پشاور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ علی محمد خان کو کل پھر گرفتار کیا گیا۔ 76 دن ہوگئےضمانت ہوجاتی ہے تو کبھی ایک کیس کبھی دوسرے میں گرفتار کرتے ہیں۔ علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ ان کے خلاف صرف ایک کیس ہے۔ لیکن بار بار گرفتاری کر کے علی محمد خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،اس جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ یہ تو میں نے کہا تھا کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی نہ کوئی کیس نکل آئے گا۔جسٹس اعجاز انور نے علی محمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا نبض چیک کرتے ہیں کہ آپ کتنا برداشت کرتے ہیں۔ عدالت نے
حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا،واضح رہے کہ علی محمد خان گزشتہ روز آٹھویں مرتبہ گرفتار ہوئےہے،
Category: پشاور
-

علی محمد خان کی نبض معلوم کی جارہی ہے ،پشاور ہائیکورٹ
-

خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی
نویں اور دسویں محرم الحرام کو خیبر پختونخوا کے14 اضلاع میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل سروس بند رہیگی۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کو کئی اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 14 اضلاع میں سروس بند کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو اگاہ کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختوںخوا کے مطابق نو محرم کو پشاور صدر ، اندرون شہر، پشتخرہ، نوتھیہ، حسن گھڑی، تہکال اور پچگی روڈ پر صبح آٹھ بجے سے رات نو بجے تک موبائل سگنلز بند ہونگے۔ دس محرم کو اندرون شہر پشاور اور وڈپگہ میں صبحے آٹھ سے رات بارہ بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔ اسطرح مردان شہر میں دس محرم کو صبح آٹھ سے رات دس بجے تک موبائل سروس بند رہیگی۔ نوشہرہ کینٹ میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو سگنلز بند رہیں گے۔
-

بھارت کے بعد چینی لڑکی شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی
سوشل میڈیا پر دوستی، پھر پیار اور پھر شادی، چینی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کو دل دے بیٹھی اور شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی
چینی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کے لئے خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق لڑکی اور لڑکا تین برسوں سے آپس میں رابطے میں تھے، دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی،باجوڑ کے جاوید کے ہاں چینی لڑکی پہنچی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے،پولیس حکام کے مطابق لڑکی تین ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے، سنیپ چیٹ کی وجہ سے دونوں کی دوستی ہوئی،
پولیس حکام کے مطابق جاوید ثمر باغ میں اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹھیرا ہوا ہے، چینی لڑکی تین دن پہلے اسلام آباد پہنچی جہان سے جاوید اسے لے کر ثمر باغ آیا، چینی لڑکی کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی لڑکی انجو پاکستان آئی تھی جس نے اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا اور شادی کر لی،جس کے بعد فاطمہ کے والد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے
جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،
-

انجو نے اپنے بچوں کا اور شوہر کا مستقبل برباد کر دیا،انجو کے والد کا ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی انجو پاکستان میں آ کر فاطمہ بن گئی اور شادی کر لی، جس کے بعد فاطمہ کے والد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی
انجو 22 جولائی کو واہگہ سے پاکستان آئی تھی اور دیر کے علاقے میں نصراللہ سے جا کر ملی، دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی، انجو نے کل اسلام قبول کیا، فاطمہ نام رکھا اور نصراللہ سے شادی کر لی، بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انجو (فاطمہ) کے والد گایا پرساد تھامس کا کہنا تھا کہ جس طرح سے وہ اپنے دو بچوں اور شوہر کو پیچھے چھوڑ کر بھاگی ہے اس نے تو اپنے بچوں تک کا نہیں سوچا اگر انجو کو یہی کرنا تھا تو پہلے اپنے شوہر سے طلاق لیتی اب وہ ہمارے لیے مر گئی بھارتی حکومت سے بیٹی کو واپس لانے کی اپیل بھی نہیں کریں گے اس کے بچوں کا کیا ہو گا،شوہر کا کیا ہو گا؟ اس کی 13 برس کی بیٹی اور پانچ برس کے بیٹے کا کیا ہو گا؟ اس نے اپنے بچوں کا اور شوہر کا مستقبل برباد کر دیا۔
بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟
بھارت سے آنیوالی سابق انجو اور نو مسلم فاطمہ کا حق مہردس تولے سونا طے کیا گیا ہے، نکاح نامہ باغی ٹی وی کو موصول ہوا ہے، نکاح نامے میں دلہن کا نام فاطمہ اور نو مسلم لکھا گیا ہے ،شادی کے گواہ فرید اللہ خان اور محمد رحیم ہیں،قاری شمروز خان نے فاطمہ اور نصراللہ کا نکاح پڑھایا،پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی انجو نے امرتسر شہر میں بھارتی سرحد عبور کی۔ نصراللہ سے 2019 فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنے والی انجو اپنے شوہر کو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے
جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،
-

خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کا استعفی منظور
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیر شاہد خٹک کے استعفے کی سمری پر دستخط کر کے استعفی منطور کر لیا، محکمہ ایڈمنسٹریشن کی سمری کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے گورنر کو نگران وزیر شاہد خٹک کا استعفیٰ منظور کرنے کی سمری بھیجی تھی جس کے پیش نظر گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیر شاہد خٹک کے استعفی کی سمری پر دستخط کردیے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن کی سمری میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے نہیں ہٹایا۔سیاسی جلسےمیں شرکت پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو 22 جولائی کو متعلقہ وزیر کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی دو سمریاں گورنر کو بھیجی تھیں، ایک سمری الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق کابینہ سے ہٹانے کے حوالے سے تھی، دوسری سمری شاہد خٹک کے استعفی کو قبول کرنے سے متعلق تھی۔ گورنر نے وزیراعلیٰ کو ایک سمری بھیجنے کی درخواست کی ہے، وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی سمری کی بجائے استعفے منظور کرنے کی سمری بھیج دی تھی،
-

خیبر پختونخوا میں باشوں سے متاثرہ لوگوں کے لئے مالی امداد کا اعلان
خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سےجاں حق افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 4 دنوں میں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے حادثات کے نتیجے میں 15 افراد جاں حق اور 14 زخمی ہوئے پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے83 گھروں کو جزوی جبکہ 12 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
سیکرٹری ریلیف عبدالباسط نے متاثرین کو پالیسی کے مطابق ریلیف کمپنسیشن فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق قدرتی آفات میں 2 یا 2 سے زیادہ کمروں پر مشتمل تباہ شدہ گھر کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گےجبکہ ایک کمرے والے تباہ شدہ گھر کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس گھر کا صرف ایک کمرہ تباہ ہوا ان کو 80 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ قدرتی حادثات میں اگر کسی گھر کی چار دیواری گری ہو تو ان کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ -

خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید
پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : تھانہ علی مسجد کے ایس ایچ او گل ولی کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور نے نو تعمیر شدہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اس کی تلاشی لینا شروع کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت …
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ تصدیق کی ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے پولیس کو خود کش حملہ آور کی اطلاع ملی تھی ۔
چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا
-

سوات،کبل کے علاقے میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق
سوات کبل ہزارہ میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے میں دبے پانچ افراد کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔
ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے دو افراد کی جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ باقی تین افراد کو تشویشناک حالت میں سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا، -

کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے کا پی ٹی آئی کو خیرباد
خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش نے پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کر کے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے قائد پرویز خٹک خیبرپختونخوا پی ٹی آئی تھوڑنے میں سرگرم عمل ہیں،
کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پلٹ فارم سے سیاست جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات قابل افسوس ہے، اس کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا مناسب نہیں ہے،واضح رہے 9 اور 10 مئی کے پر تشدد احتجاج کے بعد پی ٹی آئی مسلسل توڑ پھوڑ کا شکار ہے، -

خیبر پختونخوا میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ،سیاح پھنس گئے
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے کوہستان اپر اور چلاس کے درمیان شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہونے کی وجہ سے متعدد مسافر سڑک پر پھنس گئے، جبکہ کوہستان اپر کے علاقے پانی بہہ کو بھی سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی ہے۔
اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) داسو، اپر کوہستان، نور نبی شاہ نے بتایا کہ داسو کے علاقے کائی گاہ میں ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سے اپر کوہستان کے علاقے میں قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بلاک ہوگئی ہے۔
ایس ایچ او نے کہا کہ قراقرم ہائی وے پر صبح سے ہی ٹریفک معطل ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر بین الاقوامی شریان کے دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس خان نے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج گلگت بلتستان کے دیامر اور خیبرپختونخوا کے کوہستان کے درمیان 9 مختلف مقامات پر سڑک بلاک ہوگئ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کو اتوار کے روز فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے لینڈ سلائیڈنگ سے صاف کیا تھا، لیکن پیر کو دوبارہ 9 مقامات پر بلاک ہوگئی تاہم اس کی کلیئرنس کا کام جاری ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے مشینیں لگائی جا رہی تھیں۔