Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ، ضلع بھر میں جشن میلاد النبی  منانے کے  انتظامات مکمل

    اوکاڑہ، ضلع بھر میں جشن میلاد النبی منانے کے انتظامات مکمل

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایات پر ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت، احترام اور شاندار انداز میں منانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل، اس سلسلہ میں ضلع بھر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر ایمان افروز فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جبکہ تمام سرکاری عمارات پر پرکشش لائٹنگ کے ذریعے فضاؤں کو منور کر دیا گیا ہے۔ 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر نکلنے والے جلوسوں اور مذہبی تقاریب کے احاطے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام ضروری سہولیات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جلوس کے روٹس پر عشاقِ رسول ﷺ کے لیے پینے کے صاف پانی کی سبیلیں قائم کی گئی ہیں جبکہ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ اس کے علاوہ جلوس کے تمام راستوں کی صفائی ستھرائی، پیچ ورک اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو حتمی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ عاشقانِ رسول ﷺ کی سہولت اور تعظیم کے لیے 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے تمام روٹس پر پینے کے صاف پانی کی سبیلیں، ہیلتھ ڈیسک اور ریسکیو کا عملہ مکمل طور پر متحرک رہے گا۔ محمد اکرام ملک نے کہا کہ آمدِ مصطفیٰ ﷺ کا موقع ہم سے اخوت اور باہمی احترام کا تقاضا کرتا ہے۔ تمام شہری اور آرگنائزرز انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ تمام دینی تقاریب و جلوس پرامن ماحول میں مکمل ہوں۔

    اوکاڑہ(بیورو چیف ملک ظفر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر میاں ندیم ارشد کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی انتظامات بارے اجلاس، اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ریسکیو 1122، واسا، فوڈ اتھارٹی، ٹریفک پولیس سمیت میونسپل کمیٹیوں کے افسران نے شرکت کی اور اس سلسلہ میں تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر میاں ندیم ارشد نے تمام متعلقہ محکموں کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے کنٹیجنسی پلان تیار کرنے اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں اور محافل میلاد میں شرکت کرنے والے افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں انتظامات بروقت مکمل کریں۔ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ ریسکیو 1122، کلینک آن ویل، سول ڈیفنس سمیت دیگر تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سبیلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ یقینی بنائے۔ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سرکاری عمارات کو خوبصورتی سے سجانے، لائٹنگ اور شہر بھر میں چراغاں کے انتظامات کیے جائیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر سجاوٹی گیٹ نصب کیے جائیں اور پارکوں میں لائٹنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا جائے اور کسی بھی قسم کی اختلافی پوسٹ نشر نہ کی جائے۔ میاں ندیم ارشد نے کہا کہ ضلع بھر کے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ جامع ٹریفک پلان کے تحت اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اپنا موثر کردار ادا کرے۔

    جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد، اوکاڑہ میں ستھرا پنجاب کا خصوصی صفائی آپریشن جاری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے ساتھ ہی اوکاڑہ میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ چوہدری عبدالجبار گجر کی مشترکہ ہدایات پر شہر اور تحصیل بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں خصوصی صفائی آپریشن ڈسٹرکٹ مینیجر علی رضا کی زیرِ قیادت جبکہ سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان ظفر کی زیرِ نگرانی جاری ہے اس سلسلے میں مساجد، جلوس کے روٹس، چوک چوراہوں، شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیموں کی جانب سے مساجد اور ان کے اطراف خصوصی صفائی و دھلائی، مینول سویپنگ، مکینیکل سویپنگ اور مکینیکل واشنگ کا عمل جاری ہے جبکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے روٹس پر صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے عوامی رش والی جگہوں، سبیلوں اور مساجد کے اطراف اضافی ویسٹ بنز اور ویسٹ کنٹینرز رکھے گئے ہیں جبکہ ویسٹ کلیکشن گاڑیوں کے ذریعے کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ جلوس کے روٹس اور عوامی مقامات پر صفائی کا معیار برقرار رہے خصوصی صفائی آپریشن کے دوران ڈرینز اور نالیوں کی صفائی سمیت دیگر ضروری امور بھی انجام دیے جا رہے ہیں جلوس کے دوران اور بعد ازاں صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں موجود رہیں گی تاکہ کچرے کی فوری کلیکشن اور زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے ستھرا پنجاب ایجنسی اور سارکو کے افسران مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے حکام کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور پُرفضا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں شہری بھی صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کچرا سڑکوں یا گلیوں میں پھینکنے کی بجائے مقررہ ویسٹ بنز اور کنٹینرز میں ڈالیں

  • اوکاڑہ: نئے تعینات ہونے والے سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان نے چارج سنبھال لیا

    اوکاڑہ: نئے تعینات ہونے والے سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان نے چارج سنبھال لیا

    اوکاڑہ ( نامہ نگار ملک ظفر) نئے تعینات ہونے والے ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل اوکاڑہ کے (سارکو) پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے دفتری امور کے ساتھ ساتھ تحصیل اوکاڑہ میں جاری صفائی آپریشن اور فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا

    محمد رضوان نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا فیلڈ میں صفائی ٹیموں کی کارکردگی، صفائی آپریشن، شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام فیلڈ ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گی اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل اوکاڑہ کے افسران و عملہ نے نئے سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • اوکاڑہ، شہر بھر میں صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری

    اوکاڑہ، شہر بھر میں صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری عبدالجبار گجر کی مشترکہ ہدایات پر تعطیل کے روز بھی شہر بھر میں صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا سارکو انتظامیہ کے افسران اور صفائی ٹیمیں چھٹی کے باوجود فیلڈ میں متحرک رہیں اور مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے امور کی نگرانی اور عملی اقدامات جاری رکھے صفائی ٹیموں نے شہر کی اہم شاہراہوں، گلیوں، بازاروں، تجارتی مراکز اور دیگر مقامات پر صفائی کا عمل جاری رکھا، جبکہ سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے سارکو افسران نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور فیلڈ ٹیموں کو صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات دیں۔

  • بہاولنگر میں استحکامِ پاکستان کانفرنس، عوام کی بھرپور شرکت

    بہاولنگر میں استحکامِ پاکستان کانفرنس، عوام کی بھرپور شرکت

    بہاولنگر:مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام عوام بچاؤ تحریک کے سلسلہ میں سٹی چوک بہاولنگر میں استحکامِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران شرکاء میں بھرپور جوش و جذبہ اور حب الوطنی کا اظہار دیکھنے میں آیا۔

    کانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری حافظ امیر حمزہ رافع نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ڈویژن بہاولپور عبدالغفار بہاولپوری، مولانا علامہ ناصر مدنی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور پاکستان کے استحکام، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کانفرنس کے خصوصی انتظامات پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری سعید عامر کی نگرانی میں کیے گئے۔ شرکاء نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور مضبوط مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے قومی اتحاد، باہمی بھائی چارے اور اجتماعی شعور کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے لیے ہر سطح پر مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ،ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

    اوکاڑہ،ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی چوری غلام رضا ربیرہ اور چودری جاوید علاؤالدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کو پی ڈی پی پروگرام، مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ممکنہ سیلاب س نمٹنے کے لیے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ ایم پی اے میاں محمد منیر نے کہا کہ پی ڈی پی پروگرام علاقائی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ کوالٹی مٹیریل سے دیرپا منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ میاں محمد منیر نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب ٹیمیں تواتر سے کام جاری رکھیں۔ مون سون سیزن کے اختتام تک ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی تیاریاں مکمل رکھی جائیں اور تمام محکمے فلاح عامہ کے اقدامات میں عوامی نمائندوں سے کووارڈینیشن کو فروغ دیں۔

  • اوکاڑہ،سرکاری سکولوں میں جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات

    اوکاڑہ،سرکاری سکولوں میں جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات ، اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ ایلیمنٹری و پرائمری سکولوں میں رنگارنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ، طلباء، والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ننھے طلباء و طالبات نے قومی لباس زیبِ تن کر کے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے اور تحریکِ پاکستان کی اہمیت پر پرجوش تقاریر کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ 14 اگست ہمارا قومی دن ہے اور اسے شایانِ شان طریقے سے منانا ہماری ملی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی محض ایک تہوار نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ ہمارے بچوں کا یہ جوش و جذبہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہاتھوں میں ہے۔ ضلع اوکاڑہ کے تمام سکولوں میں 14 اگست کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

  • اوکاڑہ ،یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلع بھر میں ریلیاں

    اوکاڑہ ،یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلع بھر میں ریلیاں

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس میں پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد کرام ملک نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس کے بعد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کی۔ ریلی میں لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، صدر بار فاروق اشرف، ضلعی انتظامیہ، دیگر محکموں کے افسران، تاجران، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سیاہ دن ہے۔ گزشتہ سات سالوں سے بھارت نے کشمیریوں کے انسانی بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا ظالمانہ اقدام بھارتی اقدام کشمیریوں کی شناخت پر حملہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیریوں کے غصب شدہ حقوق کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں اور ریلیوں کے زریعے کشمیر سے بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے آواز بلند کی جا رہی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ بھارتی مظالم کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔ نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیاب ہوگی اور شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا۔ جلد کشمیر میں آزادی کا نیا سورج طلوع ہوگا۔

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں محکمہ ایجوکیشن، انڈسٹریز اور سرکاری کالجز میں تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد، تقاریب میں بھارتی غیرقانونی اور غاصبانہ اقدامات کی پرزور مذمت کی گئی اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلہ میں محکمہ ایجوکیشن، محکمہ انڈسٹریز اور ضلع کے تمام سرکاری کالجز میں خصوصی تقاریب، سیمینارز اور یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی زیر قیادت آفس سے کشادہ یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں ایجوکیشن افسران اور اساتذہ نے شرکت کی۔ سی سی او ایجوکیشن نے کہا کہ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے غاصبانہ تسلط کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خاص حیثیت کو ختم کیا۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی کے زیر آفس انکے آفس میں خصوصی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں پائیدار امن اور معاشی استحکام ممکن نہیں۔ بھارتی مظالم مقبوضہ وادی کے عوام کے جذبہ حریت کو سلب نہیں کر سکتے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رائے محمد ناصر کی زیر نگرانی بوائز و گرلز کالجز میں استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقاریب میں طلبہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا اور ملی نغمے پیش کیے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے غاصبانہ قبضے کو طویل عرصہ ہو چکا ہے، لیکن اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔

  • یومِ شہداء پولیس، اوکاڑہ پولیس کے زیرِ اہتمام جناح پارک کے سامنے شمعیں روشن

    یومِ شہداء پولیس، اوکاڑہ پولیس کے زیرِ اہتمام جناح پارک کے سامنے شمعیں روشن

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) یومِ شہداء پولیس کے موقع پر اوکاڑہ پولیس کے زیرِ اہتمام جناح پارک کے سامنے "شمعیں روشن” کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اوکاڑہ پولیس کے 42 شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

    تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ملک محمد اکرام نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر شہداء کے بچوں نے بھی اپنے عظیم والدین کی یاد میں شمعیں روشن کیں، جس سے تقریب کا ماحول انتہائی جذباتی اور پُروقار بن گیا۔

    تقریب میں عوام الناس، تاجر برادری، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، پولیس افسران و اہلکاروں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے امن، سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    ڈی پی او نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء اپنے لہو سے قوم کی تاریخ رقم کرتے ہیں اور ان کی بے مثال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

    تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی، امن و استحکام اور پولیس فورس کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  • اوکاڑہ،اپنا کھیت، اپنا روزگار، کامیاب امیدواروں میں الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم

    اوکاڑہ،اپنا کھیت، اپنا روزگار، کامیاب امیدواروں میں الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے انقلابی پروگرام "اپنا کھیت، اپنا روزگار” کے تحت ضلع اوکاڑہ میں کامیاب امیدواروں میں سرکاری زرعی اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد منیر نے پہلے مرحلے میں 102 خوش نصیب امیدواروں میں الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
    تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں تحصیل اوکاڑہ کے 29، دیپالپور کے 63 اور رینالہ خورد کے 10 کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد شعجین وسطر، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، دیگر متعلقہ افسران، ضلع بھر سے آنے والے کاشتکار اور اہلِ دیہہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
    ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب امیدواروں کو شفاف انداز میں پانچ ایکڑ سرکاری زرعی اراضی دس سال کے لیے لیز پر دی جائے گی، جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاری کے آغاز کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار روپے گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
    انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے سرکاری اراضی کا بہتر استعمال ممکن ہوگا، بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، کاشتکاروں کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جس سے غذائی تحفظ کو بھی فروغ ملے گا۔
    اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد منیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ منصوبہ کاشتکاروں کی خوشحالی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار افراد میں الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے جا رہے ہیں اور سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار انتہائی آسان بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔
    تقریب کے اختتام پر کامیاب امیدواروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کو کسان دوست اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف ان کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ زرعی شعبے کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا ہوگا۔

  • اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر کا رات گئے جناح پارک میں سہولیات کا جائزہ

    اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر کا رات گئے جناح پارک میں سہولیات کا جائزہ

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں پرعزم، رات گئے جناح پارک میں جدید سہولیات اور تزین و آرائش کے احکامات، ڈپٹی کمشنر شہریوں کو معیاری اور خوبصورت تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے پبلک پارکس کی بحالی اور بہتری کے لیے فعال انداز میں متحرک ہوگئے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے رات گئے جناح پارک میں سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے بچوں کے لیے نئے اور محفوظ جھولوں کی تنصیب، پارک میں مناسب لائٹنگ کے فوری بندوبست اور واکنگ ٹریک کی مرمت و بحالی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو پارک کی تزئین و آرائش اور پودوں کی دیکھ بھال مزید بہتر بنانے کی بھی تاکید کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ پارکس اور تفریحی مقامات کسی بھی زندہ شہر کا حسن ہوتے ہیں۔ عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو صحت مند تفریح کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جناح پارک کو سہولیات سے آراستہ کر کے عوام کو تفریح کے لیے خوبصورت ماحول فراہم کیا جائے گا۔