Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل کی جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ: انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل کی جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں سٹاف کی ٹریننگ سمیت تمام انتظامات کے لیے تیاریاں کی جائیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ مہم کے لیے تمام سامان اور اشیاء ضروریہ سمیت ویکسین اور بچوں میں ای پی آئی کے تحت حفاظتی ٹیکہ جات کے دیے گئے ٹارگٹ کے انتظامات بھی مکمل کیے جائیں۔

  • اوکاڑہ: ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکتا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ: ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکتا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد سے جان لیوا ٹریفک حادثات سے بچاؤ ممکن ہے اور ان سے واقفیت کے لیے عوام الناس کو تمام احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی جائے۔

    اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے واصف یاسین، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر، ٹریفک پولیس، ہائی وے پولیس اور ریسکیو 1122 کے حکام بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے واصف یاسین نے ماہانہ روڈ ایکسیڈنٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف روڈز جہاں پر کٹس، سپیڈ بریکرز، یو ٹرنز بنانے کی ضرورت ہو، اس بارے میں چیکنگ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ان کی تعمیر کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ رسپانس ٹائم کی مکمل پابندی کرتے ہوئے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد مہیا کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی فٹڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور عید کے ایام میں روڈز پر ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے لیے سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جائیں۔

  • اوکاڑہ: ایل پی جی رکشے جان لیوا، 10 رکشے ضبط، غیر قانونی دکانیں سیل

    اوکاڑہ: ایل پی جی رکشے جان لیوا، 10 رکشے ضبط، غیر قانونی دکانیں سیل

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وآصف یاسین نے ایل پی جی پر چلنے والے رکشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر متعدد رکشوں کی چیکنگ کی اور ایل پی جی پر چلنے والے 10 رکشوں کو قبضے میں لے کر ان کے سلنڈر اتار دیے۔

    سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے ایل پی جی دکانوں کی بھی چیکنگ کی اور 2 غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سے چلنے والے رکشے جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ عوامی جان و مال کو محفوظ رکھنے کے لیے ان رکشوں کے خلاف تسلسل سے کارروائیاں کی جائیں گی۔

    سیکرٹری ڈی آر ٹی اے وآصف یاسین نے مزید کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے مالکان انسانی جانوں سے کھیلنے سے باز رہیں۔ وہ قواعد و ضوابط کے تحت ہی گیس فروخت کریں۔ بصورت دیگر ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔

  • اوکاڑہ:غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 85 دکانیں سیل

    اوکاڑہ:غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 85 دکانیں سیل

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رواں ماہ 85 دکانیں سیل کر دیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق، عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی اس کارروائی میں، 2 دکانوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔

    محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی ری فلنگ پر 85 ایل پی جی دکانوں کو سیل کیا، 2 کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی، 60 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے کیے اور فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے پر 11 ایل پی جی دکانوں کے چالان بنا کر اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رینالہ خورد کی عدالت میں بھجوائے۔

    ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر نے ایل پی جی دکانوں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی ری فلنگ بند کریں اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے معیاری سیل بند سلنڈر فروخت کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس سے پہلے بھی انسانی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔

  • اوکاڑہ: آبی وسائل کے تحفظ کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

    اوکاڑہ: آبی وسائل کے تحفظ کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) محکمہ تحفظ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے آبی وسائل کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے ای لائبریری ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں این جی اوز، محکمہ تحفظ ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی، محکمہ سول ڈیفنس، وکلا برادری اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے شرکت کی۔

    سیمینار میں رواں سال بین الاقوامی پانی کے تحفظ کے دن کے موضوع "گلیشیر پریزرویشن” پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے آبی وسائل کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا کہ آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام میں شعور کی آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی انجینئر جہانتاب، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر، چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد اقبال جاوید اختر، سینئر وائس پریذیڈنٹ بار، میڈم سمعیہ بتول اور دیگر مقررین نے پانی کی اہمیت اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے پوری دنیا میں ہونے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

    تقریب کے اختتام پر آگاہی واک اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے گئے۔

  • اوکاڑہ :ورلڈ فارسٹ ڈے پر’پلانٹ فار پاکستان’مہم کا آغاز، 3 ہزار پودے لگائے گئے

    اوکاڑہ :ورلڈ فارسٹ ڈے پر’پلانٹ فار پاکستان’مہم کا آغاز، 3 ہزار پودے لگائے گئے

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ورلڈ فارسٹ ڈے کے موقع پر پپلی پہاڑ فارسٹ پارک میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام "پلانٹ فار پاکستان” کی افتتاحی تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے پودا لگا کر اس مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

    اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف، ڈی ای او سیکنڈری شکیل احمد رضوی، ریسکیو 1122 اور محکمہ جنگلات کے افسران و عملہ، اساتذہ کرام، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں ماس پلانٹیشن کے تحت محکموں کے افسران، ریسکیو اہلکاروں اور طلباء نے فارسٹ پارک میں 3 ہزار پودے لگائے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند ماحول کے حامل ممالک کے کم از کم 25 فیصد حصے پر جنگلات ہونے چاہئیں، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ شرح صرف 6 فیصد ہے۔ انہوں نے گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا۔

    ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی نے کہا کہ ورلڈ فارسٹ ڈے پر سرکاری محکموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شجرکاری مہم کا حصہ بنانا حکومت پنجاب کا بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں "پلانٹ فار پاکستان ڈے” کے موقع پر 91580 پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے مشن میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

    تقریب کے اختتام پر ورلڈ فارسٹ ڈے کے سلسلے میں آگاہی واک بھی کی گئی۔

  • اوکاڑہ: غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    اوکاڑہ: غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    اوکاڑہ(نامہ نگارملک ظفر) غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    اوکاڑہ میں غیر معیاری ادویات کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ اور ڈرگ انسپکٹرز سمیت بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائیوں کے 15 کیسز پیش کیے گئے، جن میں سے 5 کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوائے گئے۔ 7 کیسز میں میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ دی گئی جبکہ 3 کیسز ملتوی کر دیے گئے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے واضح کیا کہ خلاف قانون چلائے جانے والے میڈیکل سٹورز کو کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا۔

    چوہدری عبدالجبار گجر نے مزید کہا کہ کوالیفائیڈ سٹاف کے بغیر کام کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ زائد المیعاد ادویات کو مخصوص کاؤنٹرز میں رکھیں اور اس سلسلے میں انتہائی احتیاط سے کام لیں۔

    انہوں نے قواعد و ضوابط کے تحت عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

  • اوکاڑہ: فارن سٹوڈنٹ کنسلٹنٹس کے مسائل پر غور، حکومتی تعاون کا مطالبہ

    اوکاڑہ: فارن سٹوڈنٹ کنسلٹنٹس کے مسائل پر غور، حکومتی تعاون کا مطالبہ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) فارن سٹوڈنٹ کنسلٹنٹس کے مسائل پر غور کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس چیئرمین حافظ فرقان اور صدر راؤ شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فارن سٹوڈنٹ کنسلٹنٹس کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    نئے منتخب ہونے والے معزز ممبران، سرپرست اعلیٰ زاہد جعفری اور سیکرٹری جنرل وقار ہاشمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنظیم اپنے تمام ممبران کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ لینے کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

    اجلاس کے اختتام پر ملک کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ہمیشہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

  • اوکاڑہ: ابرہیم انٹی فائر پروٹیکشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کی افطار پارٹی

    اوکاڑہ: ابرہیم انٹی فائر پروٹیکشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کی افطار پارٹی

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ابرہیم انٹی فائر پروٹیکشن کے مینجنگ ڈائریکٹر ارشد علی نے اپنے دوستوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

    یہ افطار پارٹی ابراہیم سی ای او اور کیمیکل انجینئر محسن ہاشمی کے اعزاز میں دی گئی، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کیمیکل انجینئر علی حسن، محمد اعظم لیہ، محمد سرفراز، ہارث علی، محمد امر، محمد احمد، محمد زاہد، وقار ملتانی، چوہدری محمد عثمان مظفر گڑھی، شعیب خاں شیبی، عامر اقبال ساز گار انجینئرنگ اور سینئر صحافی ملک ظفر اقبال بھی موجود تھے۔

    ارشد علی نے اپنے مہمانوں کا استقبال کیا اور رمضان المبارک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے مل کر افطار کیا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر باہمی تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

  • اوکاڑہ: غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سول ڈیفنس کا کریک ڈاؤن، 4 پمپ سیل، 80 ہزار جرمانہ

    اوکاڑہ: غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سول ڈیفنس کا کریک ڈاؤن، 4 پمپ سیل، 80 ہزار جرمانہ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 پٹرول پمپس سیل کر دیے اور 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات پر سول ڈیفنس افسران نے غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر سمیت دیگر افسران نے ٹیموں کے ہمراہ متعدد مقامات پر پٹرول پمپس کی انسپکشنز کیں اور کاغذات مکمل مہیا نہ کرنے پر 4 غیر قانونی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔ سیل کیے گئے پمپس میں اثرار پیٹرولیم سروس 6/4L اوکاڑہ پپلی روڈ، سپرا پیٹرولیم سروس 44/2L اوکاڑہ پپلی روڈ، اسلم پٹرولیم سروس پپلی روڈ غیاث چوک تحصیل دیپالپور اور عثمان خان پٹرولیم سروس لکرانوالہ پپلی روڈ تحصیل دیپالپور شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ملزم اگرا خان ولد نور احمد قوم آرائیں مالک محمد احمد پیٹرولیم سروس جندراکہ روڈ اور عبدالرحمن ولد حاجی عیش محمد قوم راجپوت مالک حاجی عیش محمد پیٹرولیم سروس جندراکہ تحصیل اوکاڑہ کو نامکمل کاغذات پر چالیس، چالیس ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

    اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کو ہرگز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف قانون چلائے جانے والے پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور انہیں فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔