Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ،کمشنر ساہیوال کا نگہبان رمضان کارڈ سنٹر کا دورہ

    اوکاڑہ،کمشنر ساہیوال کا نگہبان رمضان کارڈ سنٹر کا دورہ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے نگہبان رمضان کارڈ سنٹر کا دورہ کر کے کارڈز کی ایکٹیویشن اور مستحق افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے نگہبان رمضان دسترخوان اور رمضان بازار کے انتظامات، اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کا معائنہ کیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں افطار دسترخوان پر صفائی اور معیاری کھانوں کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نگہبان رمضان کارڈ مستحق خاندانوں کی فلاح کے لیے اہم اقدام ہے اور کارڈز کی تقسیم جلد مکمل کی جائے جبکہ رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے.

  • اوکاڑہ، مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلیے ضلعی انتظامیہ اور گراں فروش عناصر آمنے سامنے

    اوکاڑہ، مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلیے ضلعی انتظامیہ اور گراں فروش عناصر آمنے سامنے

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور گراں فروش عناصر آمنے سامنے آ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی ریلیف مشن کے تحت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں خصوصی چیکنگ مہم شروع کی گئی، جس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 4679 انسپکشنز کی گئیں جن میں متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے، سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے پر 8 مقدمات درج کروائے گئے۔ اس کے علاوہ 22 گرانفروش دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 14 دکانیں سیل کر دی گئیں۔
    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو مجموعی طور پر 11 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور گراں فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
    انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تمام دکاندار اپنی دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر فروخت کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
    دوسری جانب شہری حلقوں نے انتظامیہ کی کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے ہول سیلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے اصل ذمہ دار عناصر کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ میں مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ گرانفروشی کی شکایات متعلقہ حکام کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

  • گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ کی23 ویں تقریب حلف برداری

    گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ کی23 ویں تقریب حلف برداری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ کی23 تقریب حلف برداری کی تقریب نجی مارکی گیمبر میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی پیر احسان الحق ادریس سابقہ چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال اور صدر اوکاڑہ پریس کلب شیخ شہباز شاہین تھے جنہوں نے گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ کے عہدیداران اور عوامی میڈیا کونسل کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا .

    تقریب میں دیگر مہمانوں میں بابر صدیقی انچارج سینٹر نیوز ساہیوال اوکاڑہ پریس کلب اوکاڑہ کے صدر شیخ شہباز شاہین عوامی میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی صدر محمد آصف کھوکھر ڈائریکٹر الائیڈ سکول سسٹم گیمبر کیمپس چودھری غلام صابر تابش سیاسی سماجی رہنما سردار خالد محمود ڈوگر سماجی رہنما ڈاکٹر محمد تسلیم شہباز ڈائریکٹر ایپکس گروپ آف کالج گیمبر کیمپس پروفیسر راجہ جہانگیر جنجوعہ پی ایچ ڈی سینیئر جرنلسٹ کالم نگار ساجد آمین کمیانہ محمد شعیب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مہر نذر حسین سپرا شاہد محمود عاصی جنرل سیکرٹری سٹیڈیم مارکیٹ کینٹ محمد ذاہد چودھری صدر سٹیڈیم مارکیٹ کینٹ محمد آصف جمیل نائب صدر سٹیڈیم مارکیٹ کینٹ سیاسی و سماجی رہنما رائے عزت علی کھرل پروفیسر آئی ٹی اپیکس کالج گیمبر کیمپس راجہ شہروز جنجوعہ سیاسی سماجی شخصیت پیر شوکت علی شاہ ڈاکٹر جہانگیر کمبوہ سیاسی رہنما راناامدا حسین چودھری سرور وڑائچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چودھری عثمان جاوید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چودھری ظہیر احمد اونر پاکستان ہارڈویئر سٹور گیمبر کینٹ سینیئر جرنلسٹ رائے عرفان احمد کھرل سینیئر ممبر گیمبر پریس کلب چودھری محمد اسلم جٹ چودھری محمد سلیم میاں محمد شکیل رانا ظفر اقبال و دیگر مہمان شامل تھے جنہوں نے گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور تقریب کو رونق بخشی تقریب تقریب میں آنے والے مہمانوں کو شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے آخر میں تمام تمام آنے والے مہمانوں کا صدر گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ خالد شاہین فریدی چیئرمین رانا عبدالستار نقیبی جنرل سیکرٹری مہر خالد فرید وائس چیئرمین ڈاکٹر رائے آصف محمود کھرل ایڈووکیٹ سیکرٹری فنانس میاں کاشف شھزاد سینیئر نائب صدر قمر شھزاد بلوچ سیکرٹری انفارمیشن معین نمعان جوائنٹ سیکرٹری راؤ محمد اویس نے دل سے شکریہ ادا کیا

  • اوکاڑہ،دھی رانی پروگرام،اجتماعی شادیوں کی چوتھی تقریب،90 بیٹیوں کی شادی

    اوکاڑہ،دھی رانی پروگرام،اجتماعی شادیوں کی چوتھی تقریب،90 بیٹیوں کی شادی

    اوکاڑہ( نامہ نگار ملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی چوتھی پر وقار تقریب، ضلع اوکاڑہ کی 90 بیٹیوں کے شرعی فریضہ کی ادائیگی کر دی گئی،

    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چوہدری غلام رضا ربیرہ، شگفتہ فیصل، لیگی رہنما راؤ محمد اجمل، اے ڈی سی ایف اینڈ پی چوہدری عبدالجبار گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خاں سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کو 2 لاکھ روپے سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز بھی دیے گئے، صوبائی وزیر نے متوسط گھرانے کی بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں ودا کیا، اجتماعی شادیوں کی پر مسرت تقریب میں سٹیج پر روایتی بھنگڑے کی پرفارمنس پیش کی گئی،

    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام سوشل سیکٹر کا جامع پروگرام ہے، یہ پروگرام پنجاب کے متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کی عزت اور تحفظ کا ضامن بن چکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا عزم کام اور صرف کام ہے، اوکاڑا کی بیٹیوں کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی فلاح کا ایک اور وعدہ وفا کر دیا، متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کی شادیوں کے طریقہ کار کو بغیر سفارش میرٹ پر سرانجام دیا جا رہا ہے، سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ بیٹیوں کے والدین کو شادیوں کے لیے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کی مکمل ذمہ داری اٹھائی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست فلاح عامہ کے اقدامات سے ہی فرائض سر انجام دیتی ہے، اس موقع پر نو بیاہتا جوڑوں اور ان کے اہل خانہ نے اجتماعی شادیوں کی انجام دہی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

  • اوکاڑہ 22 فور ایل تا 31 فور ایل روڈ کی خستہ حالی پر عوامی تشویش

    اوکاڑہ 22 فور ایل تا 31 فور ایل روڈ کی خستہ حالی پر عوامی تشویش

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ کے نواحی دیہات 22 فور ایل سے 31 فور ایل کوڑی تک جانے والی مرکزی سڑک گزشتہ تقریباً 25 سالوں سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے، بڑے بڑے گڑھے حادثات کا سبب بن رہے ہیں

    اس روڈ سے روزانہ سینکڑوں افراد، طلبہ، کسان اور مریض اوکاڑہ، ساہیوال،پاکپتن اور دوسرے شہروں میں آتے جاتے ہیں، مگر سڑک کی خستہ حالی کے باعث سفر نہ صرف دشوار بلکہ خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ کسانوں کو اپنی زرعی اجناس منڈی تک پہنچانے میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ ایمبولینس اور سکول وینوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    مقامی سماجی و صحافتی شخصیت ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کو مسلسل نظر انداز کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا عمل صرف شہروں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ دیہاتوں کو بھی اوکاڑہ کی سیاست، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات میں برابر کا حصہ دیا جائے۔انہوں نے حلقہ پی پی 190 کے صوبائی نمائندے اور حلقہ این اے 136 کے قومی اسمبلی کے رکن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 22 فور ایل تا 31 فور ایل روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں اور اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
    ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے مزید کہا کہ دیہی عوام بھی اسی حلقے کا حصہ ہیں اور انہیں بھی وہی سہولیات ملنی چاہئیں جو شہری علاقوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ اگر دیہاتوں کی سڑکیں، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل حل نہ کیے گئے تو ترقی کا عمل ادھورا ہی رہے گا۔آخر میں انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری عملی اقدامات کریں تاکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات کا ازالہ ہو اور دیہی علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا سکے۔

  • اوکاڑہ،ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

    اوکاڑہ،ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

    اوکاڑہ ( نامہ نگار ملک ظفر )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا .اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین، انتظامی و پولیس حکام، انجمن تاجران، امن کمیٹی اراکین اور علمائے کرام نے شرکت کی.

    رمضان المبارک میں رمضان بازاروں اور دسترخوانوں کے قیام، امن عامہ اور رواداری پر تبادلہ خیال تحصیل اوکاڑہ میں سہولت بازار جبکہ تحصیل دیپالپور میں اپنی مدد آپ کے تحت رمضان بازار لگائے جائیں گے، تاجران رمضان المبارک میں عوام کوخصوصی ریلیف فراہم کریں، مخیر حضرات کے تعاون سے 6 ہسپتالوں میں رمضان دسترخوان قائم کیے جائیں گے احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور امن کے قیام کے لیے علماء و امن کمیٹی کا مکمل تعاون جاری رکھنے کا عزم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ، مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل اجلاس میں شہدائے اسلام آباد کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

  • اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر  کا  سہولت بازار اور نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ

    اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر کا سہولت بازار اور نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا رمضان المبارک کے سلسلہ میں سہولت بازار اور نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل، بنک آف پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے،

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سہولت بازار میں اشیائے خورونوش کی دکانوں کا جائزہ لیا، حکومتی ہدایات کے مطابق ماہ صیام میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے اور ریٹ لسٹیں دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایات بھی دیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور سینٹر میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں،

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مستحقین میں جلد از جلد کارڈز کی تقسیم کے لیے تمام تر انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں، رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے جس کے تحت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سہولت بازار میں عوامی ریلیف کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، رمضان المبارک کے موقع پر سہولت بازار میں اشیائے خورونوش میں وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقدار اور معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر معدنیات  سے ملاقات

    آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر معدنیات سے ملاقات

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) یونین کونسل پیر بخش شرقی سے تعلق رکھنے والے آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے معززین کے وفد نے پنجاب اسمبلی میں وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    وفد کی قیادت ملک غلام شبیر بھوہڑ نے کی ۔وفد نے بالخصوص اڈا چراغ شاہ سے ریخ باغ والا تا شاہ والی پل تک گزشتہ 30 سالوں سے خستہ حال روڑ کی تعمیر کی منظوری پر وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئیں گیں اور مقامی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
    سردار شیر علی خان گورچانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ علاقائی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان شاء اللہ وہ اس اہم سڑک کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
    ملاقات میں آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک غلام شبیر بھوہڑ ، ملک عمر فاروق بھوہڑ ،ملک حاجی عبد المجید بھوہڑ اور ملک حبیب اللہ بھوہڑ شریک تھے۔ وفد نے سردار شیر علی خان گورچانی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور گورچانی گروپ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    وفد نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے سردار شیر علی خان گورچانی کی قیادت قابل تحسین ہے اور عوام ان کے ترقیاتی ویژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ال پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک غلام شبیر بھوہڑ نے سردار شیر علی گورچانی کا شکریہ ادا کیا ۔ملک عمر فاروق بھوہڑ نے صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

  • جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے کی اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت

    جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے کی اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر):جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    اپنے مذمتی بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تنظیم نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر مضبوط اور مستقل پالیسیوں کی ضرورت ہے، جبکہ سکیورٹی اداروں کو مزید وسائل اور اختیارات فراہم کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔

    تنظیم نے میڈیا برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ ذمہ دارانہ اور محتاط رپورٹنگ کے ذریعے دہشت گرد عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اور قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے۔

    آخر میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

  • رینالہ خورد: سیل شدہ دکان ،ڈی سیل کرنے پر ایک شہری کے خلاف کارروائی، دیگرمحفوظ

    رینالہ خورد: سیل شدہ دکان ،ڈی سیل کرنے پر ایک شہری کے خلاف کارروائی، دیگرمحفوظ

    رینالہ خورد (نامہ نگار) موبائل مارکیٹ میں سیل شدہ دکان استعمال کرنے پر ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ دوکاندار نے میونسپل کمیٹی کے انفورسمنٹ انسپکڑ کاشف شریف کی جانب سے دوہرا معیار اپنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، تقریباً ایک سال قبل پرانی سبزی منڈی رینالہ خورد کی اراضی پر دوکانات تعمیر کی گئیں اور ان کی نیلامی کی گئی۔ چند ماہ بعد زائد کرایہ کی عدم ادائیگی پر ان دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، متعدد دوکانداروں نے مبینہ طور پر سیل شدہ دوکانیں خود ہی ڈی سیل کرکے استعمال شروع کر دیا، مگر خلاف ورزی کرنے والے دیگر دوکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے، صرف ایک دوکاندار، سابق فوجی محمد اکرم، کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    محمد اکرم نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں یکساں اور شفاف کارروائی کی جائے تاکہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔