Baaghi TV

Category: پشاور

  • عمران خان ہمارے بچوں کو رہا کروائے ورنہ گھر کا گھیراؤکریںگے، والدین کا اعلان

    عمران خان ہمارے بچوں کو رہا کروائے ورنہ گھر کا گھیراؤکریںگے، والدین کا اعلان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ ڈھال بنایا تو تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی پیسے دے کر علاقے کے بچوں کا استعمال کیا، نو مئی کو پشاور میں ہونے والےجلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ہدایت پر مبینہ طور پر تباہی مچائی گئی، کئی ثبوت آ چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نہ صرف افغانی باشندوں کو پیسے دے کر ہنگامہ آروائی کروائی بلکہ مقامی لوگوں کو بھی استعمال کیا،

    ہنگامہ آرائی کے بعد شرکاء کی فہرستیں بنیں، تحقیقات ہوئی، نشاندہی پر گرفتاریاں شروع ہوئیں تو گرفتار افراد کے والدین میدان میں آ گئے اور عمران خان کے گھر کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا، پشاور میں گرفتار بچوں کے والدین کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں والدین نے بچوں کی گرفتاری پر عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ ‏ہمارے بچوں کوعمران خان نے رہا نہ کرایا تو ہمارا رخ زمان پارک کی طرف ہو گا، بچوں کی رہائی کے لئے عمران خان کے گھر کے باہر بھرپور دھرنا دیاجائے گا۔ ہمارے بچے مقامی قیادت کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔ قیادت کے حکم پہ توڑ پھوڑ کی انکو استعمال کر کے ایم پی اے، ایم این اے خود منظر عام سے غائب ہو گئے فون تک نہیں اٹھاتے ‏کوئی ہمارے وسائل نہیں وکیل ہزاروں روپے فیس مانگتے ہیں، ہمارا کوئی، پرسان حال نہیں ،وزیر اعظم آرمی چیف رحم کریں۔ عمران نے ہمارے بچوں کو ورغلایا ہمارے بچوں کو معاف کیا جائے

    پشاور میں گرفتارکارکنوں کے والدین نے ملکر لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس میں والدین کا کہنا تھا کہ جس طرح تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حکم پر توڑ پھوڑ کی گئی بالکل درست نہیں تھی، پاکستان ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر میں کوئی آگ نہیں لگاتا، جن لوگوں نے توڑ پھوڑ ،جلاؤ گھیراؤ کا حکم دیا انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، انکو پکڑنا چاہئے،

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا رہنماؤں کے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق قیادت کو آگاہ کردیا گیا

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا رہنماؤں کے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق قیادت کو آگاہ کردیا گیا

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا رہنماؤں کے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق قیادت کو آگاہ کردیا گیا

    تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کا پیپلزپارٹی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی ترجمان امجد آفریدی نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، ناظمین اور بلدیاتی ممبران نے رابطےکیے ہیں. امجدآفریدی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کی خواہش سے قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

    امجدآفریدی کا کہنا ہےکہ بیشتر پی ٹی آئی رہنما جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں، قیادت سوچ کر فیصلہ کرےگی، ملک میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی میں جگہ نہیں ہے۔ تاہم پارٹی قیادت نے فلحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن ان کا کہنا تھا کہ میرا زاتی خیال ہے کہ ایسے لوگوں کو کوئی جگہ نہیں جائے گی.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    واضح رہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کو ان کے اہم اہم رہنماء چھوڑ رہے ہیں کیونکہ یہ جماعت اب ملکی ادارے کیخلاف جنگ پر اتر چکی ہے اور انہوں نے ملک کیخلاف بہت کچھ کیا ہے جس سے ملک کو نقصان ہوا ہے.

  • پشاور دھماکہ؛  ایک شہری شہید دو زخمی، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا. ترجمان پولیس

    پشاور دھماکہ؛ ایک شہری شہید دو زخمی، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا. ترجمان پولیس

    خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث ایک شہری شہید ہو گیا۔ جبکہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ میں حیات آباد کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص شہید ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پشاور کے قلب میں ہونے والے دھماکے سے ورکشاپ اور رہائشی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی شدت سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھوئیں کے بادل ہوا میں اڑنے لگے۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ دھماکا موٹر سائیکل میں ہوا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا ہے اور ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان نے تصدیق کی کہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک حادثاتی دھماکا ہو سکتا ہے، دھماکے کی وجہ بننے والے کسی ممکنہ عوامل کو مسترد نہیں کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اس واقعے کے تناظر میں حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اپنے گردونواح میں کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر لاوارث اشیاء کی اطلاع دیں۔ انہوں نے عوام کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ کمیونٹی کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

  • جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا. مولانا حامد الحق

    جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا. مولانا حامد الحق

    پاکستان میں حالیہ سیاسی کشیدگی ملک کیلئے بہت نقصان دہ ہیں اصل مسائل نظر انداز کردیئے گئے. مولانا حامد الحق حقانی

    مولانا حامد الحق کا کہنا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ، حکمران آپس میں گھتم گھتا ہیں،ایسے وقت میں ملک کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے. جبکہ جمعیت علماء اسلام (س) صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں امیر مرکزیہ جمعیت علما اسلام (س) پاکستان چیئرمین دفاع پاکستان کونسل نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے ، ہر طرف انتشار اور افراتفری کا ماحول بنا ہواہے ، اصل مسائل کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں کررہا ، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ، ایسے میں حکمران آپس میں گھتم گھتا ہیں، سیاسی درجہ حرارت بہت بڑھ گیا ہے ،ایسے وقت میں ملک کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے.

    مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، گزشتہ دنوں ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور ماردھاڑ جیسے اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ان جیسے پرتشدد اقدامات کی امن و سلامتی کا درس دینے والا مذہب اسلام اجازت نہیں دیتا۔ہر سیاسی لیڈر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کارکنان میں یہ شعور پیدا کرے کہ وہ پرامن احتجاج کا راستہ اپنائیں نہ کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کا.

    مولانا حامد الحق حقانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ آئیں ایک ٹیبل پر بیٹھیں اور ایک قومی لائحہ عمل طے کریں جس سے اس ملک کا بیڑا پار ہوجائے، میں تمام مذہبی قوتوں سے بھی یہ بات کرچکا ہوں کہ اتفاق اور قومی وحدت کی ضرورت ہے ،ہم اپنی سیاسی جماعت جمعیت علما اسلام (س) پاکستان کے پلیٹ فارم سے ثالثی کیلئے تیار ہیں ، مولانا حقانی نے مزید کہا کہ ان شااللہ ہم آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، جمعیت علما اسلام (س)پاکستان پورے ملک میں اپنے انتخابی نشان سیڑھی پر اپنے امیدواران اتارے گی ان شااللہ، ہم میدان کو خالی نہیں چھوریں گے، ہم انتخابی اتحادوں کے قائل لوگ ہیں لیکن اس دفعہ جو بھی سیاسی مذہبی جماعتیں اتحاد کریں گی تو برابری کے بنیاد پر ان سے بات چیت ہوگی.

    مولانا حامد الحق حقانی نے صوبائی مجلس شوریٰ کے تمام ضلعی امراء و نظما کو آنے والے الیکشن کی تیاری شروع کرنے پر زور دیااور کہاکہ اسی سلسلے میں عنقریب صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع کے دوروں کا شیڈول تیار کیا جائے گا، صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب کی نگرانی میں تمام اضلاع کا دورہ کریں گے ،اجلاس سے صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (س) خیبر پختونخواہ میں متحد و متفق ہیں انشااللہ جماعتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں گے، ہمارے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہے، انتخابات کی تیاری کیلئے انشااللہ امیر مرکزیہ مولانا حامد الحق حقانی کے سربراہی میں ہم پورے صوبے کا دورہ کریں گے.

    جبکہ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الحی حقانی ،صوبائی نائب امیر حافظ عبدالرافیع، مولانا سبز علی خان، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا قاضی فتح الباری رستمی، مولانا قاری رشید ،مولانا محمود خان ،مولانا سید صاحب حسین ، پیر وزیر بادشاہ ،مولانا اسامہ سمیع الحق ،مولانا خزیمہ سمیع الحق ،حاجی رحیم اللہ خان،مولانا امداد اللہ حقانی ،مولانا فضل سبحان ،مولانا سلیم اللہ حقانی ،مولوی محمود وزیرستانی ،مفتی عتیق الرحمن ،مولانا خلیل الرحمن ،مولانا محمد آمین جان ایڈووکیٹ ،مولانا عبدالسمیع عثمانی ،مفتی رشید احمد ، مولانا محمد افتخار ،مولانا عبیداللہ انور ، مفتی ارقم شہزاد شاہ اور دیگر نے شرکت کی

  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے شہر بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بنوں کے علاقے جانی خیل میں میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اورعام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا –

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوش کو سراہا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے میں مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

  • ضلع چترال میں آباد کیلاشی قبیلہ کا مذہبی تہوار زوشی کا آغاذ

    ضلع چترال میں آباد کیلاشی قبیلہ کا مذہبی تہوار زوشی کا آغاذ

    موسم بہار کے موقع پر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ ضلع چترال میں آباد کیلاشی قبیلہ مذہبی تہوار زوشی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ تین روزہ مذہبی تہورا ہر سال 14 مئی سے 17 مئی تک وادی کالاش کے تینوں وادیوں میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

    چترال کا شمار پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات ہوتا ہے یہاں بسنے والے کیلاش باشندے دنیا کے واحد لوگ ہیں جو دنیا کے کسی اور خطے میں نہیں ہیں ۔ کیلاش باشندے سال میں چار مذہبی تہوار مناتے ہیں اور ان میں سے سب سے مشہور تہوار زوشی ہے ۔ یہ تہوار موسم بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔ زوشی تہوار کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کیلاش پہنچ گئے ہیں۔ سیاحوں نے روڈ کی ناگفتہ بہ صورت پر تشویش کا اظہار کیا۔

    وادی رمبور میں زوشی تہوار کے آغاز کے موقع پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان ب اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال بھی کیلاش کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وادی کیلاش میں موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے کئے اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ اس بار سیاحوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیا گیا ہے۔

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    کیلاش برادری کا مذہبی تہوار زوشی تین دن تک وادی کیلاش کے تینوں وادیوں میں منایا جائے گا۔ اور اس موقع پر ہزاروں سیاح آتے ہیں مگر سہولت نہ ملنے کے باعث وہ واپس جا رہے ہیں۔ حکومت کو سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ، فتح اللہ ،چترال

  • پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد کرنے پرایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ درج

    پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد کرنے پرایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ درج

    پشاور میں سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطےکے الزام میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی: مقدمےکے متن کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ پر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطے کا الزام ہے، ملک واجد کا کارکنان کو لوٹ مار اور گھیراؤ جلاؤ پر اکسانے میں اہم کردار تھا ایس ایچ او سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کے لیے فون بند کرنے کا کہتے رہے-

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    مقدمے کے مطابق ایس ایچ او فواد علی سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات دینے میں بھی ملوث پائے گئے، ایس ایچ او کے خلاف سب انسپکٹر حسن علی کی مدعیت میں تھانا گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے فساد کیا 22 اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔

    ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔

    نیوکراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچےسمیت 3 افراد زخمی

    اس کے علاوہ سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔

  • جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    سول سوسائٹی کی درخواست پر جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی جلائی گئی عمارتوں کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :9 مئی 2023 کو شرپسندوں کے ہاتھوں نذر آتش ریڈیو پاکستان پشاور عمارت کو یونیورسٹیز اور اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے لئے پیر سے جمعہ تک صبح دس بجے سے لیکر چار بجے تک کھولا جائے گا جبکہ عوام اور سول سوسائٹی شام 4 بجے سے لے کر 6 بجے تک ریڈیو پاکستان پشاور آ سکتے ہیں۔

    ترکیہ انتخابات:ووٹوں کی گنتی جاری،طیب اردوان کوحزب اختلاف کےامیدوارکلیچ داراوغلوپرمعمولی برتری حاصل

    عوام کو ریڈیو پاکستان پشاور کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا جائے گا اوران کو شر پسندوں کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب لاہور کینٹ میں غنڈہ گردی اور تخریب کاری کے نتیجے میں جلائے گئے جناح ہاؤس اور ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر کو عوام اور سول سوسائٹی کی خواہش پر یکجہتی کے اظہار کا موقع دینے کے لیے کھولا گیا ہے۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

    یہ مقامات ہر روز دن 11 بجے سے 1 بجے اور 3 بجے سے شام 6 بجے تک عوام الناس کے لیے کھلی رہیں گی، میڈیا بھی اس دوران ان جگہوں کی کوریج کے لیے آ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی۔

    سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی

  • باجوڑ میں بھی پاک فوج  کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    پشاور: باجوڑ میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی: باجوڑچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختونیارنےریلی کی قیادت کی ریلی میں قبائلی زعما،تاجر برادری اور دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی

    عمائدین کا کہنا تھا کہ بازاروں میں سیاسی جلسے کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیاسی جماعت کےکارکنوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کےلیے کراچی میں عظیم الشان کار ریلی کا انعقاد کیا گیا،300 سے 350 گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی میں 950 سے ایک ہزار افراد نے شرکت کی تھی سول سوسائٹی کی جانب سے ڈالمین مال سے لے کر سی ویو تک کار ریلی نکالی گئی،ریلی کی سربراہی لیاقت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان نے کی تھی-

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    ریلی میں شرکاء نے پاک آرمی کی چھاؤنیوں اور حساس تنصیبات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اس دوران پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

  • پشاور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی فہرست

    پشاور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی فہرست

    پشاور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی لسٹ

    1 ۔ ابوزر ولد شیر زادہ ساکن چارسدہ
    2 ۔ ارشد ولد مکرم ساکن شادی خیل
    3 ۔ داود خان ولد پرویز خان ساکن مردان
    4 ۔ محمد شاہ سعود ولد محمد گل ساکن بخشو پل
    5۔ زبیر ولد جاوید ساکن حسن گھڑی
    6 ۔ واصف ولد سلیم ساکن شاہ ڈھنڈ
    7۔ انعام اللہ ولد محمد اکبر ساکن تہکال
    8 ۔ ابرار ولد شاہ جھان ساکن حال رینگ روڈ ،
    9 ۔ احیام خان ولد زرولی سکنہ اچینی ،
    10 ۔ روئید ولد گل بہارسکنہ تہکال،
    11 ۔ محمد حبیب ولد مراد خان سکنہ تہکال بالا ،
    12 ۔ ریحان خان ولد رحمان اللہ سکنہ تہکال بالا ،
    13 ۔ فقیر اللہ ولد شاہ جھان سکنہ لنڈی کوتل ،
    14 ۔ فیاض ولد سلیم خان سکنہ نوتھیہ ،
    15 ۔ اسامہ ولد رفیق سکنہ رینگ روڈ ،
    16 حبیب اللہ ولد سربلند ،
    17 ۔ عادل ولد عبدالصادق سکنہ جمرود ،
    18 ۔ سیدیس ولد زاہد سکنہ تہکال ،
    19 ۔ شہاب ولد آمان اللہ سکنہ تہکال
    20 ۔ زیشان ولد حفیظ اللہ سکنہ تہکال،
    21 ۔ عمر احتشام ولد حاجی آفتاب سکنہ تہکال،
    22 ۔ کامل ولد اقبال حسین سکنہ تہکال،
    23 ۔ سہیل احمد ولد ناصر سکنہ بورڈ،
    24 ۔ عثمان ولد فتح محمد ،
    25 ۔ مصباح اللہ ولد جان گل سکنہ باجوڑ ،
    26 ۔ سہیل احمد ولد منگل حسین سکنہ دیر کالونی ،
    27 ۔ عدیل احمد ولد حاجی ریاض سکنہ رینگ روڈ ،
    28 ۔ سلمان ولد غلام نبی سکنہ چارپریزہ ،
    29 ۔ وقار احمد ولد میر رحمان سکنہ کوہاٹی ،
    30 ۔ عصمت اللہ ولد شاہ ولی سکنہ لطیف آباد ،
    31 ۔ شاکر اللہ ولد سخی جان سکنہ بنوں ،
    32 ۔ رفیق ولد حضرت گل سکنہ بیری باغ،
    33 ۔ زبیح اللہ ولد رسول خان سکنہ بشیر آباد،
    34 ۔ محمد جواد ولد خان بہادر سکنہ سارن چوک ،
    35 ۔ محمد عمر ولد اویس رحمان سکنہ رینگ روڈ،
    36 ۔ ذاہد ولد بشیر عدنان ولد سخی رحمان سکنہ فقیر کلے،
    37 ۔ معاذ ولد سخی رحمان سکنہ فقیر کلے،
    38 ۔ کامران ولد سخی رحمان سکنہ فقیر کلے،
    39 ۔ لحاظ ولد نور محمد سکنہ فقیر کلے،
    40 ۔ اُمید ولد ضیاء خیل سکنہ تہکال،
    41 ۔ عباس ولد شیرباز سکنہ تہکال،
    42 ۔ امتیاز ولد انور محمد سکنہ پجگی روڈ،
    43 ۔ خیر اللہ ولد محمد دین سکنہ باجوڑ،
    44 ۔ عنایت ولد عبدالطیف سکنہ ورسک روڈ،
    45 ۔ بیت اللہ ولد عبدالطیف ،
    46 ۔ گل نور ولد محمد نور سکنہ زرگرآباد،
    47 ۔ محمد فرمان ولد محمد شیر سکنہ داؤد زئی،
    48 ۔ محمد اسحاق ولد سید رحیم سکنہ پخہ غلام،
    49 ۔ محمد شعیبولد غلام حسین سکنہ چیئرمین دفتر،
    0 5 ۔ شہاب ولد جان محمد سکنہ چیئر مین دفتر ،
    51 ۔ رانا محمد اشرف ولد عبدالقادر سکنہ ہشتنگری، 52 ۔ محمد جمیل ولد محمد لطیف سکنہ زریاب کالونی فقیر آباد،
    53.خالد ولد مشال سکنہ کوٹلہ محسن خان، 54.حیدرولد منیر سکنہ گنج،
    55 ۔ مدثر ولد جنت میر سکنہ دلہ زاک روڈ ،
    56 ۔ ولید ولد عراب گل سکنہ سٹی ٹاون ،
    57 ۔ تنویر شاہ ولد سیدان شاہ سکنہ بشیر اباد ،
    58 ۔ محمد اقبال ولد سید کمال سکنہ آفریدی آباد،
    59 ۔ عدنان ولد ملک داد سکنہ آفریدی آباد،
    60 ۔ عدنان ولد زمان سکنہ واپڈا کالونی،
    61 ۔ فیضان ولد بلال نور سکنہ کریم پورہ،
    62 ۔ سلمان ولد آفتاب سکنہ اخون آباد،
    63 ۔ بلال ولد الف خان سکنہ گل بیلہ ،
    64 ۔ زکریا ولد مناسب خان سکنہ غریب آباد،
    65 ۔ ابرار ولد شیر علی سکنہ اخون آباد نمبر،
    66 ۔ محمد آصف ولد یعقوب سکنہ مانسہرہ ،
    67 ۔ جہانزیب ولد ملتان سکنہ بیری باغ یکہ توت،
    68 ۔ ولید ولد غراب گل سکنہ سٹی ٹاون ،
    69 ۔ تنویرشاہ ولد سیدان شاہ سکنہ بشیر آباد،
    70 ۔ محمد اقبال ولد سید کمال سکنہ آفریدی آباد،
    71 ۔ عدنان ولد ملک داد سکنہ آفریدی آباد،
    72 ۔ عدنان ولد زمان سکنہ واپڈا کالونی،
    73 ۔ جہانزیب ولد ملتان سکنہ بیر ی باغ،
    74 ۔ مدثر ولد جنت میر سکنہ دلہ زاک روڈ،
    75 ۔ فیضان ولد بلال نور سکنہ کریم پورہ،
    76 ۔ سلمان ولد آفتاب سکنہ اخون آباد،
    77 ۔ بلال ولد الف خان سکنہ گل بیلہ,
    78 ۔ زکریا ولد مناسب خان سکنہ غریب آباد،
    79 ۔ ابرار ولدشیر علی سکنہ اخون آباد،
    80 ۔ خالد ولد مثال سکنہ کوٹلہ محسن خان،
    81 ۔ محمد آصف ولد یعقوب سکنہ مانسہرہ،
    82 ۔ روح الامین ولد غلام خان سکنہ فتو عبدالرحیمہ،
    83 ۔ عابد اللہ ولد مرسلین،
    84 ۔ سید حسین ولد میر حیدر،
    85 ۔ منصور ولد محمد جان سکنہ چمکنی موڑ،
    86 ۔ ذاہد ولد فضل گل،
    87 ۔ نعمان ولد حبیب الرحمن،
    88 ۔ جنید ولد عمرا خان سکنہ نحقی،
    89 ۔ طالب شاہ ولد جعفر شاہ،
    90 ۔ شاہد ولد قدرت اللہ سکنہ سپن جماعت،
    91 ۔ محمد ابوبکر ولد اکبر علی سکنہ سعید آباد،
    92 ۔ اسماعیل ولد یوسف خان سکنہ صالح خانہ نوشہرہ،
    93 ۔ ابوزر ولد میرویس سکنہ ہزار خوانی،
    94 ۔ محمد سلیم ولد حلیم گل سکنہ یوسف آباد،
    95 ۔ شیر ولی ولد شیر عالم سکنہ بونیر،
    96 ۔ آصف ولد غفار سکنہ سبزی منڈی شاہی باغ

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے

    واضح رہے کہ پولیس حکام کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے مطابق ہونیوالے مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 104 افراد زخمی ہوئے جن میں ایس پی اور ایس ایچ او رینک کے چار افسران و اہلکار سمیت 36 زخمی ہوئے ہیں، شرپسند عناصر کی گرفتاری کے لئے پولیس سر توڑ کوشش کر رہی ہے،