سوات ميں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین لاکھ سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، سیاحوں کی آمد کے حوالے سے ضلعی پولیس نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوات میں عید الااضحی کے موقع پر مجموعی طورپر تین لاکھ 20ہزار 465 سیاحوں نے سوات کا رُخ کیا،مختلف داخلی راستوں سے 42ہزار514 گاڑیاں داخل ہوئی،چھٹیوں کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 854سياح واپس چلے گئے،ایک لاکھ 10 ہزار611 سياح اب بھی سوات میں موجود ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سوات میں مکمل امن و امان اور سیاحوں کی سہولت کے لیے بہتر انتظامات کے نتیجے میں عید الااضحی کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کرنا مقامی معشیت کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بہترین انتظامات کرکے سیاحت کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کیا،پولیس، ضلعی انتظامیہ اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سوات کے سیاحتی مقامات میں خصوصی طور پر ٹورسٹ فسیلی ٹیشن سنٹر قائم کرکے سیاحوں کو سیاحتی مقامات کے بارے میں اآگاہ کیا، سیاحت بحال ہوگی تو مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
Category: پشاور
-

پشاور ، رات 8بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ
بجلی کی بچت کے لئے پشاور میں پیر کے دن سے تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کو تجارتی مراکز بند نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی بچت کے لئے ملک بھر میں تجارتی مراکزکو رمضان کے مہینے میں رات آٹھ بجے کے بعد بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد مزید دومرتبہ یہ احکامات جاری کئے گئے لیکن اس پر کسی قسم کا عملدر آمد نہیں ہوا جس کی روشنی میں یکم جولائی سے رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
عید کی چھٹیوں کی وجہ سے چونکہ بازار بند پڑے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ پشاور بھر میں تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے حوالے سے پیر کے روزتین جولائی سے حرکت میں آئے گی رات آٹھ بجے کے بعد صرف ہوٹلز اور میڈیسن سٹورز کو کھلا رکھا جائے گا اور باقی تمام کاروبار بند رہے گااس فیصلہ پر عملدر آمد میں تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا امکان ہے جس کیلئے متعلقہ تمام تھانہ جات کو بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ -

سابق صوبائی وزیر عاطف خان کا پی ڈی ایم کو پیغام
پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن صدر عاطف خان نے پولیس کی جانب سے انکے گھر پر چھاپوں کو غیر قانونی قرار دے کر اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں پی ڈیم ایم اور نگران حکومت کو یاد دہانی کرائی ہے کہ آپ کے 3 ماہ گزر چکے ہیں لہذا اب آپ کے تمام احکامات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔ بیوروکریسی اور پولیس کو بھی یہی بتانا ہے جو ان کے غیر قانونی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے پی کے کے بہت سارے ارکان روپوش ہے لیکن پولیس کی جانب سے ان کے رہائش گاہوں پہ چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے گزشتہ رات پشاور میں سابق وزیر عاطف خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ پڑا تھا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی،جس کے رد عمل میں عاطف خان کی طرف سے سوشل میڈٰٰیا کے زریعے نگران حکومت اور پی ڈی ایم کے اس کاروائی کو گیر قانونی قرار دیا ہے،
-

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے، جس کے پیش نظر ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہے،پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،جس کے لئےضلعی انتظامیہ نے چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنایا ہے، مراسلہ میں بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،
پی ڈی ایم اےمراسلہ کے مطابق برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے گی،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورتحال کے مطابق پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔اسکے علاوہ
تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ میں سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ کے مطابق متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ میں
سیاحوں کو موسمی صورت حال سے بر وقت آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، ۔جس کے مطابق سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اورپی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔ -

دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
خیبر لنڈی کوتل کے مقام پر دو فریقین کے درمیان ہونے والی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی ہوگئےہے،
پولیس ذرائع کے مطابق یہ ہولناک واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا، معمولی تنازع دیکھتے ہی دیکھتے دو فریقین کے درمیان شدید لڑائی جھگڑے کا باعث بن گیا جس میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر پشاور منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں دونوں فریقین کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ -

عید الضحیٰ کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
عید الضحیٰ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ نواحی علاقوں میں مسلسل بجلی معطل رہی جس کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے کوہاٹ روڈ پر صارفین نے گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا تاہم کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی بعد ازاں حکام کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے عید کے دوران پشاور کے علاوہ صوبے کے دوسرے اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور بعض علاقوں میں وولٹیج بھی گرگیا
جس کی وجہ سے عید کے دوران لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا پیسکو کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عید کے تینوں روز چوبیس گھنٹے میں14گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی میں خلل رہا شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث قربانی کا گوشت بھی فریج اور ڈیپ فریزر میں خراب ہو گیا کارپوریشن کالونی دلز اک روڈ پر صبح پانچ بجے خراب ہونے والی بجلی چوبیس گھنٹے کے بعد ٹھیک کی گئی جبکہ کوہاٹ روڈ پر شہری گرڈ سٹیشن میں گھس گئے۔ -

عیدالاضحیٰ تعطیلات پر سیاحوں کے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا و ورلڈ بینک کائیٹ پراجیکٹ نے سیاحوں کے عیدالاضحٰی کے تین دنوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 156 غیر ملکی سیاح بھی سیرو تفریح کیلئے آئے۔
دیر اپر میں 37 ہزار 369، مالم جبہ میں 22 ہزار 384 سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔گلیات میں 2 لاکھ 10ہزار سے زائد، چترال اپر میں 102، چترال لوئر میں 5ہزار 816 سیاح آئے۔کاغان ناران کے سیاحتی مقامات میں 82 ہزار 659 سیاح آئے۔
محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 بھی عیدالاضحیٰ تعطیلات پر چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ سیاحوں کو ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات اور ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ -

جمرود،ٹی ایم اے نے عید الضحیٰ کے موقع پر تین روزہ صفائی مہم کرکے گندگی و آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا
ٹی ایم اے کے سپر وائزر حمید اللہ آفریدی نے بتایا کہ تحصیل میونسپل آفیسر سید نور اللہ کے خصوصی ہدایت پر اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے عید کے تینوں دن جمرود بازار سمیت مختلف علاقوں میں صفائی مہم کرکے گندگی و آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں لگائی منڈیوں کی بھی صفائی کی گئی جس سے علاقے میں پھیلی بدبو اور گندگی کا صفایا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او جمرود سید نور اللہ کے خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے اہلکاروں نے ٹیڈی بازار و دوسرے علاقوں میں قائم عید گاہوں میں عوام میں پلاسٹک کے شاپر بیگ تقسیم کیں ، یہ پلاسٹک گندگی کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کے لیے عملی طور پر استعمال کیے گئے تاکہ اہلکاروں کو گندگی ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شاپر تقسیم کرنے اور قربانیوں کے بعد غلاظت کو ٹھکانے لگانے تک تحصیل میونسپل اتھارٹی کے اہلکاروں نے دن رات ایک کر کے کام کیا تاکہ بازار سمیت دوسرے علاقوں تک گندگی اور بدبو مکمل طور پر ختم ہو صفائی مہم کے لئے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئی تھی۔
-

تیز رفتاری دو نوجوانوں کی جان لے گئی
ضلع سوات کے علاقہ چار باغ میں موٹر سائیکل حادثہ کے دوران دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں اویس ولد محبوب عالم اور آذان ولد حبیب الرحمان جان شامل ہے جنکا تعلق خوازہ خیلہ چشمو سے تھا۔ حادثہ موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، جن کو تشویش ناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ عید کے موقع پر دو نوجوان کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔
-

کے پی کے سابق وزیر اور ایم پی اے کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
کے پی کے ضلع مردان پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا،
پولیس اس سے پہلے سابق صوبائی وزیر کے مردان اور اسلام آباد رہائشگاہ پر کئی پار چھاپے مار چکی ہے۔ جبکہ انکے فار ماسیوٹیکل فیکٹری کے ملازمین کو گرفتار کرکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب مردان میں سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپا مارا لیکن ظاہر طورو گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کے مطابق گھر پر چھاپے کے وقت لیڈیز پولیس اہلکا ر بھی موجود تھی،ظاہر شاہ طورو اور سابق وزیر عاظف خان پر 9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات کے مقدمات درج ہے،
پولیس مردان سے اب تک کسی سابق رکن صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے
