی کیمپ عدالت میں سابق ایم ایس نشتر اسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق ملک کیخلاف 2 کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی.عدالت نے ادویات خریداری کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاشق ملک کی ضمانت خارج کردی جبکہ بوگس بھرتی کےدوسرے کیس میں عدالت ضمانت منظور کرلی.ضمانت خارج ہونے کے بعد ڈاکٹرعاشق ملک کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے.اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹرعاشق ملک کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں.