ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان)
نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہاں اپوزیشن جماعت ٹاس جیت کرحکومت مخالف تحریک کی بیٹنگ کا آغاز کر چکی ہے۔وہی حکومت کے نوجوان باؤلر ضلعی صدر پی ٹی آئی و کوآرڈینیٹر وزیر داخلہ پیر سرور شاہ نے اپنی تباہ کن بولنگ کا آغاز کر دیا۔اپنےپہلے ہی سپیل میں نوجوان باؤلر نےحریف جماعت کے تین بیسٹ مین کو آؤٹ کر کے آپنے ڈگ آؤٹ کا حصہ بنا لیا۔پی ٹی آئی کے ڈگ آؤٹ کا حصہ بننے والوں میں
منڈی فیض آباد سے ریاض بھٹہ،حاجی اشرف قاضیاور مغلاں والا سے محمد اکمل شامل ہیں۔
اس موقع پر حکمران جماعت کی نمائندگی کرنے والوں میں پیر قیصر شاہ(چیرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی ننکانہ)،رائے فیصل محمود کھرل(صدرآئی ایس ایف ضلع ننکانہ),لیاقت سندھواور رائے عمر حیات تھے۔
Category: ننکانہ

ضلعی صدر پی ٹی آئی و کوآرڈینیٹر وزیر داخلہ پیر سرور شاہ کی تباہ کن بولنگ جاری

ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے ڈی پی او آفس کے تمام ہیڈ آف برانچز سے میٹنگ
ننکانہ صاحب: (نمائندہ باغی ٹی)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے ڈی پی او آفس کے تمام ہیڈ آف برانچز سے میٹنگ کی۔ آفیشل ریکارڈ کی بابت کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ریکارڈ کی تکمیل کے احکامات جاری کیے اور دفتری ضابطہ کار کے متعلق ہدایات جاری کیں۔
دارارقم سکول ننکانہ میں حفظ القرآن کی پروقار تقریب کا انعقاد۔
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی سکول دارارقم ننکانہ میں حافظ سعودان کے قرآن مکمل ہونے پر ختم القرآن کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروکار تقریب کے مہمانان ذی وقار محترم جناب ریجینل ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ،حافظ ڈاکٹر ساجد اقبال اور پروفیسرمحمد عبدالسلام طیب(سعودان والد)تھے۔
پروفیسرمحمد عبدالسلام طیب صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس مبارک دن کے موقع پرجملہ اساتذہ اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب کا اختتام حافظ ڈاکٹر ساجد اقبال صاحب کی دعاسے ہواجس میں انہوں نے ادارہ ہذا،اساتذہ،والدین اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
تھانہ سیدوالہ پولیس کی کاروائی
ننکانہ صاحب:( نمائندہ باغی ٹی عبدالرحمان یوسف)
تھانہ سیدوالہ پولیس کی ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کے خلاف کاروائی۔ ملزمان مظہر اور منظور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل اور گولیاں برآمد،مقدمات درج۔ ترجمان ننکانہ پولیس.
کوآرڈینیٹر NA-118پیر سرور احمد شاہ،مہر شاہد منظور گل نے اپنا وعدہ سچ کر دیا
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع ننکانہ کوآرڈینیٹرNA-118پیرسرواحمدشاہ نے اپنے حلقہ منڈی فیض آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر پیر سرور شاہ کے ہمراہ سابقہ ایم این اے مہر شاہد منظور گل،سابقہ ایم پی اے رائے اسلم خان کھرل،مہر طاہر منظور گل اور نوجوان کے دلوں کی دھڑکن مہر سہیل منظور گل موجود تھے۔پیر سرور شاہ نے قصبہ کوٹ حیات آباد اور گنیش پور میں عوام سے کیے وعدے(گیس کا افتتاح کر کے اپنا وعدہ وفا کر دیا۔
اپنی گفتگو میں تمام سیاسی لیڈران نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد
ننکانہ صاحب: (نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان)
ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد خان نے ڈینگی کے سلسلہ میں تشکیل کردہ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد۔ ضلع بھر کو ڈینگی فری بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ۔
گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان)
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو نکیل ڈالنے کے لیے خود میدان میں آ گئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا امجد علی کے ہمراہ ننکانہ سٹی میں ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور مہنگی اشیائے خوردونوش کی فروخت کرنے والوں کی 05 دوکانیں سیل،متعدد کو بھاری جرمانے بھی عائد.
ترجمان ضلعی حکومت ننکانہ
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیرصدارت ضلعی پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی)
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیرصدارت ضلعی پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس،
اجلاس میں ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضلع بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کرنے کا حکم جاری کر دیا،اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے،ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ:
ننکانہ کی تاریخ کی اب تک ہونے والی سب سے بڑی واردات
ننکانہ صاحب: (نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
شاہ کوٹ: تھانہ سٹی شاہ کوٹ کے علاقے عبداللہ گارڈن میں ایک ساتھ تین گھروں میں ڈکیتی کی واردات. ڈاکو شہر کی معروف سیاسی شخصیت نعیم بندیشہ اور ان کے بھائیوں کے گھروں سے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے لے اڑے۔ ڈاکوؤں نے دو گھنٹے تک، تینوں گھروں کے افراد کو یرغمال بنا رکھا۔
شہر کی تاریخ میں یہ اپنی طرز کی اب تک ہونے والی سب سے بڑی واردات ہے. پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
واربرٹن۔ پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں۔ شراب فروش شہزاد رنگے ہاتھوں گرفتار ، ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔ مزید کاروائی کے دوران منشیات فروش زبیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔
تھانہ واربرٹن پولیس نے مزید کاروائی کے دوران ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ ملزم علی شیر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں اور ملزم ارشد کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔









