Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ، سلمہ بٹ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

    اوکاڑہ، سلمہ بٹ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب سلمہ بٹ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اجلاس میں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور ڈی سی محمد اکرام ملک سمیت ضلعی افسران اور انجمن غلہ منڈی و سبزی منڈی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے پرانی غلہ و سبزی منڈی اور منڈیوں کی نئی جگہ منتقلی پر تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع پرائس کنٹرول میکانزم اور فوڈ سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد بارے بھی آگاہ کیا۔ ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے عوامی سہولت کے پیش نظر منڈیوں کی جلد منتقلی بارے تجاویز دیں۔ اس موقع پر غلہ و سبزی منڈی کے عہدہ داران کی منتقلی کے ورکنگ پلان میں متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لینے کے سلسلہ میں گذارشات پیش کیں۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ سلمہ بٹ نے پرانی غلہ و سبزی منڈی اور نئی منڈیوں کی سائٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہر شعبہ میں عوامی ریلیف کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ عوامی ریلیف اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سبزی و غلہ منڈیوں کا قیام از حد ضروری ہے۔ نئی منڈیوں میں بہتر ماحول فراہم کر کے کاروباری افراد کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔ موجودہ دور میں پنجاب بھر میں منڈیوں کی تعداد میں اضافے سے اشیاء کی سپلائی میں واضح بہتری آئی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ سلمہ بٹ نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا درست تعین از حد ضروری ہے۔ اشیاء کی قیمتوں کے درست تعین کے مطابق انفورسمنٹ افسران فیلڈ میں سخت کاروائیاں کریں۔ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کو جرمانوں کے ساتھ ان کی دکانیں سیل کی جائیں۔ آٹے کی سپلائی میں بہتری کے لیے ورکنگ پلان بنا کر بھجوایا جائے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمہ بٹ اور ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے شجرکاری مہم کے تحت نے ڈی سی لان میں پودے بھی لگایا۔

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)مینیجنگ ڈائریکٹر واسا فاروق نجیب کا شہر کا دورہ،کے اور روڈ ریسٹوریشن اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار و معیار کا تفصیلی جائزہ، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا فاروق نجیب نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور سڑکوں کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کام کی پیش رفت اور تعمیراتی معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا فاروق نجیب نے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور سائیٹ انجینئرز کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبے متعین وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معائنے کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ فاروق نجیب نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد شہر میں جاری واسا کے تمام ترقیاتی منصوبوں اور روڈ ریسٹوریشن کو بلا تاخیر مکمل کرنا ہے تاکہ شہریوں کو نقل و حرکت میں درپیش مشکلات سے جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

  • اوکاڑہ،سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن کا آغاز

    اوکاڑہ،سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن کا آغاز

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس، 25 ستمبر تک رجسٹریشن کا آغاز، اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں، کھیلوں کے مقابلوں اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نجی و سرکاری سکولوں اور کالجز کے افسران نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لیے 25 ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی اقدام کے ذریعے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی ایپ کے ذریعے تمام مستحق اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ گیمز کے ذریعے مقامی سطح پر نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے تمام تر وسائل برکار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب یوتھ گیمز ہمارے نوجوانوں کے لیے اپنے چھپے ہوئے کھیل کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہیں، تمام تعلیمی ادارے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ محمد اکرام ملک نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ ضلع اوکاڑہ کا ہر باصلاحیت کھلاڑی ان گیمز میں حصہ لے سکے، کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہی ایک صحت مند اور مثبت معاشرے کی ضامن ہے۔

  • اوکاڑہ،صوبائی محتسب پنجاب کی ضلع بھر میں آگاہی مہم

    اوکاڑہ،صوبائی محتسب پنجاب کی ضلع بھر میں آگاہی مہم

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)صوبائی محتسب پنجاب کی آؤٹ ریچ وین کے ذریعے ضلع بھر میں آگاہی مہم کے تحت، نواحی علاقہ 26/2 آر اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں عوامی آگاہی پروگرامز، اس سلسلہ میں ضلع کی تینوں تحصیلوں اور اہم مقامات پر عوامی آگاہی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو دفتر محتسب پنجاب کے دائرہ کار اختیارات فرائض اور طریقہ کار بار اگاہ کرنا اور سرکاری محکموں کی بنے انتظامی ناانصافی تاخیر اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر شکایات وصول کرنا ہے۔موبائل وین کے ذریعے شہریوں کو شکایات درج کرنے کے طریقہ کار اور دفتر محتسب پنجاب سے رجوع کرنے کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب محمد شفیق احمد نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سرکاری محکموں سے متعلق اپنی جائز شکایات اور مسائل کی ازالے کے لیے موبائل آؤٹ ریچ وین سے رجوع کریں۔ دفتر محتسب پنجاب کا بنیادی مقصد شہریوں کو آسان، مفت اور موثر طریقے سے ان کی داد رسی کرنا اور سرکاری اداروں میں بہتر طرز حکمرانی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ دریں اثناء نواحی علاقہ 26/ 2 آر اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقدہ پروگرامز میں عوام کو مختلف محکموں سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں اپنی شکایات درج کرانے اور محکمہ کے ریلیف اقدامات بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

  • اوکاڑہ،ٹی ڈی اے پی کا چاول میں افلاٹوکسین اور ایم آر ایل مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار

    اوکاڑہ،ٹی ڈی اے پی کا چاول میں افلاٹوکسین اور ایم آر ایل مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ٹی ڈی اے پی کا چاول میں افلاٹوکسین اور ایم آر ایل مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار کا انعقاد، ٹی ایم اے ہال میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے محکمہ زراعت، حکومت پنجاب کے پیسٹ وارننگ اور کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ونگ کے اشتراک سے چاول میں افلاٹوکسین اورمیکسیمم ریزیڈیو لیولز (MRLs) کے مؤثر انتظام سے متعلق ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار پنجاب کے اہم چاول پیدا کرنے والے اضلاع میں منعقد کیے جانے والے آگاہی پروگراموں کی ایک سلسلہ وار کڑی کے طور پر منعقد ہوا جس کا مقصد چاول کی ویلیو چین میں معیار اور غذائی تحفظ سے متعلق بہتر طریقہ کار کو فروغ دینا ہے۔ سیمینار میں تقریباً 140 افراد نے شرکت کی، جن میں کسان، چاول کے کاشتکار، برآمد کنندگان، رائس ملرز اور محکمہ زراعت کے ایکسٹینشن افسران شامل تھے۔ سیمینار نے شرکاء کو بین الاقوامی چاول کی منڈیوں میں مطلوبہ معیار اور فوڈ سیفٹی کی ضروریات سے متعلق ماہرین سے عملی رہنمائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ محکمہ زراعت، حکومت پنجاب، رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہاولنگر، محکمہ تحفظ نباتات (DPP) اور ٹی ڈی اے پی کے کنسلٹنٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افلاٹوکسین کی آلودگی پر قابو پانے اور کیڑے مار ادویات کی باقیات سے متعلق بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کے حوالے سے تکنیکی رہنمائی فراہم کی۔ سیمینار میں خاص طور پر کاشت کے بعد بہتر طریقہ کار اپنانے پر زور دیا گیا، جن میں چاول کو مناسب طریقے سے خشک کرنا، محفوظ ذخیرہ کرنا اور درست انداز میں ہینڈلنگ شامل ہیں، تاکہ افلاٹوکسین کی آلودگی کے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

  • اوکاڑہ، ضلع میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی کا کام تیز

    اوکاڑہ، ضلع میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی کا کام تیز

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر ضلع میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی کا کام تیز، تحصیل ایڈمنسٹریٹرز کی زیر نگرانی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، اس سلسلہ میں ضلع بھر کی اہم شاہراہوں اور پوائنٹس پر سٹریٹ لائٹس کی نئی تنصیب اور غیر فعال لائٹس کی بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ تمام تحصیل ایڈمنسٹریٹرز کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک کر دی گئی ہیں تاکہ عوامی سہولت اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے محنت سے کام کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع کے تمام اہم روڈز، چوکوں اور عام گزرگاہوں پر سٹریٹ لائٹس کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جب تک تمام علاقوں میں لائٹس کی بحالی کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل اقدامات جاری رکھیں گی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور نئی تنصیب کا مشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام تحصیل ایڈمنسٹریٹرز خود فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ شاہراہوں اور اہم پوائنٹس پر لائٹس کے کام کی رفتار اور معیار کی براہ راست نگرانی کی جا سکے۔ اس سلسلہ میں فیلڈ ٹیموں کو دن رات کام کر کے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے عمل کو بلا تاخیر مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

  • اوکاڑہ،عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ایم سی ہائی سکول میں  تقریب اور آگاہی واک

    اوکاڑہ،عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ایم سی ہائی سکول میں تقریب اور آگاہی واک

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ایم سی ہائی سکول میں پروقار تقریب اور آگاہی واک، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن، لیٹریسی افسران اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی محمد اسلم نے تقریب کے شرکاء کو ادارہ کی کامیابیوں سے آگاہ کیا، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی جان۔ سے معاشرے کے ہر فرد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی عزم کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے دوران لٹریسی سکول کے بچوں میں مفت کتابیں اور بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن لیٹریسی محمد اسلم نے کہا کہ ہمارا ادارہ شرح خواندگی کے تناسب کو بڑھانے کے لیے نچلی سطح پر مسلسل متحرک ہے۔ ناخواندگی کے خاتمے اور غیر رسمی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا ہو گا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ پڑھے لکھے ممالک ہی دنیا میں اپنا بلند مقام پیدا کرتے ہیں۔ ہر فرد کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مقصد ہر بچے اور شہری تک معیاری تعلیم کی رسائی ممکن بنانا ہے۔ شرح خواندگی میں اضافے کے عملی اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ صرف ہدف نہیں بلکہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

  • اوکاڑہ،یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں خصوصی تقریبات

    اوکاڑہ،یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں خصوصی تقریبات

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد۔ 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں کی زیر نگرانی منعقد ہوئیں، جن میں طلبا و طالبات نے ملی نغموں، ٹیبلوز، تقاریری مقابلوں اور دیگر مختلف پروگرامز میں بھرپور حصہ لیا۔ طلبا و طالبات نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے وطن عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مختلف سکولوں میں منعقدہ تقریبات میں طلبا نے قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے پیش کیے جبکہ ٹیبلوز اور تقاریر کے ذریعے یوم دفاع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ نئی نسل کو وطن عزیز کی تاریخ، دفاع اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تعلیمی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں کا مقصد صرف نصابی تعلیم دینا نہیں بلکہ طلبا میں حب الوطنی، قومی شعور اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا بھی ہے۔ یوم دفاع کی تقریبات نئی نسل کو وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام شاندار نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد، اس پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی اور سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں کھلاڑیوں نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا کا ایک سنہرا باب ہے۔ کھیل کے میدان میں نوجوانوں کا یہ جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قوم اپنے دفاع اور تعمیر کے لیے ہر دم تیار ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یومِ دفاع پر اتنے بہترین نمائشی میچ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ دونوں ٹیموں نے جس شاندار اور دوستانہ ماحول میں کھیل پیش کیا، وہ قابل دید تھا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا مقصد کھیلوں کے توسط سے نوجوان نسل میں وہی قومی جذبہ، اتحاد اور ڈسپلن پیدا کرنا ہے۔

  • اوکاڑہ،صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی کا سلسلہ جاری

    اوکاڑہ،صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی کا سلسلہ جاری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالجبار گجر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ مینیجر علی رضا کی زیر قیادت شہر کے مختلف علاقوں سمیت دیہی علاقوں، ڈمپ سائٹ اور ٹی سی پی پوائنٹس کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا مانیٹرنگ ٹیم نے مختلف مقامات پر صفائی کے معیار، فیلڈ میں موجود صفائی عملے کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا اس موقع پر صفائی آپریشن کے دوران پیش آنے والے امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ فیلڈ افسران کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان ظفر، تحصیل مینیجر نعمان راشد اور دیگر متعلقہ افسران بھی مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ موجود تھے افسران نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا معیار برقرار رکھنے پر زور دیا ستھرا پنجاب ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ فیلڈ میں صفائی عملے کی حاضری اور کارکردگی کو بھی باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا

  • اوکاڑہ،کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ

    اوکاڑہ،کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار سمیت دیگر افسران اور ہسپتال انتظامیہ موقع پر ہمراہ تھے۔ کمشنر ساہیوال نے آگ اور شارٹ سرکٹ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور فائر سیفٹی انتظامات اور آلات کی ورکنگ کا معائنہ کیا۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی استفسار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں ہرگز دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ ہسپتال میں فائر الارم اور ایمرجنسی سسٹم مکمل فعال رکھا جائے۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ تمام فائر سیفٹی آلات کی باقاعدگی سے انسپکشن یقینی بنائی جائے۔ ہسپتال عملے کو فائر سیفٹی اور ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت بھی از حد ضروری ہے۔ بجلی کے سرکٹس، بریکرز اور اے سی کمپریسرز کی اس سر نو چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی انخلاء کا راستہ مکمل کلئیر ہونا چاہیے۔ فائر ایمرجنسی کی صورت میں محفوظ انخلا کے راستوں پر سٹیکر آویزاں کیے جائیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پیرا میڈیکس سٹاف اور عملے کی ریہرسل کرائی جائے۔

  • مقابلہ مقالہ نگاری اور مقابلہ قرأت و نعت کا اوکاڑہ آرٹس کونسل میں انعقاد

    مقابلہ مقالہ نگاری اور مقابلہ قرأت و نعت کا اوکاڑہ آرٹس کونسل میں انعقاد

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر روایتی جلوس کا شاندار اور باوقار انعقاد، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے مرکزی میلاد جلوس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز احمد سلیم چشتی سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ میلاد کمیٹی کے نمائندوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی، ہیلتھ ڈیسکس اور ریسکیو انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس کے روٹ پر قائم پانی کی سبیلوں اور دیگر بلدیاتی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کے بااحسن اختتام تک تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور اقدامات جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک کا یوم ولادت ہمارے لیے باعثِ برکت اور بے پناہ خوشی کا دن ہے۔ سیرتِ طیبہ کا بنیادی درس محبت، برداشت، امن اور ایک دوسرے کا احساس کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ میلاد کمیٹی کے نمائندگان اور جید علماء کرام کا تعاون انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عید میلاد النبی کے جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ محمد اکرام ملک نے کہا کہ نبی کریمؐ کی آمد کا دن باہمی اتحاد اور امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔ عہد کریں کہ معاشرے میں امن اور باہمی بھائی چارے کو مزید فروغ دیں گے۔

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے مقابلہ مقالہ نگاری اور مقابلہ قرأت و نعت کا انعقاد اوکاڑہ آرٹس کونسل میں کیا گیا، جس میں ضلع اوکاڑہ کے مختلف سکولوں، مدارس، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقابلہ مقالہ نگاری میں سیرت النبی ﷺ کے امن، ہمدردی، باہمی ہم آہنگی، رواداری اور انسانیت سے محبت کے پیغام کو اجاگر کرنے کے حوالے سے طلبہ نے اپنے تحقیقی و ادبی جوہر دکھائے، جبکہ مقابلہ قرأت و نعت میں شرکاء نے اپنی خوبصورت آواز اور فنِ قرأت و نعت سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ مقابلہ جات میں اوکاڑہ کے نامور قراء، نعت خواں حضرات اور سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی و علمی مہارت رکھنے والے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے بطور منصف خدمات سرانجام دیں۔ مقابلہ جات کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اکرام ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامی چیکس اور اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اکرام ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام اس نوعیت کی مثبت اور بامقصد سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے مؤثر مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنا، نئی نسل کو اسلامی اقدار سے روشناس کروانا اور سیرت النبی صلیﷺ کے امن، ہمدردی، باہمی ہم آہنگی، رواداری اور انسانیت سے محبت کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند، تعمیری اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔