Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

    اوکاڑہ میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ سٹی میں تحصیل روڈ پر ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل روڈ ٹھنڈی سڑک پر موجود ریفریشمنٹ پوائنٹ ملا فروٹ چاٹ پر فروٹ چاٹ کھانے آئے تنویر عالم پر اسکے بڑے بھائی نے اچانک آکر فائرنگ شروع کردی۔ جس کیوجہ سے تنویر عالم شدید زخمی ہوگیا۔ حالت نازک ہونیکی بنا پر مضروب کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ قاتل تاحال فرار ہے۔ قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

  • اوکاڑہ: ڈی ایس پی سرکل ضیاء الحق ٹریفک حادثے میں زخمی

    اوکاڑہ: ڈی ایس پی سرکل ضیاء الحق ٹریفک حادثے میں زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹرک نے ڈی ایس پی سرکل کی سرکاری گاڑی کو ٹکرماردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اپنے ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ڈی ایس پی سرکل چوہدری ضیاالحق اپنی معمول کی گشت پر تھے۔ نیشنل ہائی وے رینالہ خورد کے قریب پیچھے سے آنیوالے مزدا ٹرک نے ڈی ایس پی کی سرکاری گاڑی کو ٹکر ماردی۔ ڈی ایس پی چوہدری ضیاء الحق اپنے ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ریفر کردیا ہے۔ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کیوجہ سے پیش آیا۔ ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے لیا ہے۔

  • اوکاڑہ، میاں عمر اصغر جیویکا کسان اتحاد کے سینئرنائب صدر نامزد

    اوکاڑہ، میاں عمر اصغر جیویکا کسان اتحاد کے سینئرنائب صدر نامزد

    اوکاڑہ(علی حسین) سابق ایم پی اے میاں محمد اصغر جیویکا کے صاحبزادے اور ق لیگ اوکاڑہ کے سنیئرنائب صدر میاں عمر اصغر جیویکا کو کسان اتحاد کا ساہیوال ڈویژن کا سینئرنائب صدر نامزد کردیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ، موضع جوئیہ میں دو پریمی سانپوں کا جوڑا ظاہر ہوگیا

    اوکاڑہ، موضع جوئیہ میں دو پریمی سانپوں کا جوڑا ظاہر ہوگیا

    اوکاڑہ(علی حسین) موضع جوئیہ میں محنت کش کے گھر دو کالے سانپوں کا جوڑا نکل آیا۔ محمد اکرم کے گھر میں سانپ مکینوں کی طرح رہ رہے ہیں۔ کافی دیر بعد ظاہر ہوتے ہیں اور موج مستی کرکے غائب ہو جاتے ہیں۔

  • اوکاڑہ، موضع لشاریاں میں مسلح افراد کا مکان پر قبضہ کرنیکی کوشش، مزاحمت پر مکینوں پر تشدد اور اغواء کی کوشش

    اوکاڑہ(علی حسین) موضع لشاریاں میں بیس مسلح افراد نے محنت کش جعفر علی کے مکان پر قبضہ کرنیکی کوشش کی۔ مزاحمت پر گھریلو سامان اٹھا کر گلی میں پھینک دیا۔ جعفر علی کی دو بیٹیوں اور بیوی حلیمہ پر تشدد کیا۔ داماد عمران اور بھانجے رفیق کو اغواء کرکے ایک ڈیرے پر لے گئے ۔ دیہاتیوں کے آنے پر انہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • اوکاڑہ، واں محبت کی میں ڈاکو گھر میں گھس آئے، سامان اور نقدی چھین کر فرار

    اوکاڑہ، واں محبت کی میں ڈاکو گھر میں گھس آئے، سامان اور نقدی چھین کر فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) نواحی گاؤں واں محبت کی میں پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو ایک کاشتکار کے گھر میں رات کو گھس آئے اور میاں بیوی کو باندھ کر پانچ تولے سونا اور 52 ہزار روپے چھین کر رات کی تاریکی میں غائب ہو گئے۔

  • اوکاڑہ: نیشنل ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی۔ متعدد افراد زخمی

    اوکاڑہ: نیشنل ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی۔ متعدد افراد زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین ) لاہور ملتان روڈ پر مسافروں سے بھری بس ٹائر بلاسٹ ہونیکی وجہ سے الٹ گئی۔ بیس افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو مقامی ضلعی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ مسافر بس لاہور سے بہاولنگر جا رہی تھی ۔

  • اوکاڑہ نہر سے تیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد

    اوکاڑہ نہر سے تیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد

    اوکاڑہ ( علی حسین ) اوکاڑہ میں فیصل محمود کالونی کے قریب سے گزرنے والی نہر سے تیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہو ئی ہے۔ لاش کی شناخت شہباز علی ساکن عید گاہ روڈ اوکاڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہباز رکشہ ڈرائیور تھا اور تین روز سے غائب تھا۔ متوفی کا رکشہ جنرل بس سٹینڈ اوکاڑہ سے ملا ہے تاہم آج لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کو اغواء کے بعد قتل کرکے نہر میں پھینکنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • اوکاڑہ: دیپالپور میں 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

    اوکاڑہ: دیپالپور میں 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

    اوکاڑہ(علی حسین ) دیپالپور کے نواحی گاؤں رتیکی میں 17سالہ نوجوان لڑکی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ محنت کش محمد امیر کی 17سالہ جواں سال بیٹی ریحانہ بی بی نے گھریلو رنجش کی بنا پر دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ رات خود کشی کرلی ۔

  • اوکاڑہ چونگی نمبر 6 کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ چونگی نمبر 6 کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ میں چونگی نمبر 6 گریڈ سٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے کی شناخت حافظ خادم فرید ولد منظور احمد سکنہ دیپالپور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔