Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • ہیڈ پنجند کے قریب، بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    ہیڈ پنجند کے قریب، بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )ہیڈ پنجند کے قریب بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی حدود ہیڈ پنجند کے قریب بند سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،نوجوان کی لاش کوراہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی

    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرعلی پور پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغازکردیا ہے اور لاش کو علی پورہسپتال منتقل کردیا ہے

    لاش کی شناخت عاصم ولد عبد الغفار قوم گھلو کے نام سے ہوئی جس کاتعلق موضع بیٹ سیال بتایا گیا ہے.

    پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کراچی سے واپس نوتک اتراتوپیچھے سے آنیوالی کارکی زدمیں آگیا،کاروالے نےزخمی حالت میں اٹھاکرہسپتال لیکرجارہے تھے راستے میں اسکی موت واقع ہوگئی ،جس پرکاروالے ہیڈ پنجند کے قریب لاش کوچھوڑکرفرار ہوگئے،

    دوسری طرف میرہزارخان پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ہے.

  • کے پی اور بلوچستان کے لوگ شدید بدامنی کا شکار ہیں، مولانا فضل الرحمن

    کے پی اور بلوچستان کے لوگ شدید بدامنی کا شکار ہیں، مولانا فضل الرحمن

    مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں۔ تمہارا پاکستان کے قیام میں کوئی کردار نہیں بلکہ توڑنے میں تمہارا کردار ہے۔ ‏اگر ہمیں گرفتار ہونا پڑا تو گرفتاری دیں گے اور اگر قبر میں جانا پڑا تو اس کے لئے بھی تیار ہیں۔ ‏تم نے 35 لاکھ ٹن کیڑے والا گندم کیوں منگوایا تم نے کس کے ساتھ سودا کیا؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏امن و امان تباہ ہورہا ہے کے پی اور بلوچستان کے لوگ شدید بدامنی کا شکار ہیں۔ ‏میں جانتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں اداروں کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ ‏آئین کے تحت قوم کو اسلامی نظام اور معاشی حقوق دینا ہوں گے۔ ‏علماء نے قیام امن میں اداروں کا ساتھ دیا ہے کیا یہی ان کا گناہ ہے؟
    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏بغاوت ہم نہیں کررہے بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں۔ ‏جرنیلوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ ہم اداروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اپنا حق بھیک مانگ کر نہیں جنگ لڑ کر لیں گے۔ ‏تم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کیا لیکن دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے۔
    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ‏اگر دہشت گردی سرحدوں سے ہورہی ہے تو پھر تم سرحدوں پر کہاں کھڑے ہو۔ ‏تم نے بیس سال میں قبائل کو تباہ و برباد کردیا۔ ‏پاکستانی تمہارے کردار کی وجہ سے اپنے اداروں سے نفرت کرتے ہیں۔ ‏ریاست کے لبادے میں کسی کو غدار کہنے کی کوشش نہ کرو جو بھی ہوگا تمہاری وجہ سے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ فورتھ شیڈول ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔ یہ جذبہ اب بڑھتا جائے گا رکے گا نہیں۔ ‏سات ستمبر کو ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقع پر مینار پاکستان پر یوم الفتح منائیں گے۔ ‏امید ہے کہ عدالت عظمی قادیانیت پر اپنے فیصلے کے ذریعے قوم کو شاہراہ دستور پر جمع ہونے کا موقع نہیں دے گی، پرچم نبوی بلند کرکے عہد کرو کہ ہم ان شاءاللہ اس پرچم کا قرض خون دے کر اتاریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‏فلسطین کے مسلمانوں نے قربانی دی ، اب یورپی ممالک بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ‏ہم فلسطینیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں۔

  • علی پور:2 اوباشوں کی 9سالہ بچے سے زیادتی،ویڈیو وائرل کردی، بستی چاکر خان رند  میں 6 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    علی پور:2 اوباشوں کی 9سالہ بچے سے زیادتی،ویڈیو وائرل کردی، بستی چاکر خان رند میں 6 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ اوچ شریف تھانہ کے نواحی علاقے رتہرنہرانوالی بستی چاکر خان رند میں چھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،ملزم فرار

    تفصیلات کے مطابق علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے جبکہ آخری اطلاعات تک نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    دوسرے واقعہ میں تھانہ اوچ شریف کے نواحی علاقے رتہرنہرانوالی بستی چاکر خان رند میں محمد عمران نامی شخص نےمزدور کے چھ سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا،

    متا ثر ہ بچے کے والد ین کی شکا یت پر پولیس تھانہ اوچ شریف نے ملزم کے والد کو گرفتار کر کے ملزم محمد عمران کے خلاف مقد مہ در ج کر لیا ہے

    پولیس کے مطابق موضع رتہرنہرانوالی کے رہائشی محمد بلال کا بیٹا محمد انس مسجد قرآن مجید پڑھنے جا رہا تھا کہ ملزم محمد عمران نے پکڑ کر کھیت میں لے جا کر بد فعلی کی اورفرار ہو نے گیا

    متاثرہ بچےکے والدین نے پولیس کو اطلا ع دی، بچے کے میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈ اکٹر وں نے بدفعلی کی تصدیق کی جس پر پولیس نے مبینہ ملزم کے والد کو حراست میں لے کر ملزم محمد عمران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے.

  • علی پور:خاتون پر سرعام سڑک پربہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

    علی پور:خاتون پر سرعام سڑک پربہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان):خاتون پر سرعام سڑک پربہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

    تفصیل کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور تھانہ سٹی کی حدود میں ایک خاتون مسماة نیشا بی بی زوجہ محمدعامر گوپانگ پرسرعام سڑک پربہیمانہ تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ خاتون پر دوآدمی بیچ راستے کے بہمانہ تشدد کررہے ہیں

    ذرائع کے مطابق خاتون نیشابی بی چکی پر گندم کا آٹا پسوانے کیلئے گئی ہوئی تھی ،اس نے چکی مالک ظفر حسین سے کئی بار اپنی گندم پیسنے کیلئے کہا لیکن چکی مالک دوسرے لوگوں کی گندم پیستا رہا اور اس خاتون کوانتظار کرنے کا کہتا رہا جب سب لوگ چلے گئے تو چکی مالک ظفرحسین نے خاتون سے چھیڑچھاڑ شروع کردی اور اسے حرام کاری کیلئے کہتا رہا توخاتون نے اسے جوتے ماردئے اور چکی کے کمرے سے باہر زبردستی بھاگنے لگی ،اس دوران ذرائع کامزید کہنا ہے کہ باہر چکی مالک کے رشتہ دار موجود تھے تو چکی مالک ظفرحسین نے انہیں بلاکر خاتون کوتشددکانشانہ بنایا اور سڑک پر پھینک دیا

    دوسری طرف پولیس تھانہ سٹی علی پور میں درج ایف آئی آر کے مطابق نیشابی بی نے بیان دیا ہے وہ ایک گھریلو کام کرنے والی عورت ہے ،تقریباََدن 2/3 بجے کے قریب وہ مسجد والی گلی میں جا رہی تھیں۔آٹا چکی کے قریب انہوں نے چکی کے مالک سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایک لال کپڑے پہنے ہوئے آدمی کو دیکھا ہے؟چکی کے مالک نے جواب دیا کہ نہیں دیکھا دوبارہ پوچھنے پرچکی کا مالک ظفر حسین غصے میں آ گیا اور گالیاں دینے لگا۔

    سڑک پر دھوپ تیز ہونے کی وجہ سے میں چکی والے کے کمرے کے اندر چلی گئیں۔چکی والے نے چکی کا پٹا اٹھا کر ان کی کمر پر مارا۔ان کے سر پر اینٹ بھی ماری جس سے سر سے خون بہہ نکلا۔پھر چاروں آدمیوں نے انہیں تھپڑ مارے، ان کے بال پکڑے، گھسیٹا اور سڑک پر پھینک دیا۔گلی میں ان کے ہاتھ بھی مروڑے اور مارپیٹ کی۔ان سے موبائل فون اورنقدی 50,000 روپے بھی جو ظفر حسین چکی والے اٹھالئے ۔مارپیٹ کی وجہ سے علاقے کے لوگ جمع ہو گئے۔

    اس دوران محمد حسین ولد اللہ دتہ قوم گوپانگ اور نوید ولد غلام شبیر قوم لنگاہ آ کرانہوں نے منت سماجت کرکے ان کی جان بچائی۔اس دوران نیشا بی بی نے نوید کے فون نمبر سے 15 پر کال کی۔پولیس آئی تو چکی والا چکی بند کر کے بھاگ گیا۔پولیس کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 393/24زیر دفعہ 354/34 کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا ہے

  • مظفرگڑھ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    مظفرگڑھ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی ) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    پولیس کے مطابق مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا.ہسپتال ذرائع کے مطابق اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے.اشفاق احمد سیال قومی اخبار روزنامہ خبریں سے منسلک تھے،مظفرگڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.

    صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری منتقل کردیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جبکہ اس موقع پر سابق ایم این اے اور صدر سیال ایسوسی ایشن پاکستان حاجی مہر ارشاد سیال صاحب نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مظلوم صحافی اشفاق سیال کے قاتلوں کو فوری بے نقاب کیا جائے اور کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    صحافی مہر اشفاق حسین سیال کے قتل کے وقوعہ پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہر اشفاق حسین کے قتل پر انتہائی دکھ ہے، ظالم قاتلوں کو ٹریس کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او،ز سٹی و صدر اور سی آئی سٹاف نے ٹیکنیکل ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کردیا ہے، بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، ملزمان کو عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی،

    مظفر گڑھ میں صحافی کا قتل،لاہور پریس کلب کا اظہار مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے مظفرگڑھ میں روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئے ۔ گورننگ باڈی نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ہرطرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں اور انھیں جان سے مارنے سے بھی دریغ نہیں کیاجاتا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

  • علی پور:پیف سکول ٹیچرکا دوسری جماعت کے معصوم طالب علم وحشیانہ تشدد

    علی پور:پیف سکول ٹیچرکا دوسری جماعت کے معصوم طالب علم وحشیانہ تشدد

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )علی پور میں وحشی سکول پرنسپل نے دوسری جماعت کے معصوم طالب علم کو وحشیانہ لاٹھی چارج کرتے ہوئے پشت سمیت دیگر نازک اعضا زخمی کردیئے، معصوم طالب علم خدا رسول کے واسطے دیتا رہا مگر اس کو ترس نہ آیا، پولیس تھانہ صدر علی پور نے وحشی پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی

    تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے موضع فتح پور جنوبی اول کی بستی حضرت والا کا رہائشی سات سالہ محمد حسنین ولد عبدالرحمن قوم حجانہ جوکہ بستی بصیرہ میں واقع پیف سکول الکریم پبلک سکول میں زیر تعلیم ہے اس کی کلاس میں ایک بچی کا سوروپے کا نوٹ گم ہو گیا ،جس پر کلاس انچارج ٹیچر نے تمام بچوں اور بیگز کی تلاشی لی لیکن سو کا نوٹ نہ ملا

    سکول پرنسپل اصغر گبول کو مطلع کیا گیا جس نے کلاس میں سے محمد حسنین اور اس کے ساتھ دیگر دوبچوں کو سکول گراؤنڈ میں بلوا کر انہیں بہیمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ،دوطالب علموں کو مرغا بنا کر محمد حسنین کو الٹا لٹا کر اس کی پشت اور نازک حصے پر صفائی والے برش سے وحشیانہ تشدد کیا

    معصوم بچہ چیختا چلاتا رہا لیکن اس کو کوئی ترس نہیں آیا کہا کہ جب تک چوری تسلیم نہیں کرتے نہیں چھوڑوں گا ۔

    محمد حسنین کے والد عبدالرحمن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ میرے بیٹے پر اتنا تشدد کیا گیا ہے کہ وہ چلنے کے قابل نہیں رہا اس کے ہم جماعت بچے اسے میرے گھر لائے ،میں مستری کا کام کرتا ہوں جب گھر پہنچا تو حقیقت حال پتہ چلی تو اصغر گبول پرنسپل سے رابطہ کیا تو وہ شرمسار ہونے کی بجائے الٹا کہنے لگا کہ جو کرنا ہے کر لو میں بھگت لوں گا

    عبدالرحمن حجانہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دریں اثنا تھانہ صدر علی پور نے مضروب محمد حسنین کے والد کی درخواست پر اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

  • پسند کی شادی کیلئے نوجوان نے اغوا کا ڈرامہ کر کے گھر والوں سے تاوان مانگ لیا

    پسند کی شادی کیلئے نوجوان نے اغوا کا ڈرامہ کر کے گھر والوں سے تاوان مانگ لیا

    پسند کی شادی کے لئے درکار پیسوں کے لئے نوجوان نے خود کو ہی اغوا کر کے گھر والوں سے تاوان مانگ لیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا

    واقعہ پنجاب کے علاقے مٍظفر گڑھ میں پیش آیا،مظفرگڑھ میں پولیس نے خودساختہ مغوی نوجوان کو صوبہ سندھ کے کچے کے علاقے سے تلاش کرلیا،نوجوان کی شناخت محمد احمد کے طور پر ہوئی جس نے خود کے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور اپنے ہی والدین سے تاوان بھی مانگ لیا،

    نوجوان 22 اپریل کو غائب ہوا تھا ، والدین نے گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا، اس دوران نوجوان اپنے والدین کو فون کرتا رہا کہ انکا بیٹا اغوا کر لیا گیا ہے،اور کچے کے علاقے میں ہے، 20 لاکھ تاوان دیا جائے،پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو انکشاف ہوا کہ نوجوان کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ ڈرامہ کر رہا ہے، پولیس نے نوجوان کو رانی پور میں کچے کے علاقے سے گرفتار کر لیا،

    ملزم محمد احمد نےاپنے دوستوں کی مدد سے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھ امحمد احمد اپنے والدین سے بھاری رقم وصول کرنا اور پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، نوجوان اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • علی پور:شادی کاجھانسہ بااثر اوباش کی بی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی،ویڈیو وائرل ،مقدمہ درج

    علی پور:شادی کاجھانسہ بااثر اوباش کی بی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی،ویڈیو وائرل ،مقدمہ درج

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)شادی کاجھانسہ بااثر اوباش کی بی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی،ویڈیو وائرل ،مقدمہ درج

    بااثر نوجوان اپنے ساتھیوں کی مدد سے بی ایس سی کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا، کہا ناں ماننے پر ویڈیو وائرل کردی طالبہ کی مدعیت تھانہ سٹی علی پور نے مقدمہ درج کر لیا

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا علی پور میں شادی کاجھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

    آئی جی پنجاب کا ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیدیا ہے انہوں نے حکم دیا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

    علی پور شہر کے محلہ القادر کالونی کی رہائشی بی ایس سی کی طالبہ ایمان فاطمہ دختر مجاہد حسین تھہیم نے تھانہ سٹی علی پور کو بتایا ہے کہ ایک سال قبل ابوبکر رضا ولد صابر رضا راجپوت سکنہ گوشت مارکیٹ علی پور میرے کالج جاتے ہوئے میرا پیچھا کرتا تھا تعلقات بنانے پر مجبور کرتا اور دوستوں کے ہمراہ بلیک میل کرتارہا

    شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل زناء حرام کرتا رہا اور فحش ویڈیوز بھی بناتا رہا اور دھمکی دیتا کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کردوں گا ،گذشتہ روز اس نے میرے کہا نہ ماننے پر ویڈیو وائرل کردی پولیس تھانہ سٹی علی پور نے ابوبکر رضا اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

  • علی پور : سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کوقتل کرڈالا

    علی پور : سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کوقتل کرڈالا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں شوہر نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی اور 7 بچوں کو قتل کیا جبکہ قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم سجاد فرار ہونے کی کوشش کی، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس تھانہ صدر نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں، ملزم ایک ٹانگ سے معذور اور درزی کا کام کرتا ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ملزم سجاد بے روزگار تھا اور گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز لڑائی جھگڑے میں اضافہ ہوا جس کے بعد ملزم نے بیوی اور بچوں کو قتل کردیا۔

    قتل ہونے والوں میں کوثرمائی زوجہ سجادحسین عمر تقریباََ 35،40 سال،انسہ مائی بعمر7،8سال،کنزا مائی،رمشہ مائی ،مہنازعرف منو مائی،محمدانس عمر 2،3سال،محمدسبحان اور منزہ مائی بعمر6 ماہ شامل ہیں جنہیں بے دردی سے وحشی شخص نےمارڈالا.

    واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی علی پور ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور عصمت عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فرانزک ٹیمیں بھی پہنچ گئیں، تھانہ صدر علی پور پولیس کی طرف سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوہر کے ہاتھوں بیوی سمیت 7 بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی پور مظفرگڑھ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پرانسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    مریم نواز شریف نے 7 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ڈی پی او مظفرگڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی او رڈی پی اومظفرگڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم۔

    پولیس ترجمان کے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث سفاک مجرم کسے رعایت کا مستحق نہیں ،ٹھوس شواہد کے ساتھ مجرم کو عدالت سے سخت سے سزا دلوائیں گے۔

    علی پور کے علاقے مڈ والا درزی کا کام کرنے والے سجاد نامی درندہ صفت شخص نے اپنے بچوں اور بیوی کا قتل کیا۔

    واقعہ کی اطلاع پر پولیس ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کو مار دیا

    سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کو مار دیا

    انتہائی افسوسناک واقعہ ، سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کی جان لے لی

    واقعہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پیش آیا، جہاں سفاک شخص سجاد نے اپنی بیوی سمیت سات بچوں کو قتل کر دیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے قاتل کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا، میاں بیوی میں لڑائی ہوئی تو شوہر نے طیش میں آ کر نہ صرف اپنی بیوی بلکہ اپنے سات بچوں کو بھی جان سےمار دیا،ملزم نے کلہاڑی کے وارسے بیوی بچوں‌کو قتل کیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں،لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کی جائے گی، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری دے دی ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خاتون سمیت سات بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے علی پور مظفرگڑھ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پرانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےسات بچوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ