Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • علی پور: چوری کا شبہ ، 7 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد،ویڈیو وائرل

    علی پور: چوری کا شبہ ، 7 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد،ویڈیو وائرل

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی رپورٹ)چوری کے شبہ میں 7 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، ملزمان کی ویڈیو وائرل

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لنگر واہ میں چوری کے شبہ میں 7 سالہ معصوم بچے پر انسانیت سوز تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزمان نے بچے کو رسیوں سے باندھ کر نہ صرف اسے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اپنے پاؤں پکڑوا کر فخریہ انداز میں قہقہے بھی لگاتے رہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    یہ واقعہ تھانہ کندائی کی حدود میں پیش آیا، جہاں معصوم بچے کو چوری کے شبہ میں بہیمانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اس واقعے پر انسانی حقوق کے علمبرداروں اور عوامی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ اس قسم کا بہیمانہ سلوک ناقابل برداشت ہے، اور حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

    پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • کوٹ ادو: کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوٹ ادو: کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوٹ ادو(باغی ٹی وی رپورٹ) کباڑ کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے قصبہ گرمانی میں ایک کباڑ کی دکان میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والا 31 سالہ محمد وسیم جاں بحق ہوگیا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم اسکواڈ، فرانزک ٹیم اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ محمد وسیم دھماکے سے پہلے کچرے کی چھانٹی میں مصروف تھا کہ اچانک یہ واقعہ پیش آیا۔

    دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، اور دھماکے کی آواز سنتے ہی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • مظفرگڑھ: بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ، 50 سالہ خاتون جاں بحق

    مظفرگڑھ: بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ، 50 سالہ خاتون جاں بحق

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی رپورٹ) بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پر ناقص انتظامات کی وجہ سے دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہےمیں بھگدڑ مچنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی

    تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پر ناقص انتظامات کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون پیسے نکلوانے کے لیے سینٹر پر آئی تھی۔

    آج ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ ناقص انتظامات کی وجہ سے لوگوں میں شدید افراتفری پھیل گئی، جس کے باعث خاتون بے ہوش ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم نہیں کی جا سکی، جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔

    جاں بحق خاتون کے اہلخانہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناقص انتظامات کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت انتظامات کیے جاتے تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔

    یہ واقعہ حکومتی اداروں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، اور شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

  • علی پور: پیزا شاپ پر ڈاکوؤں کا حملہ، صحافی سمیت کئی لوگ لُٹ گئے

    علی پور: پیزا شاپ پر ڈاکوؤں کا حملہ، صحافی سمیت کئی لوگ لُٹ گئے

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) علی پور شہر میں واقع المائدہ پیزا شاپ پر چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے حملہ کر کے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً 12 بجے پیش آیا جب ڈاکوؤں نے ہوٹل میں داخل ہو کر گاہکوں کو خوفزدہ کر دیا۔

    ڈاکوؤں نے ہوٹل میں موجود گاہکوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔ مزاحمت کرنے پر ایک گاہک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہوٹل کی دیوار میں فائرنگ کی گئی۔ ڈاکوؤں نے واردات کے بعد موٹر سائیکل اور پیدل فرار ہو گئے۔

    اس واقعے میں ایک صحافی ملک فیاض بھی متاثر ہوئے جن کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    مقامی تاجروں اور شہریوں نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • علی پور :بزرگ پر تشدد، ملزمان نے دھوتی اتار کر بے عزت کیا

    علی پور :بزرگ پر تشدد، ملزمان نے دھوتی اتار کر بے عزت کیا

    اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان):ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقے بستی بدھوانی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو مسلح افراد نے ایک بزرگ پر تشدد کیا اور ان کی دھوتی اتار کر انہیں بے عزت کیا۔

    متاثرہ بزرگ، مٹھو خان ولد گجر خان نے بتایا کہ وہ اپنے کھیت میں تل کی فصل کی کٹائی کروا رہے تھے کہ اچانک بابر ولد عطاء اللہ اور اس کا ایک ساتھی مسلح ہو کر آئے اور انہوں نے گالی گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میری دھوتی بھی اتار دی۔ مٹھو خان نے بتایا اس دوران جب لوگ اورمیرابیٹا موقع پر پہنچے تو ملزمان اسلحہ لہرا کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ بزرگ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس تھانہ سیت پور سفارش کے باعث ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہری حلقوں کاکہنا ہے کہ اس واقعہ نےایک بار پھر ہمارےمعاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافی اور قانون شکنی کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایک بزرگ شہری کے ساتھ اس طرح کا سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے۔

  • علی پور:انسانیت شرمسار,ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد,ملزمان نے برہنہ حالت میں گھسیٹا

    علی پور:انسانیت شرمسار,ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد,ملزمان نے برہنہ حالت میں گھسیٹا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)علی پور میں انسانیت شرمسار,ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد,ملزمان نے برہنہ حالت میں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا

    تفصیل کے مطابق معمولی بات پر ایک خاتون اور اس کی والدہ کو 11 افراد کے گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ خاتون فرزانہ بی بی اور اس کی والدہ فضاں مائی دوائی لے کر گھر جا رہی تھیں کہ عبدالغفور، سیفل، شاکر، طارق، عبدالخالق، ساجد، پنوں، اقبال، رفیق سمیت دیگر افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

    ملزمان نے خواتین کے کپڑے پھاڑ کر انہیں برہنہ کردیا اور پھر طارق، رفیق اور سیفل نے انہیں بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا۔ اس دوران لوگ جمع ہوگئے تو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ شدید زخمی خاتون اور اس کی والدہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

    تفتیشی پولیس آفیسرکا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • علی پور : بے نظیرانکم سپورٹ آفس میں غریبوں کا خون چوسنے والا مافیاء قابض

    علی پور : بے نظیرانکم سپورٹ آفس میں غریبوں کا خون چوسنے والا مافیاء قابض

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان) علی پور میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دفتر میں سفارشیوں اور ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم ہوگیا ہے۔ حقیقی مستحق خواتین کو انصاف نہیں مل رہا اور وہ سارا دن دفتر کے صحن میں بیٹھ کر بغیر سروے کروائے واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

    دفتر میں موجود خواتین کے مطابق دفتر کا عملہ سفارشیوں اور ٹاؤٹ مافیا کے سروے کرنے میں ہی مصروف رہتا ہے۔ مستحق خواتین کو پانی اور بیٹھنے کے لیے کرسیوں تک کا انتظام نہیں ہے۔ دفتر کے باہر پرائیویٹ لوگوں نے پارکنگ اسٹینڈ کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    سرور مائی، گانمن مائی، کنیز خاتون، غلام فاطمہ بی بی، ثمرین بی بی اور دیگر خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ جو خواتین دفتر میں موجود ٹاؤٹس کو ایک سے دو ہزار روپے دیتی ہیں، ان کا سروے فوراً کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سی مستحق خواتین کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ کاروں اور جیپوں پر آنے والی خواتین کو اہل قرار دیا جا رہا ہے۔

    ان خواتین نے وزیراعظم شہباز شریف، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن شازیہ مری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سروے کی تاریخ بڑھائی جائے اور سروے کے دوران ہونے والی بدعنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کیا جائے۔

  • علی پور :شہر کے متعدد علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے،شہری اذیت میں مبتلا

    علی پور :شہر کے متعدد علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے،شہری اذیت میں مبتلا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان ) علی پورشہر کے متعدد علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے،شہری اذیت میں مبتلا

    تفصیل کے مطابق علی پور شہر کے متعدد علاقے گندے پانی کی وجہ سے شدید آلودہ ہو چکے ہیں۔ مسلم کالونی، خیر پور چوک، پرانی تحصیل، کالج روڈ، میونسپل کمیٹی کا داخلی دروازہ، چھوٹا گراونڈ، محلہ مستوئیاں، گلی ڈاکٹر عرفان والی، القادر کالونی، سادات کالونی جیسے اہم علاقوں کی نالیاں اور گلیاں پوری طرح گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں۔

    اس صورتحال کی وجہ سے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بدبو اور بیماریوں کا پھیلاؤ بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر علی پور کے سیوریج کی بہتری کے دعوے محض دعوے ہی رہ گئے ہیں۔

    شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور چیف سیکریٹری پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کا فوری حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

  • مظفرگرھ:روہیلانوالی  کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    مظفرگرھ:روہیلانوالی کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    مظفرگرھ(باغی ٹی وی رپورٹ)روہیلانوالی کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، چار افراد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ روہیلانوالی کے قریب مرحبا ہوٹل کے قریب روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ویگن اور ایک موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر سوار دو معصوم بچے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کئے گئے ایک مرد اور عورت نے بھی دم توڑ دیا۔

    وفات پانے والے مرد کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی ہےجو کہ اپنی بھابھی اور بھتیجوں کی دوائی لے کر گھر واپس جا رہا تھا اور وہ ڈمر والا کا رہائشی تھا۔

    اس حادثہ کی وجہ سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • ہیڈپنجند  :محکمہ انہار  کی لاپرواہی کی وجہ سے دردناک واقعہ،سیاح دریا میں ڈوب گیا

    ہیڈپنجند :محکمہ انہار کی لاپرواہی کی وجہ سے دردناک واقعہ،سیاح دریا میں ڈوب گیا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان )ہیڈپنجند :محکمہ انہار کی لاپرواہی کی وجہ سے دردناک واقعہ،سیاح دریا میں ڈوب گیا

    تفصیل کے مطابق ہیڈ پنجند کے مقام پرمحکمہ  اریگیشن کی لاپرواہی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث سیر کیلے آنے والا سیاح دریا میں گر گیا ہے جس کی لاش کی تلاش جاری ہے

    ریسکیو 1122 کے مطابق بہاولپور کا رہائشی نوجوان دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے ہیڈ پنجند آیا ہوا تھا کہ پل کے قریب دریا میں گر کر بہہ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر تلاش کا کام شروع کر دیا لیکن رات ہونے کی وجہ سے آپریشن بند کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں

    ہیڈ پنجند :14اگست، پرائیوٹ کشتیاں،سیاحوں کے لیے موت کا جال

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ پنجند میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ اریگیشن محکمہ کی لاپرواہی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔