اوکاڑہ(علی حسین) صدر گوگیرہ کے نواحی علاقے رمضان کوٹ میں مکئی کی فصل میں چرنے والے محنت کش کے گھوڑے کو فصل کے مالک امیر علی نے کسی کے وار کرکے زخمی کردیا. مقدمہ درج ہوگیا ہے.
Category: اوکاڑہ

دیپالپور: بیوی نے ساتھیوں کیساتھ ملکر خاوند کو قتل کردیا. جرم چھپانے کے لیے ڈرامہ رچایا جارہا ہے. لواحقین کا دعویٰ
اوکاڑہ(علی حسین) دیپالپور میں تاج کالونی کے رہائشی مظہر فرید کو اسکی بیوی عابدہ بی بی نے اپنے ہمسایے ساتھیوں فوجی لطیف اور نامعلوم افراد کیساتھ مل کر قتل کردیا. قتل گھریلو ناچاکی کی بنا پر کیا گیا. مذکورہ الزام مقتول مظہرفرید کے والد نے لگایا ہے. مقتول کے والد کے مطابق 18 مئی 2020 کو قتل کیا گیا اور ہمیں بتایا گیا کہ مقتول دماغ کی شریان پھٹ جانیکی وجہ سے فوت ہوا ہے جبکہ ہمارا جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی مظہرفرید کی میت کو لالہ زار کالونی دیپالپور عابدہ بی بی کے میکے پہنچا دیا گیا. مقتول کے والد کے بقول اس کے بیٹے مظہر فرید کی کنپٹی پر سوجھن تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے جن سے خون بہہ رہا تھا.کرونا اور رمضان المبارک کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوے اسی روز 18.05.2020 کو شام 07.30 بجے بغیر پوسٹ ماٹم کے ہی متوفی مظہرفرید کو دفنا دیا گیا. عابدہ بی بی اپنے شوہر کی میت پر ایک آنسو بھی نہ بہا سکی بلکہ تیسرے ہی دن گاؤں سے بغیر عدت گزارے اپنے میکے چلی گئ اور اس کے گلے پر ناخن کے نشانات دیکھے گئے. تو ہمیں یقین ہو گیا متوفی مظہر فرید کو قتل کیا گیا ہے. متوفی کی بیٹی مشال سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا جب میرے پاپا گرے تو میں اندر کمرے میں تھی میں باہر آئی تو میرے پاپا فوت ہوگئےتھے. خون آلود کپڑے ہمارا ہمسایہ فوجی ڈاکٹر اور میری والدہ تبدیل کر رہے تھے. تاج کالونی سے کپڑے بھی بچی مشال کی نشان دہی پر برآمد کر لئےگئے ہیں.جبکہ ہمسائے فوجی نامی شخص سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ 11سے 12 بجے دن میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑا تھا متوفی مظہر فریدنے اپنےگھر کے صحن سے مجھے ہاتھ ہلایا تو میں نے اس کا جواب دیا عین اس وقت اس کی شریان پھٹی اور گر گیا بچی مشال نے میرے گھر سے مجھے بلایا میں نے جا کر دیکھا تو وہ مر چکا تھا. ہم نے ایس .ایچ.او. تھانہ دیپالپور سٹی کودرخوست کی ہے اور اس کے ساتھ ہی قبر کشائی کے لئے درخواست علاقہ مجسٹریٹ دیپالپور کو بھی دی ہے تاکہ قبر کشائی کے بعد مزید حقیقت سامنے آ سکے. ملزمان قبر کشائی رکوانے کے لیے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں. میری وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل ہے ہم غریب لوگ ہیں ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف دیلایا جاے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دیلای جاے تاکہ انصاف ہو سکے.

موجودہ بجٹ سرکاری ملازمین کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوا ہے. تنخواہیں بڑھائی جائیں. چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب
اوکاڑہ (علی حسین) چیئرمین متحد محاذ استاتذہ پنجاب حافظ عبد الناصر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین، پنشنرزاور خاص طور پر اساتذہ کی تنخواہوںاور پنشنوں میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔ ایڈ ہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پی ٹی آئی کی حکومت کی پہلا بجٹ ریلیف کی بجائے تکلیف میں اضافہ کرگیا۔ رہی سہی کسر موجودہ بجٹ میں کسی قسم کا ریلیف نہ دیکر پوری کردی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو یکساں تنخواہیں اور مراعات دی جائیں ۔

اوکاڑہ تا چک جھمرہ ون وے سڑک کی تعمیر کے لیے سروے شروع
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ تا چک جھمرہ براستہ نول پلاٹ دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے سروے شروع کردیا گیا ہے. سروے ٹیم کے مطابق چھ ماہ تک کام شروع کردیا جائے گا. اوکاڑہ فیصل آباد روڈ کے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی. باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کئی افراد نے اس سڑک کی تعمیر شروع کرنے پر نیک خیالات کا اظہار کیا ہے.

اوکاڑہ، پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کا مرکزی اجلاس، ملکی معاملات اور مشاورت کی گئی
اوکاڑہ(علی حسین) پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ(پامی) کی ویڈیو لنک میٹنگ پامی کے چیئرمین محمد اسلم زار کی صدارت میں ہوئی. میزبان اجلاس وسیم خان تھے. میٹنگ میں صدر گوگیرہ اور اوکاڑہ سمیت ملک بھر سے پامی کے عہدیداران نے شرکت کی اور ملکی صورتحال، کرونا وائرس، کشمیر ایشو اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی. میٹنگ سے اسلم زار، غلام سرور انجم مغل، اقبال ڈار، جاوید گورائیہ، مظہر الحق، خالد کیانی، نذر مسعود شاہ، انوار احمد شاہ، محمد جہانگیر، سید مجتبیٰ بخاری، مرزا محمد اسلم بیگ اور آصف آصفی الخیری نے خطاب کیا. آئندہ میٹنگ جولائی کے وسط میں ہوگی.

اوکاڑہ: نواحی علاقے 42 جیڈی میں بکرے چور دو افراد گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) نواحی گاؤں 42 جیڈی تھانہ گوگیرہ کی حدود میں بکرے چور گرفتارشہباز اور صدی نامی دو ملزمان شریف نامی محنت کش کا بکرا چوری کر کے بھاگ رہے تھے کہ اہلیان گاؤں نے پکڑ لیا ۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے ملزمان کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا ہے.

اوکاڑہ: پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (پامی) کا اجلاس، سرور انجم مغل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تعینات
اوکاڑہ(علی حسین) اولڈ ایم ایس ایف کے سابق سینئر عہدیداران کی ملک گیر تنظیم پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (پامی) کے مرکزی چئیرمین محمد اسلم زار ایڈووکیٹ نے ایم ایس ایف کے سابق ڈویژنل صدر، سابق ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور پامی ضلع اوکاڑہ کے صدر سینئر صحافی غلام سرور انجم مغل کو پامی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اوکاڑہ: دیپالپور 80 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ناکام
اوکاڑہ(علی حسین) ڈکیتی کی واردات کرتے 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر 40 ڈی کے نزدیک 6 نامعلوم ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کار سوار تاجر شیخ عمران سے ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ حساس ادارے کی گاڑی نے ٹکر مار کر گرا لیا جس کے بعد مقامی پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گی اور تین ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ تین ڈاکوو فرار ہو گے تاجر کے پاس 80 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی
درخت چوری کرنیکی خبر لگانے پر بااثر افراد کی جانب سے صحافی کو ہراساں کیا گیا۔
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 12 جیڈی میں بااثر شخص طاہر عاشق فاروق فیصل غنی کی غنڈہ گردی کی انتہا سرکاری درخت چوری کرنے کی خبر بریک کرنا صحافی کا جرم بن گیا کچھ روز قبل ملزمان نے گورنمنٹ کے ملکیتی درخت چوری کیے تھے جس کی خبر بریک ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا جس کا ملزمان کو رنج تھا اسی رنج کی وجہ سے ملزمان نے کئی دن کا کھڑا گندہ بارش کا پانی جس کی گندے نالے کے زریعے نکاسی ہوتی تھی اسے بند کر کے گندے پانی کو صحافی کے گھر کو موڑ دیا جس پر سارا مکان زمین بوس ہو گیا اور جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئیں اور کھنڈر بن گیا ہے اہلیان گاؤں کے مطابق ملزمان بااثر ہیں اور سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے پورے گاؤں کے معززین اور آس پڑوس کے رہائشیوں کا جیناحرام کیا ہوا ہے گاؤں والوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

صدرگوگیرہ دن دیہاڑے ڈکیتی۔ ڈاکو تیس ہزار روپے چھین کر فرار
اوکاڑہ(علی حسین) صدرگوگیرہ میں جندراکہ روڈ پر دن دیہاڑے دو مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر دکاندار سے تیس ہزار روپے چھین لیے۔ جندراکہ روڈ پر عرفان چکن شاپ کے مالک عدنان سے دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر تیس ہزار روپے چھین لیے جبکہ اس وقت سامنے مسجد میں لوگ جمعہ کی نماز ادا کررہے تھے۔ اطلاع ملنے پر گوگیرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان موقع پر فرار ہوگئے۔







