Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • بابائےجمہوریت نوابزدہ نصراللہ خان کوہم سےبچھرے16سال بیت گئے

    ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لیے طویل جدوجہدکرنے والی غیر متنازع شخصیت اور بے داغ کردارکے منفردسیاستدان بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کو ہم سے بچھڑے16سال بیت گئے۔ان کے برسی کےموقع پر دعائیہ تقریبات کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جنرل ایوب خان کے صدارتی انتخاب میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت ہویا پھرجنرل یحییٰ ، ضیاء الحق اور جنرل مشرف کے آمرانہ ادوار میں جمہوریت کی بقاءکےلیےجدوجہدپاکستانی سیاست میں بابائےجمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی آواز سب سے بلند تھی۔

    نوابزادہ نصراللہ خان نے 1930ء کی دہائی میں مجلس احرار سے اپنی سیاست کاآغاز کیا۔قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔70سال سے زائدعرصہ تک ملکی سیاست میں اہم کردارادا کرنے والےنوابزادہ نصر اللہ کا اپنا منفرد سیاسی مزاج تھا۔آمریت کے دور میں سیاسی
    جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنااور پھر آمریت کاکیخلاف مشترکہ سیاسی جدوجہد نوابزادہ نصراللہ خان کا ہی کارنامہ تھا۔

    آمرانہ ادوارمیں17سال تک قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنےوالے نوابزادہ نصر اللہ خان کی پوری زندگی بھرپور سیاسی جدوجہد میں گزری۔اپنی زندگی کے
    آخری دنوں میں بھی نوابزادہ نصراللہ خان متحارب سیاسی گروپوں کو اے آر ڈی کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے جنرل مشرف کی آمریت کیخلاف جدوجہدکرتےرہے۔

    26ستمبر2003ء کو انتقال کرجانے والے نوابزادہ نصر اللہ خان کی16ویں
    برسی کے موقع پرملک بھر میں ان کے چاہنے والوں کی طرف سےدعائیہ تقریبات اور قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔نوابزدہ نصر اللہ مرحوم کی برسی کی مرکزی تقریب ان کے آبائی علاقہ خانگڑھ تحصیل وضلع مظفرگڑھ میں ہورہی ہے۔

  • مظفرگڑھ میں پولیس مقابلہ! پولیس نے 5ڈاکوگرفتار کرلئے ایک فرار ہونے میں کامیاب

    مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں نے 6 دکانوں کا صفایا کردیا،مقامی افراد اور پولیس نے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،فصل میں چھپا ایک ڈاکو پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ ہوگیا۔ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں میں 6 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے 6 دکانوں میں لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں روپے لوٹ لیے اور فرار ہوگئے،پولیس ذرائع کے مطابق مقامی شہریوں اور پولیس نے تعاقب کے بعد فرار ہونے والے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،جبکہ کماد کی فصل میں چھپے ہوئے ایک ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا بعدازاں ڈاکو فرار ہوگیا۔مفرورڈاکو کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرکے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو دکان میں لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے.

  • مظفرگڑھ کے سرکاری اساتذہ کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھواش رومز کی صفائی کے ذمہ داری بھی سونپ دی گئی

    مظفرگڑھ میں اساتذہ کو بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے اہم فریضے کیساتھ ساتھ سکولوں کے واش رومز کی صفائی خود کرنے کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں،اساتذہ سے سرکاری سکول کے واش رومز کی صفائی کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.مظفرگڑھ کے گورنمنٹ پرائمری سکول چک روہاڑی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ساجد بھابھہ سکول کے معزز اساتذہ سے سکول کے طلباء کی موجودگی میں واش رومز کی صفائی کراتے رہے،اس دوران واش رومز کی صفائی کرنے والے اساتذہ کی ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اساتذہ کو پانی کے پائپ اور ٹوائلٹ کلینر پکڑے دیکھا جاسکتا ہے.وائرل میں دکھائے جانے والے سکول میں صفائی کے لیے کوئی خاکروب بھی موجود نہیں.دوسری جانب اساتذہ سے سکول کے واش رومز کی صفائی کرانے والے ڈپٹی ڈی ای او ساجد بھابھہ کا موقف تھا کہ محکمہ تعلیم کا عبداللہ نامی مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن اسسٹنٹ سکول کے واش رومز میں گندگی کے حوالے سے بار بار غلط رپورٹ بناکر افسران کو گمراہ کررہا تھا،ویڈیو کے ذریعے یہ دیکھانے کی کوشش کی کہ گورنمنٹ پرائمری سکول چک روہاڑی کے واش رومز صاف ہیں.ڈپٹی ڈی ای او کا کہنا تھا کہ سکول کے اساتذہ سے صفائی نہیں کرائی جارہی تھی بلکہ پانی کا پائپ لگاکر دکھانے کی کوشش کررہے تھے کہ واش رومز میں پانی کا بہاؤ ہورہا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ایم ای اے عبداللہ کی سکول کے بارے میں رپورٹ غلط ثابت کرنے کے لیے ویڈیو بنائی.

  • سرکاری سکول میں کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق

    مظفرگڑھ کے سرکاری سکول کے واش روم میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا.مظفرگڑھ کے علاقے ماہڑہ کے سرکاری سکول میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا.پولیس کیمطابق 5 سالہ ٹیپو سلطان اپنی بہن کے ساتھ پڑھنے کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول ماہڑہ آیا ہوا تھا.پولیس کیمطابق واش روم کے استعمال کے دوران بچے کو واش روم کی ٹونٹی کے ذریعے کرنٹ لگا.واقعہ کے بعد محکمہ تعلیم اور پولیس کے افسران بھی سکول میں پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں.

  • مشیر وزیر پنجاب اور پی ایم اے کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرگیا

    مظفرگڑھ میں مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر کی برطرفی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو خط لکھنے کے معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ڈاکٹروں کی تنظیم پی ایم اے نے الزام عائد کیا ہے کہ مشیر وزیر اعلی کے خط کے بعد معاملے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مبینہ طور پر حمایتیوں کی من پسند میڈیکل رپورٹ نہ بنانے پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر سردار خرم لغاری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر محمد علی کی برطرفی کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کو خط لکھا تھا۔مشیر وزیراعلی پنجاب کے خط پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا.ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف نسیم کیمطابق مشیر وزیر اعلی سردار خرم لغاری کے پرسنل اسسٹنٹ محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہی کے دباؤ پر محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی نے گزشتہ روز اچانک ڈاکٹر علی کو انکوائری کے لئے طلب کیا.جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر علی اور ان کے خلاف درخواست دینے والے شخص کو 24 ستمبر کو طلب کیاگیا تھا.ڈاکٹر یوسف نسیم کیمطابق ڈاکٹر محمد علی نے گزشتہ روز شکایات کمیٹی کو تمام شواہد اور بیان جمع کروادیا جبکہ پی ایم اے شکایات کمیٹی پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کرے گی.

    مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری

    ڈاکٹر محمدعلی

    سردار خرم لغاری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو لکھا گیا خط

  • پولیس کے میڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات کا معاملہ!پنجاب میں ضلع مظفرگڑھ سب پر بازی لے گیا

    میڈیا میں پنجاب پولیس کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے ضلع مظفرگڑھ کے تھانوں میں اسسٹنٹ پی آر اوز تعینات کردئیے گئے.میڈیا میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے ضلع مظفرگڑھ کے تھانوں میں اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسرز تعینات کردئیے گئے،پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق اسسٹنٹ پی آر اوز نہ صرف مقامی سطح پر سوشل،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو مانیٹر کرینگے بلکہ مقامی سطح پر میڈیا اور پولیس میں بہترین تعلقات کو یقینی بنائیں گے.پولیس ترجمان کیمطابق تھانوں میں تعینات کردہ اسسٹنٹ پی آر اوز کو الیکٹرانک وسوشل میڈیا ہینڈلنگ اور فوٹو اور ویڈیو گرافی کی باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی جائیگی.

  • آزادکشمیر کا ہر بچہ جوان بوڑھا اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کو بے تاب ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر

    آزادکشمیر کا ہر بچہ جوان بوڑھا اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کو بے تاب ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر

    چکوٹھی۔ (اے پی پی) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا ہر بچہ جوان بوڑھا اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کو بے تاب ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ذلت و رسوائی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔۔مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی تکلیف میں ہیں ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ہمارے بھائی کرب میں ہیں ہم کیسے سکون کی نیند سو سکتے ہیں ہمارا ایک ہی نعرہ ہے رائے شماری جو باتیں اسلام آباد کنونشن سنٹر میں کہیں مرتے دم تک ان پر قائم رہونگا سول سوسائٹی تاجران دیگر سیاسی جماعتوں کا حمایت پر شکرگزار ہوں۔کشمیریوں کو سیز فائر توڑنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ بھارتی فوج چاہتی ہے کہ ایل او سی سے لوگ نقل مکانی کریں لیکن کنٹرول لائن سے کوئی شخص نقل مکانی نہیں کرے گا۔بھارت کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔پاک فوج کے ساتھ مل کربھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ آزادکشمیر کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عالمی برادری نوٹس لے کشمیریوں کا خون سستا نہیں۔وہ یہاں چکوٹھی کے مقام پر لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ اس ہر اول دستہ میں ہوں گے جو مظلوموں کی مدد کریگا اللہ کے فرشتے آپ کی مد د کے لیے موجود ہوں گے۔ اللہ کی تائید آپ ساتھ ہوگی۔ جو لوگ انسانیت کے او پر یقین رکھتے ہیں اللہ کی تائید ا ن کے ساتھ ہوتی ہے۔ اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہوتی ہے۔پریشان نہ ہوں ہمیں اپنی فوج پرپورا یقین اور اعتماد ہے کہ اللہ نے انہیں پوری صلاحیت بخشی ہے وہ دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔

  • مظفرگڑھ میں بھی بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے لئے شکنجہ تیار

    مظفرگڑھ میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور تحقیقات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے آپریشن شروع کردیں،متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئیں.ضلع مظفرگڑھ کی ریونیو حدود میں بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے آپریشن شروع کردیا.ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی جانب سے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور تحقیقات کے متعلقہ تمام سرکاری اداروں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں.ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بااثر افراد، سرکاری افسران اور اہم عہدیداروں کی بے نامی جائیداد کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو معلومات فراہم کریں.ترجمان ضلعی انتظامیہ کیمطابق بے نامی جائیدادوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کا نام نہ صرف صیغہ راز میں رکھا جائیگا بلکہ معلومات دینے والے شہریوں کو انعامات سے بھی نوازا جائیگا.

  • مظفرگڑھ میں نقاب پوش خواتین چورنیاں سرگرم! سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی

    مظفرگڑھ میں خواتین چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا،پہلے مرد شہری کو دھکا دیا اور اسی دوران جیب سے پیسوں سے بھرا پرس نکال لیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.
    مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ اور گردونواح میں نقاب پوش خواتین چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا۔کپڑے کی دکان پر خریدار بن کر آنے والے خواتین چوروں کے گروہ نے دکان میں موجود شہری کو پہلے دھکا دیا اور اسی دوران اس کی جیب سے پرس بھی نکال لیا.چور خاتون کے شہری کی جیب سے پرس نکالنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی،متاثرہ شہری غلام مرتضیٰ کیمطابق چور گروہ نے اسے 1830 درہم،80 ہزار پاکستانی روپے اور دیگر سامان سے محروم کردیا.شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ خانگڑھ پولیس کو درخواست دیدی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • مظفرگڑھ میں محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی 11 نایاب پرندے برآمد، شکاری فرار ہونے میں کامیاب

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے قریب نایاب مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکار دھڑلے سے جاری ہے۔محکمہ وائلڈ لائف اور مختلف اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے شکار کیے گئے 11 مہمان پرندے زندہ حالت میں قبضے میں لے لئے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے اطراف کے علاقوں میں شکاریوں کی جانب سے مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکار دھڑلے سے جاری ہے.محکمہ وائلڈ لائف اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے رضاکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے 11 پرندے نیل بلاہی (Grey Heron) کو زندہ حالت میں قبضے میں لے لیا.محکمہ وائلڈ لائف کیمطابق کاروائی کے دوران پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث شکاری فرار ہوگئے.قبضے میں لیے گئے پرندوں کو دوبارہ دریائے سندھ کے کنارے جنگل میں چھوڑ دیا گیا.