Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • حکم عدولی کیوں کی !مشیر خاص وزیراعلی پنجاب نےڈاکٹرکو نوکری سے برطرف کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو خط لکھ دیا

    وزیراعلی پنجاب کے مشیر خاص برائے فوڈ سردار خرم لغاری کی جانب سے مظفرگڑھ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ پیش آیا ہے،مبینہ طور پر من پسند میڈیکل رپورٹ نہ بنانےپروزیراعلی پنجاب کے مشیرنے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو خط لکھا اور سرکاری ڈاکٹر کو نوکری سے برطرفی کرنے کا کہاہے.مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر من پسند میڈیکل رپورٹ نہ بنانے پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر خاص برائے فوڈ سردار خرم لغاری نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کو خط لکھا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی کے ایڈہاک ڈاکٹر محمد علی کو نوکری سے برطرفی کرنے کا کہا.مشیروزیراعلی پنجاب کے خط پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو انکوائری کا حکم دیدیا.ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی کے ڈاکٹر محمد علی کیمطابق یکم ستمبر کو انھوں نے مشیر وزیراعلی پنجاب کے حمایتیوں کی من پسند میڈیکل رپورٹ بنانے سے انکار کیا تھا،انھیں پیغامات ملتے رہے کہ مشیروزیراعلی پنجاب کے ڈیرے پر جاکر معافی مانگ لوں.دوسری جانب مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کا موقف ہے کہ ڈاکٹر علی نے دوران علاج مریضوں سے برا سلوک کیا،مریضوں سے بدسلوکی پر ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر کاروائی کا کہاگیا.انکی حکومت کسی کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کرے گی.محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کیخلاف درخواست دینے والے شخص اعظم اور ڈاکٹر علی کو 24 ستمبر کو انکوائری کے لئے طلب کرلیاگیا ہے،انکوائری کے بعد ہی حقائق معلوم ہونگے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی.جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درخواست کوئی بھی دے سکتا ہے،مشیروزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی درخواست بھی انکوائری کے لیے متعلقہ محکمے کو بھجوائی گئی ہے.

    ڈاکٹرمحمد علی

  • مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 7 میں سے 4ملزمان گرفتار

    مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی کی خبر باغی ٹی وی پر چلنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے میرحاجی میں ریحانہ بی بی نامی خاتون کو اسکے 2 سالہ بچے سمیت مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیاتھا۔خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ بعدازاں اسے شکار گاہ لیجاکر 7 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا.واقعے کی خبر باغی ٹی وی پر چلی تو پولیس نے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کیس کے مرکزی ملزم افضل سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کیمطابق اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.دوسری جانب زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کردیاگیا.

  • مظفرگڑھ میں ظلم کی انتہا ء !7افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

    ضلع مظفرگڑھ میں مختاراں مائی زیادتی کیس کے بعد اجتماعی زیادتی کا ایک اور بڑا واقعہ پیش آیا ہے،7 افراد نے شادی شدہ خاتون کو بچے سمیت اغواء کرنے کے بعد شکار گاہ میں لے جاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے میر حاجی میں شادی شدہ خاتون ریحانہ بی بی کو اسکے 2 سالہ بچے کے ہمراہ مبینہ طور پر اغواء کیاگیا،متاثرہ خاتون کیمطابق اسکے بچے کو مارنے کی دھمکی دیکر اسے شکار گاہ لیجایاگیا،جہاں ساتوں افراد نے اسے مبینہ طور پر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا.اہل علاقہ کیمطابق خاتون بیہوشی کی حالت میں انھیں شکارگاہ میں پڑی ملی جبکہ انھوں نے ملزمان کو فرار ہوتے بھی دیکھا ہے.متاثرہ خاتون ریحانہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ شاہجمال پولیس کے اہلکاروں نے اسے گالیاں نکالیں اور خودکشی کی دھمکی دینے پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم بلال کو گرفتارکر لیا گیاہے.پولیس ترجمان کیمطابق خاتون کامیڈیکل کرالیا گیا ہے جبکہ مفرورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • مقامی اخبار کا نمائندہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے میں مقامی صحافی جاں بحق اور اسکی بیوی شدید زخمی ہوگئی.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں چوک پرمٹ کے قریب تیزرفتار پیجارو گاڑی الٹ گئی.ریسکیو کیمطابق حادثے میں مقامی اخبار نیااخبار سے تعلق رکھنے والا صحافی صفدر زیدی جاں بحق ہوگیاجبکہ انکی بیوی شدید زخمی ہوئیں.ریسکیو کیمطابق حادثے میں متاثرہ خاندان کے 2 بچے خوش قسمتی سے محفوظ رہے.زخمی خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کردیاگیا ہے.ریسکیو کیمطابق حادثہ راستے میں آنےوالے کتے کو بچاتے ہوئے پیش آیا جبکہ متاثرہ خاندان ملتان سے علی پور واپس جارہا تھا.

  • ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ !مظفرگڑھ میں بھی ڈینگی وارڈ قائم

    پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کے اضافے کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات شروع کردئیے گئے۔محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی وارڈ بھی قائم کردیاگیا.پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ کے بعد مظفرگڑھ میں بھی محکمہ صحت کو ہوش آگیا۔ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں ضلع کا پہلا ڈینگی وارڈ قائم کردیاگیا.فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر فرحان کیمطابق 4 بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ میں عملہ بھی تعینات کردیاگیا ہے.محکمہ صحت کے فوکل پرسن کیمطابق گزشتہ 10 ماہ میں ضلع بھر میں ڈینگی کے 4 مریض منظر عام پر آئے ہیں جن میں سے 2 تاحال نشتر ہسپتال ملتان کے ڈینگی وارڈ میں زیرعلاج ہیں.فوکل پرسن محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلع بھر میں آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے اور مہم کے تحت مختلف علاقوں میں سپرے بھی کیا جائیگا.

  • تحریک انصاف کے مظفرگڑھ سے ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری نیب کے ریڈار پر آگئے

    تحریک انصاف کے مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے،نیب نے اسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سمیت مختلف افسران سے باسط سلطان بخاری اور ان کے اہلخانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نےتحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع کردی۔نیب نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اور دیگر متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے باسط سلطان بخاری اور ان کے خاندان کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کیں۔واضح رہے کہ سید باسط سلطان بخاری 2018کے انتخابات میں مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔نیب ذرائع کے مطابق سید باسط سلطان بخاری اور ان کے خاندان کے نام ملتان اور مظفرگڑھ سمیت مختلف شہروں میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفرگڑھ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے ریلی نکالی.ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کی.مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.گورنمنٹ جامع ہائی سکول سے شروع ہونے والی ریلی میں ہزاروں طلباء،اساتذہ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی.ریلی جھنگ موڑ پر پہنچی جہاں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور ودیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 40 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے.اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شدید نعرہ بازی بھی کی.

  • مظفرگڑھ پولیس نے 3 کمسن لڑکے 12سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لئے

    مظفرگڑھ میں 12 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے تین کم سن دوستوں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سول لائن پولیس موضع دین پور سے تینوں کم سن دوستوں محمد زمان، سفیان اور اللہ بچایاکو گرفتار کرکے عمر کا تعین کئے بغیر عدالت میں پیش کیا تو سیشن جج برہم ہوگئے اور عدالت نے چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار بچوں کی عمر کا تعین کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ سے بچوں کی عمر کا تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ تیار کرانے کے بعد عدالت پیش کریگی۔پولیس کے مطابق گرفتار تین کم سن لڑکوں کے خلاف لڑکی شبانہ سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے جس تحقیقات جاری ہیں۔

  • زیارت کے لئےدربارسخی سرور جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ،12زائرین زخمی

    مظفرگڑھ میں تیزرفتاری کے باعث زائرین کی بس الٹ گئی۔حادثے میں بس میں سوار 12 زائرین زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازیخان روڈ پر تھرمل بائی پاس کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی.ریسکیو ذرائع کیمطابق حادثے میں 12 زائرین زخمی ہوئےجنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا.ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے.ریسکیو کیمطابق حادثہ تیزرفتاری سے اوورٹیکنگ کرنے کے باعث پیش آیا.زائرین ڈیرہ غازیخان میں دربار سخی سرور پر حاضری کے بعد سیالکوٹ واپس جارہے تھے.

  • 9اور 10محرم الحرام کی مناسبت سے مظفرگڑھ پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں 9 اور 10 محرم الحرام کے دن چند حساس مقامات پر موبائل فون سروس بند رہے گی.سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے.مظفرگڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ضلع کے 22 علماء و ذاکرین کی زبان بندی اور 27 علماء و ذاکرین کی ضلع بدری کی گئی.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی نفری بھی ضلع میں پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 700 سے زائد اضافی اہلکار بھی ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات کردئیے گئے ہیں.ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کے لیےTravel Eye (ٹریول آئی) سسٹم نصب کردیا گیا ہے جبکہ شرپسندوں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے.