شمالی وزیرستان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر کنڈی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ، ذرائع کے مطابق حملہ رزمک کے مہاجر بازار میں کیا گیا، حملے میں قیصر کنڈی زخمی ہو گئے ہے جنکو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ان کا بیٹا اور سکواڈ محفوظ رہا، ہسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے،
Category: پشاور
-

شمالی وزیرستان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ
-

اقتدار کے بھوک نے عمران خان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا،پرویز خٹک
پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، جو بھی چوری یا کرپشن کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا مؤقف تھا مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، اقتدار کی بھوک نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اس مقام پر لا کھڑا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں کئی برس لگے ہیں، اقتدار کے لالچ میں چئیرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے ٹکڑے کردیے، جس نے بھی ان کو وزیراعظم بننے میں مدد کی ان کوسب کے سامنے رسوا کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ کہ ہم نے بار بارعمران خان کو کہا اسمبلی مت توڑیں، لیکن وہ ہٹ دھرمی پر ڈٹے رہے، کے پی میں اب ان کو مزید ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی، نوجوان اب ان کی مکاریاں اور فریب سمجھ چکے ہیں۔ -

مردان، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
ضلع مردان لوند خوڑ کے علاقے عمرآباد میں فائرنگ کے نتیجے میں تاج محمد نامی شخص جاں بحق ہو گیا ہے، ۔ریسکیو حکام کے مطابق گولی لگنے سے 32 سالہ تاج محمد جانبحق ہو گیا، ریسکیو حکام نے ،طابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا،
-

بنوں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 4 شدید زخمی
بنوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، پولیس زرائع کے مطابق بنوں,تھانہ میراخیل کی حدود میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی ہے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی, ہو گئے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی ہے پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا,جبکہ فائرنگ کی وجہ معلوم کی جارہی ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
-

9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہی تھا،پرویز خٹک
سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دن جو کچھ ہوا سب عمران خان کا کیا دھرا ہے۔نجی ٹی وی پہ انکشاف کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں سینیئر پارٹی قیادت کو پُر امن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئے ایک الگ گروپ بنایا گیا تھا جو ہمارے علم میں نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حملوں کیلئے بنائے گئے اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں، شکر ہے اس دن گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا۔
پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر سراسر جھوٹ ہے، سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتا تھا اور سینیئر قیادت کی رائے کو کبھی خاطر میں نہیں لاتا تھا۔خیال رہے کہ 9 مئی کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتار ی کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش کردیا تھا۔ -

مردان: تھانہ شیخ ملتون پولیس کی منشیات کیخلاف کارروائی
ایس ڈی پی او شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر کی نگرانی میں زیر قیادت ایس ایچ او بخت زادہ خان تھانہ شیخ ملتون پولیس نے سیکٹرشیخ ملتون میں چھاپہ مارا جہاں موجود 07 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 10بوتلیں شراب اور 525گرام چرس قبضہ پولیس ہوکر مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا، سماجی و معاشرتی جرائم کیخلاف ضلعی پولیس کی مزید کارروائیاں جاری ہے
-

پشاور،امیر جماعت اسلامی کا عوام سے ان کے پارٹی کا نمائندہ منتخب کرنے کی اپیل
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور کی تحصیل متھراکے عوام کو ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کی اپیل کردی۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے 6اگست کو تحصیل متھرا کے عوام ترازو کو ووٹ دیکر عملی خدمت سے سرشار چیئرمین کو منتخب کریں۔ جماعت اسلامی نے حاجی افتخاراحمد کو نامزدکرکے اہلیان علاقہ کو حقیقی عوامی نمائندے کے انتخاب کا سنہری موقع فراہم کیا ھے۔سراج الحق نے کہا کہ حاجی افتخار نے الخدمت کے پلیٹ فارم سے علاقے میں سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کی ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاشتکاروں کو مفت بیج کھاد اور زرعی ادویات فراہم کرکے ہزاروں گھرانوں کے روزگار کا سلسلہ بحال کیا ہے۔جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار افتخار احمد کی امانت اور دیانت کی گواہی ہمارے علاوہ حلقے کےعوام بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتخار احمد ایک ویژنری لیڈر ھے جس نے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کے زریعے روزگار کے مواقعے فراہم کئیے ہیں۔
-

مردان،پی ٹی آئی جلسے میں توہین رسالت کے الزام میں قتل ہونے والے مولوی نگار بے گناہ قرار
یمردان کے علاقے ساولڈھیر میں توہین رسالت کے الزام میں قتل کئے گئے مولوی نگارعالم کو جرگے نےبے گناہ قرار دیکر ان کے قتل میں ملوث ملزمان پر 35 لاکھ دیت رکھ کرراضی نامہ کرلیا۔آج ساولڈھیر میں ایک جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے علماء اور مشران نے شرکت کی ۔مقامی جرگہ ممبر ظہور داد نے بتایا کہ علماء نےعلاقے کے قاضٰی مولانا محمد ادریس کی سربراہی میں متفقہ فیصلہ دیا کہ8 مئی کو مولوی حافظ نگار عالم کے منہ سے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں غیرشرعی الفاظ نکلے تھے لیکن ان الفاظ پر نہ اسے گستاخ رسول ٹھہرایا جاسکتا ہے اور نہ وہ قتل کرنے کا حقدار تھا۔علماء نے کہا کہ اگر اس نے غیر شرعی الفاط ادا کئے تھے تو اسے قانون کے حوالے کرنا چائیے تھا لیکن اس کے خلاف اشتعال پیدا کرکے اسے قتل کیا گیا جو کہ ظلم اور زیادتی ہوئی ہے اورمولوی حافظ نگار عالم کا قتل ناحق ہوا ہے۔ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کئے گئے نگار عالم کے خاندان نے جرگے کو بتایا کہ اگر ہمارا بھائی واقعی گستاخ ثابت ہوا تو ہم اپنے خاندان کی جانب سے ملوث لوگوں کو ہار پہنائیں گے، مولوی نگار عالم بے گناہ تھے اور علماء کی نگرانی میں تحقیق کرکے فیصلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے علماء کا متفقہ فیصلے آنے کے بعد نگار عالم کے خاندان والے راضی ہوگئے اور ملزمان کو معاف کردیا۔جرگہ ممبر کے مطابق کہ پولیس کی جانب سے ساولٖڈھیر سے تعلق رکھنے والے 104 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس کچھ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کئے تھے جبکہ کچھ افراد جیل میں ہیں۔جرگے نے فیصلہ کیا کہ مرحوم مولوی نگار عالم کے بچوں کی کفالت کے لئے ملزمان 45 لاکھ روپے دیت میں دینگے جس میں مرحوم کے خاندان والوں نے دس لاکھ روپے جرگے کو واپس کرکے 35 لاکھ روپے رکھ لئے۔یاد رہے کہ رواں برس 8 مئی کو مردان کے علاقہ ساولڈھیر میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک احتجاجی مظاہرے میں اختتامی دعاکے وقت مقامی عالم کے منہ سے مبینہ طورپر کچھ الفاظ اداہوئے جس کے بعد ان پر گستاخ رسول کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے اسے بیدردی سے قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد علاقے میں نہ اس کی نمازجنازہ کرنے دیا گیا جبکہ تدفین بھی صوبہ پنجاب میں کی گئی اور خاندان والوں کو تعزیت اور فاتحہ کرنے بھی نہیں دیا گیا۔بعدازاں واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ریاست کی مدعیت میں قتل اور دہشت گری کے مقدمات درج کئے گئے جس میں جے یو آئی ف کے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا عرفان اللہ سمیت 104 افراد نامزد کئے گئے تھے۔
-

ضلع خیبر دھماکے کے تین سہولت کار گرفتار
ضلع خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے 3 سہولت کار گرفتار خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں علی مسجد کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران خودکش حملے کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔ دھماکے کے نیتجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں کی کوششوں سے 3 سہولت کاروں کو ٹریس کیا گیا، ملزمان میں دلاور خان اور اس کے دو بیٹے ضابطہ خان اور عارف خان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق تفتیش میں ملزمان نے واقعے میں سہولت کاری کا اعتراف کیا، ملزمان کے گھر سلطان خیل سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف و دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات متوقع ہیں۔
-

خیبر پختوخوا ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون نے بلوچستان پولیس میں شمولیت اختیار کی۔
پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں صنفی نمائندگی کے لیے ایک اہم سنگ میل میں، ارم مہمند قبائلی ضلع مہمند سے بلوچستان پولیس میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ارم کو اپنے والد ایس ایس پی ساجد خان مہمند کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبائی پولیس فورس میں سب انسپکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے جولائی 2017 میں چمن میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے ایک خودکش حملے کے دوران شہادت قبول کی۔
ساجد کی ڈیوٹی کے لیے لگن اور ملک کے دفاع کے لیے قربانی نے ان کی بیٹی پر دیرپا اثر چھوڑا، جس نے ایک بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔ارم نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر کہا کہ میں بچپن سے ہی اپنے والد کے نقش قدم پر چلی ہوں۔ میرے والد کبھی بھی چیلنجنگ حالات سے پیچھے نہیں ہٹے اور ہمیشہ مشکل مشنوں پر ڈٹے رہے،کمیونٹی پولیسنگ میں خواتین کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، پشاور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے والی ارم کا ماننا ہے کہ خواتین قانون کے نفاذ کے لیے ایک منفرد انداز لا سکتی ہیں۔ بلوچستان پولیس میں اس کا داخلہ اس کے خاندان اور قبائلی ضلع مہمند کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھوں گی، کیونکہ وہ قوم کی خدمت کرنے کا بہت جذبہ رکھتے تھے۔ میں بھی اپنے ملک کے دفاع میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔”