پشاورمیں عید الاضحی کے موقع پر چھری لگنے سے 424 افراد زخمی جبکہ بسیار خوری پر 1800 افراد اسپتال لائے گئے،
پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال حکام کے مطابق 424 افراد قربانی کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہوئے ، اور قربانی کا گوشت اور دوسرے کھانے زیادہ مقدار میں کھانے کی وجہ سے 1800 افراد کو ہسپتال لایا گیا، خیبر ٹیچنگ اسپتال کے حکام کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا گیا،
اسپتال کے حکام نے بتایاکہ عید پر بسیار خوری پر 1800 افراد کو اسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا گیا اور اسپتال کے تمام وارڈز اور ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور نرسز نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
Category: پشاور
-

پشاور میں قربانی کے دوران 424 افراد زخمی ہوئے
-

چارسدہ کے عوام کو ناروا لوڈشیڈنگ کا سامنا
چارسدہ عید الضحٰی کے موقع پر بھی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، چارسدہ گریڈ سٹیشن سے منسلک مختلف فیڈر پر 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور ساتھ میں مختلف فیڈر پر وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،حکومتی دعؤوں کے باوجود عید پر بلا تعطل بجلی فراہم نہ کی گئی،8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے لیکن عید الاضحی کے موقع پر عوام اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہے،چارسدہ مردان صوابی اور دیگر اضلاع کے عوام کا حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ عید کے دوران انکو بجلی فراہم کی جائے،ورنہ شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا،
دوسری جانب چارسدہ میں تنگی گریڈ سٹیشن سے منسلک فیڈر پر 8 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہونے کے ساتھ ولٹیج نہ ہونے کے برابر ہے، اسکے علاوہ بار بار ٹرپنگ بھی جاری جن کی وجہ گھروں مارکیٹوں اور مساجد میں بجلی کے آلات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمیں پورے ولتیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے، -

پشاور شہر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے 4000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔شہر کے تمام تفریحی مقامات پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ابابیل سکواڈ ، سٹی پیڑولنگ فورس، سپیشل موبائل شہر میں گشت کررہے ہیں۔ جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندیوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہےٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے 1000 سے زائد ٹریفک اہلکار بھی تعینات ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ دوران ڈیوٹی ناکہ بندیوں پر موجود پولیس کیساتھ تعاون کریں سیر و تفریح کیلئے جانے والے شہری گھروں کو خالی چھوڑنے سے قبل پڑوسیوں اور متعلقہ تھانہ میں اطلاع کریں۔
پشاور پولیس شہر کی سیکورٹی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق فوری 15 پر اطلاع دیں۔ -

کے پی کے وزیر اعلی ہاؤس کے کچن میں گیس لیکج
خیبر پختونخوا پشاور وزیر اعلی ہاؤس کے کچن میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122کے معلومات کے مطابق آگ کے باعث سعید قریشی نامی شخص جسکی عمر 40 سال ہے آگ بھڑکنے کے باعث جھلس گیا، جسکو ریسکیو1122 زخمی حالت میں برن سینٹر حیات آباد منتقل کردیا،
-

عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام
نگران وزیر اعلی اعظم خان خیبر پختونخوا نے عید کے موقعے پر پورے پاکستانی قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید الاضحی ہمیں ایثار ، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا احساس دلاتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور دوسروں کے دکھ درد کو بانٹنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، ًمعاشرے کے صاحب ثروت لوگ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، محمد اعظم خان نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح ہے، اور عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی،
-

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ترقیاتی اسکیموں میں غبن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی مجسڑیٹ مردان ذیشان گل نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا علی محمد خان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے من پسند ٹھیکیداروں کو زیادہ قیمت پر ٹھیکے الاٹ کیے تھے، مقدمے میں سابق صوبائی وزراء عاطف خان، طفیل انجم اور لوگل گورنمنٹ کے افسران سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں۔
تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان نے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 78لاکھ روپے نقصان پہنچایا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے ،سماعت کے دوران وکیل صفائی ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت نے ہائیکورٹ میں تفصیل جمع کی ہے کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، لیکن گزشتہ روز اُنہیں رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا -

تحریک انصاف کے روپوش رہنما عید کہاں منا رہے ہیں؟
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے بیشتر رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے عید بھی گھر سے دور منائیں گے۔9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے متعدد رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔ ان میں سابق وزیراعلٰی محمود خان سمیت سابق وزرا شامل ہیں زیادہ تر رہنما اپنے آبائی علاقوں سے دور ہیں جبکہ بعض سابق وزرا کی دوسرے صوبوں میں روپوش ہونے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے فرنٹ لائن رہنما اس وقت منظر عام سے غائب ہیں جن میں سرفہرست سابق وزیراعلٰی محمود خان، سابق وفاقی وزرا مراد سعید، علی امین گنڈاپور، سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سپیکر مشتاق غنی اور سابق صوبائی وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔ سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی چھپے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے قائدین کہاں روپوش ہیں اس بارے میں متضاد اطلاعات آ رہی ہیں نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کچھ گلیات اور بعض پنجاب میں چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ بعض رہنما افغانستان فرار ہو چکے ہیں۔ -

پشاور عیدالاضحی اور نماز عید اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل
پشاور پولیس نے عیدالاضحی اور نماز عید کے بڑے اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 4000 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہیں۔ سی سی پی او پشاور اشفاق انور کے مطابق سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کیساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔ تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے سمیت مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ گنجان آباد بازاروں میں پولیس کی بکتربند گاڑیاں بھی موجود رہیں گی ۔ نماز عید کے بڑے اجتماع سمیت گاؤں و شہر کی تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔
-

ضلع چارسدہ نئے ڈی ایس پی سٹی تعینات
خیبر پختونخوا ضلع چارسدہ میں تعینات ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، محرران، اور بیٹ افسران سمیت انچارج چوکیات کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی اور علاقہ میں کرائم کے خلاف کاروائی سے آگاہی حاصل کی۔
ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائینگے۔ بازار میں پولیس کی گشت بڑھائی جائے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کرکے باہر سے آنے والے مشکوک لوگوں پر کھڑی نگرانی رکھیں۔
ڈی ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ چارسدہ پولیس نے ہمیشہ ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ -

شمالی وزیرستان کے تاریخ میں کم عمر ترین بچی کے قتل کا پہلا واقع
شمالی وزیرستان میں دو دن پہلے لاپتہ ہونے والی سمیرا نامی بچی کی مسخ شدہ لاش ایک مقامی مدرسے کے قریب ملی ہے،واقع شمالی وزیرستان کے علاقے زکر خیل میں پیش آیا ہے ،تحصیل میر علی گاؤں زکر خیل سے تعلق رکھنے والی بچی سمیرا دو دن پہلے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی،جس کے بعد گھر والوں نے اسے ڈھونڈنے کی بہت کوشیش کی لیکن سمیرا لا پتہ رہی،سمیرا کے گھر والوں کا دعوی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انکے ساتھ کوئی مدد نہیں کی گئی،گھر والوں کا یہ بھی دعوی ہے کہ بچی پر بے دردی سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے، اور اسکے ساتھ خنجر اور اسکے کپڑے بھی برآمد کئے گئے ہے،کہا جاتا ہے کہ شمالی وزیرستان کے تاریخ میں اس قدر کم عمر بچی کے ساتھ زیادتی یا قتل کا یہ پہلا واقع ہے،پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کر کے ملزمان تک پہنچنے کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے،