Baaghi TV

Category: پاکپتن

  • واٹس ایپ گروپ میں   انتشار پھیلانے پر ایڈمن اور تین ممبرز پر مقدمہ درج

    واٹس ایپ گروپ میں انتشار پھیلانے پر ایڈمن اور تین ممبرز پر مقدمہ درج

    پاکپتن:واٹس ایپ گروپ میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے پر ایڈمن اور تین ممبرز پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    مذہبی فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے پر واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور 3 ممبر کے خلاف تھانہ سٹی عارف والا میں دفعہ 295A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ سید مزمل نے درج کروایا، درج مقدمے میں کہا گیا کہ سائل انجمن اثنا عشری کا سیکرٹری جنرل ہے،اپنے گھر موجود تھا کہ سید علی رضا زیدی آ‌گئے،ایک واٹس ایپ گروپ نیوز گروپ عارفوالا، جس کے ایڈمن خالد امین سیٹھی ولد محمد امین و دیگر ہیں،گروپ میں اہل بیت اور اہل تشیع کے بارے میں نہایت ہی گستاخانہ بات کی گئی،نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ کا تمسخر اڑایا گیا،ملزمان نے ہمارے مذہبی عقائد کو مجروح کیا،ہمارے عقائد کی توہین کی گئی اور شہر میں امن و امان خراب کرنے کی سازش کی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت درج کیا گیا ہے.

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • خاتون صحافی کا قتل،لاش کی ایک ماہ بعد شناخت،چہرے پر پھینکا گیا تھاتیزاب

    خاتون صحافی کا قتل،لاش کی ایک ماہ بعد شناخت،چہرے پر پھینکا گیا تھاتیزاب

    پاکپتن، خاتون صحافی کو قتل کر دیا، لاش کی شناخت ایک ماہ بعد ہوئی، چہرے پر تیزاب پھینک کر قتل کیا گیا تھا، لاش جنگل سے ملی اور امانتا تدفین کی گئی تھی

    سوہاوہ میں ایک ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون کی شناخت پاکپتن کی رہائشی نوشین رانا نامی خاتون کے نام سے ہوئی، نوشین رانا کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے چہرے پر تیزاب پھینک کر قتل کیا گیا تھا جس کی لاش لہڑی کے ملحقہ جنگل سے ملی تھی ،پولیس تھانہ سوہاوہ نے اندھے قتل کی تفتیش کے پہلے مرحلے میں خاتون کو ڈی این اے رپورٹ کے بعد شناخت کر لیا،خاتون صحافی کی سوہاوہ میں امانتاً تدفین کی گئی تھی ،ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسن شہزاد کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اس سلسلہ میں سائنسی طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،قتل کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس مصروف کار ہے

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • بشری بی بی کے داماد سے ٹکٹ واپس ،سابق دیور کو مل گیا

    بشری بی بی کے داماد سے ٹکٹ واپس ،سابق دیور کو مل گیا

    پاکپتن: فرح گوگی کے سُسر کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا ۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ ن سے پی پی 193 پاکپتن کیلئے انتخابی ٹکٹ نہ لے سکے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق خاتون اول و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا اور ان کے والد عطا مانیکا کے بجائے احمد رضا مانیکا کو ٹکٹ دے دیا۔

    احمد رضا مانیکا 2018 میں بھی مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچے تھے، ٹکٹ ملنے سے ایک دن پہلے تک وہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر تھے اس سے قبل احمد رضا مانیکا 2002 میں مسلم لیگ (ق )کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر قومی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ 2008 میں بھی وہ( ق) لیگ کے امیدوار تھے مگر اس مرتبہ انہیں مسلم لیگ( ن) کے نوجوان امیدوار سید سلمان محسن گیلانی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

    ن لیگی رہنما ق لیگ میں شامل

    2013 کے انتخابات سے قبل انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لیے کوشش کی تھی اور نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی لیکن (ن)لیگ کے مقامی امیدوار محسن گیلانی کی ناراضی کے باعث وہ اگلے دن ہی (ق) لیگ میں واپس چلے گئے تھے۔

    الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا

    دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاعام انتخابات لڑنے سے انکار کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن نے ان کی جگہ مری سے این اے 51 سے نو جوان راجہ اسامہ اشفاق کو ٹکٹ دے دیا گیا، اسامہ اشفاق سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے فرزند ہیں۔

    باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،12ویں سالگرہ

  • فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج الحق

    فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج الحق

    پاکپتن: امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کراسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: پاکپتن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظلم کے وقت جو غیرجانبدار ہونے کے دعویدار ہوتے ہیں وہ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے خاموش رہ کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہوجائےگا، فلسطین کی مائیں بہنیں بیٹیاں ہماری امداد کی منتظر ہیں،عوام قومی اِداروں کو تباہ کرنے والوں کو مسترد کریں، عوام ہی اِس نورا کشتی اور وڈیرہ شاہی کو ختم کرسکتے ہیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب کراچی میں رہنے والی فلسطینی خاتون ایمان الحاج علی اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے فلسطینی میٹھے پکوان فروخت کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فلسطینی پکوان متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ان کی تہذیب کے بارے میں جان سکیں،میٹھے پکوانوں کی تیاری میں ایمان کی بیٹیاں لیلیٰ اور اسریٰ ان کی مدد کرتی ہیں جبکہ انہوں نے ایک ملازمہ کو بھی ٹرین کیا ہے جو ان کا ہاتھ بٹاتی ہے۔

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    ایمان کے والدین اور ان کے بہن بھائیوں کا تعلق فلسطین سے ہے، وہ خود تو وہاں پیدا نہیں ہوئیں لیکن ان کا اس سرزمین سے گہرا رشتہ ہے میرے چار بہن بھائی فلسطین میں پیدا ہوئے اور کافی عرصہ وہیں رہائش پذیر رہے، میرے والدین 1967 میں وطن واپس جانے کا حق کھو بیٹھے تھے، دکھ کی بات یہ ہے کہ ہم اس سرزمین پر پھر کبھی گئے بھی تو وزیٹر (مہمان) بن کر، اپنے ہی وطن میں مہمان بن کر رہنا ایک بہت بڑا دکھ ہے، ہمارے رشتے دار اب بھی وہاں رہتے ہیں، ہماری جائیدادیں وہاں ہیں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے، میں پاکستانیوں کی بہت شکرگزار ہوں جو ہمارے لوگوں کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

  • دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کےبہاؤ میں مزید اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب

    دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کےبہاؤ میں مزید اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب

    دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کےبہاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :بھارت کی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی دریاؤں میں پانی کا اضافہ ہونے لگا محکمہ آبپاشی کے اطلاعاتی نظام کے مطابق دریائی علاقے میں سیلابی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگیا ہے پانی کےبہاؤ میں مزید اضافے سے سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 83570 کیوسک ہے،سیلاب کےممکنہ خطرے کے پیش نظرریلیف اورمتاثرین کے انخلا کیلئے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔

    بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی کے متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کردیئےگئے ہیں بہاولپور کور کے فوجی دستے اضافی سازوسامان کےساتھ مختلف مقامات پرموجود ہیں۔

    پوٹھوہار، کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    ادھربالائی علاقوں سے بارشوں کا پانی سندھ میں داخل ہونے سے بیراجوں پر پانی کی صورتحال نارمل ہوگئی ہے، سیلابی ریلہ 6 سے 7 روز میں سکھر بیراج پہنچےگا لیکن سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، جب کہ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں، دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آنے لگی، دریائے راوی میں نارووال سے سیلابی ریلہ گزرگیا جب کہ پانی کے بہاؤ میں کمی جاری ہے۔

    قبل ازیں دریائے ستلج میں پاکپتن کے مقام پر بھی درمیانی سطح کے سیلابی ریلے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا ، دریا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث قریبی آبادیاں خالی کرا لی گئیں تھیں-

    چئیرمین پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ کرپشن کےمقدمات پرعوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے ممکنہ اقدامات کیلئے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں، مشینری اور بوٹس کے ساتھ ریسکیو عملہ موجود ہے، متعلقہ محکموں کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • اوقاف حکام کی مجرمانہ غفلت،بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

    اوقاف حکام کی مجرمانہ غفلت،بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

    پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اوقاف حکام کی مجرمانہ غفلت،دربار بابا فرید کے تقدس کی دھجیاں بکھیر دی گئی دربار بابا فرید کے صحن میں نئی نویلی دلہن کے رقص کی شوٹنگ حکام کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے-

    سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘میں نظر آئیں گے؟

    وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دلہن کے سفید لباس میں ملبوس ماڈل کو دائروں میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کیمرہ مین سمیت کچھ اور لوگ بھی اردگرد موجود ہیں کیمرہ مین اور دلہا دلہن کے بارے میں ابھی تک کو ئی معلومات سامنے نہیں آئیں-

    ذرائع کے مطابق نوبہایا جوڑا کے ویڈیوز کی شوٹنگ اندرون دربار تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد مذہبی حلقوں میں غم و غصہ پھیل گیا-

    منی لانڈرنگ ریفرنس :حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید پر پولیس بھی حرکت میں آگئی غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت تین اہلکار معطل کردیئے گئے پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت تین نامزد افراد اور نامعلوم دولہا دلہن کیخلاف درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے-

    ذرائع کے مطابق اوقاف حکام نے سینئر افسران کو بچانے کےلیے ایک نگران کو معطل کردیا-

    آمرانہ سوچ آزادیِ صحافت کا گلا دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے،بلاول

  • بابا فرید کے عرس کے پر انظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار

    بابا فرید کے عرس کے پر انظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار

    دیوان ذرائع نے کہا ہے کہ عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر محکمہ اوقاف و ضلعی انتظامیہ تقریبات و انتظامات کو لے کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، کورونا وائرس کو آڑ بنا کر عرس بابا فرید تقریبات کو محدود کرنے کے باوجود شہر کو مقبوضہ کشمیر کی مانند سب جیل میں تبدیل کیوں کیا جارہا ہے؟ ضلعی انتظامیہ پر سوال اٹھنے لگے ہیں، عرس بابا فرید کی تقریبات محدود ہونے کے باوجود 25 ذوالحج کی پہلی رسم سے چند گھنٹے قبل اولاد گنج شکر سجادنشین دیوان مودود مسعود چشتی سمیت دیوان فیملی کو رسومات کرنے سے روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونا محکمہ اوقاف و ضلعی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہر فرید میں 2 روزہ بہشتی دروازہ کی رسومات میں وی آئی پی کو ماضی کے مطابق آنے کی اجازت دینا جبکہ عام زائرین جنہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہوئی ہے ان کو حاضری سے روک دینا چور کی داڑھی میں تنکے کی مانند ہے.

    عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

  • جاگیردار کی اجارہ داری، ملازم کی جان لے لی

    جاگیردار کی اجارہ داری، ملازم کی جان لے لی

    پاکپتن میں جاگیردار نے نوجوان ملازم کو قتل کردیا ہے، جاگیردار نے نوجوان ملازم کو قتل کرکے کرنٹ لگنے سے موت کا ڈراما رچا دیا ہے، محنت کش شہنشاہ پیرغنی کے جاگیردارسید وٹو کے پاس ملازمت کرتا تھا، دکان کے مالک اپنے ملازم کے ساتھ ظلم و زیادتی کرتے رہتے ہیں، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے.

    ورثاء کا کہنا ہے کہ جاگیردار کی طرف سے ورثاء کو پوسٹ مارٹم یا کاروائی کرنے سے روکنے کے لئے دھمکیاں دیں جارہی ہیں، واقعہ کیخلاف ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

    عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

  • بھائی اور بھابھی کا قاتل سگا بھائی نکلا، لرزہ خیز داستان

    بھائی اور بھابھی کا قاتل سگا بھائی نکلا، لرزہ خیز داستان

    خون سفید ہوگیا بڑے بھائی نےچھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کر کے لاشوں کے ٹکڑے کر کے نہر میں بہا دیئے ہیں، مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، تھانہ حویلی لکھا پولیس نے تقتیش کا آغاز کردیا ہے.

    حویلی لکھا کے نواحی علاقہ کوٹھا جھنگ شیشم میں دوہرے بھائی کے ہاتھوں بھائی اور بھابھی کے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، دو روز قبل محمد محسن اپنی بیوی عائشہ بی بی کے ہمراہ چوبارے پر جبکہ بڑا بھائی شفیق نیچے صحن میں سویا ہوا تھا، درمیانی شب شفیق نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بھائی اور بھابھی کو کیری ڈبہ میں اغواء کرنے کے بعد تیز دھار آلہ سے قتل کردیا تھا، میاں بیوی کی لاشوں کے ٹکڑے ملکہ ہانس نہر میں بہا دیئے تھے، جن کی شناخت ہونے پر تھانہ حویلی لکھا پولیس نےملزم شفیق آرائیں کو گرفتارکرلیا ہے، جس کیخلاف مقتولہ کے باپ نے دو روز قبل قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا.

    عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

  • قومی فریضہ سمجھ کر ویکسینیشن لگوائیں، ڈی پی او پاکپتن

    قومی فریضہ سمجھ کر ویکسینیشن لگوائیں، ڈی پی او پاکپتن

    ڈپٹی کمشنر پاکپتن رانا شکیل اسلم کی ہدایات پرمرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام کرونا ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا ہے، ویکسینیشن کیمپ میں بازار چوک چٹی قبر کے دوکانداروں میں کرونا ویکسینیشن لگائی گئی ہے، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد وسیم صدر چوک چٹی قبر حاجی فہد رسول نے دوکانداروں میں کرونا ویکسینیشن کی آگاہی دی ہے، بازار چوک چٹی قبر دوکانداروں میں کرونا ویکسینیشن لگوانے کا عمل تیزی سے جاری ہے.

    اس موقع پر صدر چوک چٹی قبر حاجی فہد رسول کا کہنا تھا کہ تمام تاجران قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی اپنی ویکسینیشن لگاوائیں تاکہ کرونا وائرس سے جلد سے جلد چھٹکارا ملیں اور حالات بہتری کے طرف آئیں۔

    عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن