Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • ہم حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچا سکےگا،مولانا فضل الرحمان

    ہم حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچا سکےگا،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں آپکی نمائندگی ہی نہیں تو پھر بتائیں کہ علمائے کرام کا قصور ہے یا ووٹرز کا؟

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپکو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے آیا ہوں،ہمیں پرانی لکیروں کو مٹانا ہوگا،جن لکیروں پر سفر کیا ان پر آگے کی طرف نہیں جاسکتے،2 باتیں ملک کے اندر چاہئے،ہماری سیاست جاگیردار اور سرمایہ دار کی سیاست نہیں،تم لوگوں کیساتھ سودا کرتے ہو،ہم خدمت خلق کرتے ہیں،جے یو آئی سیاست کی بات کرتی ہے تو یہ وہ سیاست ہے جو رسول پاک اور خلفائے راشدین نے کی،سیاست نام ہے مملکت کے اندر انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے،ہماری طاقت کو نہ للکارا جائے، ہم حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچا سکےگا۔ہماری طاقت کے بارے میں پوچھنا ہے تو فتنے سے پوچھو جو ختم ہو چکا ہے ،

    قبل ازیں جامعہ قاسم العلوم ملتان میں سرپرست جامعہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کے پچاس کلو واٹ سولرسسٹم کا افتتاح کیا،نائب مھتمم جامعہ مفتی عامر محمود صاحب ھمراہ تھے.

    بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھنے والے دو خود کش حملہ آور گرفتار

    مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

  • مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا

    مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا

    مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا،موٹر سائیکل سوار نوجوان کا خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے
    سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار نے ایک خاتون کا حجاب کھینچ کر اتار دیا۔واقعہ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہے۔

    افسوسناک واقعہ مظفرگڑھ تھانہ سول لائن کی حدود گنیش واہ نہر کے کنارے نامعلوم اوباش نوجوان نے خاتون کو اکیلا پا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے مزاحمت کی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا جس پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکش لیاگیا،

    ویڈیو دیکھ کر خاتون کو تلاش کر کے ایس ایچ او تھانہ سول لائن محبوب اللہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس پر مدعی خاتون نے اطمینان کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن محبوب اللہ نے کہا کہ اس اوباش نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کر کے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں بھی خاتون سے نازیباحرکت کی واردات کا ایک اور واقعہ سامنے تھا جس میں ملزم فرار ہوگیا تھا۔
    کراچی میں خاتون سےنازیباحرکت کی واردات کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

  • میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

    میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

    جمشید دستی کا اپنے گھر پر چھاپے کے حوالے سے جذباتی بیان سامنے آیا ہے، جمشید دستی کے اہلخانہ نے مبینہ چھاپے کے بعد کی ویڈیو جاری کردی،پولیس جمشید دستی کے گھر پر کاروائی کے معاملے سے انکاری ہے

    تحریک انصاف کے روپوش رہنماء جمشید دستی کا نامعلوم مقام سے جذباتی انداز میں ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جمشید دستی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے افراد ظفر کالونی میں میرے گھر داخل ہوئے.میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،بچوں کو مارا گیا. میں پچھلے نو ماہ سے انکی زیادتی کا مقابلہ کررہا ہوں،آج یہ انتہا پر آگئے ہیں.میرا صرف یہی گناہ ہے کہ ہم بانی تحریک انصاف کے ساتھی ہیں. ایک کیس تھا جس میں ضمانت کروالی،اب مجھ پر کوئی کیس نہیں. میرا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے،دوستوں کو کہتا ہوں ظلم کیخلاف اکٹھے ہوجاؤ.مجھے گولیاں ماردیں لیکن ان لوگوں کا مقابلہ کرنا چاہتا ہوں.چیف جسٹس صاحب ہماری عزتیں محفوظ نہیں،ہمیں گولی مار دو.

    جمشید دستی ویڈیو بیان میں رونے کیساتھ ساتھ اپنا سر بھی پیٹتے رہے

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جمشید دستی کے گھر کوئی چھاپہ نہیں مارا. جمشید دستی اہلخانہ پر ہونے والے مبینہ تشدد کے حوالے سے درخواست دیں تو کاروائی کی جائیگی.

    مظفر گڑھ کے مقامی صحافی عبداللہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمشید دستی کے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی کئی مہینوں سے اپنی فیملی سمیت روپوش ہے۔ ان کے قریبی رشتہ داروں کا بھی ان سے رابطہ منقطع ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق جمشید دستی صاحب کے دفتر پر چھاپہ پڑا تھا، لیکن ان کے گھر میں اس وقت کوئی بھی موجود نہیں۔ سیاست کے لیے اپنے بچے اور بیوی کو نیلام نہ کریں۔

    کسی حد تک زیادتی ہو رہی ہوگی لیکن اتنی بھی نہیں کہ گھر کی خواتین کو ننگا کیا گیا ہو ،فخر درانی
    صحافی فخر درانی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی حد تک زیادتی ہو رہی ہوگی لیکن اتنی بھی نہیں کہ گھر کی خواتین کو ننگا کیا گیا ہو جیسے جمشید دستی دعویٰ کررہا ہے۔ پی ٹی آئی پراپیگنڈا کی ماہر ہے اور ایک کو ایک سو بنا کر پیش کرتی ہے۔الیکشن سے پہلے زیادہ سے زیادہ ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے اسطرح کے روزانہ کوئی نہ کوئی واقعات بناتے رہیں گے۔ جمشید دستی ہو یا کوئی اور اگر ان کے مفرور ہونے سے جسطرح یہ دعوی کررہے ہیں انکی خواتین کو ننگا کیا گیا ہے کوئی اور ہوتا تو اب تک خود کو قانون کے حوالے کردیتا تاکہ انکی چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی نہ ہو۔ جوں جوں الیکشن قریب آئیں گے یہ اسطرح کے واقعات روز بتائیں گے۔

    سیاست میں خود سے ننگے ہونے کی روایت کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں ہی آیا
    ٹویٹر پر ایک صارف نعمان خان کہتے ہیں کہ جمشید دستی ایک بہت بڑا ڈرامے باز جھوٹا مکار شخص ہے،اس نے ایک نہیں کئی بار الزامات لگائے اپنے حریفوں پر لیکن کبھی ثابت نہیں کر سکا لیکن کیونکہ قانون نے ایکشن نہیں کیا تو اس بار اس نے مزید گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ذمےدار ادارے پر ہی الزام لگا دیا،کیوں بھاگتا پھر رہا ہے؟کورٹ میں پیش کیوں نہیں ہوتا؟ویڈیوز بنا کر پی ٹی آئی اور ان کے سابقہ چیئرمین عوام میں جھوٹا تاثر دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور مظلوم بننے کا ڈھونگ کر رہے ہیں،پی ٹی آئی نے گھٹیا ترین مہم شروع کر رکھی ہے کہ پاکستان کے خلاف ،اس سے قبل پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے جنرل فیصل پر الزام لگایا کہ مجھے مارنے کی کوشش کی
    جب کورٹ میں گئے اور ان سے ثبوت طلب کئے تو کہا کہ فلاں نے مجھے بتایا تھا کورٹ نے پوچھا کون فلاں تو موصوف نے کہا کہ مجھے یاد نہیں،پی ٹی آئی جب سے اقتدار سے باہر نکلی ہے اس نے صرف ایک کام کی مسلسل کوشش کی ہے کہ بس پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہو جائے اور پاکستان عراق لیبیا شام اور یمن کی طرح تباہ و برباد ہو جائے،سیاست میں خود سے ننگے ہونے کی روایت کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں ہی آیا ہے،جبکہ ان کے سابقہ چیئرمین اور ان کے دیگر راہنماؤں نے اپنے ہی عورتوں کو ننگا بھی کیا اور عزتیں بھی تار تار کی ہیں،عوام کو فوج کے خلاف اکسانے کی ان کی تمام تر کوششیں ناکام ہو چکی ہیں،پی ٹی آئی پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیئے،ملک دشمن پی ٹی آئی کو پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں،میری آرمی چیف سے پرزور اپیل ہے کہ ملٹری کورٹس کے زریعے 9 مئی کے تمام نامزد ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے

    جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد برس پڑے، وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج 

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

  • لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    مظفر گڑھ: مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوار باسط سلطان بخاری کی جانب سے حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے امیدوار باسط سلطان بخاری نے اپنے حامیوں سے قرآن پاک پر حلف لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے باسط بخاری کا کہنا تھا کہ حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا،مخالفین ہماری سیاسی قوت کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے تھے سابق چیئرمینوں کی خواہش پر ان سے حلف لیا گیا، حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا۔

    واضح رہے کہ باسط سلطان بخاری نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی انہوں نے این اے 176، این اے 177، پی پی 272 اور 273 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    کاغذات نامزدگی کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیلات جاری

  • 3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد

    3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد

    تھرمل پاور کالونی مظفرگڑھ میں 3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی ہیں

    اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی سارجنٹ اعجاز کی تین بچیاں جن کی عمر 6 تا 11 سال ہے کل شام سے لاپتہ تھیں سامنے پلاٹ میں کھیلنے کے لیے گئی تھیں۔ ان کی لاشیں ساتھ والے خالی کوارٹر سے ملی ہیں پولیس موقع پر شواہد اکٹھے کررہی ہے۔ بچیوں کو گلے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے

    تھرمل کالونی مظفر گڑھ تھرمل پاور سٹیشن کی ملکیت رہائشی کالونی ہے جہاں ملازمین رہائش رکھتے ہیں، باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق اس کالونی کی اپنی سیکورٹی ہوتی ہے، کالونی میں آنے اور جانے والوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ے، کسی غیر متعلقہ بندے کو کالونی میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ملتی، تلہ گنگ کے علاقے ملتان خورد کے رہائشی سیکورٹی سارجنٹ اعجاز کی تین بیٹیاں لاہتہ ہوئیں تو اگلے دن لاشیں ملیں، ٍڈی ایس پی سٹی مظفر گڑھ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا، لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے بچیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا،

    دوسری جانب مبینہ طور پر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچیوں کو انکے قریبی افراد میں سے کسی نے قتل کیا، پولیس جلد قاتلوں تک پہنچ جائے گی، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹے بچیاں غائب رہیں ، چھوٹی سی کالونی ہے، اورتین بچیوں‌کے گلے کاٹ دیئے گئے کسی کو معلوم تک نہیں ہو سکا،بچیاں لاپتہ ہوئی تھیں تو انکو خالی کوارٹر کی طرف تلاش کیوں‌ نہیں کیا گیا؟

    آر پی او کپیٹن (ر) سجاد حسن خان نے تین بچیوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی،آر پی او نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیا اور ڈی پی او کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ھدایت کی،آر پی او نے واقعہ میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ااور آر پی او نے واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا بھی حکم دیا، آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    crime news

    تین معصوم بچیوں کا مظفر گڑھ میں قتل کا سن کا انتہائی صدمے میں ہوں۔حافظ عمار یاسر
    سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کا کہنا ہے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون …..تلہ گنگ کی تین معصوم بچیوں کا مظفر گڑھ میں قتل کا سن کا انتہائی صدمے میں ہوں۔ ظلم و بربریت کی ایسی مثال ملنا مشکل ہے۔ سفاک قاتلوں کا معصوم بچیوں کو قتل کی بھینٹ چڑھانا موجودہ حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ امن و مان کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے۔ لیکن موجودہ حکومت پولیس سے امن و امان بحال کروانے کے بجائے اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کےلیے استعمال کررہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف سفاک اور قاتل درندے کھلے عام وحشت برپاکررہے ہیں۔ میں مقتول بچیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہو۔ ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالی تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور بچیوں کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
    اَللّھُم لَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا یَخَافُکَ فِینَا وَلَا يَرْحَمُنَا۔
    اے اللہ ہم پر کسی ایسے شخص کو مسلط نہ کر جو ہمارے حق میں آپ سے نہ ڈرے اور ہم پر رحم نہ کرے۔

  • مظفرگڑھ:ملزمان نےنوجوان کی ناک کاٹ دی

    مظفرگڑھ:ملزمان نےنوجوان کی ناک کاٹ دی

    مظفرگڑھ:نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی ،اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں 5 ملزمان نے ایک نوجوان کی ناک کاٹ ڈالی۔پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹ دی۔

    مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے گاؤں خیرپور سادات میں خاتون سے ناجائز تعلقات کے شبہے میں نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرنے، اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے اور پھر اس کی ناک کاٹنے میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔25 سالہ آصف مگسی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے علی پور تحصیل کے گاؤں گبر آرائیں سے اغوا کیا اور شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ شخص کی جانب سے علی پور پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق 5 ملزمان فلک شیر، یوسف، عبدالستار، کلیم اللہ اور عبدالعزیز نے اسے بندوق کے زور پر اغوا کیا اور گبر آرائیں کے علاقے میں لے گئے جہاں انہوں نے تشدد کیا اور پھر چاقو سے ناک کاٹ دی متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ آصف مگسی کے ان کی رشتہ دار خاتون سے تعلقات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ناک کاٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، شبہ ہے ملزمان نے بہن سے دوستی کے الزام میں نوجوان پر تشدد کیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ تھانہ خیرپور سادات پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے مختلف واقعات بھی رونما ہوچکے جب کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے غیرت کے نام پر قتل کو غیر اسلامی اور ملکی قوانین کے خلاف قرار دے چکی ہے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ ریمارکس بھی سامنے آئے تھے کہ غیرت کے نام پر قتل کبھی بھی قابل احترام عمل نہیں تھا، اس طرح کے قتل کو غیرت کے نام پر قتل کا درجہ نہیں دیا جانا چاہیے۔

  • کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    کوٹ ادو:کوٹ ادو میں ڈکیتی کےدوران3بچوں کے قاتل ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔24 اکتوبرکوکوٹ ادو میں سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 3 لڑکوں کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے واقعے میں ملوث مجید کھنڈ اور صادق درکھان نامی 2 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز وسطی پنجاب سے حراست میں لیا تھا۔

    پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق گرفتار دونوں ڈاکوؤں کو اسلحے کی برآمدگی کے لیے احسان پور لے جایا جارہا تھا کہ سندیلہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کے 5 مسلح ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں موجود دونوں گرفتار ڈاکو مارے گئے۔

    واقعے کے بعد حملہ آور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ،پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 3 بچوں کو قتل کرنے والے تیسرے ڈاکو کاشف رند کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • جتوئی:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے  12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر کے جلوسوں و محافل میلاد و نعت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

    جتوئی:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر کے جلوسوں و محافل میلاد و نعت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

    باغی ٹی وی :جتوئی( نذیر شجراء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی سربراہی میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر کے جلوسوں و محافل میلاد و نعت کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،

    تفصیل کے مطابق 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے راستوں گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مظفر گڑھ پولیس کی جانب سے بہترین انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر پولیس کے 1138 افسران و جوانوں کوتعینات کیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کے مطابق مظفرگڑھ پولیس12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کے لیے شہرکے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ 12 ربیع الاول کے روز جلوسوں کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر پولیس کے 1138 افسران و جوان موجودرہیں گے۔ مظفرگڑھ پولیس کے 07 سینئر افسران سمیت 173اپر سب آرڈینیٹ، 110 ہیڈ کانسٹیبل، 850 کانسٹیبل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جبکہ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور ڈولفن فورس جلوسوں کے روٹس پر موثر گشت یقینی بناتے ہوئے شر پسند عناصر سے نبرد آزما ہونے کی لئے تیار ہیں۔ جبکہ ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کیئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جلوس کے روٹس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، جلوس کے روٹس پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
    مظفر گڑھ پولیس 12ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال کی بروقت اطلاع پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا مرکزی کنٹرول روم کے درج زیل نمبرز 0669200339، 0669200340, 0669200321 پر دیں۔ 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کے پر امن انعقاد کے لیئے ممبران امن کمیٹی، تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور انجمن تاجران بھی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

  • جتوئی:پولیس کی کارروائی ، ایک ہفتہ کے دوران 30 کلو سےزائدافیون،81کلو سے زائد چرس اور 162 مقدمات درج

    جتوئی:پولیس کی کارروائی ، ایک ہفتہ کے دوران 30 کلو سےزائدافیون،81کلو سے زائد چرس اور 162 مقدمات درج

    باغی ٹی وی : جتوئی (نذیرشجرا) تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساوتھ پنجاب کی کمپین پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات و آئس کے سمگلروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا۔ جبکہ دیگر اضلاع سے منسلک داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں کروڑوں روپے مالیت کی آئس420گرام، ہیروئن1240گرام، چرس81کلو330گرام، افیون30کلو 470گرام،شراب 5638لٹراور2135 لٹر لہن اور21 چالو بھٹیاں پکڑی گئی جبکہ کل 158مقدمات درج کر کے منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے 162 منشیات فروشوں اور طلباء و نوجوانوں کو آئس فراہم کرنے والے ڈیلروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کی ہدایت پر جاری کمپین میں عوام بہت معاون ثابت ہوئی ہے۔پبلک کی نشاندہی پر ہی مظفرگڑھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اتنے کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آئندہ بھی عوام الناس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • جتوئی : ایک دوسرے  پر بیٹیوں کے قتل کیے جانےکے الزامات، پولیس چکراگئی

    جتوئی : ایک دوسرے پر بیٹیوں کے قتل کیے جانےکے الزامات، پولیس چکراگئی

    باغی ٹی وی : جتوئی ( نذیر احمد نامہ نگار) ایک دوسرے پر بیٹیوں کے قتل کیے جانے کے کے الزامات، پولیس چکراگئی
    میرہزارخان بیٹ دریائی میں مقتولہ رخسانہ کوثرکے قتل کے بعد اسی گھرکی بہو نسیم بی بی بھی لاپتہ اغواکرنے کے بعد قتل کیے جانے کا شبہ دونوں خاندان آمنے سامنے آگے ایک دوسرے پر بیٹیوں کے قتل کیے جانے کے کے الزامات خاوندکی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج پولیس نے تفتیش شروع کردی قتل ھونیوالی رخسانہ کوثرہے یانسیم بی بی پولیس کے لیے معمہ بن گی،

    اس سے قبل ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع مظفرگڑھ ، تحصیل جتوئی تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں سترہ سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آر پی او نے واقعہ کی تفتیش کے لیے فوری طور پر سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔آر پی او نے ڈی پی اومظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام پہلووں سے تفتیش کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔آر پی او نے مزید ہدایات جاری کیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے