مظفرگڑھ میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ رائعلی میں فائرنگ کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء خضرحیات مکول شدید زخمی ہوگئے.پولیس کیمطابق خضرحیات مکول کو زمین کے تنازع پر 4 افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے زخمی کیا.زخمی ہونے والے مقامی رہنما کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہجمال میں درج کیا جارہا ہے.
Category: مظفرگڑھ

مظفرگڑھ بھی "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھا!
مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر سائرن بھی بجایا گیا اور شہریوں نے کھڑے ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔ریلی میں طلباء،سرکاری اداروں کے ملازمین،وکلاء، پولیس،ڈاکٹروں، تاجروں، سیاسی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیساتھ ساتھ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی.اس موقع پر سائرن کی آواز پر شہریوں نے کھڑے ہوکر اور قومی ترانے کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے.پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت نے جارحیت کی اگر کوئی غلطی کی تو 22 کروڑ پا کستانی پاک فوج کے ہمراہ دشمن سے لڑے گی۔
تونسہ بیراج ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن
محکمہ اینٹی کرپشن نے تونسہ بیراج میں ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔مبینہ کرپشن میں ملوث ایکسیئن تونسہ بیراج اور ایکسیئن مشینری ڈویژن فیصل آباد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج میں سیلاب سے بچاؤ کے مختلف منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن اور بوگس ادائیگیوں کیخلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کیمطابق 2016ء میں سیلاب سے بچاؤ کے مختلف منصوبوں کے نام پر مبینہ طور پر 27 لاکھ روپے کی بوگس ادائیگیاں کی گئیں.ذرائع کیمطابق 2016ء میں ہی ایکسئین تونسہ بیراج مہر ریاض اختر نے مشینری ڈویژن فیصل آباد کے ذریعے بھی مختلف منصوبوں کی مد میں مبینہ طور پر 15 کروڑ روپے کی خوردبرد کیئے.تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مظفرگڑھ نے کرپشن کی شکایات پر ایکسیئن تونسہ بیراج مہر ریاض اور ایکسیئن مشینری ڈویژن فیصل آباد عابد رشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا.سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.






محرم الحرام میں سکیورٹی کےحوالے سےمظفرگڑھ میں خصوصی اجلاس
محرم الحرام کے سلسلہ میں سپیشل برانچ کے ریجنل آفیسرکی زیرصدارت مظفرگڑھ میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں لائسنسداران اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی.محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے اور لائسنداران اور جلوسوں و مجالس کے منتظمین کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کونسل ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سپیشل برانچ کے ریجنل آفیسر جلیل عمران نے کی۔ اجلاس میں لائسنسداران اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے امن وامان برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر لائسنسداران نے انتظامیہ کو عشرہ محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل آفیسر سپیشل برانچ جلیل عمران کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر لائسنسداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ علماء کرام امن وامان قائم رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اجلاس کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

مظفرآباد:سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ہزاروں بچوں، بچیوں اور اساتذہ کی بھارت کے خلاف اور کشمیریوں حق میں ریلی
مطفرآباد میں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ہزاروں بچوں، بچیوں اور اساتذہ کی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کی حمایت میں شاندار ریلی اور قرار دادیں پیش کی گئیں.
پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ہزاروں بچوں، بچیوں اور اساتذہ کا یہ اجتماع حکومت ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی خاص قانونی حیثیت کے خاتمے کو کشمیری عوام کے ساتھ بدترین ظلم اور فریب قراردیتا ہے، عالمی برادری جانتی ہے کے بھارت نے لاکھوں مسلح افواج کے پہرے میں دفعہ 35A کو ختم کرکے مقبوضہ ریاست کے عوام کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق چھین لیئے ہیں، بھارت نے اس ظالمانہ اقدام سے کشمیر کے لاکھوں بچوں کو دکھ، دردمیں مبتلاء کرکے اذیت ناک ذندگی جینے پر مجبور کردیئے ہیں۔
آج کے اس اہم اجتماع میں مندرجہ ذیل قراردادیں متفقہ طور منظور کیئے جانے کیلیئے پیش کی جارہی ہیں۔
1:- ہندوستان کی لوک سبھا سے 5 اگست 2019 کو کیئے گئے فیصلے کو ہم مکمل طور مسترد کرتے ہیں اس اقدام کو ہم کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش سمجھتے ہیں۔۔
2:- جموں کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کی بنیاد پرکیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔تاکہ جموں کشمیر کے عوام مرضی سے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔
3:- بھارت کے کسی بھی یکطرفہ اقدام جس سے ریاست جموں کشمیر کی وحدت اور شناخت متاثر ہوتی ہو اسے ہم کلی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
4:- یہ اجتماع بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل تئیسویں دن کے کرفیو، گرفتاریوں، گھروں پر چھاپوں کو ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کیخلاف جنگی جرائم قراردیتا ہے۔
5:- یہ اجتماع اقوام متحدہ سے ریاست جموں کشمیر کے منصفانہ، دیرپا اور مستقل حل کیلیئے پاس شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا فوری مطالبہ کرتا ہے۔
6:- یہ اجتماع اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مقبوضہ جموں کشمیر سے کرفیو کے خاتمے، مواصلات کو فوری بحال کرنے اور بھارتی فورسز کوفوری طور شہروں سے نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
7:- یہ اجتماع جموں کشمیر میں طفیل متو ، مدثر احمد سمیت ہزاروں بچوں کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنھیں آج تک آزادی کیلیئے آواز اٹھانے کے جرم میں بھارتی ظالم افواج نے شہید کردیا۔
8:- بچوں کا یہ اجتماع کشمیر کی بچیوں انشآء ، حبہ نثار سمیت ان ہزاروں بچوں، بچیوں اور جوانوں کے دکھ میں شریک ہے جنھیں بھارتی افواج نے پیلٹ گنوں سے اندھا کردیا ہے۔
9:- ہزاروں بچوں کا یہ اجتماع مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے یتیم ہونے والے ایک لاکھ سے زائد بچوں کے دکھ، درد اور پریشانیوں میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
10:- یہ اجتماع گزشتہ بائیس دنوں سے بھارتی حکومت کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو جنگی جرم، انسانیت کے خلاف جنگ بالخصوص کشمیر کے لاکھوں بچوں کو محصور کر کے ان کی ذندگیوں سے کھیلنے کی سازش قرار دیتا ہے۔
11:- ہزاروں بچوں کا یہ مطالبہ ہے کے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی جموں کشمیر میں لاکھوں محصور بچوں کی زندگیوں کا بچانے کیلیئے اپنا کردار ادا کریں۔
12:- یہ اجتماع جموں کشمیر میں بھارتی ظلم کی وجہ سے لاکھوں کشمیری بچوں کی تعلیم و تربیت ان کی بہترین نشونما اور روشن مستقبل کے متاثر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔…….مظفرگڑھ میں ٹرالر اور مسافر بس کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 3افراد جابحق،5زخمی ہوگئے
مظفرگڑھ مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو1122کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا.مظفرگڑھ میں میانوالی روڈ پر چوک سرور شہید کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا.ریسکیو کیمطابق حادثے میں بس پر سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے.ریسکیو 1122 نے زخمی ہونے والے مسافروں کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا جہاں سے شدید زخمی ہونے والے 3 افراد کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا.ریسکیو 1122 کیمطابق بس ڈیرہ اسماعیل سے اوکاڑہ جارھی تھی جبکہ حادثہ تیزرفتاری اور اوورٹیکنگ کے نتیجے میں پیش آیا.پولیس کیمطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے.





چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں،،عمر 10 سال،،جرم 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،،
پولیس کے ناقص تفتیشی نظام کے باعث مظفرگڑھ میں 10 سالہ بچہ گزشتہ 4 ماہ سے خطرناک ملزموں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہے۔گزشتہ 2 عیدیں جیل میں گزارنے والے عمر حیات پر 8 سالہ بچی سے زیادتی کا الزام ہے۔عدالت نے بچے کو مزید 2 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا.مظفرگڑھ کے علاقے ٹبہ کریم آباد کا 10 سالہ خضرحیات گزشتہ 4 ماہ سے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں خطرناک مجرموں کے ساتھ قید ہے۔تھانہ سٹی میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کیمطابق 15 اپریل کو 8 سالہ بچی کوثر فاطمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کو گرفتار کیا گیا،5 روز تک غیرقانونی طور پر تھانہ سٹی کی حوالات میں بند رکھا گیا،،اب گزشتہ 4 ماہ سے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں قید ہے.وکیل صفائی نیازتھہیم کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی،پولیس کی جانب سے مکمل چالان جمع نہ کرانے جانے کے باعث کیس مسلسل تاخیر کا شکار ہے،وکیل صفائی کے مطابق آج گواہوں کی شہادتوں اور جرح کے بعد کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کرکے بچے کو ایک مرتبہ پھر 2 ہفتوں کے لیے ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا.دوسری جانب بچے کے والد محمد لطیف کا کہنا تھا کہ اسکے 9 سالہ بیٹے پر جھوٹا کیس بنایا گیا.بچہ کی تعلیم ختم ہوگئی وہ اور اسکا بچہ کورٹ کچہری کے چکر کاٹ کر تھک چکے ہیں.







نیب ٹیم کا ضلع کونسل مظفرگڑھ پر چھاپہ
نیب ملتان کی ٹیم نے مظفرگڑھ ضلع کونسل میں چھاپہ مار کر گزشتہ بلدیاتی دور کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ذرائع کیمطابق ضلع کونسل مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے کے منصوبوں،ٹھیکوں کی بندربانٹ اور قیمتی جائیداد کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں.کرپشن کی شکایات پر نیب ملتان کی ٹیم ضلع کونسل مظفرگڑھ پہنچی اور گزشتہ بلدیاتی دور کے منصوبوں کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ریکارڈ قبضے میں لے لیا.ضلع کونسل کے ذرائع کیمطابق شہریوں کی جانب سے نیب کو جمع کرائی گئی شکایات پر نیب ٹیم ضلع کونسل میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور قیمتی جائیداد کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ کی حوالے سے تحقیقات کررہی ہے.نیب ملتان کی ٹیم نے ضلع کونسل کے مکمل ہونے والے اور زیرتعمیر منصوبوں اور اثاثوں کا بھی معائنہ کیا.ذرائع ضلع کونسل کے کیمطابق ضلع کونسل میں ٹھیکوں کی خلاف قواعد بندربانٹ،منصوبوں میں کرپشن اور ضلع کونسل میں قیمتی جائیداد کی الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف شہریوں کی شکایات پر نیب ملتان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں.
قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہونے کی امید!
قندیل بلوچ قتل کیس کے پراسیکیوٹر سلیم بہار کا کہنا ہے کہ کیس ماڈل کورٹ میں ہونے کے باعث ایک مہینے میں فیصلہ ہونے کی امید ہے،ان کا کہنا تھا عدالت نے پراسیکیوشن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کمپرومائز کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا.
مظفرگڑھ میں باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ قتل کیس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے درخواست گزار والد محمد عظیم نے اپنے بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کیساتھ کمپرومائز کے لیے ماڈل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی.درخواست گزار کا موقف تھا کہ دفعہ 311 پی پی سی کے حوالے سے ترمیم قندیل بلوچ کے قتل کیس کے بعد کی گئی۔اس لیے کیس میں بیٹوں سے کمپرومائز کی اجازت دی جائے.ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کے مطابق آج کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت میں درخواست کی مخالفت کی.پراسیکیوشن کا موقف تھا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں 311 پی پی سی کی جو دفعہ لگائی گئی وہ ناقابل راضی نامہ ہے.جبکہ کرمنل لاء کی ترمیم 2004ء کے تحت اس طرح کے جرائم کو ناقابل ضمانت قرار دیا گیا ہے.ڈپٹی پراسیکیوٹر کیمطابق عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ کرمنل لاء کی ترمیم 2004ء کے تحت اس طرح کے کیسز میں کمپرومائز نہیں ہوسکتا.ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کا باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ماڈل عدالت کے جج عمران شفیع نے پراسیکیوشن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد کی اپنے بیٹوں کیساتھ راضی نامے کی درخواست مسترد کردی.قبل ازیں آج قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم کی بیٹوں سے کمپرومائز کی درخواست کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے خارج کردیا تھا.قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کو ملتان میں اسکے بھائی وسیم نے قتل کیا تھا۔مظفرگڑھ میں بھی ٹارگٹ کلنگ! نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کیمطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے قصبہ گجرات میں موٹر سائیکل پر سوار منظور حسین اور اسکی بیوی سسرال سے واپس گھر جارہے تھے۔جاکھڑی نالہ کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منظور حسین اور اسکی بیوی پر فائرنگ کردی۔ریسکیو کیمطابق فائرنگ کے نتیجے میں منظور حسین جاں بحق ہوگیا جبکہ خوش قسمتی سے اسکی بیوی محفوظ رہی.واقعے کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے.واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ قتل ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے.



















