Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ،آرپی او کا ڈی پی او کے ہمراہ محرم کے مرکزی روٹ کا دورہ

    اوکاڑہ،آرپی او کا ڈی پی او کے ہمراہ محرم کے مرکزی روٹ کا دورہ

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے ہمراہ محرم کے مرکزی روٹ کا دورہ، آر پی او نے مرکزی امام بارگاہ ایوانِ حسین کے کنٹرول روم کا معائنہ اور انتظامات کی چیکنگ کی۔ انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے۔ آر پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ عزاداروں کو بہترین انتظامی و طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ مرکزی جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہونے چاہییں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عزاداروں کی سہولت کے لیے لائٹس، صفائی اور دیگر بلدیاتی انتظامات مکمل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پولیس اور تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام پر بہترین انتظامات کے لیے پوری طرح متحرک ہیں اور مثالی کوارڈینیشن کے فروغ سے تمام امور کو احسن انداز میں سرانجام دیا جائے گا۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں کو بہترین سیکیورٹی کور فراہم کیا جائے گا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے روٹس مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ،ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی ترقی و ترویج کے لیے پرعزم

    اوکاڑہ،ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی ترقی و ترویج کے لیے پرعزم

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی ترقی و ترویج کے لیے پرعزم، دیپالپور چوک اوور ہیڈ برج کے نیچے سپورٹس ایرینا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ایم پی اے میاں محمد منیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی سپورٹس ایرینا کا افتتاح کر دیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق بھی موجود تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کھیلوں کی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق مختلف شہروں میں اوور ہیڈ برجز کے نیچے سپورٹس ایرینا بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی کھیلوں کی ماند پڑتی سرگرمیاں پروان چڑھیں گی۔ سپورٹس ایرینا سے بیڈمنٹن اور والی بال کے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے کہا کہ اوور ہیڈ برج کے نیچے کوڑے کے ڈھیر ختم کرکے سپورٹس ایرینا میں بدل دیا گیا ہے۔ اس نوعیت کی دو مزید جگہوں پر سپورٹس ایرینا بنایا جائے گا۔

  • اوکاڑہ میں عیدالاضحیٰ انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، مویشی منڈیوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

    اوکاڑہ میں عیدالاضحیٰ انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، مویشی منڈیوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور چوہدری جاوید علاؤالدین سمیت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے حکام نے مویشی منڈیوں کے قیام اور انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب کمپنی چوہدری عبدالجبار گجر نے صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ پلان سے آگاہ کیا۔عوامی نمائندوں نے مویشی منڈیوں میں مقامی بیوپاریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایت جاری کی کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منڈیوں میں بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور افسران باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید کہا کہ کیٹل مینجمنٹ کمپنی بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے، جبکہ متعلقہ افسران کیمپس میں سہولیات اور ڈیوٹی اہلکاروں کی نگرانی جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، منڈیوں میں پینے کے پانی کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے اور سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • اوکاڑہ: عید قرباں سے قبل تینوں تحصیلوں میں جدید مویشی منڈیاں قائم، انتظامات مکمل

    اوکاڑہ: عید قرباں سے قبل تینوں تحصیلوں میں جدید مویشی منڈیاں قائم، انتظامات مکمل

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیرِ نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عید قرباں کے موقع پر بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف منڈیوں کے ہنگامی دورے کیے اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے سیکیورٹی، صفائی، پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، چارے اور طبی امداد کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔افسران نے بیوپاریوں اور خریداروں سے ملاقات کر کے ان سے فیڈبیک بھی لیا جبکہ عملے کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ شامیانوں، پارکنگ، روشنی اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا کہنا ہے کہ منڈیوں کے قیام کا مقصد شہریوں اور دور دراز سے آنے والے بیوپاریوں کو ایک ہی جگہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی ناجائز وصولی یا اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔

  • اوکاڑہ: پنجاب آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد

    اوکاڑہ: پنجاب آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں "ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں — قوموں کی عزت ہم سے ہے” کے عنوان سے تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ نوجوان مقررین نے خواتین کے کردار، عزت و وقار اور معاشرتی اہمیت پر مدلل اور پُراثر تقاریر پیش کیں۔مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی بنیاد اور طاقت ہوتی ہیں، اور ایسے پروگرامز نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مقابلے کے ججز ڈاکٹر شعیب سلیم اور ڈاکٹر بلال زاہد تھے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بالترتیب 30,000، 25,000 اور 20,000 روپے کے انعامات سے نوازا گیا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل حماد احمد چیمہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام زاہد عقیل سمیت اساتذہ، طلبہ، والدین، معززین شہر اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور اس مثبت کاوش کو سراہا۔

  • اوکاڑہ میں خواتین کے شاندار ٹیبلوز مقابلے  | نوجوانوں کا زبردست ٹیلنٹ سامنے آگیا

    اوکاڑہ میں خواتین کے شاندار ٹیبلوز مقابلے | نوجوانوں کا زبردست ٹیلنٹ سامنے آگیا

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ پروگرامز کے سلسلے میں ٹیبلوز کے شاندار مقابلے منعقد کیے گئے۔“ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں — قوموں کی عزت ہم سے ہے” کے عنوان کے تحت یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونے والے ان مقابلوں میں ضلع بھر سے یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر حماد احمد چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور آرٹس کونسل میں اس نوعیت کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں۔مقابلے کے نتائج کے مطابق سمیرہ شوکت اور ان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 30 ہزار روپے کا انعام جیتا، رابعہ ریاست اور ان کی ٹیم 25 ہزار روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ شہرام اسلم اور ان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 20 ہزار روپے اپنے نام کیے۔تقریب میں خواتین، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فن و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • اوکاڑہ: سرکاری سکول میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح  20 کمپیوٹرز فراہم

    اوکاڑہ: سرکاری سکول میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح 20 کمپیوٹرز فراہم

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپورگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں جدید کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ سمیت دیگر افسران اور میاں مختیار وٹو بھی موجود تھے۔ سکول کو 20 جدید ترین طرز کے کمپیوٹرز فراہم کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیم کے حصول میں آسانی ہوگی۔ جدید لیب کا مقصد طلبہ کو کمپیوٹر پر عملی دسترس حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمپیوٹر لیب کے قیام سے دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی راہ ہموار ہوگی۔ 20 کمپیوٹرز محض مشینیں نہیں بلکہ بچوں کے روشن مستقبل کی چابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ بھی سافٹ ویئر انجینئرنگ اور آئی ٹی کی دنیا میں اپنا نام پیدا کریں گے۔ مستقبل میں دوسرے سرکاری سکولوں میں بھی جدید کمپیوٹر لیبز بنائی جائیں گی۔

  • "اوکاڑہ نہر میں گرنے والی کار نکال لی گئی، 3 افراد جاں بحق، 12 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ”

    "اوکاڑہ نہر میں گرنے والی کار نکال لی گئی، 3 افراد جاں بحق، 12 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ”

    اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقے بصیر پور میں واقع ہیڈ گلشیر راجوال لنک نہر میں گرنے والی کار کو ریسکیو 1122 نے کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا۔
    ریسکیو حکام کے مطابق نہر میں گرنے والی گاڑی میں سوار 4 افراد میں سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 سالہ بچہ مونم رسول معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
    اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن میں 30 ریسکیورز، 8 غوطہ خوروں اور 4 کشتیوں نے حصہ لیا جبکہ گوجرانوالہ واٹر ریسکیو ٹیم نے بھی معاونت فراہم کی۔ریسکیو ٹیموں نے جدید تکنیک جیسے سکوبا سرچنگ، سونار ریڈار، پلنجر سرچنگ اور وائر سویپنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے سے گاڑی کا سراغ لگایا۔ بعد ازاں سکوبا ڈرائیورز نے رسوں کی مدد سے گاڑی کو باہر نکالا اور تینوں افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔یہ واقعہ علاقے میں افسوس اور غم کی فضا چھوڑ گیا جبکہ بچے کے محفوظ رہنے کو ایک معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • اوکاڑہ میں معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن، ڈی سی کی قیادت میں تاریخی ریلی، پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

    اوکاڑہ میں معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن، ڈی سی کی قیادت میں تاریخی ریلی، پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

    ضلع Okara میں معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا، جہاں ڈی سی آفس سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر Ahmed Usman Javed نے کی، جبکہ ایم پی اے Chaudhry Ghulam Raza Rabeera، ضلعی افسران، انجمن تاجران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہریوں کا جم غفیر افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آیا اور فضا "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج پائندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ تاریخی ریلی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اوکاڑہ کے عوام اپنی افواج سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ معرکۂ حق ہمیں ہمیشہ حق کی جیت کا یقین دلاتا ہے، اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ریلی ٹینک چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جبکہ ضلع بھر میں جشن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں سکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں میں خصوصی پروگرامز شامل ہیں۔

  • اوکاڑہ میں معرکۂ حق کے شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت، جناح پارک میں خصوصی تقریب

    اوکاڑہ میں معرکۂ حق کے شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت، جناح پارک میں خصوصی تقریب

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں معرکۂ حق کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ اور سی او ایم سی عمر نسیم نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شہدائے وطن کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جبکہ سول سوسائٹی، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد جناح پارک پہنچی۔ شرکاء نے شمعیں روشن کر کے شہداء سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ شہدا کا خون قوم پر ایک عظیم قرض ہے اور ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم ان کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی آزاد فضائیں غازیوں اور شہدا کی مرہونِ منت ہیں اور قوم ہمیشہ اپنے شہدا کو یاد رکھے گی۔