Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

    خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

    پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تھانہ علی مسجد کے ایس ایچ او گل ولی کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور نے نو تعمیر شدہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اس کی تلاشی لینا شروع کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت …

    آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ تصدیق کی ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے پولیس کو خود کش حملہ آور کی اطلاع ملی تھی ۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

  • سوات،کبل کے علاقے میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق

    سوات،کبل کے علاقے میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق

    سوات کبل ہزارہ میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے میں دبے پانچ افراد کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔
    ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے دو افراد کی جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ باقی تین افراد کو تشویشناک حالت میں سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا،

  • کے پی کے  سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے کا پی ٹی آئی کو خیرباد

    کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے کا پی ٹی آئی کو خیرباد

    خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش نے پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کر کے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے قائد پرویز خٹک خیبرپختونخوا پی ٹی آئی تھوڑنے میں سرگرم عمل ہیں،
    کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پلٹ فارم سے سیاست جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
    کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات قابل افسوس ہے، اس کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا مناسب نہیں ہے،واضح رہے 9 اور 10 مئی کے پر تشدد احتجاج کے بعد پی ٹی آئی مسلسل توڑ پھوڑ کا شکار ہے،

  • خیبر پختونخوا میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ،سیاح پھنس گئے

    خیبر پختونخوا میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ،سیاح پھنس گئے

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے کوہستان اپر اور چلاس کے درمیان شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہونے کی وجہ سے متعدد مسافر سڑک پر پھنس گئے، جبکہ کوہستان اپر کے علاقے پانی بہہ کو بھی سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی ہے۔
    اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) داسو، اپر کوہستان، نور نبی شاہ نے بتایا کہ داسو کے علاقے کائی گاہ میں ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سے اپر کوہستان کے علاقے میں قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بلاک ہوگئی ہے۔
    ایس ایچ او نے کہا کہ قراقرم ہائی وے پر صبح سے ہی ٹریفک معطل ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر بین الاقوامی شریان کے دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس خان نے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج گلگت بلتستان کے دیامر اور خیبرپختونخوا کے کوہستان کے درمیان 9 مختلف مقامات پر سڑک بلاک ہوگئ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کو اتوار کے روز فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے لینڈ سلائیڈنگ سے صاف کیا تھا، لیکن پیر کو دوبارہ 9 مقامات پر بلاک ہوگئی تاہم اس کی کلیئرنس کا کام جاری ہے۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے مشینیں لگائی جا رہی تھیں۔

  • خیبر پختونخوا میں میں بارش کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

    خیبر پختونخوا میں میں بارش کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں رواں ہفتے جاری رہنےکاامکان ظاہر کیا ہے،صوبےمیں بارشوں کی نئی ویو کل سے داخل ہونے کا امکان ہے،
    ڈی جی، پی ڈی ایم اے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہے،بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابقسوات،کوہستان، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،خیبر،تور غر میں تیز بارشوں سے فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے،۔ مراسلہ میں بارشوں کے سبب پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،ڈی آئی خان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی تلقین بھی کی گئی ہے،۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برساتی نالوں کی نگرانی اورطوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی اپیل کی ہے،
    حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں
    تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ میں سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر نے اور انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔اسکے علاوہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔مراسلہ کے مطابق اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔صوبے کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جانے کی ہدایت کی گئی ہے،

  • چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

    چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

    چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لےکرفرارہوگئے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ میں چند روز قبل ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،باڑہ کمپاؤنڈ دھماکے کا زخمی عبد الحادی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

    حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبد الحادی کی حالت پہلے سے تشویشناک تھی، اور یہ سرجیکل آئی سی یو کے وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھا عبد الہادی کے جاں بحق ہونے کے بعد باڑہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پبلک سروس کمیشن میں تعینات افسر ارشد خان کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ارشد خان ولد حمداللہ کو سرکاری گاڑی میں دورانپور رنگ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، وہ چارسدہ حال دورانپور کے رہائشی ہیں۔

    پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک …

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوع سے دو عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کیے، پولیس نے شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے مقتول ارشد خان پبلک سروس کمیشن میں ایگزامینیشن ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد ورثاء کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    آئی ایم کی شرائط پر بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے،وزیراعظم

  • پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر

    پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر

    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے 5 ویں محرم الحرام کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر ماتمی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ہے اس دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ظہور خان بھی انکے ہمراہ تھےچیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقات کی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا چیف ٹریفک آفیسر نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو’ فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں
    شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو‘ ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘
    چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں‘ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی‘ ٹریفک افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘

  • کے پی کے،مطیع اللہ خان نے بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لے لی

    کے پی کے،مطیع اللہ خان نے بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لے لی

    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے مشیر مطیع اللہ خان نے بحیثیت نگران صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا۔ مطیع اللہ خان کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان نے بھی شرکت کی،۔ ان کے علاوہ نگران صوبائی وزراء فضل الٰہی، حامد شاہ، حاجی منظورآفریدی، ساول نذیرایڈوکیٹ، مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک، حاجی ہدایت اللہ خان، بخت نواز تھاکوٹ اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات شر یک ہوئے، اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نامزد نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • پشاور فائرنگ،ڈائر یکٹر شعبہ امتحانات قتل

    پشاور فائرنگ،ڈائر یکٹر شعبہ امتحانات قتل

    پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم افراد نے پبلک سروس کمیشن کے شعبہ امتحانات کے ڈائریکٹر ارشد خان کو نا معلوم افراد نے قتل کردیا۔ مقتول اپنے ڈرائیور اسماعیل خان کے ساتھ چارسدہ سے ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے ،اسی اثناء نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ حادثے میں ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے۔ فائرنگ کے فورا بعد ارشد خان کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ڈاریکٹر ارشد خان کے موت کی تصدیق ہوئی ،
    پولیس کے مطابق ارشد خان سکنہ چارسدہ حال دوران پور کو سرکاری گاڑی میں دوران پور رنگ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے دو عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جس کی مددکیس میں مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا گیاے۔ مقتول کے ورثاء کے مطابق اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد باقائدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • باڑہ تحصیل حملے میں زخمی ایک اور اہلکار شہید ہو گیا ،تعداد چار ہو گئ

    باڑہ تحصیل حملے میں زخمی ایک اور اہلکار شہید ہو گیا ،تعداد چار ہو گئ

    باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ حملے میں ایک اور کانسٹیبل عبدالہادی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی. گزشتہ دنوں باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ کے پولیس اسٹیشن میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ، حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4اہلکار زخمی ہوئے۔
    صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ بازار میں دھماکا اور فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا ،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تاہم ریسکیو1122 نے دھماکے میں زخمیوں کو ایچ ایم سی علاج کے لئے منتقل کردیا ہے۔جس میں ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک تھی ،اور ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہو سکے جسکے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہو گیئ،

    پولیس کا کہنا تھا کہ باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ کے پولیس اسٹیشن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ، دہشت گرد حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4اہلکار زخمی ہوئے۔
    حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نےبروقت کارروائی کرکےدودہشتگردوں کو گیٹ پرروکا، دونوں حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ اور دھماکے کئے گئے، فائرنگ کے تبادلےمیں اہلکار زخمی ہوئے ، جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے‌۔
    پولیس نے بتایا کہ دھماکےکی وجہ سے عمارت اور گیٹ کو نقصان پہنچا، بادی النظر حملہ آوروں نے اندر جانے میں ناکامی پر خود کو اڑا دیا۔