Baaghi TV

Category: پاکپتن

  • پاکپتن میں‌ یپاٹائٹس کی آگاہی واک کا انعقاد

    پاکپتن میں‌ یپاٹائٹس کی آگاہی واک کا انعقاد

    پاکپتن میں‌ حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ہے، ہیپاٹائٹس آگاہی واک کی سربراہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرشرجیل شاہد گجر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ناصر ملک اور انچارج پی کے ایل آئی ہیپاٹائٹس کنٹرول روم ڈاکٹر امان اللہ خان نے کی ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کی جانے والی ہیپاٹائٹس آگاہی واک میں ہسپتال سٹاف سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے، ہیپاٹائٹس آگاہی واک کا مقصد شہر فرید کے باسیوں کو ہیپاٹائٹس موذی مرض کے نقصانات و علاج کے متعلق آگاہ کرنا ہے.

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے ادویات اور سہولیات کی کمی بھی پائی جاتی ہے، مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

  • پاکپتن میں ڈکیتی کی واردات، ماں اور بیٹی کو زخمی کرگئے

    پاکپتن میں ڈکیتی کی واردات، ماں اور بیٹی کو زخمی کرگئے

    پاکپتن میں ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار، ڈاکو لاکھوں روپے مالیتی سامان اور نقدی رقم لے کر فرار مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بناکر ماں اور بیٹی کو شدید زخمی کردیا ہے.

    تھانہ فرید نگر کے علاقے خیابان کالونی میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ملزمان نے مزاحمت پر ماں اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ڈاکوؤں اسلحہ کی نوک پر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے کرفرار ہوگئے ڈاکوؤں کےتشدد سے زخمی بشیراں بی بی اور اسکی بیٹی ثوبیہ بی بی کو اسپتال منتقل کردیا ہے.

    عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

  • بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

    بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

    پاکپتن کے نواحی علاقہ سکندرچوک میں دو دن پہلے مون سون کی پہلی بارش آنے کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، جس سے کاروباری حضرات اورمسافروں کو شدید پریشانی ہے مناسب نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جب بھی بارش آتی ہے تو کئی کئی دن سڑکوں میں کھڑا پانی ندی نالوں میں تبدیل ہو جاتا ہے، مقامی MNA اورMPA الیکشن کے بعد یہاں آنا بھی گوارا نہیں کرتے ہیں، اہل علاقہ کا مقامی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنررانا شکیل اسلم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.

    عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

  • بورے والا: پاکپتن کینال میں گرنے والے کار سوار کی نعش کو تلاش کر لیا گیا

    بورے والا: پاکپتن کینال میں گرنے والے کار سوار کی نعش کو تلاش کر لیا گیا

    بورے والا پاکپتن میں کینال میں گرنے والی کار سمیت کار سوار کی نعش کو تلاش کر لیا گیا ہے۔ کار سوار منیر احمد نواحی گاوں 373 ای بی کا رہائشی تھا ۔ ریسکیو 1122 نے آٹھ گھنٹے آپریشن کے بعد کار اور نعش کا تلاش کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاو تیز ہونے کے باعث وقت لگا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کی نعش کو گھر منتقل کردیا گیا۔

  • پاکپتن جماعت اسلامی  کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف  احتجاجی مظاہرہ

    پاکپتن جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    سینکڑوں نہتےفلسطینیوں کی شہادت پر جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کی قیادت ضلعی امیر رانا انیس الرحمن۔لطیف انور بھٹی۔ ڈاکٹر ساجد لطیف مانیکا اور ضلعی نائب امیرراناعبدالروف نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تمام مسلم ممالک ملکراسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں

    اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر مکمل ناکام ہو چکا ہے اور یہ شیطان متحدہ بن چکا ہے مسلم ممالک ان سے کچھ توقع نہ رکھیں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت ہونے کے باوجود کوئی ایسا اقدام کرنے میں ناکام رہا ہے کہ جس سے قبلہ اول کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے تمام مسلم ممالک ملکر اسرائیل کو دہشت گرد ملک ڈکلئیر کریں اور مشترکہ طور پر جہاد کا اعلان کریں۔۔

  • پاکپتن  پل کے قریب حادثہ  دو بچے جاں بحق ایک شخص شدید زخمی۔

    پاکپتن پل کے قریب حادثہ دو بچے جاں بحق ایک شخص شدید زخمی۔

    پاکپتن اینٹوں سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد نیچے آگے۔حادثے کے نتیجہ میں دو بچے جاں بحق ایک شخص شدید زخمی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے۔

    راکھ پل پر اینٹوں سے بھرا ہوا ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل پر آ گرا۔ ریسکیو1122 جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف

  • عجب کرپشن کی غضب کہانی   پاکپتن محکمہ تعلیم میں کرپشن کا بڑا سکینڈل منظر عام پر ا گیا

    عجب کرپشن کی غضب کہانی پاکپتن محکمہ تعلیم میں کرپشن کا بڑا سکینڈل منظر عام پر ا گیا

    پاکپتن خاتون ٹیچر نے چار سال تک بغیر نوکری کے محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹ آفس حکام کو ماموں بنائے رکھا . شہری کی نشاندہی پر اینٹی کرپشن حکام متحرک بڑی کارروائی
    بغیر نوکری کے خاتون ٹیچر نے سرکاری خزانہ کو بڑا چونا لگا دیا

    خاتون ٹیچر کی محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹ افس سے مبینہ ملی بھگت 10 لاکھ سے زائد سرکاری فنڈز خردبرد اینٹی کرپشن حکام نے خاتون ٹیچر کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

  • اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کا معاملہ۔

    اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کا معاملہ۔

    لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی اور انکے والد رانا احمد علی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانتوں پر سماعت ۔عدالت نے درخواست ضمانتوں میں 15 اپرہل تک تو سیع کر دی عدالت نے آہی ندہ سماعت پر آر پی اوساہیوال کو طلب کر لیاعدالت کے طلب کرنے پر ار پی او ساہیوال پیش نہ ہوہے.عدالت نے تھانہ ستی درخواستگزاران ساہیوال ڈویژن میں کیس سنوانا نہین چاہتے ۔ڈی پی جی رانا تصور

    عدالت کے طلب کرنے پر مدعی اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن خاور بشیر پیش ہوئے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ کسی کا آلہ کار نہ بنیں درخواستگزار کے وکیل میاں عرفان اکرم نے گزشتہ سماعت پر عدالت کو اگاہ کیا تھا کہ جس وقعہ کی ایف آئی ار ہوئی ۔وہ وقوعہ ہوا نہیں ہوا۔۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پراسیکیوشن رانا تصور علی نے عدالتی حکم پر مقدمہ کا ریکارڈ پیش کر دیا تھا گزشتہ سماعت پر پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار قرار دے دیا تھامسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست گزاروں کے خلاف تھانہ سٹی پاکپتن نے مقدمہ درج کر رکھا ہےاے سی خاور بشیر نے لیٹ نائیٹ شادی کی تقریب پر چھاپہ ماراشادی تقریب میں ایم پی اے بھی موجود تھا۔ اے سی سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا ۔وکیل درخواستگزاران اسنے اے سی کو تھپڑ نہین مارا۔ سیاسی بنیادوں پر اسکے خلاف کارخاص میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا۔وکیل درخواستگزاران عدالت پولیس کو اسے گرفتار نہ کرنے کا حکم دےاسکی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے استدعا

  • پاکپتن پیر غنی روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کا حادثہ

    پاکپتن پیر غنی روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کا حادثہ

    *پاکپتن۔پیر غنی روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم*
    تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جاں بحق شخص کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی

    مرحوم محمد عباس لیگی ایم این اے کا پی اے بتایا جاتا ہےمرحوم محمد عباس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی میت گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار۔پولیس

  • صوبائی وزیروائلڈ لائف اشتعمال اراضی کا پاکپتن میں خصوصی تقریب میں خطاب

    صوبائی وزیروائلڈ لائف اشتعمال اراضی سید صمصام بخاری کی زیر کی پاکپتن آمد اجلاس کی صدارت کی

    اجلاس میں ایم پی اے پیر احمد شاہ ،ایم پی اے فرخ ممتاز مانیکا، ایم پی اے ساجدہ نوید، پیر محمد شاہ، سید عظمت چشتی، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم، ڈی پی او ملک جمیل ظفر سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزادسمیت متعلقہ اداروں کے افسران کی شرکت ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کورونا صورتحال، پولیو مہم، قبضہ مافیا کے خلاف آ پریشن، پرائس کنٹرول میکانزم اور ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے امن و امان سے متعلق بریفنگ دی

    کرونا ویکسنیشن سنٹر کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں مفت ویکسئین لگائی جارہی ہے ہیلتھ ورکرز کے بعد ساٹھ سال سے زائد افراد کو ویکسئین لگانے کا عمل جاری ہے شہریوں کو چاہیے ہر صورت ماسک پہنیں وزیر اعلی پنجاب جلد پاکپتن کادورہ کریں گے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گیں پاکپتن میں یونیورسٹی اور صحافی کالونی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔