Baaghi TV

Category: پشاور

  • سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل

    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ٹانک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
    ٹاک میں سابق آئی جی خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود کے بھائی ملک حبیب محسود کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا،واقعہ ٹانک کے علاقہ پتھر میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان نے حبیب محسود کو اغوا کے بعد گولیاں مار دیں،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج جمعہ کی دوپر ملک حبیب محسود اپنے گھر کے قریب گن مین کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گن مین زخمی ہو گیا ،گن مین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسی دوران ملزمان نے حبیب محسود کو اغوا کر لیا

    اغوا کی خبر کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کا اغاز کیا، علاقہ کی ناکہ بندی کی، اسی دوران حبیب محسود کی لاش ٹانک کے نواحی علاقے منزئی سے پولیس کو ملی جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، ہسپتال میں زیر علاج گن مین کی بھی موت ہو گئی ہے

    ملک حبیب شابی خیل سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی ہیں اور سابق ناظم بھی رہ چکے ہیں، واقعہ کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرے بہنوئی حبیب خان کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ہے اور ان کے گن مین بھی مارے گئے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور گیارھویں جماعت کے  طالب علموں کے لئے خوشخبری،

    خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور گیارھویں جماعت کے طالب علموں کے لئے خوشخبری،

    خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز کمیٹی نے نویں اور گیارھویں کلاس کے طالبعلوں کو خوشخبری دی ہے کہ نویں اور گیارھوں جماعت کے بچوں فیل کرنے کا تصور ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہے،، آئندہ سال سے کسی بچے کو نویں اور گیارھویں جماعت میں فیل نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ پروفیسر نصراللہ خان یوسفزئی نے کچھ یوں کہا کہ کہ آل چیئرمین بورڈ کمیٹی میں انہوں نے تجویز پیش کی تھی کے اکثر نویں اور گیارھویں میں جو بچے فیل ہو جاتے ہیں تو وہ دلبرداشتہ ہو کر مزید تعلیم حاصل نہیں کرتے۔
    دوسری جانب بیشتر اسکولوں میں 3 یا 4 پرچوں میں فیل ہو جانے پر ایسے بچوں کو پھر دسویں اور بارھویں میں نہیں رکھا جاتا اور یوں ان بچوں کا ایک سال ضائع کردیا جاتا ہے، چوں کہ نتیجہ دسویں اور بارھویں جماعت ہی پر ہوتا ہے تو کیوں نا ان بچوں کو موقع دیا جائے کہ انھیں فیل کرنے کی بجائے دسویں اور بارھویں میں پروموٹ کیا جائے۔پروفیسر نصراللہ خان یوسفزئی کے مطابق ان کی اس تجویز سے دیگر بورڈز کے سربراہان نے بھی اتفاق کیا اور اس کی کمیٹی نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

  • پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے، جس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔
    نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سی سی پی او، ڈی آئی جی ظفر، ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان اور دیگر نے شرکت کی۔
    ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل سرور شاہ کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پشاور کی ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
    وزیراعلیٰ اور پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔
    نگران وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
    انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی جان ومال کی حفاظت کے لیے لامتناہی قربانیاں دی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

  • کے پی کے پولیس پولیو ڈیوٹی کے لئے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب

    کے پی کے پولیس پولیو ڈیوٹی کے لئے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب

    خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی پولیس نے پولیو ڈیوٹی سے انکار کے بعد اپنے مطالبات منظور کروا کے ہی دم لی،۔ پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔جس کے بعد پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کرادی۔
    قبائلی اضلاع میں پولیس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل ضلع خیبر میں پولیس کے سکیورٹی نہ دینے پر پولیو مہم ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔خیبر پولیس نے پیر کو انسداد پولیو مہم جیسی اہم قومی ذمہ داری سے انکار کیا تو ضلعی انتظامیہ کو اگلے روز منگل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کرنی پڑ گئی تھی۔انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کے حوالے سے خیبر پولیس کا مؤقف تھا کہ انھیں اعزازیہ نہیں دیا جاتا۔
    اس لئے پولیس نے اعزازیہ نہ ملنے پر سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا تھا، تاہم اب آئی جی کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی حامی بھر لی ہے۔

  • خیبر پختونخواہ نگران کابینہ مستعفی

    خیبر پختونخواہ نگران کابینہ مستعفی

    خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی ہوگئی، ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی نے چائے پر بلا کر سب سے استعفی طلب کرلیا،کے پی کے اسمبلی کے 25ممبران میں سے 23 ممبران نے استعفی دیدیا،ذرائع نے بتایا کہ دو ممبران نے استعفی دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے ، نگران وزیر اعلی کے زرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی نے ممبران کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا خط آیا ہے کہ کابینہ میں سیاسی ممبران ہیں،کابینہ میں موجود سیاسی لوگوں کو استعفیٰ دینا ہوگا، الیکشن کمیشن کی خط کے تناظر میں خیبرپختونخوا نگراں کابینہ میں 20 ارکان نے استعفی نگراں وزیراعلی کو بھجوا دیے مستعفی اراکین میں مسعود شاہ، عبد الحلیم قصوریہ، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ، سلمی بیگم اور ریاض انور شامل، پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم، ملک مہر الہی، حامد شاہ اور بخت نواز نے بھی جمع کروا دےحاجی غفران، فضل الہی، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک بھی مستعفی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو ای کے ارکان نے مہلت مانگ لی۔

  • پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں ارمی پبلک اسکول حملے میں گرفتار ملزمان کی کیس کو انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹس منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ہے، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی پیش ہوئے،عدالت میں آٹارنی جنرل کی جانب سے دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمان کمانڈر اور شکیل 2019 سے اے پی ایس حملے میں گرفتار ہے، اور
    ملزمان کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں اس کیس پر بہت کام ہوا ہے، اے اے جی نے مزید کہا کہ ملزمان کا کیس اے ٹی سی عدالت نے سیشن کورٹ منتقل کردیا ہے، ملزمان میں شکیل کی عمر 18 سال سے کم ہے جسکو بنیاد بنا کر اے ٹی سی نے کیس سیشن کورٹ بھیج دیا، اے اے جی نے مزید کہا کہ دوسرا ملزم کمانڈر جوینائل نہیں ہے پھر بھی اے ٹی سی عدالت نے کیس سیشن کورٹ منتقل کردیا، آٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا پشاور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کو بنیاد بنا کر اے ٹی سی عدالت نے کیس منتقل کردیا، اور یہ خصوصی کیس ہے اسلئے اس پر جوینائل قوانین لاگو نہیں ہوتے،اٹارنی جنرل کی جانب سے استدعا کیا گیا اے ٹی سی عدالت کا کیس منتقلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جس پر عدالت رکارڈ طلب کر کے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی،

  • پشاور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی سینٹر اورنگزیب خان کے کیس کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی سینٹر اورنگزیب خان کے کیس کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سابق سینیٹر اورنگزیب خان سمیت 4 کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے روکنے کے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی ہے،
    سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل دانیال اسد چمکنی پیش ہوئے۔ عدالت کو وکیل درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ میرا موکل 9 مئی کے واقعات کے دوران پاکستان میں موجود نہیں تھا اور اورنگزیب خان11 مئی سے 18 مئی تک دبئی میں تھا، وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ درخواست گزار کے پاسپورٹ سے بھی یہ واضح ہے کہ میرا موکل پاکستان میں نہیں تھا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باوجود 3 جولائی 2023 کو ڈی سی اوکزئی نے اس کے تین ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، عدالت کو اے اے جی کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ سینیٹر کے خلاف ایک کیس ہے، جس پر عدالت نے اورنگزیب خان سمیت دیگر 4 کارکنوں کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم کیا عدالت نے رکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی،

  • مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف گھیر ا تنگ، موٹر سائیکلز چور گروہ سمیت گھروں سے چوری کرنے والے 04 ملزمان گرفتار

    مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف گھیر ا تنگ، موٹر سائیکلز چور گروہ سمیت گھروں سے چوری کرنے والے 04 ملزمان گرفتار

    مردان ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کی ہدایت پر اے ایس پی شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ تھانہ شیخ ملتون بخت زادہ خان،ایس ایچ او تھانہ طورونورمحمد خان، ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ شفیع اللہ خان اے ایس آئی عرب علی،اے ایس آئی سہیل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کرمختلف کاروائیاں کرتے ہوئے راہزنی،چوری اور موٹر سائیکل چورگروہ کے 04 ملزمان بلال ولد عبدالمالک سکنہ گڑھی دولت زئی، محمد حسین ولد قمر علی جو گڑھی کپورہ،کامران ولد گل سید باچا طورو کا رہنے والا اور بلال ولد محمد عمران سکنہ نوشہرہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ 11 عدد موٹر سائیکلز نقد رقم 75 ہزارروپے اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے مختلف اوقات میں تھانہ شیخ ملتون،تھانہ طورو اور گڑھی کپورہ میں وارداتیں کی تھیں۔جن کے خلاف مقدمات درج درج کئے گئے تھی۔ اور پولیس کو مطلوب تھے،
    اس حوالے سے اے ایس پی ریشم جہانگیر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کا سماجی ومعاشرتی جرائم کے خلاف جاری کردہ احکامات پر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔
    عوام الناس غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق مقامی پولیس کو بروقت آگاہ کرکے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

  • سوات یونیورسٹی میں خواتین کو جنسی ہراسانی  کا سامنا کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پر طالب علم گرفتار

    سوات یونیورسٹی میں خواتین کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پر طالب علم گرفتار

    سوات پولیس نے سوات یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالب علم کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر حکام کو مبینہ طور دھمکی دینے اور ویڈیو بنانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف ان کے ساتھی طلبا سراپا احتجاج بن گئے اور الزام لگایا کہ گرفتار ہونے والے طالب علم نے کچھ دن پہلے طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دی تھی۔ جواد احمد نامی شعبہ صحافت کے طالب علم کی گرفتاری کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی طلبا ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جمع ہوئے۔ وائس چانسلر اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور جواد احمد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
    مظاہرین نے گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دی اور کیس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں ایک طالب علم نے کہا کہ جواد بے قصور ہے اور پھنسایا جا رہا ہے۔ ’جواد نے یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کے خلاف درخواست دی تھی۔ جس پر کارروائی کے بجائے اسی کے خلاف کیس بنا دیا گیا‘۔
    انہوں نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے وہ خاموش ہونے والے نہیں ہیں۔

  • جمرود خود کش دھماکے میں مزید سات سہولت کار گرفتار،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

    جمرود خود کش دھماکے میں مزید سات سہولت کار گرفتار،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

    25 جولائی کو جمرود کے علاقہ علی مسجد خودکش دھماکہ کے سہولت کاری میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ، ان خیالات کا اظہار پشاور،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سہیل خالد نے پریس کانفرنس میں کئے، سہیل احمد کے مطابق پولیس کو مسجد میں مشکوک افراد کی اطلاع ملی تھی جہاں ،پولیس پہنچی تو دھماکہ ہوا ،انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دہشت گرد کو موقع پر گرفتار کیا گیا، جس نے تفتیش میں مزید انکشافات کئے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق سہولت کاری میں ملوث 7 افراد گرفتار ہوچکے ہیں، دہشت گردوں کا ٹارگٹ پولیس موبائل اور ایف سی کانوائے تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ خودکش بمبار حملے سے پانچ دن قبل افغانستان سے پاکستان آیا ، سہیل خالد کے مطابق پکڑے گئے دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ ،اسلحہ ،افغان سم اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں،
    واضح رہے کہ25 جولائی کو جمرود کے علاقہ علی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوئے،