Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • اوچ شریف:نلکااڈہ، نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

    اوچ شریف:نلکااڈہ، نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے نلکہ اڈا بکھری روڈ پر تھانہ صدرعلی پور کی حدود میں ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے صبح کے وقت نلکہ اڈ بکھری روڈ پر ایک نامعلوم نوجوان کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ علی پور صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے ہیں، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ نوجوان کو قتل کر کے لاش یہاں پھینکی گئی۔

    دوسری جانب علاقے کے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور وہ پولیس سے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • کوٹ ادو:خفیہ گودام پر چھاپہ، 8000 تھیلے چینی برآمد، گودام سیل

    کوٹ ادو:خفیہ گودام پر چھاپہ، 8000 تھیلے چینی برآمد، گودام سیل

    کوٹ ادو(باغی ٹی وی )خفیہ گودام پر چھاپہ، 8000 تھیلے چینی برآمد، گودام سیل

    کوٹ ادو میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی میں چینی کی ذخیرہ اندوزی بے نقاب ہو گئی۔ سنانواں میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر 8000 تھیلے چینی برآمد کر لی گئی اور گودام کو سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے لیے چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی تھی۔ خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے ٹیم کے ہمراہ سنانواں میں قائم ایک خفیہ گودام پر چھاپہ مارا، جہاں ہزاروں گٹو چینی غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے تھے۔ موقع پر موجود گودام عملے سے پوچھ گچھ کی گئی، جبکہ ذخیرہ شدہ چینی کو ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق یہ کارروائی حکومت کی ہدایات کے مطابق عمل میں لائی گئی تاکہ چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے اور عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

    انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ برآمد شدہ چینی کو سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں فراہم کیا جائے گا تاکہ مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے۔ دوسری جانب، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

  • مظفرگڑھ:جتوئی میں قبضہ مافیا کی بربریت، کسان کی تیار فصل جڑی بوٹی مار اسپرے سے تباہ

    مظفرگڑھ:جتوئی میں قبضہ مافیا کی بربریت، کسان کی تیار فصل جڑی بوٹی مار اسپرے سے تباہ

    مظفرگڑھ (باغی ٹی وی) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے موضع ٹھٹھہ چنڈیر میں وحشیانہ بربریت کا المناک واقعہ رونما ہوا ہے، قبضہ گروپ نے پرانی دشمنی کے تحت کسان کی تیار گندم کی فصل پر زہریلا جڑی بوٹی مار اسپرے کر کے برباد کر دیا۔

    متاثرہ کسان ملک منظور چنڈیر اور ملک مختیار حسین چنڈیر کے مطابق ان کی اڑھائی ایکڑ گندم کی فصل کو سفاک عناصر نے محض انتقام کی آگ میں جلا کر رکھ دیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل ملک مختیار چنڈیر نے قانونی طریقے سے اپنا رقبہ واگزار کرایا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے مخالفین نے یہ سنگدلانہ اقدام اٹھایا۔

    متاثرہ کسان نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ اہل علاقہ نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ایسے واقعات پر سخت ایکشن نہ لیا گیا تو کسانوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

    پولیس تھانہ جتوئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس ظلم میں ملوث عناصر کو مثالی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی غریب کسان کا معاشی قتل نہ کر سکے۔

  • مظفرگڑھ: سنگدل باپ کا معصوم بیٹے کو پھانسی دینے کا خوفناک اقدام، پولیس نے بچالیا

    مظفرگڑھ: سنگدل باپ کا معصوم بیٹے کو پھانسی دینے کا خوفناک اقدام، پولیس نے بچالیا

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی رپورٹ) سنگدل باپ کا معصوم بیٹے کو پھانسی دینے کا خوفناک اقدام، پولیس نے بچالیا

    مظفرگڑھ میں ایک ظالم باپ نے اپنے چار سالہ معصوم بیٹے واسع کو پھانسی پر چڑھانے کی کوشش کی، تاہم بچے کی دلخراش چیخ و پکار سن کر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور معصوم بچے کی جان بچا لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں سنگدل باپ نے 4 سالہ بچے کے گلے میں رسی ڈال کر درخت پر پھانسی دینے کی کوشش کی۔

    ایس ایچ او نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ریسکیو کیا۔ رسی کے نشان سے بچے کی گردن نیلگوں ہو گئی تھی، لیکن خوش قسمتی سے وہ زندہ بچ گیا۔

    پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ پھانسی دینے کے لیے استعمال ہونے والی رسی بھی برآمد کر لی گئی۔

    واقعے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تھانے پہنچ کر پولیس کو بروقت کارروائی اور بچے کی جان بچانے پر خراج تحسین پیش کیا،ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے پولیس کی فوری کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

    معصوم واسع خوف اور صدمے کے باعث ایس ایچ او کے گلے سے لپٹا رہا، جس نے بچے کو دلاسہ دیا اور مکمل تحفظ کا یقین دلایا۔

  • مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور مظفر گڑھ پولیس نے کارروائی کی ملزم نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی جھوٹی افواہ پھیلائی، ملزم نے شہری کی ساکھ خراب کرنے کیلئے جھوٹی پوسٹ شیئر کی۔

    مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جعلی حکومت کالے قوانین سے اقتدار کو طول دے رہی ہے۔

    ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کالے قوانین کی فہرست میں نیا اضافہ ہے، حکومت کو متنازع قانون واپس لینا ہوگا قانون کے تحت کسی کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے، صدر آصف زرداری بھی قانون پاس کر نے کے ذمہ دار ہیں۔

    واضح رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا، جبکہ یہ بل سینیٹ سے 28 جنوری کو منظور ہوا تھا،صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

    صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی سے مشاورت کے بغیر متنازع بل منظور کروا کر ‏وعدہ خلافی کی مرتکب ہوئی ہے، اس بل کا محور صرف سوشل میڈیا نہیں بلکہ اس کا ہدف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی ہیں جس کا مقصد اختلاف رائے کو جرم بنا دینا ہے۔

    حافظ آباد: ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی،لائسنس دکھانا شہری کاجرم بن گیا،2000روپے جرمانہ کی دھمکی

  • خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

    خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

    مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے دو بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کیا ہے، ایک ملزم گرفتار جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے اور گوبر برآمد کر لیا گیا ہےچوری شدہ گوبر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    قبل ازیںبھارتی پولیس نے گائے کے گوبرمیں چھپائی گئی لاکھوں کی نقدی رقم برآمد کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور کا رہائشی گوپال بہیرا ایک زرعی کمپنی میں 20 لاکھ سے زائد کی چوری کے الزام میں مفرور ہے، گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنی کمپنی سے 20 لاکھ سے زائد کی رقم چوری کی اور فرار ہونے کے بعد اپنی بیوی کے بھائی کو منتقل کردی۔

    مقدمے کے مطابق گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سالے روبندر بہیرا کے ذریعے چوری کی گئی رقم کو اپنے گاؤں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا مقامی پولیس نے گوپال کے سسرال جاکر تلاشی لی جس دوران پولیس کو گوبر کے ڈھیر پر شک ہوا جس پر پولیس نے تلاشی لی تو چوری کی رقم گوبر سے برآمد کی گئی-

  • علی پور: بیوی اور 7 بچوں کے قاتل کو 8 بار سزائے موت

    علی پور: بیوی اور 7 بچوں کے قاتل کو 8 بار سزائے موت

    علی پور (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) ایڈیشنل سیشن جج غلام مجتبیٰ خان بلوچ نے سات ماہ قبل اپنی بیوی اور سات بچوں کو قتل کرنے والے ملزم محمد سجاد کو آٹھ بار سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے فی مقتول جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو چھ ماہ اضافی قید کا سامنا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈوالا میں رواں سال اپریل میں محمد سجاد نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور سات بچوں کو نشہ آور مٹھائی اور مشروب دینے کے بعد تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ مقتولین میں سجاد کی بیوی کوثر مائی (35-40 سال) اور بچے انسہ (8 سال)، کنزا، رمشہ، مہناز، محمد انس (3 سال)، محمد سبحان، اور منزہ (6 ماہ) شامل ہیں۔

    پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا تھا۔ عدالت نے ایک ماہ کے مختصر عرصے میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو آٹھ بار سزائے موت سنائی اور ہر مقتول کے لیے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    علی پور : سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کوقتل کرڈالا

    ملزم سجاد ایک معذور درزی تھا اور بیروزگاری کے باعث گھریلو جھگڑوں کا سامنا کر رہا تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق قتل سے ایک دن قبل گھر میں لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ملزم نے یہ وحشیانہ اقدام اٹھایا۔

    اہل علاقہ اور ورثاء نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے سنگین جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کو روکا جا سکے۔

  • علی پور: شادی کی رات دولہا کا لرزہ خیز قتل، لاش جنگل سے برآمد

    علی پور: شادی کی رات دولہا کا لرزہ خیز قتل، لاش جنگل سے برآمد

    علی پور (باغی ٹی وی رپورٹ) ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ خیر پور سادات کی حدود موضع ٹھل مینگراج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شادی کی رات دولہا محمد شاہد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ نامعلوم ملزمان نے گلہ گھونٹ کر دولہا کو موت کے گھاٹ اتارا اور اس کی لاش جنگل میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او خیر پور سادات نور خان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نور خان نے کہا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    اس لرزہ خیز واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، جبکہ مقتول کے اہل خانہ شدید غم سے نڈھال ہیں۔ اہل علاقہ نے حکومت اور انتظامیہ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ مقتول دولہا محمد شاہد ولد مختیار قوم بھٹی تھانہ کندائی کی حدود کا رہائشی تھا جبکہ اس کی لاش تھانہ خیر پور سادات کی حدود میں برآمد ہوئی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔

  • علی پور: ٹریکٹر ٹرالی حادثے میں دو  موٹر سائیکل سوار لڑکے جاں بحق

    علی پور: ٹریکٹر ٹرالی حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکے جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر دو موٹر سائیکل سوار کم سن بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کالج چوک علی پور کے نزدیک بائی پاس پر واقع مدرسہ دعوت اسلامی کے سامنے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے فتح پور جنوبی کے رہائشی تھے جن کی عمریں تقریباً 16 اور 17 سال بتائی جاتی ہیں۔

    حادثے کا سبب سڑک کی خراب حالت اور گٹروں کے بہتے ہوئے پانی کو قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا۔ جاں بحق بچوں کی شناخت شاکر اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • مظفرگڑھ: ڈوہڑہ چوری پر ٹک ٹاکر کو شاعر بلال بزمی کا قانونی نوٹس

    مظفرگڑھ: ڈوہڑہ چوری پر ٹک ٹاکر کو شاعر بلال بزمی کا قانونی نوٹس

    مظفرگڑھ (باغی ٹی وی)مظفرگڑھ کے معروف سرائیکی شاعر بلال بزمی نے اپنا مشہور ڈوہڑہ چوری کرنے کے الزام میں ٹک ٹاک سٹار حسیب بابا کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلال بزمی کا لکھا ہوا ڈوہڑہ حال ہی میں حسیب بابا نے کسی نامعلوم شاعر کے نام سے ٹک ٹاک پر پڑھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ بلال بزمی کو جب اپنے ڈوہڑے کی چوری کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً حسیب بابا سے رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اس ڈوہڑے کو ان کے نام کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کریں۔

    ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود حسیب بابا نے اس مطالبے کو نظر انداز کیا، جس پر بلال بزمی نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے وکیل سردار محمد حنیف خان چانڈیہ ایڈووکیٹ کے ذریعے حسیب بابا کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ اس نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حسیب بابا بلال بزمی کو ہرجانے کی مد میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے ادا کریں اور ان کا ڈوہڑہ ان کے نام کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کریں۔

    بلال بزمی کے مطابق سرائیکی ادب میں ان کا یہ ڈوہڑہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور کسی اور کے نام سے اسے پیش کرنا ان کی تخلیقی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ادبی سرقہ ناقابل برداشت ہے اور اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو یہ سرائیکی ادب کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔”

    بلال بزمی کے لیگل نوٹس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے کی کافی بحث جاری ہے۔ سرائیکی ادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بلال بزمی کی حمایت میں آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کہ ادبی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

    حسیب بابا کی جانب سے اب تک اس نوٹس پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔ اگر وہ مقررہ وقت میں جواب نہیں دیتے تو بلال بزمی مزید قانونی کارروائی پر غور کر سکتے ہیں۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ادبی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے اور مستقبل میں ایسے معاملات کے لیے محتاط رویہ اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔