Baaghi TV

Category: پشاور

  • باجوڑ  دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی

    باجوڑ دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی

    باجوڑ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 80 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ،ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور،اور تیمر گرہ منتقل کیا جا رہا ہے جے یو آئی کے مطابق دھماکے میں تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاع اللہ جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے،دھماکہ جے یو آئی کے عرکرز کنونشن میں ہوا تاہم ابھی تک دھماکے کا تعین نہیں کیا گیا ہے،

  • باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا

    باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی)کے ورکر کنونشن میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، دھماکا باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ہوا ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مقام پر دھماکا ہوا ہے وہاں جمیعت علمائے اسلام کا جلسہ جاری تھا، اور دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اور باجوڑ کے قریب تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • غیرملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر شئیر کرنے پرنوجوان گرفتار

    غیرملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر شئیر کرنے پرنوجوان گرفتار

    سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر چلانے پر باجوڑ میں پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی خواتین کی آمد اور ان کی شادیاں کرنے کی خبریں عروج پر ہیں،حالیہ دنوں میں بھارت، چین اور چلی کی خواتین پاکستانی لڑکوں کی محبت میں پاکستان آچکی ہیں گزشتہ روز باجوڑ کی تحصیل سالار زئی کے علاقے تلی کے رہائشی محمد گلاب نے اپنے دوست کے بارے میں مذاق کے طور پر پوسٹ کی تھی کہ ایک برطانوی دوشیزہ ایلا اپنے محبوب محمد اسحاق سے ملنے کیلئے سلارزے خونہ پہنچ چکی ہے۔

    آئینۂ خیال تھا عکس پذیر راز کا ،طور شہید ہو گیا جلوۂ دل نواز …

    خبر وائرل ہونے کے بعد پولیس غیر ملکی دوشیزہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ جس کے بعد پولیس نے محمد گلاب کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا اہل علاقہ نے محمد گلاب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، طنز و مزاح کی خبریں چلنا روز کا معمول بن چکا ہے پولیس پہلے با وثوق ذرائع سے تصدیق کرے اور اپنے افسران بالا سے ہدایات لیکر کارروائی کرے اگر آئندہ ایسا کوئی واقعہ ہو تو پولیس کو چاہیے کہ علاقے کے مشران سے بھی تصدیق کرے تاکہ اہل علاقہ کیلئے مسائل کھڑے نہ ہوں۔

    سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا

  • بھارت سے پاکستان آئی انجو کی قسمت جاگ اٹھی،ملا دس مرلے کا پلاٹ،نوکری

    بھارت سے پاکستان آئی انجو کی قسمت جاگ اٹھی،ملا دس مرلے کا پلاٹ،نوکری

    بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنیوالی انجو، فاطمہ کی قسمت کھل گئی، پاکستانی تاجر نے نومسلم فاطمہ کوپلاٹ دے دیا، ساتھ چیک بھی دیا اور کہا کہ انجو ہماری کمپنی میں ملازمت کرے گی،وہ مہمان ہے بھارت سے آئی اسکو پریشانی نہیں ہونی چاہئے

    پاکستانی تاجر محسن خان عباسی نے دیر جا کر نصراللہ کے گھر میں اسکی بھارتی نومسلم بیوی فاطمہ سے ملاقات کی اور اسے پلاٹ کے کاغذات دیئے،محسن عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ فاطمہ کو کوئی پریشانی نہ ہو،ہماری کمپنی کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ فاطمہ کو اسکے گھر کے لئے دس مرلہ کا پلاٹ دیا جائے،فاطمہ کو نوکری بھی دی جائے گی، محسن عباسی نے پاکستان کے دیگر امرا سے بھی درخواست کی کہ وہ انجو کو تحائف دیں،انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت پیسے والے لوگ ہیں انہیں مدد کے لیے آگے آنا چاہیے

    محسن خان عباسی کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھارت سے اپنا گھر اور خاندان چھوڑ کر پاکستان آئیں اوراسلام قبول کیا، اسکو محسوس نہیں ہونا چاہئے کہ وہ یہاں اکیلی ہے بلکہ اسکو ایسا لگے کہ یہاں سب اپنے ہیں،

    https://twitter.com/Being75Human/status/1685222304274386944

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے محسن عباسی کی فاطمہ اور نصراللہ کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا مذہب اجازت نھیں دیتا یہ کہتے ہوئے کہ اصل میں ہم پاکستانی ہی مہمان کو بھگوان مانتے ہیں ،انڈیا سے آئی ہوئی انجو کو کس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے،کس طرح مہمان نوازی کی جا رہی ہے ،اور دوسری طرف سیما حیدر جس کو انڈین میڈیا اور نیتا آج تک اس کو جاسوس بنانے پر تلے ہوئے ہیں

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • ریسکیو 1122 نے نویں محرم کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خدمات پیش کئے

    ریسکیو 1122 نے نویں محرم کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خدمات پیش کئے

    ریسکیو1122 خیبر پختونخوا نے نویں محرم الحرام کے دن 1205 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی، ریسکیو1122 ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو1122 کی بروقت موقع پر خدمات یقینی بنانے سے نہ صرف ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑا بلکہ وقت کی بچت سے قیمتی زندگیاں بچائی جارہی ہیں،
    ‏ریسکیو1122 نے نویں محرم الحرام پر عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ‎خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کم و بیش 300 اہلکاروں کو مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے پاس تعینات کیے جبکہ اس دوران 280ایمبولینسز، 72 دیگر آپریشنل گاڑیاں اور 65 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جس میں مرد ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ خواتین ریسکیو اہلکار بھی تعینات کی گئیں جنہوں نے عزادروں کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو1122 کی میڈیکل بس میں بھی 2 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، نویں محرم الحرام کے دوران پشاور میں 225, کرم 656، ڈی آئی خان 233, ایبٹ آباد 69, ہنگو 2 اور ہری پور 20 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو1122 نے روزمرہ ایمرجنسیز کے دوران بھی متعدد واقعات کے دوران خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو1122 کنٹرول روم شب وروز خدمات کے لیے آپریشنل ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے، کے متعدد ارکان کی رکنیت معطل کر دی،

    پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے، کے متعدد ارکان کی رکنیت معطل کر دی،

    پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ محمود خان، ضیاء اللّٰہ بنگش، اشتیاق ارمڑ سمیت 20 سے زائد ارکان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ارکان کو نوٹس جاری کر دیے۔واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد ارکان پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہے،جبکہ سابق دفاعی وزیر پرویز خٹک نے اپنی پارٹی بھی بنا لی ہے جس میں خیبر پختونخوا کے اراکین شامل ہو گئے ہے،تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ان اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے،

  • آئی جی خیبر پختونخوا کا محرم کے حوالے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ

    آئی جی خیبر پختونخوا کا محرم کے حوالے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے تھانہ خان رازق شہید میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے،آئی جی پی نے نویں محرم الحرام کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،سی سی پی او پشاورسید اشفاق انور اور ایس پی سٹی نے نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی پی کو نقشوں اور چارٹوں کی مدد سے تفصیلی بریفنگ دی۔
    اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور پولیس عوام کی وابستہ توقعات پر پورا اُترتے ہوئے پرامن عاشورہ محرم کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح الرٹ اور تیار ہے۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور پولیس کے مابین ہم آہنگی اور موثر رابطہ قائم ہے۔ صوبے میں دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پی نے اعلیٰ پولیس حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے فرقہ ورانہ ہم آہنگی، مذہبی بھائی چارے کے قیام اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائیں۔

  • سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی،مطلوب دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی،مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پشاور سی ٹی ڈی نے بڈھ بیرمیں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور، دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بڈھ بیر کےعلاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران خطرناک دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گرد بہرام کا تعلق افغانستان سے ہے، اور بھتہ خورگروپ کا اہم ممبر ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد بہرام بھتہ خوری اور دستی بم حملے سمیت متعدد کیسز میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

  • صوابی کنڈل ڈیم میں دو افراد ڈوب گئے،تلاش جاری

    صوابی کنڈل ڈیم میں دو افراد ڈوب گئے،تلاش جاری

    کنڈل ڈیم کے مقام پر میں دو افراد کے ڈوب گئے ہے ،ریسکیو حکام کے مطابق کنڈل ڈیم جھنڈا کے مقام پر دو افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو موصول ہوئی ، اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 صوابی کی واٹر ریسکیو/غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 صوابی کی واٹر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر واٹر ریسکیو سرچ شروع کر دیا۔

    ڈوبنے والے افراد میں جمال عمر 16 سال سکنہ سگندے اور آفتاب عمر 18 سال سکنہ مینئی ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے دونوں افراد کی تلاش کیلئے واٹر سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • پشاور ، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ

    پشاور ، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ

    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کا 9ویں محرم الحرام کے سلسلے میں کینٹ کے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ، دورے کے دوران ڈی ایس پی کینٹ سعید خان بھی انکے ہمراہ تھےچیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقات کی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک حکام اور اہلکار ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو’ ٹریفک حکام اور اہلکاروں سمیت فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں،شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو‘ ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،
    واضح رہے کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہے‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس کے بارے میں آگاہی دینے کے احکامات جاری کر دیئے،اور ٹریفک افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ حکومتی احکامات پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا’